واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


گریٹ ڈیبیٹ:امریکہ سے آزادی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-06-11, 10:38 AM   #1
گریٹ ڈیبیٹ:امریکہ سے آزادی
حیدر حیدر آف لائن ہے 02-06-11, 10:38 AM

السلام علیکم !
ایک اخبار میں شائع ہونے والی خبر میں حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں امریکہ کی مقبولیت محض 11 فیصد تک رہ گئی ہے۔
موجودہ صورت حال میں پاکستان کی عوام دو انتہاؤں میں بٹی ہوئی ہے۔ ایک انتہا کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کا دشمن ہرگز نہیں ہے بلکہ وہ پاکستان میں استحکام لانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ طالبان و دیگر پاکستان کو تباہ کرنے کے مضموم ارادے رکھتے ہیں۔ امریکہ کا پاکستان میں رہنا یا نا رہنا پاکستان کو کوئی نقصان نہیں دے رہا۔ اس کے برعکس دوسرے گروہ کی رائے کے مطابق پاکستان میں جاری دہشت گردی کی لہر و دیگر واقعات کےپیچھے یا تو براہ راست امریکہ کا ہاتھ ہے یا پھر اس سے ملتا جُلتا استدلال یہ پایا جاتا ہے کہ جب سے امریکہ اس خطے میں آیا ہے تو اسکی وجہ سے ہزاروں لاکھوں جانوں کا اتلاف ہو گیا ہے۔ اگر وہ اس خطے سے چلا جائے تو خطے میں امن و سکون دوبارہ واپس آ جائے گا۔

ایک دینی جماعت طویل عرصے سے "گو امریکہ گو" کی تحریک بھی چلا رہی ہے۔ ابھی ایک سیاسی جماعت بھی معروف سابق کرکٹر کی زیر نگرانی نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنے دیتی دکھائی دے رہی ہے۔کہ اگر امریکہ اس خطے سے چلا جائے تو امن و سکون واپس آ جائے گا۔

تو اس تناظر میں سوال یہ ذہن میں اُبھرتا ہے کہ کیا واقعی مجرد امریکہ کے واپس چلے جانے سے ملک میں یا خطے میں امن و سکون آ جائے گا۔ روز افزوں خود کش حملے، سیکیورٹی فورسز پر حملے، معصوم جانوں کا اتلاف، یہ سب ختم ہو جاےئ گا محض امریکہ کے چلے جانے سے؟

اس سلسلے میں اگر کوئی اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہے تو اُسے خوش آمدید کہا جائے گا۔ اگر فواد صاحب سرکاری موقف دینا چاہیں تو انکو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔

تاہم چند باتیں ذہن میں رکھنے کے قابل ہیں
1: یہاں پر امریکہ بمقابلہ طالبان کی بات نہیں۔ یہ محض امریکہ کے چلے جانے سے امن واپس آنے کی بات ہے۔
2: ایک دوسرے پر ذاتیات کی حد تک بات کرنے سے گریز کریں۔ تاکہ گفتگو کو اچھے طریقے سے بڑھایا جا سکے۔

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 774
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (02-06-11), پاکستانی (09-06-11), ھارون اعظم (04-06-11), ننھا بچہ (02-06-11), مرزا عامر (10-06-11), اویسی (02-06-11), احمد بلال (02-06-11), ارشد کمبوہ (02-06-11), حیدر Rehan (04-06-11), راجہ اکرام (02-06-11), رضی (04-06-11), عبداللہ خراسانی (02-06-11)
پرانا 02-06-11, 11:25 AM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وعلیکم السلام!!

اوباما کے بقول امریکہ اور برطانیہ ان "لوگوں" کے ساتھ ہیں جو آزادی کے خواہاں ہیں نیزاُسکا دعویٰ ہے کہ دنیا میں امریکہ اور یورپ کی قیادت کا آغاز ہوچکا ہے۔ لیکن اخبارمیں شائع ہونیوالی کے مطابق کہ پاکستان میں امریکہ کی مقبولیت محض 11 فیصد تک رہ گئی ہے میں اوبامہ کی کہی بات اِس خبرکی تردید کرتی ہے۔پاکستانی کی عوام دو اِنتہاوں میں بٹی نظرآرہی ہے کیونکہ ایک کا نظریہ دُوسرے کے نظریے سے مختلف ہے۔ ایک امریکہ کوامن و امان کا دُشمن قرادے رہا ہے جبکہ دُوسرااُس سوچ رکھنے والے سے اِختلاف۔ اب اگرہم اکیلے بیٹھ کر سوچیں کہ آیا ہمارے ذہنوں میں امریکہ کیلئے کیا بات بنتی ہے یعنی کیا ہم بھی سوچتے ہیں کہ گوامریکہ گوتحریک سے پاکستان میں واقعی امن وامان قائم ہو جائے گا یانتیجہ برعکس ہوگا؟ ہم بٹے ہوئے لوگوں کی کون والی قطارمیں کھڑے ہیں؟
1۔ گوامریکہ گو فورپیس آف پاکستان
2۔ امریکہ کا پاکستان میں رہنا یا نا رہنا پاکستان کو کوئی نقصان نہیں دے رہا۔

ہم اگرپہلی قطارمیں کھڑے ہیں تو بھی امن کی گارنٹی ہرگز نہیں دے سکتے کہ امریکہ جائے گا تو ملک میں امن ہوگا۔
اگردُوسری قطارمیں کھڑے ہیں توبھی حقیقت سے نظریں نہیں چُرا سکتے۔

اِختلاف کا حق سب کے پاس محفوظ ہے۔ جزاک اللہ
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
skjatala (02-06-11), اویسی (02-06-11), ارشد کمبوہ (02-06-11), حیدر (02-06-11)
پرانا 02-06-11, 12:00 PM   #3
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,976
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام علیکم!
یہود نصاریٰ کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے-
جب بھی ضرورت پڑے کفر اسلام کے خلاف متحد ہو جاتا ہے-
بات یہ ہے کہ!جس طرح رمضان میں شیطان کو جکڑ دینے کے باوجود ماسیت کے تمام کام شیطان کے چیلے انجام دیتے رہتے ہیں۔
اسی طرح امریکہ کے خطے سے نکلنے جانے کے باوجود، اس کے زیر اثر چیلے تو یہیں رہیں گے۔ میں نہیں سمجھتا کہ حالات میں
کچھ بہتری ٓا سکے گی۔
جب تک ہم اپنے اندر تبدیلی نہیں لائیں گے۔ جب تک ہم واقعی مسلمان نہیں بن جائیں گے۔ جب تک ہم تفرقہ اور آپس کے جھگڑوں سے باہر نہیں آئیں گےجب تک ہمارے ساتھ اللہ تعالی کی فتح و نصرت نہیں ہو گی۔ہم ان فتنوں سے جان نہیں چھڑا سکتے-
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس قوم کو خود خیال اپنی حالت کے بدلنے کا
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر

Last edited by skjatala; 02-06-11 at 12:11 PM.
skjatala آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
ہادی (04-06-11), پاکستانی (09-06-11), مسٹر شیف (07-06-11), اویسی (02-06-11), ارشد کمبوہ (02-06-11), حیدر (02-06-11), راجہ اکرام (02-06-11), رضی (04-06-11), عبداللہ خراسانی (02-06-11)
کمائي نے skjatala کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
02-06-11 عبداللہ خراسانی دستیاب نہیں 7
پرانا 02-06-11, 12:11 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اصل برائی کی جڑ امریکہ ہے ۔ اس کے جاتے ہی امن و امان کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔
لیکن یاد رکھیں 100 فیصد امن قائم نہ ہوگا ۔ کیوں کہ امریکہ چلا جائے گا جاتے جاتے انڈے بچے بھی دے جائے گا۔ اور وہاں بیٹھ کر بھی اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے دیگر طرق کو بروئے کار لائے گا۔
اس لیے کلی امن اس وقت تک ممکن نہ ہو گا جب تک ہم امریکہ اور اس کی سوچ سے متفق ہر ہر فرد سے چھٹکارا حاصل نہیں کر لیتے۔

تاہم یہ بات بھی پیش نظر رہے کہ روس کو ہم نے جو زخم دیئے ہیں ۔۔ وہ بھی ان کا بدلہ لینے سے کبھی نہیں چوکے گا۔ اور وقتا فوقتا دھماکے اور حملے ہوتے رہیں گے۔ جیسا کہ 80 کی دہائی میں ہوتے تھے۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
skjatala (02-06-11), ھارون اعظم (04-06-11), مرزا عامر (10-06-11), اویسی (02-06-11), ارشد کمبوہ (02-06-11), حیدر (02-06-11), حیدر Rehan (04-06-11), رضی (04-06-11), عبداللہ حیدر (02-06-11)
پرانا 02-06-11, 01:03 PM   #5
Senior Member
 
عبداللہ خراسانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 254
کمائي: 4,281
شکریہ: 262
184 مراسلہ میں 466 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
تو اس تناظر میں سوال یہ ذہن میں اُبھرتا ہے کہ کیا واقعی مجرد امریکہ کے واپس چلے جانے سے ملک میں یا خطے میں امن و سکون آ جائے گا۔ روز افزوں خود کش حملے، سیکیورٹی فورسز پر حملے، معصوم جانوں کا اتلاف، یہ سب ختم ہو جاےئ گا محض امریکہ کے چلے جانے سے؟
امریکہ چلا گیا تو بھارت تو موجود ہے ناں۔
عبداللہ خراسانی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ خراسانی کا شکریہ ادا کیا
skjatala (02-06-11), اویسی (02-06-11), حیدر (02-06-11), رضی (04-06-11)
پرانا 02-06-11, 01:25 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,914
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

11 فیصد والی رپورٹ میں کتنی سچائی ہے بھائیو ؟
کس اخبار میں شائع ہوئی ہے یہ رپورٹ‌؟
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
skjatala (02-06-11), حیدر (02-06-11)
پرانا 02-06-11, 01:27 PM   #7
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم !

ایک دینی جماعت طویل عرصے سے "گو امریکہ گو" کی تحریک بھی چلا رہی ہے۔ ابھی ایک سیاسی جماعت بھی معروف سابق کرکٹر کی زیر نگرانی نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنے دیتی دکھائی دے رہی ہے۔کہ اگر امریکہ اس خطے سے چلا جائے تو امن و سکون واپس آ جائے گا۔
پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ نون ، مسلم لیگ ق ، ایم کیو ایم عوامی پزیرائی سے اقتدار میں آئی ہیں ۔ جس دن وہ دھرنے دیں گی بات سمجھ میں آئے گی ۔ الیکشن میں جنہیں ووٹ نہ ملیں وہ پارٹیاں اپنا تشخص برقرار کیسے رکھیں۔
__________________
شائد میرا سفر یہیں تک تھا
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
skjatala (02-06-11), حیدر (02-06-11)
پرانا 02-06-11, 04:01 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

امریکہ چلا بھی گیا تو اسکے چیلے تو ہیں نا ہر جگہ اونچے اونچے عہدوں پر ہمیں خود ان چیلوں کو بھگانا پڑھے گا جس میں فوج سیاست دان شامل ہیں۔وہ دور بیٹھ کر بھی ہم پر حکومت کر رہیں ہیں۔گو امریکہ گو کے نعرے لگانے والے صرف اقتدار کے لیے نعرہ لگا رہیں ہیں۔
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
skjatala (02-06-11), پاکستانی (09-06-11), بزم خیال (04-06-11), حیدر (02-06-11)
پرانا 02-06-11, 04:31 PM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا وہ لوگ کہ جو امریکی موجودگی کے مخالف ہیں وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ’’ اگر امریکہ یہاں موجود رہا تو وہ مسلسل دہشت گردی کے جنم کی وجہ بنتا رہے گا؟ اور امریکہ کے جانے کے بعد کم از کم اصل مرکز ختم ہو جائے گا اور محض انڈوں کو ختم کرنا باقی رہ جائے گا"۔۔۔ یہی بات ہے؟

لیکن میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ جیسی قیادت ہم نے اب پائی ہے اس کے موجود ہوتے ہوئے بھی ہم ان انڈوں سے کیسے نبرد آزما ہو سکیں گے؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ گو امریکہ گو یا نیٹو سپلائی روکو تحریک کا مقصد اصل مسئلے سے توجہ ہٹا کر غیر ضروری جگہ پر توجہ مرکوز کروانا ہے؟
ورنہ اگر تو محض امریکہ ہی وجہ ہے دہشت گردی کی تو پھر ایران میں ایسی دہشت گردی کیوں نہیں ہو رہی؟ وہ بھی تو اس وقت امریکہ کا ہمسایہ ہے۔اس کو تو دو طرف سے امریکہ گھیرے ہوئے ہے۔ ایک طرف پاکستان اور دوسری طرف افغانستان میں موجود ہو کر۔
کہیں ایسا تو نہیں کہ امریکہ مخالف تحریکیں محض پوانٹ سکورنگ گیمز ہیں؟
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (02-06-11), فیصل ناصر (07-06-11), بزم خیال (04-06-11)
پرانا 02-06-11, 04:34 PM   #10
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حیدرممکن ہے ایسا ہواورممکن ہے ایسا نہ ہو۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-06-11, 04:40 PM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ بات تو حیدر بھائی کے مراسلے میں موجود ہے
آپ کی رائے اس میں کہاں ہے؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
skjatala (02-06-11), حیدر (02-06-11)
پرانا 04-06-11, 01:39 PM   #12
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,513
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

امریکہ نے تو جانا ہی ہے جب تک ہماری داخلہ ، خارجہ پالیسیاں محب وطن وطن لوگ نہ بنائیں گے تب تک امن قائم نہیں ہو سکتا

میرے خیال میں جب تک پاکستان میں امریکہ کا اثرورسوخ موجود ہے امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ ۔ ۔

فی لحال گو امریکہ گو یا نیٹو کے خلاف جتنی بھی ” سیاسی تحریکیں “ ہیں وہ محض پوانٹ سکورنگ گیمز ہی ہیں

کیوں کہ الیکشن قریب آرہے ہیں اور پاکستان میں امریکہ کی مقبولیت دم توڑ رہی ہے ۔ میرے خیال میں کوئی ایسی وجہ نہیں ہے امریکہ مخالف دھرنا یا گو امریکہ گو کہنے والی جماعت کو کامیابی نہ ملے ۔ ۔
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (04-06-11)
پرانا 04-06-11, 03:19 PM   #13
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,976
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
کیا وہ لوگ کہ جو امریکی موجودگی کے مخالف ہیں وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ’’ اگر امریکہ یہاں موجود رہا تو وہ مسلسل دہشت گردی کے جنم کی وجہ بنتا رہے گا؟ اور امریکہ کے جانے کے بعد کم از کم اصل مرکز ختم ہو جائے گا اور محض انڈوں کو ختم کرنا باقی رہ جائے گا"۔۔۔ یہی بات ہے؟

لیکن میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ جیسی قیادت ہم نے اب پائی ہے اس کے موجود ہوتے ہوئے بھی ہم ان انڈوں سے کیسے نبرد آزما ہو سکیں گے؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ گو امریکہ گو یا نیٹو سپلائی روکو تحریک کا مقصد اصل مسئلے سے توجہ ہٹا کر غیر ضروری جگہ پر توجہ مرکوز کروانا ہے؟
ورنہ اگر تو محض امریکہ ہی وجہ ہے دہشت گردی کی تو پھر ایران میں ایسی دہشت گردی کیوں نہیں ہو رہی؟ وہ بھی تو اس وقت امریکہ کا ہمسایہ ہے۔اس کو تو دو طرف سے امریکہ گھیرے ہوئے ہے۔ ایک طرف پاکستان اور دوسری طرف افغانستان میں موجود ہو کر۔
کہیں ایسا تو نہیں کہ امریکہ مخالف تحریکیں محض پوانٹ سکورنگ گیمز ہیں؟
ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور!
اسرائیل کی 200 تجارتی کمپنیوں کے ایران کے ساتھ کاروباری معاہدوں کا انکشاف-
بظاہر دونوں ملکوںمیں دشمنی ہے- سینکڑوں کمپنیوں کے روابط پر جان بوجھ کر چشم پوشی کی جارہی ہے۔ ڈیلی ہارنز
یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ امریکہ اسرائیل کی ہی پالیسیوں کو پروموٹ کرتاہے-
یہ ہی وجہ ہے کہ ایران ابھی تک بچا ہوا ہے- پاکستانی بلوچستان میں وہ امریکی ایجنڈے پر ہی کا م کر رہا ہے-

Last edited by skjatala; 04-06-11 at 03:24 PM.
skjatala آن لائن ہے   Reply With Quote
skjatala کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (05-06-11)
پرانا 04-06-11, 03:34 PM   #14
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
ایک دینی جماعت طویل عرصے سے "گو امریکہ گو" کی تحریک بھی چلا رہی ہے۔۔
اس دینی جماعت کی نیت ٹھیک نہی ہے
دراصل اس جملے کا مطلب ان کے سامنے کچھ اور ہے اور ہمیں کچھ اور بتاتے ہیں
گو امریکہ گو
کا مطلب اور صحیح ترجمہ ہے
چلو امریکہ چلو

کیونکہ یہی لوگ امریکہ اتے جاتے بہت نظر ارہے ہیں۔ ۔ اب اگر ان سے پوچھیں کہ یہ منافقت کسی ہے تو یہی کہیں گئے کا بھائیوں اس کا مطلب اپ نے غلط سمجھا تھا ہمارا مطلب تو وہی ہے جو ریحان حیدر بتا رہے ہیں‌

Last edited by حیدر Rehan; 04-06-11 at 03:36 PM.
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-06-11), مرزا عامر (10-06-11), حیدر (05-06-11)
پرانا 04-06-11, 06:43 PM   #15
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مسلمانوں میں میر جعفر اور میر صادق بہت ہیں۔ امریکہ چلا بھی جائے تو بھی کالے انگریز پاکستانیوں کے لئے کافی ہیں۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
skjatala (04-06-11), فیصل ناصر (07-06-11), حیدر (05-06-11)
جواب

Tags
کوئی, کوشش, کریں۔, گئی, پاکستان, یا, واقعی, واقعات, والی, ملک, مطابق, آزادی, السلام, امریکہ, اخبار, جانے, جائے, خود, خوش, خلاف, خبر, دینا, سوال, طالبان, عوام


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
fring.com کی مدد سے ساری دنیا‌میں 3G اور WiFi نیٹ ورک پر فلیٹ ریٹ فون کالز فاروق سرورخان موبائلز معلومات اور جائزہ 19 08-09-11 12:04 AM
پاک نیٹ کی نئی سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ کے لئے بیٹا ٹیسٹرز کی ضورت ہے زبیر خاص آفرز اور اعلانات 20 06-05-11 11:12 AM
گوگل کے ذریعے کسی بھی ویب سایٹ کو اردو میں ٹرانسلیٹ کریں ایکسٹو ویب سائٹس کا جائزہ 11 26-03-11 09:38 PM
ویب سا ئیٹ پروفشنل کمپنی سے بنوائیں ، ویب ہوسٹنگ اور ڈومین ۔۔۔۔۔۔ محمد عامر ریاض آپکے کاروباری اشتہارات 23 20-04-09 01:22 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger