واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


کوئی باغیرت مرد اس معاشرے میں نہیں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-11-10, 05:35 PM   #1
کوئی باغیرت مرد اس معاشرے میں نہیں؟
طلحہ طلحہ آف لائن ہے 23-11-10, 05:35 PM

کبھی کوئی آواز سنائی دیتی ہےجو کہتی ہے سب کہہ دو‘ کبھی ٹی وی اسکرین پر بےشمار نوجوان لڑکےاور لڑکیاں ہنستےمسکراتے آپس میں باتیں کرتےدکھائی دیتےہیں ‘ کبھی ایک ہی لڑکےکے پیچھےدو لڑکے چلتے چلتےاسےمختلف قسم کےلالچ دےرہےہوتےہیں اور لڑکی انہیں درخوراعتناءنہیں سمجھتی‘ یکایک ایک لڑکا چلّا کر کہتا ہےمیں تم سےدن رات لگاتار بات کروں گا اور بس لڑکی ریجھ جاتی ہے۔ شریف لوگ یہ باتیں آخر کیسےبرداشت کرسکتےہیں اور جہاں تک میں اس قوم کو جانتی ہو یہ شرفاءکی قوم ہے۔ اپنی بچیوں کےحوالےسےہم بڑےہی غیرت مند ثابت ہوئےہیں۔ یہ ٹھیک ہےترقی پسند کہلانےکا جنون اس قوم کو پرو یزمشرف نےبخشا ہےاور موجودہ حکومت بھی اس ترقی پسند کےاظہار میں کچھ نہیں لیکن اس سب سےاس قوم کی آنکھ کی شرم مر نہیں جاتی۔ ہم کتنےبھی ترقی پسند ہوجائیں‘ دنیا کی روایات سےجس قدر بھی کاندھا ملا کر چلنا چاہیں اس کےباوجود اپنی بچیوں کےحوالےسےہمیشہ انہی دقیانوسی خیالات کےمالک رہتےہیں۔ کوئی راہ چلتا لڑکا‘ کسی بچی سےفون پر بات کرنا چاہے‘ کوئی لڑکا اور لڑکی آپس میں ساری رات گفتگو کرنا چاہیں‘ کوئی انجانا شخص ہماری کسی بیٹی کو سب کہہ دینا چاہے‘ یہ باتیں صرف معیوب ہی نہیں ایک باغیرت آدمی کےلیےڈوب مرنےکا مقام ہےکیونکہ ہم اتنےماڈرن کبھی نہیں ہوسکتے۔
کمال کی بات یہ ہےکہ ہمارا میڈیا یہ سب چیزیں دن رات دکھارہا ہےاور کسی کو ان پر کوئی اعتراض نہیں ‘ ہر ٹیلی فون نیٹ ورک صرف یہ دکھا کر اپنی سم بیچنےکی کوشش کررہا ہےکہ اس ایک سم کےخریدنے سےایک لڑکا کتنی آسانی سےکسی بھی لڑکی سےبات کرسکتا ہے۔ کیا ہماری زندگیوں کا بس اب صرف یہی مقصد رہ گیا ہے؟ کیا زندگی میں اس سے بہتر ہدف کوئی اور دکھائی ہی نہیں دیتا کہ کس طور ایک ہاتھ نہ آنےوالی لڑکی کو گفتگو کےجال میں پھنسایا جاسکےاور کیا ہر وہ شخص جو کسی بچی کا باپ ہےیہ برداشت کرسکتا ہےکہ اس کی بیٹی دن رات لگاتار لڑکو ں سےبات کرتی رہے۔ اس معاشرےکی اقدار میں بگاڑ بلاشبہ ہوگا‘ ہم ترقی پسند ہوگئے ہوں گےلیکن اس طرح بیٹیاں موبائل فونوں کےٹھیلوں پر لگا کر لوگوں کےحوالےنہیں کردی جاتیں۔ عورت کی آزادی کےبھی ہم بہت شوقین ہوں گےلیکن اتنی بےمحابہ آزادی کون شریف آدمی برداشت کرےگا؟ یہ ٹیلی فون کمپنیاں عورت کو ایک سودےکی طرح بیچنےکی کوشش کررہی ہیں۔
حیرت مجھےاس بات پر ہےکہ یا تو ہمیں اس بات کا ادراک ہی نہیں اور یا پھر ہمیں اس بات پر اعتراض نہیں کیونکہ ایک صبح جب میں نے ایک نیوز چینل لگانےکےلیےٹی وی کھولا تو اس پر ایک فون کمپنی کا یہ اشتہار آرہا تھا جس میں ایک لڑکےکےپیچھےدو لڑکےلگےہوئےتھے۔ غصےنے یوں طبیعت پر گرفت کی کہ کچھ سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ کیا کروں۔ کیا اب شرافت کی کوئی بات نہ ہوگی اور وہ بچیاں جو اس معاشرےکے ہر گھر میں موجود ہیں صرف غیرمردوں کے لبھانےکو ہی رہ گئی ہیں۔
یہ دور ماڈرن دور ہے لڑکا اور لڑکی کےبات کرنےمیں معیوب بات نہیں سمجھے جاتی لیکن کیا ہم اتنےبےغیرت ہوگئےہیں کہ میڈیا سرعام یہ پیغام نشر کرتا ہےکہ لڑکیوں کےلیے وہ لڑکےپسندیدہ ہونےچاہئیں جو ان سےدن رات بات کریں۔ تو پھر ماں باپ کی ضرورت ہی کیا ہے۔ عورت کا عورت کہلایا جانا ہی کیا ضروری ہےکیونکہ مستور کےمعنی تو ڈھکےہوئےہونےکےہیں۔ یہ وقت اور یہ ترقی تو عورت کےآسکار ہوجانےکی دعوت دےرہی ہےاور اگر ہم خاموش ہیں تو دراصل کہیں نہ کہیں اس سب کےلیےآمادگی ہمارےدلوں میں گھر کرچکی ہی۔ اب عورت نہیں ہےکیک پیسٹری ہوگئی اور بیکری میں داخل ہونےوالا ہر شخص اسےللچائی ہوئی نظروں سےدیکھ رہا ہے۔ آج ان فون کمپنیوں کا اسےمشورہ یہ ہےکہ ہر للچائی ہوئی نظر اور رال ٹپکاتےفقرےکےجواب میں اسےاترانا چاہیےخود پر ناز محسوس ہونا چاہیے۔ یہ اسےسکھارہےہیں کہ کون کون سی ادائیں کیسےدکھائی جاسکتی ہیں تاکہ تماش بینوں کےلیےمنظر دلفریب ہوسکےاور موبائل فون کی سمیں زیادہ سےزیادہ بک سکیں۔ کیا ہم واقعی بےغیرتی کی اس حد تک پہنچ چکےہیں جہاں ایسی باتوں نےاثر کرنا بند کردیا ہےیا ہم روٹی‘ کپڑا اور مکان میں ایسےالجھ گئےہیں کہ عزت اور غیرت جیسی کیفیات اپنےہی پیروں تلےروندی گئی ہیں۔ کیا ہمارےآنگنوں میں پلتی بچیاں اتنی سستی اور اتنی بےوقعت ہیں کہ ایک سو روپےکی سم بیچنےکےلیےانہیں شکار بنا کر دکھایا جائے۔ آنکھوں کی شرم و حیات کی بات تو چھوڑیے یہ لڑکےبھی کیا لڑکےہیں جو ان اشتہاروں میں دکھائےجاتےہیں جن کےرویوں میں کوئی وقار نہیں اور لہجوں میں کسی عورت کا احترام نہیں۔ وہ غیرت کی بات کیا کریں گے اپنی بہنوں کی عزتوں کےکیا ضامن ہوں گےجو دن رات دوسری لڑکیوں کو صرف حاصل کرنےکی چیز سمجھ کر پیچھا کریں گے۔
اس معاشرےمیں عورت کا کیا مقام ہونا چاہیے‘ کیسا احترام اس کی ذات سےوابستہ کیا جانا چاہیے کہ یہ ایک اسلامی معاشرہ ہےیہ باتیں تو اب پرانی ہوگئیں شاید ہم بھول گئےہیں لیکن کیا انسان ہونا بھی بھول گئےہیں آپس کا احترام اور حدیں بھی بھول گئےہیں؟ اگر عورت خود اپنا تحفظ کرسکنےسے قاصر ہوگئی ہےتو کیا ایسا کوئی باغیرت مرد اس معاشرے میں نہیں جو کم از کم یہ اعتراض ہی اٹھاسکے کہ اس طور کےاشتہارات بند کیےجائیں جو اسےایسا کم حیثیت ثابت کرتےہوں۔ اور سوچنا تو یہ بھی ہےکہ عورت کی آزادی کےاس دور میں آخر عورتوں کو یہ اعتراض کیوں نہیں کہ انہیں انسان دکھانےکےبجائےخاصےکی ایک چیز بناکر پیش کیا جارہا ہے۔ ان ٹیلی فون کمپنیوں پر تو مقدمہ ہونا چاہیےکیا پیمرا میں کوئی باضمیر شخص موجود نہیں۔آخر کس قسم کی سنسر شپ پالیسی ہےجو ایسی بےغیرتی کو کروڑوں لوگوں کی بصارتوں تک پہنچنےسےروک نہیں سکتی۔ ٹیلی فون کمپنیوں کا ہی محاسبہ کیا جانا چاہیےجنہیں اقدار کی شائستگی کا تو علم نہیں اور پامالی کو انہوں نےتفاخر بنالیا ہے۔ لیکن بات پھر بھی وہی ہے۔ وہ کہتےہیں سب کہہ دو کیونکہ ہم اور آپ کچھ نہیں کہتے۔

تحریر:‌مریم گیلانی
کوئی باغیرت مرد اس معاشرے میں نہیں

طلحہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 556
Reply With Quote
20 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-11-10), فیصل ناصر (23-11-10), فرحان دانش (24-11-10), یاسر عمران مرزا (23-11-10), موجو (25-11-10), محمدمبشرعلی (23-11-10), محمدخلیل (24-11-10), محمدعدنان (24-11-10), مرزا عامر (23-11-10), مسٹر شیف (24-11-10), معظم (23-11-10), ام طلحہ (24-11-10), احمد بلال (24-11-10), احمدنواز (24-11-10), ارشد کمبوہ (24-11-10), رضی (25-11-10), سحر (25-11-10), عامرشہزاد (24-11-10), عبداللہ آدم (23-11-10), عبداللہ حیدر (23-11-10)
پرانا 23-11-10, 06:04 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

بہت اچھا اور قابلِ غور آرٹیکل ہے
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-11-10), احمد بلال (24-11-10), طلحہ (24-11-10)
پرانا 23-11-10, 06:10 PM   #3
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھی طرح لکھا گیا ہے جناب۔۔۔۔۔ شئرنگ کا شکریہ
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-11-10), احمد بلال (24-11-10), طلحہ (24-11-10)
پرانا 23-11-10, 07:00 PM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی تحریر ہے جناب
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد بلال (24-11-10)
پرانا 23-11-10, 07:03 PM   #5
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,124
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہے جناب کیوں نہیں

مولانا فضل
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد بلال (24-11-10)
پرانا 23-11-10, 10:45 PM   #6
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,987
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

موضوع کی مناسبت سے یہ تحریر پیش ہے۔
Attached Thumbnails
col8.gif  
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (24-11-10), احمد بلال (24-11-10), طلحہ (24-11-10), عبداللہ آدم (23-11-10)
پرانا 24-11-10, 07:48 AM   #7
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوبصورت شئیرنگ ہے طلحہ!!
مریم گیلانی کا تو میں دل کی گہرائیوں سے احترام کرتی ہوں۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (24-11-10), طلحہ (24-11-10)
پرانا 24-11-10, 08:03 AM   #8
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,194
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھی اور پُر سوچ تحریر ہے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (24-11-10), طلحہ (24-11-10)
پرانا 24-11-10, 08:37 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ سب کا بہت شکریہ۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
بہت خوبصورت شئیرنگ ہے طلحہ!!
مریم گیلانی کا تو میں دل کی گہرائیوں سے احترام کرتی ہوں۔
مریم گیلانی کون ہیں؟‌مجھے ان کا کالم اچھا لگا تو لگا دیا۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-11-10), احمد بلال (24-11-10), عبداللہ آدم (24-11-10)
پرانا 24-11-10, 10:36 AM   #10
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,804
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
موبائل پر جتنی بھی ضروری بات کرنی ہے دو تین منٹ میں پوری ہوجاتی ہے۔
ہر سم کے گھنٹہ پیکج نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا ہے۔ 3 یا 4 روپے میں پورا ایک گھنٹہ بکواس کرتے ہیں۔
یہی اگر 6 روپے منٹ کال ہوتی تو میں دیکھتا کیسے چلتی ہے یہ بے غیرتی۔
ارشد کمبوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (24-11-10), عبداللہ آدم (24-11-10)
پرانا 24-11-10, 11:22 AM   #11
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,222
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Exclamation

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : معظم مراسلہ دیکھیں
موضوع کی مناسبت سے یہ تحریر پیش ہے۔
انصار عباسی جیو جنگ کا ملازم ہے یہ ہی جیو فیشن شوز اور نیم عریاں کیٹ واک پھیلانے میں سب سے آگے ہیں۔جیو چینل کی خبروں میں سب سے فیشن شوز اور نیم عریاں کیٹ واک دیکھائی جاتی ہیں۔

Last edited by فرحان دانش; 24-11-10 at 11:24 AM.
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-11-10), احمد بلال (24-11-10), عبدالقدوس (25-11-10)
پرانا 24-11-10, 12:29 PM   #12
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,987
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فرحان دانش مراسلہ دیکھیں
انصار عباسی جیو جنگ کا ملازم ہے یہ ہی جیو فیشن شوز اور نیم عریاں کیٹ واک پھیلانے میں سب سے آگے ہیں۔جیو چینل کی خبروں میں سب سے فیشن شوز اور نیم عریاں کیٹ واک دیکھائی جاتی ہیں۔
بھئی بندہ کا ماضی حال مستقبل سے میرا نا کوئی لینا دینا اور نا مجھے کوئی تعلق۔۔ جو بات اس نے کہی وہ پسند آئی اور شئر کردی۔۔
ملازم ہونے کا مطلب نہیں کے انسان کردار کا ویسا ہے جیسے دوسرے لوگ۔۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔
شکریہ
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
معظم کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (25-11-10)
پرانا 25-11-10, 12:29 AM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہم فحاشی کے اس طوفان کو کیسے روکیں؟‌مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (25-11-10)
پرانا 25-11-10, 05:53 AM   #14
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طلحہ مراسلہ دیکھیں
ہم فحاشی کے اس طوفان کو کیسے روکیں؟‌مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی۔
لڑکی کی 16 برس اور لڑکے کی 18 برس میں شادی لازمی قرار دے دیں
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-11-10), سحر (25-11-10)
پرانا 25-11-10, 08:22 AM   #15
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طلحہ مراسلہ دیکھیں
آپ سب کا بہت شکریہ۔

مریم گیلانی کون ہیں؟‌مجھے ان کا کالم اچھا لگا تو لگا دیا۔


بلور صاحب کی معتوب مریم گیلانی
یہ ہیں مریم گیلانی ،
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, کیسا, کوشش, پسند, لوگ, نیوز, چینل, موبائل, موجودہ, ماں, معاشرہ, آج, آدمی, آزادی, انسان, اسکرین, اسلامی, شخص, عورت, عورتوں, علم, عزت, غیرت, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آپ کے خیال میں ہر کام کے کتنے پہلو ہوتے ہیں؟ Zullu230 گپ شپ 5 18-02-12 08:02 AM
بگرام میں قید پاکستانی کون ہیں؟ کنعان خبریں 12 25-01-11 03:14 PM
کیا آپ غزوہِ ہند کے بارے میں جانتے ہیں؟ پاکستانی عمومی بحث 75 29-08-10 09:17 AM
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟ چاچا کمال تجاویز اور شکایات 10 19-01-09 05:32 PM
ہم اپنے وطن کی ترقی میں کیا کردار ادا کرسکتے ہیں؟ محمدعدنان کیرئر کی راہنمائی 4 08-09-07 10:16 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger