واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


گوگل ایڈسنس کے ذریعے کمائی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-01-10, 04:06 PM   #1
گوگل ایڈسنس کے ذریعے کمائی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 28-01-10, 04:06 PM

السلام علیکم دوستو، بزرگو اور ساتھیو

ترقی کے اس دور میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے اور بعض اوقات حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے انسان وسائل کے حصول کے لئے پریشان ہے، معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے نت نئے طریقے وضع ہو رہے ہیں اور لوگ حسب دلچسپی، حسب ضرورت اور بعض اوقات مجبور کچھ پیشے اختیار کر لیتے ہیں۔ جن میں حلت و حرمت کو عموما ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا، یا مسئلہ اتنا پیچیدہ ہوتا ہے کہ باوجود کوشش کے اس کی نوعیت سمجھ میں نہیں آتی۔

یہاں یہ بات بھی ضمنا ذکر کر دوں کہ ایسے میں علماء کرام کی ذمہ داری کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہے کہ دوسری اور تیسری صدی میں رائج طریقے تجارت اور کسب معاش کے بجائے موجودہ دور میں آئے روز ایجاد ہونے والے طرق کا جائزہ لے کر اسلام کی روشنی میں عوام کی رہنمائی حاصل کریں۔ اس کی تفصیلات پھر کسی وقت ان شاء اللہ

اب آتے ہی اصل مسئلے کی جانب جس کے لئے یہ دھاگہ شروع کیا گیا ہے۔
ان نت نئے طریقوں میں سے ایک طریقہ گوگل ایڈسنس کا بھی ہے، جو پچھلے کچھ عرصہ سے کافی مقبول ہوا ہے اور کئی لوگوں کے لئے فراہمی فوز گار کا ذریعہ بن گیا ہے۔
کچھ لوگوں نے ایک قدم آگے بڑھ کر ایسے ادارے بنا لئے ہیں جو گوگل ایڈسنس کے استعمال کے طریقے سکھاتے ہیں کہ کس طرح کم وقت اور محنت میں زیادہ روپیہ کمایا جا سکے ۔
اس میں وہ حیلے بھی سکھائے جاتے ہیں جو کسی حد تک فراڈ کے زمرے میں آتے ہیں ۔۔۔۔ میری سمجھ کے مطابق۔۔۔

مجھے بھی کئی بار خیال آیا کہ بجائے سارا دن دفتر میں مزدوری کرنے کے کیوں نہ یہ راستہ اختیار کر لیا جائے اور حالات کی بہتری کی کوشش کی جائے لیکن ایک سوال ہے ایک خلش ہے جو مجھے اس سے روکے ہوئے ہے۔

سوال یہ ہے کہ
گوگل ایڈسنس کے ذریعے کمائی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

میں نے بارہا سوچا کہ کسی عالم دین سے پوچھ لوں۔۔۔ اور میں نے سوچنا شروع کیا کہ کون ایسا فرد ہے جو مجھے اس حوالے سے صحیح رہنمائی کر سکے۔ لیکن کوئی نام میرے ذہن میں نہیں آیا
کیوں کہ یہ میرا کیال ہے کہ شاید ہی کسی عالم دین کو۔( ۔۔۔۔ سوائے معدود چند ۔۔ جن کے بارے میں بھی مجھے یقین نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔) یہ پتہ ہو کہ گوگل ایڈسنس کیا ہے؟ اس سے کمائی کے طریقے کیا ہیں؟ کون کون سے حیلے کر کے زیادہ کلکس کروائی جاتی ہیں؟ اس کمائی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

یہ سوال یہاں اس لئے ذکر کر رہا ہوں کہ نیٹ پر آنے والے اہل علم ان چیزوں سے کسی حد تک واقف ہوتے ہیں ، شاید کوئی رہنمائی کر سکے ۔


اہل علم سے مدلل جواب کی التماس ہے


و السلام
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 347
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-01-10), رفیع انجم (26-07-10)
پرانا 28-01-10, 05:36 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

قانون بہت واضح ہے۔

ایڈسینس کی کمائی بلکل جائز ہے۔ لیکن دوسرے کاروبار کی طرح اس کی کچھ شرائط ہیں۔
جس سائٹ پر ایڈسینس چل رہا ہے وہ جو کچھ پیش کررہا ہے وہ جائز ہونا چاہیے۔ فحش، غیر اخلاقی ، جھوٹ اس قسم کی برائیوں سے پاک ہو۔
ایڈ سینس سے کمائی اس وقت ہوتی ہے جب کوئی اشتہار پر کلک کرتا ہے۔ اگر اپ خود کلک کرتے ہیں یا دوسروں کو کلک کرنے کے لیے کہتے ہیں تو اشتہار دینے والے سے اپ خیانت کر رہے ہیں۔ اس لیے یہ ناجائز ہوگا۔
لیکن اگر اپ اشتہار اس طرح واضح کرکے لگاتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ اراکین اس پر کلک کریں تو یہ اراکین کی اپنی آزاد مرضی سے ہے اس لیے یہ فراڈ ، بد نیتی کے زمرے میں نہیں آئے گا۔
یہ راہنما اصول ہیں ان کی موجودگی میں کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے اتنا سا مسلہ تو اپکو خود بھی اندازہ ہونا چاہیے تھا۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-01-10), فیصل ناصر (28-01-10), فرحان دانش (30-01-10), پاکستانی (29-01-10), احمد بلال (28-01-10), رفیع انجم (26-07-10), راجہ اکرام (28-01-10), سحر (29-01-10)
پرانا 28-01-10, 07:50 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سب سے پہلے تو شکریہ قبول کیجئے بھائی جی مختصر اور جامع جواب دینے پر
دوم یہ کہ یہ معلومات میرے ذہن میں بھی آئیں لیکن دل میں کچھ شک تھا۔
اور کہیں میں نے کسی کو یہ کہتے ہوئے سنا بھی تھا کہ یہ بغیر محنت اور بغیر انویسٹمنٹ کی کمائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اس طرح کی چیزیں
جس نے مزید مشکوک کر دیا
اس لئے مجھے تفصیلی جزئیات جاننے کا خیال تھا۔۔۔۔۔۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-01-10), رفیع انجم (26-07-10)
پرانا 28-01-10, 08:48 PM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جہاں تک میں سمجھا ہوں منتظمین کی بات انتہائی درست ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
رفیع انجم (26-07-10), راجہ اکرام (28-01-10)
پرانا 28-01-10, 10:06 PM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں اپکو ایک بات نہائت وضاحت سے بتا دوں کہ دنیا کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ وقت کی ہوتی ہے۔ ہر چیز وقت کی انویسٹمنٹ سے ہی حاصل ہوتی ہے۔ میں اپکو اپنی مثال دیتا ہوں کہ میں بہت سارے ایسے چھوٹے چھوٹے کام پیسے دے کر کروا لیتا ہوں جو کہ میں خود بھی کر سکتا ہوں۔ لیکن اس میں وقت پیسے کی نسبت زیادہ لگتا ہے۔ اس لیے بچت یہی ہے کہ وقت کو بچا لوں۔

والسلام
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-01-10), پاکستانی (29-01-10), محمدخلیل (28-01-10), رفیع انجم (26-07-10), راجہ اکرام (28-01-10)
پرانا 28-01-10, 10:23 PM   #6
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,124
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
میں اپکو ایک بات نہائت وضاحت سے بتا دوں کہ دنیا کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ وقت کی ہوتی ہے۔ ہر چیز وقت کی انویسٹمنٹ سے ہی حاصل ہوتی ہے۔ میں اپکو اپنی مثال دیتا ہوں کہ میں بہت سارے ایسے چھوٹے چھوٹے کام پیسے دے کر کروا لیتا ہوں جو کہ میں خود بھی کر سکتا ہوں۔ لیکن اس میں وقت پیسے کی نسبت زیادہ لگتا ہے۔ اس لیے بچت یہی ہے کہ وقت کو بچا لوں۔

والسلام
مجھے آپ کی اس بات سے لگا ہے کہ آپ کی عمر 40 سے اوپر ہے
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
رفیع انجم (26-07-10)
پرانا 28-01-10, 10:37 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,914
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے تھوڑا سا اختلاف ہے ایڈسنس سے۔
آپ اپنی سائیٹ‌پہ محنت کرتے ہو ۔ ایڈ سنس کا پراسس فیک پروف ہے۔جائز ہے ۔
جہاں‌خلش ہے وہ یہ کہ بہت سے ایڈز عیسائیت کی تبلیغ کے لگے ہوتے ہیں ۔اگر آپ کی سائیٹ‌پہ اسلام سے یا پاکستان سے ملتے جلتے کی ورڑز ہیں تو اس میں بہت سے ایڈز اسلام کے نام پہ ہوتے ہیں اور یقینا ان ایڈز کے بہت سے ایڈورٹائزر غیر مسلم ہوں گے۔
میں نے کسی ایڈ پہ کلک کر کے چیک تو نہیں کیا کیونکہ میرے اپنے ایڈز تھے لیکن شک بہت ہے۔
اس لئے ٹرائی کریں اسلام، پاکستان ریلیٹیڈ سائیٹس پہ گوگل کے ایڈز نہ لگائے جائیں۔۔۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
پرانا 28-01-10, 11:36 PM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
میں اپکو ایک بات نہائت وضاحت سے بتا دوں کہ دنیا کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ وقت کی ہوتی ہے۔ ہر چیز وقت کی انویسٹمنٹ سے ہی حاصل ہوتی ہے۔ میں اپکو اپنی مثال دیتا ہوں کہ میں بہت سارے ایسے چھوٹے چھوٹے کام پیسے دے کر کروا لیتا ہوں جو کہ میں خود بھی کر سکتا ہوں۔ لیکن اس میں وقت پیسے کی نسبت زیادہ لگتا ہے۔ اس لیے بچت یہی ہے کہ وقت کو بچا لوں۔

والسلام
منتظمین بھائی
اس میں کوئی دو آرا نہیں کہ وقت سب سے قیمتی چیز ہے
لیکن اس کا استعمال ہر جگہ مختلف ہے
آپ پیسے دے کر وقت بچاتے ہیں
اور میں وقت دے کر پیسے بچاتا ہوں
ہے نا دلچسپ؟؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-01-10), رفیع انجم (26-07-10)
پرانا 29-01-10, 01:52 AM   #9
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی سیدھی سی بات ہے۔ جو چیز اپ کو قیمتی لگتی ہے اپ وہی بچائیں گے۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-01-10), پاکستانی (29-01-10), رفیع انجم (26-07-10), راجہ اکرام (29-01-10)
پرانا 29-01-10, 12:06 PM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کچھ لوگوں کے وقت میں خصوصی برکت ہوتی ہے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
رفیع انجم (26-07-10), سحر (29-01-10)
پرانا 29-01-10, 12:52 PM   #11
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اپ کی بات سے متفق ہوں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
رفیع انجم (26-07-10)
پرانا 30-01-10, 02:28 PM   #12
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,968
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ جس فعل کو کرتے ہوئے تمہیں اس کے برے ہونے کے شک میں ڈال دے وہ ترک کر دو اور جو نہ ڈالے اس پر عمل کرو ،
اگر کسی کے پاس اس حدیث شریف کا حوالہ ہے تو پلیز شئر کریں۔
شکریہ
مسٹر رائٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
مسٹر رائٹ کا شکریہ ادا کیا گیا
رفیع انجم (26-07-10)
جواب

Tags
ہوتے, ہوتا, کوشش, کریں۔, گوگل, وقت, قدم, لوگ, نام, موجودہ, مقابلہ, انسان, اسلام, استعمال, بار, جواب, راستہ, زندگی, شروع, عوام, علماء, عالم, عرصہ, صحیح, صدی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ابو یوسف یعقوب المنصور خرم شہزاد خرم تاریخ کا آئینہ 4 27-02-09 02:56 PM
جب جمہوریت دم توڑ گئی,,,,محمد خالد یوسف خرم شہزاد خرم اپکے کالم 0 05-01-08 09:32 AM
یوسف کے خلاف حکم امتناعی محمدعدنان کرکٹ 0 18-12-07 01:26 PM
حاصل بزنجو، یوسف مستی سمیت 5 افراد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:30 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger