واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


گندے کپڑے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-09-09, 09:02 AM   #1
گندے کپڑے
ڈاکٹرنور ڈاکٹرنور آف لائن ہے 16-09-09, 09:02 AM

ایک نئے شادی شدہ میاں بیوی کرایہ دار کی حیثیت سے ایک نئے محلے میں آئے۔
صبح جب خاتون خانہ اٹھی تو اسکی نظر سامنے والے بلا ک کی طر ف گئی۔ اس نے دیکھا کہ سامنے والوں نے گندے کپٹرے دھوکر ٹیرس میں لٹکا ئے ہوئے تھے ۔ لیکن کیڑے میلے میلے نطر آرہے تھے۔
خاتون نے اپنے شوہر سے کہا " لگتا ہے سامنے والی خا تون کو کیڑے اچھی طرح دھونے نہیں آتے ۔ یا پھر وہ جو ڈٹرجنٹ استعما ل کررہی ہے وہ غیرمعیا ری ہے۔ "
خاوند بو لا " ممکن ہے"
دوسرے دن پھر خاتون کو سامنے ٹیرس میں کپڑے لٹکے نظر آئے تو اس نے پھر وہی تبصرہ کیا کہ
یا تو خاتون کو کیڑے دھونے نہیں آتے یا پھر ڈٹرجنٹ صحیح نہیں۔
خاوند خاموش رہا۔
تیسرے دن اسکے خاوند کو دفتر سے چٹھی تھی ۔
وہ لوگ لیٹ اٹھے ۔
خا تون جب جا گی تو اسکی نظر سا منے کی طر ف گئی ۔ لیکن وہ یہ دیکھ کر اچھل پڑی کہ آج
سامنے ٹیرس میں لٹکے ہوئے کپڑے بہت صاف ستھرے نظر آرہے تھے۔ بلکہ ان کے رنگ بھی بہت نما یا ں تھے۔
خاتون نے بہت جوشیلے انداز میں اپنے شوہر کو مخاطب کیا
" لگتا ہے سامنے والی عورت کو کپڑے دھونے کا ڈھنگ آگیا ہے یا اس نے معیاری ڈٹر جنٹ استعمال کر نا شروع کیا ہے۔ وہ دیکھو کپڑے کتنے صاف نظر آرہے ہیں "
شوہر نے اپنی بیوی کی طرف دیکھا اور مسکر ا کر کہا
" دراصل آج میں ذرا جلدی اٹھ گیا تھا۔ اور میں نے وہ سامنے والی
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
کھڑکی
۔
۔
کا شیشہ صاف کر دیا تھا۔
'''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''' '''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''' '''''
اگر دیکھا جائے تو یہی سوچ ہمارے پورے معاشرے کی ہے۔
ہم ہر کسی کو اپنی مخصوص عینک یا شیشے سے دیکھتے ہیں اور ہمیں وہی کچھ نظر آتا ہے جو ہمیں ہماری عینک دکھا تی ہے ۔ ہم کبھی اپنے شیشے صاف کرنے کی زحمت نہیں کرتے۔

Last edited by ڈاکٹرنور; 16-09-09 at 10:49 AM..

 
ڈاکٹرنور's Avatar
ڈاکٹرنور
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 557
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-09-09), فرحان دانش (16-09-09), ملک بھائی (16-09-09), محمدخلیل (16-09-09), ایس اے نقوی (30-09-09), ام طلحہ (16-09-09), ام غزل (16-09-09), حیدر (16-09-09), راجہ اکرام (16-09-09)
پرانا 16-09-09, 09:35 AM   #2
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر دیکھا جائے تو یہی سوچ ہمارے پورے معاشرے کی ہے۔
ہم ہر کسی کو اپنی مخصوص عینک یا شیشے سے دیکھتے ہیں اور ہمیں وہی کچھ نظر آتا ہے جو ہمیں ہماری عینک دکھا تی ہے ۔ ہم کبھی اپنے شیشے صاف کرنے کی زحمت نہیں کرتے۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (16-09-09)
پرانا 16-09-09, 10:41 AM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب ڈاکٹر صاحب
یہ بات بالکل ہمارے رویوں کی عکاسی کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ ہم اکثر ایک ہی رنگ کی عینک سے سب کو دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، جس کے باعث غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں، یہ غلط فہمیاں تعلقات میں تعطل کا سبب بنتی ہیں، اور یہ تعطل معاشرے کے سکون کو تباہ کرنے کے لئے انتہائی کارگر ہے۔
بعض اوقات یہ عینک ایک اور پہلو سے بھی استعمال ہوتی ہے، جس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ اپنے سوا سب بے رنگ یا یک رنگ سے دکھتے ہیں۔ یہ سوچ اور فکر کی عینک بھی ہو سکتی ہے۔ اس میں اپنا خیال، اپنی سوچ، اپنا نقطہ نظر اور اپنا نظریہ ہی درست لگتا ہے۔ جب یہ رویہ شدت اختیار کر جائے تو علم نفسیات کی اصطلاح میں اسے ’’نرگسیت‘‘ کہتے ہیں۔

بہترین رویہ وہی ہے جس کی ہمیں تلقین کی گئی ہے کہ ’’انزل الناس منازلھم‘‘ لوگوں سے ان کی حیثیت کے مطابق سلوک کرو۔ جو جس کا مستحق ہے اسے اس کا حق دو۔
اور دوسروں کے بجائے اپنے عیوب پر نظر رکھو، اور یہ کبھی بھی مت سوچو کہ آپ ہی ہر حال میں درست ہیں

اللہ پہلے مجھے اور پھر سب کو ہدایت کے نور سے منور کرے۔آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-09-09), ڈاکٹرنور (16-09-09), منتظمین (16-09-09), ام طلحہ (16-09-09), ام غزل (16-09-09)
پرانا 16-09-09, 03:39 PM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے ڈاکٹر صاحب
خوبصورت تحریر ہے

یہ پڑھ کر مجھے خلیل جبران کی تحاریر یاد آگئیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (16-09-09), تفسیر حیدر (16-09-09), راجہ اکرام (16-09-09)
پرانا 16-09-09, 04:29 PM   #5
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب ڈاکٹر صاحب
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے تفسیر حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-09-09), راجہ اکرام (16-09-09)
پرانا 16-09-09, 06:11 PM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام کی عینک کیسی عینک ہے؟
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-09-09), ڈاکٹرنور (17-09-09), ام غزل (16-09-09), راجہ اکرام (16-09-09)
پرانا 16-09-09, 06:12 PM   #7
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,793
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا ہی بات ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے The Great کا شکریہ ادا کیا
ڈاکٹرنور (17-09-09), ام غزل (16-09-09), راجہ اکرام (16-09-09)
پرانا 16-09-09, 06:23 PM   #8
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
اسلام کی عینک کیسی عینک ہے؟
بہترین عینک ہے بدر بھائی
اخلاق اور انسانیت کے شیشے لگے ہیں
لیکن ایک دھوکہ اکثر ہوجاتا ہے لوگ مسلک کی عینک کو اسلام کی عینک سمجھ بیٹھتے ہیں تو مشکل ہوجاتی ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ڈاکٹرنور (17-09-09), ام طلحہ (30-09-09), ام غزل (16-09-09), تفسیر حیدر (16-09-09), راجہ اکرام (16-09-09)
پرانا 16-09-09, 08:29 PM   #9
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی عمدہ طریقے سے ڈاکٹر نے ہمارے اندر کے میل کو شیشے کی گندگی میں ظاہر کردیا ، ہم اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے اور چل پڑتے ہیں ذمانے کی بُرائی کرنے ۔۔۔خود کا دامن چاہے دھول سے اٹا ہو کوئی ڈر نہیں ۔۔۔۔
ویسے ڈاکٹر صاحب کی اس مثال کو اپنے نفس کی میل سے بھی تشبیح‌دی جاسکتی ہے۔
بہت بہت شکریہ آپ کا ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-09-09), ڈاکٹرنور (17-09-09), ام طلحہ (30-09-09), حیدر (16-09-09), راجہ اکرام (16-09-09)
پرانا 16-09-09, 08:37 PM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
بہترین عینک ہے بدر بھائی
اخلاق اور انسانیت کے شیشے لگے ہیں
لیکن ایک دھوکہ اکثر ہوجاتا ہے لوگ مسلک کی عینک کو اسلام کی عینک سمجھ بیٹھتے ہیں تو مشکل ہوجاتی ہے
آہم ۔ واقعی درست کہا آپ نے۔ لیکن بھائی اسکی کیسے پہچان ہو کہ کون سی عینک اسلام کی ہے اور کون سی مسلک کی؟ اس عینک کو خریدنے کے اور پہننے کے رہنما اصول کونسے ہو سکتے ہیئں تاکہ بندہ بازار میں دھوکہ دینے والوں سے بچ جائے؟
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-09-09), ڈاکٹرنور (17-09-09), راجہ اکرام (16-09-09)
پرانا 16-09-09, 08:39 PM   #11
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ڈاکٹر بھائی اور فیصل بھائی ایک اور مسئلہ بھی ہے کہ ہر کوئی تو اپنی عینک کو صاف اور دوسروں کی عینک کو گدلا کہتا ہے۔ اس مسئلہ کا کیا حل کیا جائے۔ اب مثال لیجیے میں کہتا ہوں کہ میری عینک ہی صاف ہے اور آپکو ہی ٹھیک نظر نہیں آ رہا۔پھر؟
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-09-09), راجہ اکرام (16-09-09)
پرانا 16-09-09, 09:14 PM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
آہم ۔ واقعی درست کہا آپ نے۔ لیکن بھائی اسکی کیسے پہچان ہو کہ کون سی عینک اسلام کی ہے اور کون سی مسلک کی؟ اس عینک کو خریدنے کے اور پہننے کے رہنما اصول کونسے ہو سکتے ہیئں تاکہ بندہ بازار میں دھوکہ دینے والوں سے بچ جائے؟
بدر الزمان بھائی۔ آپ نے بہت اہم سوال کیا ہے۔ واقعی اسلام کی عینک ہی بہترین عینک ہے اور اس سے دیکھنے سے آپ کو حق ہی نظر آئے گا۔
جہاں تک تعلق ہے اس سوال کا کہ اسلام اور مسلک کی عینک میں فرق کیسے کیا جائے تو اس کی کسوٹی ہمارے پاس اللہ کا کلام اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ ہمیں حکم ہے کہ ’’(فان تنازعتم فی شیء فردوہ الی اللہ والرسول ان کنتم تؤمنون باللہ والیوم الآخر) ‘‘ اور خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرما دیا ہے’’تركت فيكم أمرين لن تضلوا ما تمسكتم بھما : كتاب اللہ وسنتي.‘‘ کہ میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، جب تک ان کو تھامے رکھو گے ہر گز گمراہ نہیں ہو گے۔ اور وہ ہیں اللہ کی کتاب اور میری سنت۔

لیکن ایک مسئلہ تا حال باقی ہے، اور وہ یہ کہ ہر گروہ اسی قرآن و سنت کو اپنی تائید میں ‌پیش کرتا ہے۔ پھر کس کی بات مانی جائے۔
تو اس حوالے سے میری رائے یہ ہے غور و فکر، سوچنے سمجھنے اور صحیح‌غلط کا فیصلہ کرنے کی صلاحیت ہر انسان میں‌ہے۔ جس کے پاس تھوڑا بہت بھی علم ہے وہ خود یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ کس کی دلیل میں وزن ہے۔
آپ خوب غور و فکر کریں اور نیت خالص رکھیں، اگر آپ کا فیصلہ درست ہے تو دو اجر اور اگر آپ کا فیصلہ درست نہیں تو نیت کا اجر انشاء‌اللہ ضرور ملے گا۔
سر دست انہی گزارشات پر اکتفا کرتا ہوں، باقی اہل علم کی روشنی میں بات آگے بڑھے گی۔

و السلام
محتاج دعا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-09-09), ڈاکٹرنور (17-09-09), حیدر (18-09-09)
پرانا 16-09-09, 09:17 PM   #13
محسن
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,112
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خؤب ۔
champion_pakistani آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے champion_pakistani کا شکریہ ادا کیا
حیدر (30-09-09), راجہ اکرام (16-09-09)
پرانا 17-09-09, 07:38 AM   #14
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
بہت اچھے ڈاکٹر صاحب
خوبصورت تحریر ہے

یہ پڑھ کر مجھے خلیل جبران کی تحاریر یاد آگئیں
شکریہ فیصل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پسندیدگی کا
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (30-09-09)
پرانا 17-09-09, 07:45 AM   #15
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
اسلام کی عینک کیسی عینک ہے؟
بدرالزمان بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام کی عینک تو سب سے اچھی عینک ہے اگر اسکی روح کو سمجھ کر پہنی جائے اور اس عینک میں جو شیشے لگے ہوں ۔۔۔ وہ اللہ کے رنگ میں رنگے ہوں اور۔۔۔ تقویٰ کے فریم میں جڑے ہوں ۔۔۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوشش, پہچان, قرآن, لوگ, نظر, ممکن, اللہ, اسلام, بہترین, بھائی, بیوی, تحریر, حل, حال, دیکھو, دعا, شوہر, شعر, عورت, علم, عمدہ, غلط, غزل, صاف, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger