واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا۔ ۔ ۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-03-10, 01:34 AM   #1
کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا۔ ۔ ۔
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آن لائن ہے 22-03-10, 01:34 AM

وسعت اللہ خان

افغانستان اور پاکستان سے متعلق خصوصی امریکی ایلچی رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ اہم طالبان رہنما پکڑنے کے لئے مستعدی دکھانے پر امریکہ پاکستان کا شکر گذار ہے۔ تاہم امریکی حمایت یافتہ افغان صدر حامد کرزئی کے ترجمان سیماک ہراوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر اور آغا جان مستقیم جیسی شخصیات کی گرفتاری سے طالبان کو بات چیت کی میز پر لانے کی افغان کوششوں پر منفی اثر پڑا ہے۔ جبکہ اقوامِ متحدہ کے سابق ایلچی برائے افغانستان کائی ایڈی کا بھی کہنا ہے کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے حالیہ گرفتاریوں کے سبب طالبان سے مذاکرات کا خفیہ چینل فی الحال بند ہوگیا ہے۔

ملا عبدالغنی برادر اور آغا جان مستقیم جیسی شخصیات کی گرفتاری سے طالبان کو بات چیت کی میز پر لانے کی افغان کوششوں پر منفی اثر پڑا ہے۔

فرض کیجیے کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں افغان طالبان قیادت کو پکڑنے کے لئے اچانک جو پھرتیاں دکھائی ہیں اسکا مقصد مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنا ہے۔ سوال یہ ہے کہ پاکستان ایسا کیوں نہ کرے؟

پاکستان کا اندازہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران پچھلے آٹھ برس میں اسکی معیشت کو پینتیس سے چالیس بلین ڈالر کا براہ راست اور بلا واسطہ نقصان پہنچا ہے۔اس عرصے میں پاکستان کا قرضہ پینتیس بلین ڈالر سے چون بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ پاکستان کو اس لڑائی میں وعدہ کردہ کولیشن سپورٹ فنڈ کے ساڑھے تین ارب ڈالر کی واجب الادا رقم میں سے اب تک صرف نوے کروڑ ڈالر ہی مل سکے ہیں۔ جنگ سے متاثرہ پناہ گزینوں کی امداد کے لئے بین الاقوامی برادری کی جانب سے وعدہ کردہ پچاس ارب روپے میں سے صرف بیس ارب روپے ملے ہیں اور ٹوکیو میں فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان کے اجلاس میں مخیر ممالک نے جن سینتالیس ارب روپے کا وعدہ کیا تھا اس میں سے صرف پانچ ارب روپے مل سکے ہیں۔ جبکہ کیری لوگر بل کے تحت ڈیڑھ ارب ڈالر سالانہ کی امداد کا بھی پاکستان کو تاحال انتظار ہے۔

ایک طرف پاکستانی معیشت کی حالت روز بروز پتلی ہو رہی ہے اور دوسری جانب پاکستان کی فوجی و سیاسی قیادت کو ابھی تک کابل یا واشنگٹن کی اعلی قیادت نے غالباً ٹھوس یقین نہیں دلایا کہ افغانستان سے امریکی اور ناٹو افواج کے انخلا کی صورت میں پاکستان کے مفادات کا نئے ڈھانچے میں کتنا خیال رکھا جائے گا یا افغانستان میں دوبارہ کوئی ایسی انتظامیہ اقتدار میں آجائے گی جو پاکستان کے مقابلے میں بھارت، ایران اور روس سے زیادہ قربت محسوس کرے۔

ان حالات میں پاکستان اگر یہ محسوس کررہا ہے کہ نہ تو دھشت گردی کے خلاف جنگ اسکے مالی مسائل حل کر رہی ہے اور نہ ہی اسے علاقائی اثر و رسوخ کی بندر بانٹ میں حصہ دار بنایا جا رہا ہے تو پھر پاکستان کسی بھی طرح کی امن کوششوں کو کیوں ناکام نہ بنائے؟

دوسرا سوال یہ ہے کہ افغان حکومت اور اقوامِ متحدہ کے سابق ایلچی کیوں پاکستان پر امن مذاکرات سبو تاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں جبکہ امریکی قیادت طالبان قیادت کو پکڑنے کی پاکستانی کوششوں کی کیوں تعریف کر رہی ہے؟


اہم طالبان رہنما پکڑنے کے لئے مستعدی دکھانے پر امریکہ پاکستان کا شکر گذار ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ امریکہ جو اب تک پاکستان پر طالبان کے بارے میں دوہری پالیسی برتنے کا الزام لگاتا آیا ہے کس منہ سے پاکستان میں موجود طالبان قیادت کی گرفتاریوں کی مخالفت کرے گا۔ حالانکہ اس وقت یہ گرفتاریاں امریکہ کے امن مذاکرات اور فوجی انخلا کی حکمتِ عملی کی کمر میں لگنے والے اس گھونسے کی طرح ہیں جس کے بعد کیفیت یہ ہوتی ہے کہ نہ آپ ہنس سکتے ہیں نہ رو سکتے ہیں۔ شائد اسی لئے امریکہ ان گرفتاریوں پر حامد کرزئی کے ترجمان اور اقوامِ متحدہ کے سابق اہلکار کائی ایڈی کی زبان میں نا خوشی کا اظہار کر رہا ہے ۔

فی الحال تو لگ یہ رہا ہے کہ پاکستان رفتہ رفتہ اپنی نئی حکمتِ عملی کے سبب افغان مسئلے کے حل میں ایک ناگزیر فریق کے طور پر ابھر رہا ہے اور اس دفعہ پاکستان شائد اپنا وہ تلخ تجربہ دھرانے کے موڈ میں نہیں لگتا

کہ

کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا، بارہ آنے!!!

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 211
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (22-03-10), ھارون اعظم (26-03-10), نیلم خان (22-03-10), منتظمین (22-03-10), راجہ اکرام (22-03-10), شاہ جی 90 (24-03-10)
پرانا 22-03-10, 01:41 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,160
شکریہ: 25,590
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بات تو سچ ہے مگر بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
شاہ جی 90 (24-03-10), عبداللہ آدم (22-03-10)
پرانا 22-03-10, 11:43 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
شاہ جی 90 (24-03-10), عبداللہ آدم (22-03-10)
پرانا 26-03-10, 12:43 PM   #4
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اسی کو کہتے ہیں، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار۔ ہم نے طالبان کو اپنا دشمن بنایا۔ اب امریکہ اپنی جان چھڑانے کے لئے ان سے مذاکرات کرکے افغانستان سے نکلنے کے چکر میں ہے۔ جبکہ ہمیں اس کا خمیازہ بھگتنے کے لئے اکیلا چھوڑ رہا ہے۔ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-03-10, 05:44 PM   #5
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اور ہم ابھی بھی اپنی قیمت لگوانے کے لیے واشنگٹن کے دورے کرتے پھر رہے ہیں اور ڈوبنے والوں کے ساتھ ڈوبنے پر مصر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بے کسی ہائے تمنا کہ نہ دنیا ہے نہ دین
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کوششوں, کمر, پاکستان, پاکستانی, وقت, واشنگٹن, چینل, مقصد, مسائل, ایران, اللہ, الزام, انتظامیہ, امریکہ, جیسی, حل, حصہ, خلاف, خصوصی, طور, طالبان, علاقائی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جعلی پیر کا خاتون پر تشدد،کپڑے پھاڑ دیے‘متاثرہ خاتون کا خود سوزی کا اعلان ابن جلال خبریں 21 06-06-11 08:45 PM
گورنرپنجاب نے حق کی آوز بلند کی، سلمان تاثیر کے قاتل کی حمایت کرنے والے توہین رسالت کررہے ہیں، بلا sahj خبریں 3 12-01-11 11:49 AM
لوگر بل کی جعلی کاپیاں تقسیم کی گئیں، راجاریاض Real_Light خبریں 18 14-10-09 04:45 PM
ووٹ کے ذریعے ثابت ہوگیا، پشتون انتہا پسند اور دہشتگرد قوم نہیں، اسفند یار عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 03:21 AM
زندہ قومیں ماضی کے تجربات سے مستقبل کی پیش بندی کرتی ہیں، آفاق احمد ابن ضیاء خبریں 0 11-01-08 02:13 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:31 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger