واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


کشمیر.........ہم کہاں کھڑے ہیں؟؟؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-11-10, 12:41 AM   #1
کشمیر.........ہم کہاں کھڑے ہیں؟؟؟
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آن لائن ہے 05-11-10, 12:41 AM

الناس علی دین ملوکھم(لوگ اپنے بادشاہوں کے دین پر ہوتے ہیں(

مشرف کے دور سے ہی غیر محسوس انداز میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت کم کرنے کی شروعات ہوئیں اور اب موجودہ حکومت بڑی کامیابی ہے اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے...............!!!

دوسری طرف پبلک سیکٹر میں آزاد میڈیا نامی بلا باقی سب کچھ تو فورا سے پہلے آن ایر کرنے کے لیے تیار ہوتی ہے خواہ اس میں ثانیہ اور شعیب کی شادی کو پورا پورا مہنیہ ہی کیوں نہ دینا پڑے لیکن منافع اور "روکڑا" شریف سے عاری کسی بھی ایشو کو کبھی نہیں اٹھایا جاتا خواہ وہ قومی مسائل ہی کیوں نہ ہوں.................
اور بدقسمتی سے کشمیری میڈیا کو اتنا نہیں "کھلا" سکتے کہ وہ ان کے ایشو کو کوریج دے.

مجاھدین بے چاروں کے ہاتھ ریاست نے باندھ دیے ہیں.......................چند ایک جماعتیں مظاہروں کی حد تک محدود ہیں اور..........................

کشمیر جل رہا ہے مسلمان کہاں ہے
مسلماں تیرا جذبہ ایمان کہاں ہے.


کیا یہ وہی پاکستان ہے جس کے چوکوں چوراہوں پر کارگل کی جنگ کے دوران کشمیریوں کے لیے بے اندازہ فنڈزاکٹھے ہوتے رہے تھے...................جس قوم نے زلزلے سے اگلے دن مری سے مظفر آباد بمبر ٹو بمپر ٹرک لائنوں میں کھڑے کر دیے تھے...........؟؟؟؟؟/

شاید ہم بول چکے ہیں کہ اللہ ان کی مدد کرتا ہے جو اپنے بھائیوں کی مدد کرتے ہیں.............پہلے ہم نے افغانستان کو خاک و خؤن میں اس منطق کے تحت نہلانے میں اہم کردار ادا کیا کہ ہم کشمیر ایشو کو بچا لیںً گے لیکن پھر ................کشمیر بھی چھوڑ دیا!!!

اللہ کو تو جواب بعد میں دینا ہے ہم کیا کشمیری قوم کو جوابدہ نہیں ہیں جو آج بھی سرینگر سے کپواڑہ اور پلوامہ سے سوپور تک پاکستان کے نام پر گولیاں کھا کھا بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے.............

نفاذ اسلام کی ٹھیکیدار جماعتیں..............ہر لحظہ لوٹ مار کرتے سیاست دان............پاکستان کا راگ الاپنے "محب وطن" لیڈران..................نسلی فسادات اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث "مہذب" گروہ...........
اور "مصلحت" کے جرعے پیتے جہادی قائدین!!!

کہاں ہیں یہ سب؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟/

کیوں نہ میں یہ کہوں کہ ہم مکمل بے حسی سے چند قدم ہی پیچھے رہ گئے ہیں............

لیکن نسلا کشمیری ہوتے ہوئے میرا یہ یقین نہ جانے کیوں آج بھی میری آنکھوں کے اشکوں کو جذبوں کے عروج کی طرف لے چلتا ہے کہ:


میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اک دن
ستم شعاروں سے تجھ کو چھڑائیں گے اک دن


ان شاء اللہ

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 365
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (05-11-10), یاسر عمران مرزا (12-11-10), ناصحی (05-11-10), محمد عاصم (05-11-10), مرزا عامر (07-11-10), رضی (06-11-10)
پرانا 05-11-10, 12:51 AM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مشرف نے 9/11 کے بعد امریکہ کا ساتھ دیتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ہم امریکہ کا ساتھ دے کر کشمیر پر اس کی مدد حاصل کرلیں گے۔ لیکن یہ محض طفل تسلی ثابت ہوئی۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (05-11-10), مرزا عامر (07-11-10), عبداللہ آدم (05-11-10)
پرانا 05-11-10, 01:37 AM   #3
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,992
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Unhappy کشمیر......... کہاں کھڑا ہے؟؟؟

k1.jpg
کشمیر کی سرزمیں اور اسکے لوگ ٹکڑوں میں تقسیم ہیں۔ اسوقت کشمیر کے علاقے تین ممالک پاکستان، انڈیا اور چین کے کنٹرول میں ہیں اور اسکے مختلف علاقوں کے باشندے ایک دوسرے کو ایک قوم کی بجائے ایک دوسرے سے الگ تھلگ سمجھتے ہیں۔

k3.jpg
وادی کشمیر جو کہ انڈیا کے کنڑول میں ہے اور جہاں کشمیری بولی جاتی ہے وہاں کے باشندے اپنے آپ کو حقیقی کشمیری سمجھتے ہیں۔ وہ وادی اور اس کے ساتھ مظفر آباد کے کچھ حصوں کے علاوہ باقی تمام علاقوں اور اسکے لوگوں کیلیےلفظ کشمیر یا کشمیری استعمال کرنے کے حق میں نہیں۔


k2.jpg
آزاد کشمیر زیادہ تر جموں کے علاقوں پر مشتعمل ہے اور یہاں بھی مختلف علاقائی قومیں پائی جاتی ہیں جن کی زبان ایک دوسرے نہیں ملتی۔ اسلیے یک جہتی کا مسلہ نظر آتا ہے۔

گلگت اور بلتستان بھی کشمیر کا حصہ ہیں۔ یہاں کے لوگ نہ تو آزاد کشمیریوں سے مماثلت رکھتے ہیں اور نہ ہی کشمیریوں سے بلکہ اپنے آپ کو کشمیر کے دوسروے علاقے کے باشندوں سے الگ سمجھتے ہیں۔

k4.jpg
انڈیا کے کنٹرول میں جموں اور لداخ میں ہندوں اور بدمت کے لوگ اکثریت میں ہیں۔

k5.jpg

ہندوں اور بدمت کے لوگ انڈیا کے ساتھ رہنے کے حق میں ہیں اور جموں اور کشمیر کے باقی علاقوں کے کچھ لوگ پاکستان کے ساتھ اور کچھ دونوں انڈیا اور پاکستان سے آزاد رہنا چاہتے ہیں۔
__________________

Last edited by ناصحی; 05-11-10 at 02:30 AM. وجہ: Added title and inserted pictures
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (09-11-10), مرزا عامر (07-11-10), عبداللہ آدم (07-11-10)
پرانا 07-11-10, 10:42 AM   #4
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ثبوت درکار ہیں

السلام علیکم::

بھائی جان میں آپکی باتوں پر کافی حیران ہوا ہوں!!!

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Nasiwise مراسلہ دیکھیں
کشمیر کی سرزمیں اور اسکے لوگ ٹکڑوں میں تقسیم ہیں۔ اسوقت کشمیر کے علاقے تین ممالک پاکستان، انڈیا اور چین کے کنٹرول میں ہیں اور اسکے مختلف علاقوں کے باشندے ایک دوسرے کو ایک قوم کی بجائے ایک دوسرے سے الگ تھلگ سمجھتے ہیں۔
کوئی مثال کوئی دلیل تو ہونی چاہیے اتنے بڑے دعوے کی!!! کیا پاکستان میں ذیلی قومیتیں اور پھر ان کے بھی بعد مزید تقسیمیں نہیں ہیں؟؟؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Nasiwise مراسلہ دیکھیں

آزاد کشمیر زیادہ تر جموں کے علاقوں پر مشتعمل ہے اور یہاں بھی مختلف علاقائی قومیں پائی جاتی ہیں جن کی زبان ایک دوسرے نہیں ملتی۔ اسلیے یک جہتی کا مسلہ نظر آتا ہے۔

گلگت اور بلتستان بھی کشمیر کا حصہ ہیں۔ یہاں کے لوگ نہ تو آزاد کشمیریوں سے مماثلت رکھتے ہیں اور نہ ہی کشمیریوں سے بلکہ اپنے آپ کو کشمیر کے دوسروے علاقے کے باشندوں سے الگ سمجھتے ہیں۔
کیا ذیلی قومیتیوں کا پائے جانا یک جہتی کے منافی ہے؟؟؟؟/کہاں ایسا نہیں ہے؟؟؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Nasiwise مراسلہ دیکھیں

انڈیا کے کنٹرول میں جموں اور لداخ میں ہندوں اور بدمت کے لوگ اکثریت میں ہیں۔


ہندوں اور بدمت کے لوگ انڈیا کے ساتھ رہنے کے حق میں ہیں اور جموں اور کشمیر کے باقی علاقوں کے کچھ لوگ پاکستان کے ساتھ اور کچھ دونوں انڈیا اور پاکستان سے آزاد رہنا چاہتے ہیں۔
صرف ایک جھلکا پیش خدمت ہے..................فرمائین گے تو مزید بھی پیش کر دوں گا::

سری نگر : حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر چھوڑ دو تحریک کا آغاز ہوگیا ہے، جموں، کشمیر اور لداخ میں مکمل ہڑتال ہے ۔

کشمیر چھوڑ دو تحریک کے دس روزہ ہڑتال کے پہلے روز مقبوضہ کشمیر، جموں اور لداخ میں لوگوں نے اپنا کاروبار بند رکھ کر بھارتی تسلط کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ہڑتال کے موقع پر سیکورٹی سخت ہے۔ اور بھارتی فوج مختلف علاقوں میں گشت کررہی ہے۔ تحریک کا اعلان حریت کانفرنس کے سینئر رہنما مسرت عالم بھٹ نے گزشتہ روز سری نگر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔


ماخذ خبر یہ ہے............اور یہ "کشمیر چھوڑ دو" تحریک کے ابتدائی دنوں کی بات ہے..............اس سلسلے میں پچھلے 6 مہینے کھلی کتاب کی طرح یہ بات ثابت کرتے ہیں کہ پورا جموں و کشمیر بھارت سے آزادی کے لیے متحرک اور متحد ہے!!!

والسلام
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (09-11-10), ناصحی (07-11-10), مرزا عامر (07-11-10)
پرانا 07-11-10, 02:08 PM   #5
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,992
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نے اپنے مراسلے میں جو نقشے پیش کیے ہیں، اس دیکھ کر ہی آپکو اندازہ ہو جانا چاہیے کہ کشمیر کی سرزمیں اور اسکے لوگ کس طرح ٹکڑوں میں تقسیم ہیں۔

میں نے جو کچھ لکھا ہے وہ اس خطے پر میری معلومات اور سمجھ کا نچوڑ ہے اور آپ اگر اختلاف کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں۔ اتنا کہ دوں کہ میری کشمیر پر سمجھ صرف میڈیا میں آرٹیکل پڑھنے کا نتیجہ نہیں۔ مجھے آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں میں جانے اور وہاں لوگوں کے خیالات جاننے کا موقعہ بھی کئی بار ملا ہے۔ وادی کشمیر کے بھی کئی باخبر لوگوں سے وہاں کے سیاسی حالات پر تفصیل سے بات بات ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ میں جموں، لداخ ، گلگت اور بلتستان کے لوگوں کے کشمیر کے مستقبل پر موقف سے بھی بے خبر نہیں۔

میرا خیال ہے کہ پاکستان میں میں لوگوں کا کشمیر کے بارے میں جو امیج ہے وہ کچھ افسانوی سا ہے اور حقیت کے قریب نہیں۔
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (09-11-10), مرزا عامر (07-11-10), عبداللہ آدم (09-11-10)
پرانا 09-11-10, 12:19 AM   #6
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سر جی آپ نے جو دعوہ جات اپنے پہلے جواب میں کیے تھے ان کے صرف ثبوت طلب کیے ہیں.............

واقعاتی زمینی حوائق...................باقی نسلا میں بھی کشمیری ہوں اور آنا جانا بھی لگا رہتا ہے میں نے نیشنلزم تو محسوس کیا ہے لیکن پاکستانی قوم سے زیادہ ہی یک جہت ہیں کشمیری............!!!
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
ناصحی (09-11-10)
پرانا 09-11-10, 03:48 AM   #7
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,992
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
لیکن پاکستانی قوم سے زیادہ ہی یک جہت ہیں کشمیری............!!!
کونسے کشمیریوں کی بات کر رہے ہیں؟
لداخ، جموں، آزاد کشمیر، وادی کشمیر یا گلگت بلتستان والے کشمیریوں کی؟

اگر مائنڈ نہ کریں تو بتا دیجیے کہ آپکا کشمیر کے کس حصے سے تعلق ہے؟
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
ناصحی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 12-11-10, 10:33 AM   #8
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جی میں سب ہی کشمیریوں کی بات کر رہا ہوں اور اس کی ایک مثال اوپر میں نے کوٹ بھی کی ہے کہ کس طرح صرف وادی ہی نہیں لداخ کے لوگ بھی بھارت کے خلاف متحرک ہیں..............

اصلا ہمارا تعلق جموں سے ہے.............اور کشمیر بھی آنا جانا لگا رہتا ہے...........دوستی یاری.
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کوریج, کلنگ, کارگل, پاکستان, قدم, لوگ, مکمل, موجودہ, مسلمان, مسائل, آج, آزاد, ایمان, اللہ, انداز, اسلام, بول, بے, جواب, جوابدہ, سیاست, شادی, علی, عروج


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رونا کس کو کہتے ہیں؟؟؟ راجہ اکرام شعر و شاعری 15 17-04-12 06:57 PM
کیا یہ کُھلا تضاد نہیں؟؟؟ گلاب خان عمومی بحث 22 06-02-11 01:57 AM
کلر تبدیل کر سکتے ہیں؟؟؟ اسد لطیف کمپیوٹر کی باتیں 2 25-02-10 11:12 AM
بدر الزمان بھائی کہاں غائب ہوگئے ہیں؟؟؟ ھارون اعظم گپ شپ 6 26-01-10 11:42 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger