واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


کیا عدلیہ بحالی مہم کے مقاصد حاصل ہوئے یا نہیں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-05-09, 09:54 AM   #1
کیا عدلیہ بحالی مہم کے مقاصد حاصل ہوئے یا نہیں؟
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 26-05-09, 09:54 AM

اس سال کے اہم واقعات میں سے ایک عوامی دباؤ کے پیش نظر چیف جسٹس کی بحالہ بھی ہے، جس کی خاطر ہر محب وطن پاکستانی نے آواز بلند کی اور وکلاء کے ساتھ کندھے سے کندھا ملایا۔۔۔
آخر کا ر حکومت با دل نخواستہ بھی بحالی کے اعلان پر مجبور ہو گئی۔۔

اس میں کس کا کتنا حصہ ہے، فوج کا کیا کردار تھا؟؟/ اور اس طرح کے بے شمار مسائل زیر بحث رہے ہیں۔۔۔
ہماری اس بحث کا موضوع یہ ہے کہ کیا و مقاصد جن کے لئے اتنی بڑی قربانی دی گئی، انتے وسائل صرف کئے گئے وہ حاصل بھی ہوئے یا نہیں۔۔

یاد رہے کہ یہ مہم تو عدلیہ بحالی کی تھی لیکن چند ججوں کی بحالی پر مارچ روک دیا گیا۔۔
اس طرح یہ مہم تکمیل کو پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔
لیکن چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی بھی ایک بڑی کامیا بی تھی جسے تسلیم کرنا چاہئے۔۔
عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، مٹھائیاں تقسیم ہونے لگیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ

لیکن کیا افتخار محمد چوہدری عوام کی امیدوں پر پورا اترے؟
کیا انہوں نے اصل مسائل کی جانب کچھ اقدامات اٹھائے؟
کیا انہوں نے وہ کیا جو ان کی کرنا چاہئے تھا؟؟؟

یہ اس طرح کے بے شمار سوالات ہیں جن پر ہر ایک اظہار خیال کرتا ہے۔

آپ کے خیال میں ’’عدلیہ بحالی ‘‘ تحریک کے مقاصد کس حد تک حاصل ہو چکے ہیں۔
اگر نہیں ہو رہے تو
کیا کیا جائے جس سے مقاصد کے حصول میں‌مدد ملے گی۔

آپ کے خیال میں وہ کون سے مسائل ہیں جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے ۔

۔۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 401
Reply With Quote
پرانا 26-05-09, 10:40 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چیف جسٹس کی بحالی میں سیاسی جماعتیں، وکلاء، سول سوسائٹی اور عوام نے حصہ لیا۔
بھائی سب سے پہلی بات وکلاء کی کرتے ہیں تو میں‌آپکو بتادوں کہ زیادہ تر وکلاء کا کام سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ ثابت کرنا ہے۔
سول سوسائٹی زیادہ تر امراء، این جی اوز کے سربراہان پر مشتمل ہے۔
سیاسی جماعتیں جنہوں نے وکلاء تحریک میں‌حصہ لیا ان میں مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، تحریک انصاف قابل ذکرہیں۔
عوام وہی ہے جو سیاسی جماعتوں کے پیچھے چلتی ہے۔

اب سوات، کرپشن، مہنگائی، لاقانونیت کا دور دورہ ہے لیکن یہ سب غائب ہیں۔ آپ خود اندازہ کریں کہ سیاسی جماعتوں نے اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے وکلاء تحریک کو ہائی جیک کیا۔ وکلاء کو بار ایسوسی ایشنز نے تیار کیا، بار ایسوسی ایشنز کو این جی اوز کی طرف سے فنڈنگ بھی کی گئی تھی۔ سول سوسائٹی جیسا کہ میں‌آپ کو بتاچکا ہوں کہ یہ امراء، این جی اوز پر مشتمل ہے۔ انہوں نے اپنے نمبر بڑھانے کے لئے یہ سب استعمال کیا۔

چیف جسٹس کی بحالی اگرچہ درست ہے لیکن کوئی اچھی کارکردگی دیکھنے میں نہیں‌آئی۔ این آراو، گمشدہ افراد کی بازیابی، پٹرول کی قیمتیں، پولیس کی ہٹ دھرمی ان پر کوئی ایکشن نہیں ہوا۔ خدشہ ہے کہ یہ سب کسی ڈیل کے تحت بحال ہوئے ہوں۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-05-09, 09:18 AM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

برادرم آپ بالکل بجا ہیں
وکلاء کا کام آپ نے بتا دیا
سول سوسائٹی بیرونی امداد سے سامراجیت کے فروغ کا ایک مہلک ہتھیار ہیں جو ہمارے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔
لیکن عدلیہ بحالی مہم میں ان کے کردار کو سراہنے میں کوئی قباحت مجھے نظر نہیں آتی ۔

البتہ اب جب کہ وطن عزیز کو ضرورت ہے ہر طبقہ فکر کے افراد کے تعاون کی تو وکلاء اور سول سوسائٹی کی مجرمانہ خاموشی ان کےکھوکھلے نعروں حقیقت سے پردہ اٹھا رہی ہے۔
انسانی حقوق کے دعوے داروں کو اب کوئی زیادتی نظر نہیں آرہی
اور ایک جھوٹی ویڈیو پر انہوں نے پورا ملک سر پر اٹھا لیا تھا۔۔ میڈیا کا کردار بھی سب کے سامنے ہے۔

لیکن عدلیہ بحالی کے حوالے سے بالعموم اطمینان پایا جاتا ہے، البتہ کچھ لوگوں کو توقعات پوری ہوتی نظر نہیں آرہیں ۔۔
میرے خیال میں ان کی توقعات زیادہ ہیں
جیسا کہ آپ نے ذکر کیا کہ این آراو، گمشدہ افراد کی بازیابی، پٹرول کی قیمتیں، پولیس کی ہٹ دھرمی ان پر کوئی ایکشن نہیں ہوا۔ خدشہ ہے کہ یہ سب کسی ڈیل کے تحت بحال ہوئے ہوں۔

میرے خیال میں جس نازک وقت میں چوہدری صاحب بحال ہوئے ہیں اس میں مذکورہ بالا مسائل پر فورا ایکشن لینا انصاف کے تصور کو خراب کر سکتا ہے۔
کیوں کہ اس کی زد میں وہ لوگ آئیں گے جنہوں نے عدلیہ معطلی میں کردار ادا کیا، اور یہ شور مچ جائے گا کہ چیف جسٹس ذاتی عناد کو انصاف کے تقاضوں پر ترجیح دے رہے ہیں۔

اس لئے میرے خیال میں ہمیں ٹھنڈا کر کے کھانا چاہئے، ورنہ منہ جلنے کے قوی امکانات ہیں۔۔

۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-05-09, 11:07 AM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ سوال تو میں کئے مرتبہ کرچکا ہو چیف جسٹس نے اب تک بحال ہو کر کیا کیا؟
لگتا ہے یہاں بھی "ڈیل" کا نسخہ چل گیا
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (27-05-09)
پرانا 27-05-09, 11:20 AM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فیصل بھائی آپ جلدی میں لگتے ہیں
یہ 63 سال کے مسائل ایک دن ، مہینے یا سال میں حل ہونے والے نہیں۔۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-05-09, 11:29 AM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاید آپ ٹھیک کہ رہے ہیں
عرصہ سے انصاف کی امیدیں لگانے والے اتاولے ہو ہی جاتے ہیں
لیکن کسی ایک عوامی مسئلہ پر کوئی اسٹیپ تو لیا گیا ہوتا
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-05-09, 11:46 AM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پولیس اور جیلوں والے مسئلے پر ایکشن لئے جا رہے ہیں
اور یہ بھی پیش نظر رہے کہ چوہدری صاحب کی ٹیم بھی تبدیل کی گئی ہے جس کے بغیر اکیلا کپتان کچھ نہیں کر سکتا۔۔
احتیاط کا دامن تھامے رکھنا بھی ضروری ہے ورنہ ایک اور شب خون عدلیہ کا مقدر ہو سکتا ہے۔

۔وقت سے پہلے نہیں اور نصیب سے زیادہ نہیں۔۔

۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (29-05-09), مباح (27-05-09), مزمل فاروق (29-05-09)
پرانا 27-05-09, 04:23 PM   #8
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,222
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عدلیہ نے اب تک بحال ہو کر کیا کیا؟

لیکن ایک کام کوتو کیا ہے "میاںجی" کولانگ مارچ کاصلہ دے دیا ہے۔
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (29-05-09)
پرانا 29-05-09, 08:43 AM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فرحان بھائی آپ کی بات ایک حد تک درست ہے
لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا شریف برادران کی نا اہلی کا فیصلہ درست تھا؟
کیا دوسرے سیاستدان ان سے زیادہ اچھے ہیں جو کہ نہ صرف اہل ہیں بلکہ ہمارے سفید و سیاہ کے مالک ہیں؟

اگر ایسا ہے پھر تو واقعی چوہدری صاحب نے غلط کیا
لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو پھر یہ بات کہنا کیسا ہے آپ خؤد اس پر ذرا غور فرمائیے۔

معاً یہ یاد رہے کہ میرا شریف برادران یا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق یا وابستگی نہیں ہے۔۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-05-09, 11:44 AM   #10
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جیلوں‌اور قیدیوں‌کے سدھار کے لیے بہت کام ہو رہا ہے۔ تیل اور گیس کی قیمتوں‌کی کمی کے لیے ایکشن لیا گیا ہے۔۔۔۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (29-05-09)
پرانا 29-05-09, 12:04 PM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بالکل بجا فرمایا منتظمین بھائی آپ نے
اس طرح کے اور بھی کام ہو رہے ہیں لیکن ہماری نظر NRO اور مشرف کے مواخذے پر ہے۔۔
جو کہ ایسے مسائل ہیں کو ان حالات میں چھیڑنا بھڑوں کے چھتے کو پتھر مارنے کے متراد ف ہے۔۔

۔۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-05-09, 01:20 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : rajaikram مراسلہ دیکھیں
برادرم آپ بالکل بجا ہیں
وکلاء کا کام آپ نے بتا دیا
سول سوسائٹی بیرونی امداد سے سامراجیت کے فروغ کا ایک مہلک ہتھیار ہیں جو ہمارے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔
لیکن عدلیہ بحالی مہم میں ان کے کردار کو سراہنے میں کوئی قباحت مجھے نظر نہیں آتی ۔

البتہ اب جب کہ وطن عزیز کو ضرورت ہے ہر طبقہ فکر کے افراد کے تعاون کی تو وکلاء اور سول سوسائٹی کی مجرمانہ خاموشی ان کےکھوکھلے نعروں حقیقت سے پردہ اٹھا رہی ہے۔
انسانی حقوق کے دعوے داروں کو اب کوئی زیادتی نظر نہیں آرہی
اور ایک جھوٹی ویڈیو پر انہوں نے پورا ملک سر پر اٹھا لیا تھا۔۔ میڈیا کا کردار بھی سب کے سامنے ہے۔

لیکن عدلیہ بحالی کے حوالے سے بالعموم اطمینان پایا جاتا ہے، البتہ کچھ لوگوں کو توقعات پوری ہوتی نظر نہیں آرہیں ۔۔
میرے خیال میں ان کی توقعات زیادہ ہیں
جیسا کہ آپ نے ذکر کیا کہ این آراو، گمشدہ افراد کی بازیابی، پٹرول کی قیمتیں، پولیس کی ہٹ دھرمی ان پر کوئی ایکشن نہیں ہوا۔ خدشہ ہے کہ یہ سب کسی ڈیل کے تحت بحال ہوئے ہوں۔

میرے خیال میں جس نازک وقت میں چوہدری صاحب بحال ہوئے ہیں اس میں مذکورہ بالا مسائل پر فورا ایکشن لینا انصاف کے تصور کو خراب کر سکتا ہے۔
کیوں کہ اس کی زد میں وہ لوگ آئیں گے جنہوں نے عدلیہ معطلی میں کردار ادا کیا، اور یہ شور مچ جائے گا کہ چیف جسٹس ذاتی عناد کو انصاف کے تقاضوں پر ترجیح دے رہے ہیں۔

اس لئے میرے خیال میں ہمیں ٹھنڈا کر کے کھانا چاہئے، ورنہ منہ جلنے کے قوی امکانات ہیں۔۔
۔
انصاف کسی مصلحت کو نہیں مانتا۔قاضی کی نطر میں سب برابر ہوتے ہیں۔ شور مچانے والے ہی اس کی زد میں‌آئیں گے۔ این آر او، مشرف کے خلاف مقدمات، گمشدہ افراد کی بازیابی پر اگر چیف جسٹس نے ایکشن نہ لیا تو یہی سمجھا جائے گا کہ وہ کسی‌ڈیل کے تحت بحال ہوئے ہیں۔ دوسری سب سے بڑی بات پاکستان کا مستقبل ہی انصاف ہے۔

تیل کی قیمتوں کے‌حوالے سے حکومت نے کیا کیا۔ عدالت نے 20 فیصد کمی کاحکم دیا تھا جبکہ ڈھائی فیصد کمی پر اکتفا کیا گیا۔ کیا یہ عدالت کی توہین نہیں اور عدالت نے بھی اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
راشد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (29-05-09)
پرانا 29-05-09, 02:36 PM   #13
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

درست
لیکن عدلیہ ایک ادارہ ہے۔ جس کے ذمے سارے معاملات نہیں۔ نوٹس لیا ، اس پر عملدارآمد کیسے ہو یہ حکومت سوچے گی۔
اگر جزئیات کی نگرانی بھی عدلیہ نے شروع کر دی تو پھر دیگر اداروں کا کوئی مقصد نظر نہیں آتا۔
اور جہاں تک انصاف اور مصلحت کا تعلق ہے تو بعض اوقات خاموشی بولنے سے بہتر ہوتی ہے۔ اسی طرح کچھ معاملات میں عدلیہ کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے اور وہ کر رہی ہے۔

۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-05-09, 03:10 PM   #14
Senior Member
 
مزمل فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
عمر: 25
مراسلات: 1,247
کمائي: 81,354
شکریہ: 1,023
782 مراسلہ میں 1,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بلوچ رہنماہوں کے قتل کا سوموٹو نوٹس بھی لے لیا گیا ہے
مزمل فاروق آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, پاکستانی, واقعات, نظر, مسائل, بھائی, جھوٹ, حل, خون, خلاف, دل, سال, شور, عدالت, عزیز, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا یہ انسان ہیں؟ علی عمران گپ شپ 12 08-09-11 09:18 PM
الزام کسے دیں؟ طاھر دلچسپ اور عجیب 13 07-08-10 12:32 AM
عافیہ صدیقی کو رونے والے کہاں ہیں؟ منتظمین میرا پاکستان 32 23-07-10 08:14 PM
سب سے لمبے بال کس کے ہیں؟ nsa47 دلچسپ اور عجیب 25 25-06-10 07:50 PM
ہم کس گروہ سے ہیں؟ sahj عمومی بحث 4 01-02-10 01:38 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger