واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث

عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے

کیا اردو زبان میں انگریزی الفاظ کا استعمال ضروری ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-07-10, 02:33 PM   #1
کیا اردو زبان میں انگریزی الفاظ کا استعمال ضروری ہے؟
ناصحی ناصحی آف لائن ہے 04-07-10, 02:33 PM

ٹی ویی پر سنیں یا انہیں کسی اخبار میں پڑھیں، اردو کی خبروں میں انگریزی کے الفاظ کی کمی نہیں ہوتی اور میں نےاکثر یہی حال لوگوں کی اردو گفتگو میں دیکھا ہے۔ان چند مثالوں سے آپ سمجھ گے ہوں گے میں کیا کہنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ مجھے انگریزی سے نفرت تو نہیں لیکن اس بڑھتے ہوئے رُجحان کے پیچھے ممکنہ اندازِ فِکَر کے متعلق سوچ کر برہمی ہوتی ہے۔ میرے ذَہِین میں اس موضوع پر اکثر سوال اٹھتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ بحثیتِ قوم اس پر ساری پاکستانی قوم کوغور و فِکر اورجانچ پرکھ کرنے کی ضرورت ہے۔

اسہی کے پیش نظر، میں آج یہ دھاگہ شروع کررہا ہوں اور امید کرتا ہوں ہے پاک نیٹ کے اکثر ساتھی اس پر دلچسپی سے اور مثبت انداز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ پلیز پلیز۔۔۔۔۔ جھگڑا نہیں کرنا، کئی دنوں سے پاک نیٹ پر مجھے تو اپنے زخم چاٹنے سے فرصت ہی نہیں مل رہی!۔

لیجیے میں اپنے ایک سوال کے ساتھ اس موضوع پر ڈسکشن کا آغاز کرتا ہوں
کیا اردو زبان اس قدر ناقص ہے کہ ہم پاکستانیوں کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلیے انگریزی کا سہارا لینا ضروری ہے ؟

Name:  AG00203_.GIF
Views: 98
Size:  9.2 KB

ناصحی's Avatar
ناصحی
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 397
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
rabab (04-07-10), shafresha (04-07-10), یاسر عمران مرزا (04-07-10), محمد عاصم (04-07-10), مرزا عامر (04-07-10), حیدر (04-07-10)
پرانا 04-07-10, 03:16 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی اسی قسم کے موضوع پر کسی زمانے میں ۔۔۔ میں نے بھی کچھ لکھا تھا ۔ اس جگہ ملاحظہ کر لیجیے

اُردو کا نیا نام : اُردش یا انگلدُو
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rabab (04-07-10), shafresha (04-07-10), ناصحی (04-07-10), محمد عاصم (04-07-10), مرزا عامر (04-07-10)
پرانا 04-07-10, 03:20 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جب مختلف قوموں کے لوگ ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو ایک دوسرے کی زبانوں کے چند الفاظ ضرور ایک دوسرے کی زبانوں میں شامل ہو جایا کرتے ہیں۔ اور جو زبان الفاظ اپنے اندر سمو سکتی ہے وہ زبان زندہ بھی رہتی ہے اور ترقی بھی کرتی ہے۔ تاہم اپنی زبان کی اصل کو ویسے تباہ کر دینا جیسے آجکل ہم لوگ کر رہے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ سخت زیادتی ہے
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rabab (04-07-10), shafresha (04-07-10), ناصحی (04-07-10), مرزا عامر (04-07-10)
پرانا 04-07-10, 05:16 PM   #4
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,356
کمائي: 52,352
شکریہ: 4,409
1,841 مراسلہ میں 6,859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Nasiwise مراسلہ دیکھیں
لیجیے میں اپنے ایک سوال کے ساتھ اس موضوع پر ڈسکشن کا آغاز کرتا ہوں
کیا اردو زبان اس قدر ناقص ہے کہ ہم پاکستانیوں کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلیے انگریزی کا سہارا لینا ضروری ہے ؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
rabab (04-07-10), shafresha (04-07-10), کنعان (05-07-10), پاکستانی (04-07-10), ناصحی (04-07-10), مرزا عامر (04-07-10), ابن آدم (05-07-10), حیدر (04-07-10)
پرانا 04-07-10, 07:55 PM   #5
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,788
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پاک نیٹ‌پر اس سلسے میں‌پہلے بحث ہوچکی ہے، ڈھونڈ کر لنک یہاں‌شئیر کرتا ہوں!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ناصحی (04-07-10), مرزا عامر (04-07-10), حیدر (04-07-10)
پرانا 04-07-10, 08:18 PM   #6
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Nasiwise مراسلہ دیکھیں
لیجیے میں اپنے ایک سوال کے ساتھ اس موضوع پر ڈسکشن کا آغاز کرتا ہوں
بھائی، اردو زبان میں انگریزی کا استعمال ضروری نہیں‌ہے ، لیکن انگریزی کے کچھ الفاظ ہماری زندگی میں اس قدر عام ہو گئے ہیں‌ کہ انہی معنوں‌کے اردو الفاظ کوئی بولے تو ہمیں سمجھنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اب اگر ہسپتال کو کوئی طب خانہ کہے یا ڈاکٹر کو طبیب تو ہم حیران ہوں گے اور ہمیں کچھ دیر بعد سمجھ آئے گی۔ آپ نے اچھا سلسلہ شروع کیا۔ اس دھاگے میں ممبران پاک نیٹ انگریزی کے ان الفاظ کا اردو ترجمہ بتائیں‌گے جیسے آپ نے اپنی ہی بات پر دھیان نہیں دیا اور بحث کو ڈسکشن لکھ دیا۔ میں یہاں‌دو تین لفظ لکھتا ہوں ، امید ہے باقی افراد بھی اس سلسلے میں تعاون کریں گے۔
انگریزی - اردو
تھریڈ - دھاگہ
ڈسکشن - بحث
ٹاپک - موضوع
پوسٹ - مراسلہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-07-10), ناصحی (04-07-10), مرزا عامر (04-07-10), حیدر (04-07-10)
پرانا 04-07-10, 08:53 PM   #7
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

انگریزی - اردو
چیک کرنا - جانچنا / جائزہ لینا
جوس/ڈرنک - شربت
پلاٹ - زمین کا ٹکڑا
پٹرول - معدنی تیل
ایکسپرٹ - ماہر
ڈگری - سند
آرٹیکل - تحریر/مضمون
پلیز - مہربانی کر کے / برائے مہربانی
فورمز کو شاید بیٹھک کہہ سکتے ہیں۔ لیکن درست لفظ لغت سے دیکھنا پڑے گا۔ اگر کسی کو معلوم ہے تو تصحیح کر دیجیے۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-07-10), ناصحی (04-07-10), مرزا عامر (04-07-10), حیدر (04-07-10)
پرانا 04-07-10, 09:22 PM   #8
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,992
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
جی اسی قسم کے موضوع پر کسی زمانے میں ۔۔۔ میں نے بھی کچھ لکھا تھا ۔ اس جگہ ملاحظہ کر لیجیے
بہت خوب! میں تو سوچ رہا تھا کہ اس موضوع پر پاک نیٹ کیلیے میرا یہ تھریڈ پہلا ہو گا مگر آپ نے مجھے بیٹ beat کردیا۔

اس مسئلے کا تعلق ہماری پاکستانی شناخت سے ہے مجھے تو یوں لگتا ہے باقی کچھ اہم مسئلوں کی طرح یہ بھی ہماری غفلت کا شکار ہو رہا ہے۔
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-07-10), مرزا عامر (04-07-10), حیدر (04-07-10)
پرانا 04-07-10, 09:26 PM   #9
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,992
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : آبی ٹوکول مراسلہ دیکھیں
لیجیے میں اپنے ایک سوال کے ساتھ اس موضوع پر ڈسکشن کا آغاز کرتا ہوں
کیا اردو زبان اس قدر ناقص ہے کہ ہم پاکستانیوں کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلیے انگریزی کا سہارا لینا ضروری ہے ؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔
نشاندہی کرنے کا شکریہ۔

آپکو شائد معلوم نہیں اسلیے اگر آپ میرے پاک نیٹ کے مراسلوں کو دیکھتے رہیں تو معلوم ہو گا کہ میں آہستہ آہستہ ان میں سے انگریزی کےغیر ضروری الفاظ ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-07-10), ھارون اعظم (05-07-10), مرزا عامر (04-07-10), آبی ٹوکول (05-07-10), حیدر (04-07-10)
پرانا 04-07-10, 09:54 PM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نہیں میں نے کسی قسم کی گفتگو تو نہیں کی تھی محض اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اس موضؤع پر باقاعدہ بحث بھی ہو چُکی ہے اس فورم پر ۔ ۔ ۔ ۔میرا خیال ہے گلاب خان نے شروع کیا تھا یا کسی اور خان بھائی نے۔ شافی بھائی ہی ٹھیک سی بتا پائیں گے اس بارے میں۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-07-10), ناصحی (05-07-10), مرزا عامر (04-07-10)
پرانا 04-07-10, 10:12 PM   #11
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تاہم میں دوسری زبان کے ہر لفظ کو ہو بہو ڈکشنری کے مطابق تبدیل کرنے کے مرحلے کے خلاف ہوں۔ اس سے زبان کی چاشنی ضائع ہونے کا سخت اندیشہ ہوتا ہے اور چونکہ زبان ہر دور میں تبدیل ہوتی رہتی ہے اس لیے اس دور میں یہ اپنی مقبولیت کھ جانے کا اندیشہ بھی رکھتی ہے۔
میں اپنی بات کو ایک مثال سے سمجھاؤں گا
STRIKEکا تصور اردو زبان کا اپنا نہیں ہے۔ یہ انگلش سے مستعار لیا گیا ہے۔ اسی طرح hunger strike بھی ایک معمہ ہے۔ یہ تسلیم کہ ہم کو انگلش کے لفظ ہو بہو استعمال نہیں کرنے چاہیں لیکن کیا ۔۔ ۔ کِیا جائے کہ اگر ڈکشنری کا ترجمہ کچھ یوں ہو جائے
"ملازمین کو مقاطع الجوع پر مجبور پر دیا گیا"
اس کا عام فہم ترجمہ یوں ہو گا
"ملازمین کو بھوک ہڑتال پر مجبور کر دیا گیا"
مزے کی بات یہ ہے کہ hunger strikeکا پہلے پہل ترجمہ یہی "مقاطع الجوع" کیا گیا تھا تاہم یہ بہت عرصہ قبل بھی عوام میں مقبولیت نہ پا سکا۔ تب ایک صاحب جن کا نام مجھے بھول رہا ہے انہوں نے اسکا سادہ ترجمہ "بھوک ہڑتال" کیا۔ چناچہ اس کے بعد hunger strikeکا متبادل لفظ خود اپنے اصل لفظ سے زیادہ مقبول ھو گیا

اس فورم کی ہی بات لے لیں۔ لفظ فورم عوام کے ذہن میں اپنی جگہ بنا چُکا ہے ۔ چناچہ اگر اسکا ترجمہ ہم ڈکشنری کی زبان میں کرنا چاہیں گے تو کبھی بھی مقبولیت حاصل نہیں کر پائے گا یہ ترجمہ۔نہ ہی بیٹھک مقبول ہو گا اور نہ ہی چوپال۔ چناچہ اسکا کوئی مزید اچھا اور عوامی مترادف ڈھونڈنا ہو گا۔

یہی معاملہ تھریڈ کے مقابلے میں اسکے ترجمہ "دھاگا" کا بھی ہے۔ میری نظر میں یہ لفظ "تھرید" کے مقابلے میں انتہائی غیر موزوں ہے۔دھاگا کیوں رکھتے ہیں ؟ نلکی رکھ لیں؟ جس کسی نے بھی تھریڈ کا اردو ترجمہ کیا اس نے یہ نہیں سوچا کہ انگلش میں تھریڈ کئی معانی کے لیے استعمال ہوتا ہے علاوہ دھاگہ کے۔ چناچہ جس اعتبار سے انگلش کے ویب پر تھریڈ کا معانی لیا جائے گا وہ اعتباراردو کے دھاگہ میں نہیں آ پائے گا۔کیونکہ انگلش میں تھریڈ کا ایک مطلب "خیالات کا تسلسل" یا "train of thoughts"بھی ہے۔جبکہ دھاگہ کبھی بھی ہم کو یہ معنی نہیں دے سکتا۔

چناچہ ترجمہ کرتے وقت اپنا ظرف بلند رکھیے۔ ڈکشنری مدد ضرور دے سکتی ہے لیکن ہر مسئلے کا حل نہیں۔ اپنے دماغ سے سوچیے کہ کیا ترجمہ ہو سکتا ہے ۔ ۔ ۔پھر اس کو استعمال کرنے کی کوشش کیجیے۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-07-10), ھارون اعظم (05-07-10), ناصحی (05-07-10), مرزا عامر (04-07-10), عبدالقدوس (05-07-10)
پرانا 04-07-10, 10:28 PM   #12
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بدر بھائی، تصحیح کرنا ایک اچھی اور مثبت چیز ہے اور میں اس کے خلاف نہیں ہوں۔ میرے خیال سے زیادہ موزوں لفظ مراسلہ ہو سکتا ہے۔
میں جانتا ہوں‌کہ لفظی ترجمہ کرنے سے مطلوبہ مطلب حاصل نہیں ہوتا۔ ایک جگہ ایک صاحب نے کہا تھا۔ اب یہ یاد نہیں کہ وہ صاحب کون ہیں۔

ایک اچھی زبان وہی ہوتی ہے جو دوسری زبانوں کے معروف ہوجانے والے الفاظ کو اپنے اندرسمو لینے کی گنجائش رکھتی ہو، اور وقت کے ساتھ ساتھ اس زبان کی لغت وسیع ہوتی جائے، جدید دور کے نئے لفظ شامل ہوتے جائیں۔

جب اردو وجود میں آئی تب نہ کمپیوٹر تھا نہ کیلکولیٹر ، انہی دو الفاظ کا اگر اردو میں ترجمہ کر کے استعمال کیا جائے تو وہ کبھی اس اردو بولنے والوں میں مقبولیت حاصل نہ کر پائیں گے۔ بجائے اسکے اگر انہی لفظوں کو اردو زبان کی لغت میں شامل کر دیا جائے تو یہ الفاظ عام ہو جائیں گے۔ لیکن ایسا کافی سوچ سمجھ کے بعد ہی کرنا چاہیے۔

Last edited by یاسر عمران مرزا; 04-07-10 at 10:33 PM.
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-07-10), ناصحی (05-07-10), مرزا عامر (04-07-10), حیدر (04-07-10)
پرانا 05-07-10, 02:09 AM   #13
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,992
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
جب مختلف قوموں کے لوگ ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو ایک دوسرے کی زبانوں کے چند الفاظ ضرور ایک دوسرے کی زبانوں میں شامل ہو جایا کرتے ہیں۔ اور جو زبان الفاظ اپنے اندر سمو سکتی ہے وہ زبان زندہ بھی رہتی ہے اور ترقی بھی کرتی ہے۔ تاہم اپنی زبان کی اصل کو ویسے تباہ کر دینا جیسے آجکل ہم لوگ کر رہے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ سخت زیادتی ہے

یہ طریقِ عمل ایک زبان کی نشو نما اور اسکے پھلنے پھولنے کیلیے نہایت مفید بلکہ ضروری بھی ہے لیکن اسکیلے کچھ قابل قبول یا طے شدہ قائد و ضوابط ہونے چاہیں۔ انگریزی بھی تو دوسری زبانو ں سے الفاظ لیتی ہے مثلا لاطینی یا یونانی زبان سے اور اسمیں ہندوستان کی زبانوں کے الفاط بھی پائے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پرلفظ bungalow کو لے لیں جس کا مطلب ہے ایک منزل والا مکان یا بَنگلَہ۔ اس کو غالباً گجراتی یا بنگالی میں سے لیا گیا ہے اور اس کی مناسب وجہ ہے کیونکہ انگریزی میں بَنگلَے کیلیے کوئی مخصوص لفظ ماجود نہیں۔

اب اگر آپ کی زبان میں پہلے سے ہی کسی چیز یا تصور کیلےایک مخصوص لفظ دستیاب ہے تو پھر اس صورت میں کسی دوسری زباں کا لفظ استعمال کرنا سرا سر نا قابل قبول ہے اور یقیناً زبان کو تباہ کرنے کے مُتَرادِف ہے
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-07-10), حیدر (06-07-10)
پرانا 05-07-10, 03:37 AM   #14
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,992
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
یہی معاملہ تھریڈ کے مقابلے میں اسکے ترجمہ "دھاگا" کا بھی ہے۔ میری نظر میں یہ لفظ "تھرید" کے مقابلے میں انتہائی غیر موزوں ہے۔دھاگا کیوں رکھتے ہیں ؟ نلکی رکھ لیں؟ جس کسی نے بھی تھریڈ کا اردو ترجمہ کیا اس نے یہ نہیں سوچا کہ انگلش میں تھریڈ کئی معانی کے لیے استعمال ہوتا ہے علاوہ دھاگہ کے۔ چناچہ جس اعتبار سے انگلش کے ویب پر تھریڈ کا معانی لیا جائے گا وہ اعتباراردو کے دھاگہ میں نہیں آ پائے گا۔کیونکہ انگلش میں تھریڈ کا ایک مطلب "خیالات کا تسلسل" یا "train of thoughts"بھی ہے۔جبکہ دھاگہ کبھی بھی ہم کو یہ معنی نہیں دے سکتا۔
اگر آپ سوچیں کہ انگریزی میں اس لفظ کو کیوں ایسے تصور کیلے استعمال کیا گیا ہے تو آپ کو "تھریڈ" کیلیے "دھاگا" استعمال کرنا بلکل مناسب نظر آ سکتا ہے۔ اس کے اس طرح استعمال کے پیچھے ایک مشہور یونانی افسانوی داستان ہے جس میں Ariadne بھُول بھُلياں labyrinth میں اپنا راستہ یاد رکھنے کیلے ایک لمبے دھاگے کوبچھاتی ہے تا کہ واپسی پر اس کی مدد سے راستہ کھوئے بغیر وہاں سے نکل سکے۔ اگر دھاگے کا معنی اس افسانوی داستان کی روشنی میں دیکھں تو پھر عام دھاگے کے علاوہ اس کا معنی "خیالات کا تسلسل" یا Train of thought کے طور پر بھی واضع ہو سکتاہے۔ درست؟

انگریزی کے الفاظ کو اردو میں بدلنے کیلے صرف ان کے مطلب نہیں بلکہ ان کی اشتقاقیات یا etymologies کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے۔
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-07-10), حیدر (06-07-10)
پرانا 05-07-10, 06:26 PM   #15
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
بدر بھائی، تصحیح کرنا ایک اچھی اور مثبت چیز ہے اور میں اس کے خلاف نہیں ہوں۔ میرے خیال سے زیادہ موزوں لفظ مراسلہ ہو سکتا ہے۔
میں جانتا ہوں‌کہ لفظی ترجمہ کرنے سے مطلوبہ مطلب حاصل نہیں ہوتا۔ ایک جگہ ایک صاحب نے کہا تھا۔ اب یہ یاد نہیں کہ وہ صاحب کون ہیں۔

ایک اچھی زبان وہی ہوتی ہے جو دوسری زبانوں کے معروف ہوجانے والے الفاظ کو اپنے اندرسمو لینے کی گنجائش رکھتی ہو، اور وقت کے ساتھ ساتھ اس زبان کی لغت وسیع ہوتی جائے، جدید دور کے نئے لفظ شامل ہوتے جائیں۔

جب اردو وجود میں آئی تب نہ کمپیوٹر تھا نہ کیلکولیٹر ، انہی دو الفاظ کا اگر اردو میں ترجمہ کر کے استعمال کیا جائے تو وہ کبھی اس اردو بولنے والوں میں مقبولیت حاصل نہ کر پائیں گے۔ بجائے اسکے اگر انہی لفظوں کو اردو زبان کی لغت میں شامل کر دیا جائے تو یہ الفاظ عام ہو جائیں گے۔ لیکن ایسا کافی سوچ سمجھ کے بعد ہی کرنا چاہیے۔
پہلا حصہ تو میں نے کہا تھا دوسرے کا پتا کروالیں
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-07-10), ناصحی (05-07-10), حیدر (06-07-10)
جواب

Tags
کوشش, گے, پاکستانی, پاکستانیوں, یا, نفرت, چند, موضوع, آج, آغاز, اپنے, انگریزی, اندازِ, اخبار, اردو, استعمال, جھگڑا, حال, حصہ, دیکھا, سوچ, سوال, ساری, شروع, ضرورت

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اردو تحریر، بول چال میں انگریزی الفاظ کا استعمال گلاب خان عمومی بحث 22 03-04-11 02:31 AM
کراچی میں خون ریزی کا نیا سلسلہ ALI-OAD سیاست 0 17-01-11 08:28 PM
انگریزی زبان کے استعمال پر پابندی ALI-OAD خبریں 3 23-12-10 11:09 PM
اُردو اور انگریزی کے الفاظ کیسے استعمال کئے جائیں؟ محبوب عالم اردو زبان http://urduzuban.org 30 07-12-10 08:32 AM
ایک نظم - انگریزی میں طاھر گپ شپ 1 17-09-08 05:28 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:31 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger