واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث

عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے

ہر مقتول شہید۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-12-10, 01:02 PM   #1
ہر مقتول شہید۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آن لائن ہے 27-12-10, 01:02 PM

حامد کمال الدین

’شہادت‘ اس ملک میں شاید کی کوئی صحافتی اصطلاح ہے اور یا پھر سیاسی دنیا کا کوئی اعزاز! اس اعزاز کاعطا کرنااخبارات کا اختیار ہے، یا پھر عوامی جلوسوں اور مقرروں کا اور یا پھر اس فیاضی اور دریا دلی کا حق سیاستدانوں کو ہے اور خاص حالات میں اس پر حکومت کا اجارہ ہوتا ہے !

کیا اس بات کا تعین یہں کی سماجی اور اور سیاسی اور عوامی ضروریات کریں گی کہ آئے روز یہں مرنے اور قتل ہونے والوں میں کون ہے جو گولی لگنے سے ’شہید‘ ہوا اور کون ہے جو کسی کے وار سے صرف ’ہلاک‘ ہوا؟!

کیا واقعتا شریعت کی یہ سب اصطلاحیں اب ’سماجی استعمال‘ کیلئے رہ گئی ہیں ؟
اور کیا یہں کے دینی طبقے اور انبیا کے وارث، اصطلاحاتِ دین کے اس ناجائز استعمال کا کوئی نوٹس نہ لیں گے؟
صاحبِ حق خاموش رہے گا تو غصب کی ایک واردات کیا جائز اور معمول نہ سمجھی جانے لگے گی؟
کیا مسند ہائے علم کو اللہ نے یہ امانت نہیں سونپ رکھی؟
یا پھر ’رواداری‘ کا فرض شریعت کے ہر مسلمہ پر سبقت لے جا چکا ہے؟! واللہ احق ان تخشاہ!

الَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسَالَاتِ اللَّهِ وَيَخْشَوْنَهُ وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا اللَّهَ وَكَفَى بِاللَّهِ حَسِيبًا (الاحزاب:39) ”وہ لوگ جو اللہ کی رسالتیں پہنچاتے ہیں اور اسی سے ڈرتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، اور کافی ہے اللہ ہی حساب لینے میں “۔

”شہید“ کے معاملے میں اصل یہ ہے کہ یہ وہ شخص ہے جو اللہ کے راستے میں مارا جائے۔ یہ منصب آدمی کو اہلِ توحید اور اہل شرک وکفر کے مابین کسی جنگی معرکہ میں ملے، یا پھر ایمان اور توحید کے راستے پر چلنے کے باعث اہل کفر اس کی جان کے دشمن ہوں تب کوئی دو بدو معرکہ نہ بھی ہو دین کے دشمن کسی قاتلانہ حملے یا سازش کے نتیجے میں اس کی جان لے لیں تو بھی اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت اسے ”شہید“ ہونے کا مژدہ سناتی ہے ۔ ”شہادت“ موت کا بلند ترین رتبہ ہے اور اللہ کی بندگی و فرمانبرداری کی ایک اعلی ترین صورت اور یہں سے مر کر جانے والے نیکوکاروں کی اصناف میں ایک نہایت اعلی اور مقرب صنف۔

دنیا کے اندر کیسی کیسی وارداتیں نہیں ہوتیں ۔ کسی بھی ’قتل کی واردات‘ میں مارا جانا ”شہادت“ نہیں کہلاتا جس پر کہ احادیث میں بے شمار اخروی فضائل خصوصی انداز میں وارد ہوئے ہیں ۔ یہ صرف وہ ”مارا جانا“ ہے جو اللہ کی طرف سے نازل شدہ حق پر قائم ایک شخص کو حق پر چلنے کی پاداش میں اہل باطل کی جانب سے موت دی جانے کی صورت میں واقع ہوتا ہے۔ شہادت کی بابت اصل یہی ہے۔ رہی موت کی کچھ دوسری صورتیں جو احادیث میں وارد ہوئیں مثلا پیٹ کی بیماری کے باعث وفات ہوجانا، یا ڈوب کر یا ملبے تلے آکر یا ایک زچہ کا زہ کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوجانا یا اپنے مال یا آبرو کے تحفظ میں بہادری سے لڑتے ہوئے جان دے دینا.... تو ان کیلئے بھی شہادت کا مرتبہ ذکر ہوا ہے مگر یہ وہ اصل شہادت نہیں جو مطلق معنی میں نصوصِ شریعت کے اندر مذکور ہے۔ یعنی یہ اصل شہادت کے ساتھ ملحق ہیں نہ کہ اصل شہادت۔ اصل شہادت یہی ہے کہ آدمی اللہ کے راستے میں مارا جائے۔

پس یہ معاملہ بھی مسلم معاشرے کے ایک عام شخض کے بارے میں ہے، کہ قتل کی ’کسی بھی‘ واردات میں مارا جانا وہ ”شہادت“ نہیں جس کے نصوصِ شریعت کے اندر فضیلت و منقبت کے بکثرت تذکرے ملتے ہیں ، اور جوکہ مطلق و عمومی استعمال میں ”شہادت“ کے لفظ سے ایک اسلامی ماحول یا معاشرے میں ، بولنے والے کی در اصل مراد ہوتی ہے۔

کجا یہ کہ کوئی مرد یا عورت طاغوت کی مسند پر ایک سے زیادہ بار فائز رہی ہو! کوئی شخصیت اللہ کی طرف سے اتری ہوئی شریعت کو پس پشت ڈال کر غیر اللہ کے شرائع و قوانین کی تحکیم کی صورت رب العالمین کے ساتھ شرک کرتی رہی ہو! نہ صرف یہ، بلکہ حدود اللہ کیلئے وحشتناک اور توہین آمیز لفظ استعمال کرتی رہی ہو! جو، اب آخری بار بھی اللہ کے دشمنوں کے ساتھ ملت اسلام کے کئی ایک مفادات کا سودا کرکے آرہی ہو اور اپنے کھلم کھلا بیانات میں صاف اور علی الاعلان یہ پیغام دے چکی ہو کہ وہ اللہ اور رسول سے بر سر جنگ صلیبی قوتوں ہی کے ایجنڈے کو لے کر سولہ کروڑ مسلمانوں کے ایک ملک میں آرہی ہے اور یہ کہ کئی ایک مسلم شخصیات کو پکڑ کر اسے اگر صلیبیوں اور ہندوؤں کے ہاتھ دینا پڑا تو وہ کفر دوستی و اسلام دشمنی کی اس کسوٹی پر پورا اترنے میں ہرگز کوئی دریغ نہ کرے گی....

کیا ”شہید“، جو کہ ”انبیاء“ اور ”صدیقین“ کے بعد نیکوکاروں اور اللہ کی بندگی کرنے والوں کے حق میں بلند ترین درجہ ہے، اور ایک باقاعدہ شرعی اصطلاح ہے، ایسے ہی مصرف کیلئے باقی رہ گیاہے؟

یہ قاتلانہ کارروائیں جو آج ہر طرف ہو رہی ہیں اور بم دھماکے جن کی آوازیں ہر طرف سنائی دے رہی ہیں بلا شبہہ قابل مذمت ہیں اور اغلب یہی ہے کہ کوئی مسلمان جو اسلام اور جہاد کا خیر خواہ ہے ایسی کارروائیوں میں شریک نہیں بلکہ یہ صلیبی، صیہونی اور ہندو ایجنسیوں کی سبوتاج کوششیں ہیں جن کا ہدف آج ہماری یہ سرزمین بنی ہوئی ہے جوکہ اس وقت ٹائم اور نیوز ویک کو بھی خاص طور پر چبھتی دیکھی جا رہی ہے۔ پھر بھی اگر کوئی سادہ لوح مسلمان ایسی کسی کارروائی میں ، جو اس وقت ملک کے اطراف و اکناف میں آئے روز ہورہی ہیں ، شریک ہوتا یا کسی کا آلہء کار بنتا ہے، تو بھی یہ اس بنیاد پر درست قرار نہیں پا سکتیں کہ ان کا کرنے والا کوئی مسلمان ہے۔

پھر، پاکستان کی اس سابقہ اور ممکنہ طور پر آئندہ وزیر اعظم کے قتل میں تو ہمیں کیا معلوم دنیا کی کون کونسی قوتیں اور کون کونسے عوامل کار فرما رہے۔ خصوصا جبکہ یہ کھیل جس میں وہ شریک ہونے جار ہی تھیں ایک خطرناک بین الاقوامی کھیل ہے جس کے کھلاڑی اس وقت شمار سے باہر ہیں ، خاص طور پر جبکہ ہمارا یہ خطہ اب وہ اہمیت اختیار کرگیا ہے گویا عالمی سیاست کا اصل فیصلہ جنوبی ایشیا اور بحر ہند کے اسی اکھاڑے کے اندر ہوجانے والا ہے اور مشرق وسطی سے لے کر وسط ایشیا تک کا مستقبل شاید یہیں طے پانے جارہا ہے.... لہذا اس واقعے کی ان دیکھی جہتوں کے بارے میں ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔

البتہ ایک بات جس کی ضرورت ہے وہ یہ کہ ہمارے دینی طبقے ہر ہنگامی موقعہ پر کسی جاہلی رو میں بہہ جانے سے نہ صرف بچ کر رہیں بلکہ اسلامی حقائق کے بیان کے معاملہ میں اپنا فرض، جوکہ ان کے ذمہ ایک خدائی عہد ہے، پورا کریں اور اسلامی اساسیات و مسلمات کی تفسیر و ایضاح میں جاہلیت کے مد مقابل ”استقامت“ اختیار کریں ۔ کیا بعید آنے والے دور میں ہمارے ان دینی طبقوں پر بہت بھاری ذمہ داریں آپڑنے والی ہوں ، پھر کیا یہ جائز ہے کہ ایسے چھوٹے چھوٹے بحران اور ہچکولے، اپنے اس فرض کی ادائیگی میں ، جوکہ ورثہء انبیاءہے، ہمیں کوتاہ ثابت کرجایا کریں ، بلکہ اس بات کا ثبوت بنیں کہ ہمارے کاندھوں پر کوئی بڑی امانت ڈالی جائے تو ابھی یہ قبل از وقت ہوگا؟؟!!!
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"

عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 416
Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
غلام خان (28-12-10)
پرانا 27-12-10, 09:48 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
کجا یہ کہ کوئی مرد یا عورت طاغوت کی مسند پر ایک سے زیادہ بار فائز رہی ہو! کوئی شخصیت اللہ کی طرف سے اتری ہوئی شریعت کو پس پشت ڈال کر غیر اللہ کے شرائع و قوانین کی تحکیم کی صورت رب العالمین کے ساتھ شرک کرتی رہی ہو! نہ صرف یہ، بلکہ حدود اللہ کیلئے وحشتناک اور توہین آمیز لفظ استعمال کرتی رہی ہو! جو، اب آخری بار بھی اللہ کے دشمنوں کے ساتھ ملت اسلام کے کئی ایک مفادات کا سودا کرکے آرہی ہو اور اپنے کھلم کھلا بیانات میں صاف اور علی الاعلان یہ پیغام دے چکی ہو کہ وہ اللہ اور رسول سے بر سر جنگ صلیبی قوتوں ہی کے ایجنڈے کو لے کر سولہ کروڑ مسلمانوں کے ایک ملک میں آرہی ہے اور یہ کہ کئی ایک مسلم شخصیات کو پکڑ کر اسے اگر صلیبیوں اور ہندوؤں کے ہاتھ دینا پڑا تو وہ کفر دوستی و اسلام دشمنی کی اس کسوٹی پر پورا اترنے میں ہرگز کوئی دریغ نہ کرے گی....
[/COLOR]
عبداللٰہ بھائی،

اس بات کا فیصلہ کون کرے گا کہ کون شہید تھا اور کون صرف قتل ہوا؟ نیز مندرجہ بالا جرائم کے بعد کیا بے نظیر بھٹو مسلمان نہیں رہی تھی؟ اگر مسلمان تھی تو کیا اس کا قتل جائز تھا؟ اگر جائز نہیں تھا تو کیا ناجائز قتل ہونے والا شہید نہیں کہلائے گا؟

یاد رہے کہ میں ان عام پاکستانی عوام کو بھی شہید سمجھتا ہوں جو ناحق ڈرون حملوں میں مارے جارہے ہیں۔
__________________

http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (27-12-10), غلام خان (28-12-10)
پرانا 27-12-10, 10:00 PM   #3
Senior Member

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال ہے اس موضوع پر ڈاکٹر عمران فاروق کے کسی تھریڈ میں بات ہوچکی ہے

شہید ایک اصطلاح کے طور پر استعمال ہوتا ہے
شہید وطن ،شہید انقلاب ، شہید جمہوریت
ہر گروہ اس کو اپنے معنوں میں استعمال کرتا ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (27-12-10), عبداللہ آدم (28-12-10), غلام خان (29-12-10)
پرانا 28-12-10, 12:19 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,412
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
عبداللٰہ بھائی،

اس بات کا فیصلہ کون کرے گا کہ کون شہید تھا اور کون صرف قتل ہوا؟ نیز مندرجہ بالا جرائم کے بعد کیا بے نظیر بھٹو مسلمان نہیں رہی تھی؟ اگر مسلمان تھی تو کیا اس کا قتل جائز تھا؟ اگر جائز نہیں تھا تو کیا ناجائز قتل ہونے والا شہید نہیں کہلائے گا؟

یاد رہے کہ میں ان عام پاکستانی عوام کو بھی شہید سمجھتا ہوں جو ناحق ڈرون حملوں میں مارے جارہے ہیں۔
سب سے بہتریں شھید میرے مطابق وہ لوگ ہے حو حقیقی شھید ہیں جو ڈرون حملوں میں شھید ہورہے ہیں باقی سیاسی جو لوگ شھید ہوتے ہیں وہ تو پہلے دوسروں کو خود مرواتے رھتے ہیں پھر کسی موڑ پر خود بھی لڑک جاتے ہیں تو بہر حال اللہ سب کو معاف فرمائیں اور اپنے جنت میں ان سب کو داخل کریں
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
غلام خان کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (28-12-10)
پرانا 28-12-10, 12:25 PM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

طالبان کے خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والے اصل معنوں میں شہید کہلائے جانے کے مستحق ہیں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فرخ ظفر (28-12-10), ھارون اعظم (28-12-10), محمدخلیل (28-12-10), غلام خان (28-12-10)
پرانا 28-12-10, 02:22 PM   #6
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لفظ شہید تو انڈیا میں بھی استعمال ہوتا ہے ہندووں کے مرنے پر
اس بارے میں‌ کیا کہیں گے ؟
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-12-10), ھارون اعظم (28-12-10), غلام خان (28-12-10)
پرانا 28-12-10, 02:36 PM   #7
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

Let me describe, who is Shaheed. The term shaheed refers to a martyr. The word shaheed relates to the root word shahadat meaning testimony, or witness. A shaheed is literally a witness who dies in testimony of their faith. In Sikhism and Hindusim a shaheed may be any one who is martyred because of religious factors such as
One who has fallen in battle
One who dies under duress as a result of upholding faith
One who on who chooses death rather than forced

According to it's definition, word Shaheed relate to one thing die for truth, country but in differ religion it sound differ
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-12-10, 03:58 PM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
طالبان کے خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والے اصل معنوں میں شہید کہلائے جانے کے مستحق ہیں
اور جو افواج کی کاروائی میں جاں بحق ہوتے ہیں ان کے بارے میں کیا رائے ہونی چاہیئے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (28-12-10)
پرانا 28-12-10, 03:59 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زارا مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم

Let me describe, who is Shaheed. The term shaheed refers to a martyr. The word shaheed relates to the root word shahadat meaning testimony, or witness. A shaheed is literally a witness who dies in testimony of their faith. In Sikhism and Hindusim a shaheed may be any one who is martyred because of religious factors such as
One who has fallen in battle
One who dies under duress as a result of upholding faith
One who on who chooses death rather than forced

According to it's definition, word Shaheed relate to one thing die for truth, country but in differ religion it sound differ
اردو میں لکھ دیں تو سب کے لئے مفید ہو گا
شکریہ
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-12-10, 05:56 PM   #10
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
اور جو افواج کی کاروائی میں جاں بحق ہوتے ہیں ان کے بارے میں کیا رائے ہونی چاہیئے
جو طالبان کی طرف سے لڑتا ہوا افواج پاکستان کے ہاتھوں مارا جائے اس کا انجام انشاءاللہ ظالمین کے ساتھ ہوگا۔ اور جو بے گناہ مارے گئے وہ انشاءاللہ شہید ہوں گے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-12-10, 07:20 PM   #11
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
اور جو افواج کی کاروائی میں جاں بحق ہوتے ہیں ان کے بارے میں کیا رائے ہونی چاہیئے
وہ کولیٹرل ڈیمیج ہیں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-12-10, 07:21 PM   #12
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
جو طالبان کی طرف سے لڑتا ہوا افواج پاکستان کے ہاتھوں مارا جائے اس کا انجام انشاءاللہ ظالمین کے ساتھ ہوگا۔ اور جو بے گناہ مارے گئے وہ انشاءاللہ شہید ہوں گے۔
منتظمین بھائی، آپ نے بھی فتوے دینے شروع کردیئے۔ خیریت تو ہے؟
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (29-12-10)
پرانا 28-12-10, 08:11 PM   #13
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی یہ مفتی منتظمین بن گئے ہیں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (29-12-10)
پرانا 28-12-10, 08:20 PM   #14
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جو سچ ہے اس کو کہنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔ تین دن پہلے ایک جہنمی طالبان خاتون نے 45 مسکین لوگوں کو امداد لینے کے دوران شہید کر دیا۔ اگر اپ اس پر تالیاں بجا سکتے ہیں‌تو آفرین ہے اپکی ہمت پر۔

والسلام
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (28-12-10), غلام خان (29-12-10)
پرانا 28-12-10, 08:22 PM   #15
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
جو سچ ہے اس کو کہنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔ تین دن پہلے ایک جہنمی طالبان خاتون نے 45 مسکین لوگوں کو امداد لینے کے دوران شہید کر دیا۔ اگر اپ اس پر تالیاں بجا سکتے ہیں‌تو آفرین ہے اپکی ہمت پر۔

والسلام
آپ کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ ہم ان کے اس فعل کو جائز سمجھتے ہیں؟
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (29-12-10)
جواب

Tags
color, فرض, کمال, پاکستان, وزیر, لوگ, نیوز, موت, معلوم, آج, آدمی, ایمان, اللہ, اسلامی, بندگی, توحید, خصوصی, سودا, شخص, عہد, عورت, صیہونی, صاف, صحافتی, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جعلی پیر کا خاتون پر تشدد،کپڑے پھاڑ دیے‘متاثرہ خاتون کا خود سوزی کا اعلان ابن جلال خبریں 21 06-06-11 08:45 PM
جن باٹوں سے تول كر دوگے، تمہيں بھی تو اُن ہی باٹوں سے تول كر ملے گا ناں! ابو عمار گپ شپ 3 13-01-11 08:31 AM
کیا ویرانی صاحب کو عظیم علماء کرام کی توہین کرنے کی اجازت ھے؟؟؟ sahj تجاویز اور شکایات 1 12-01-11 01:02 PM
پاکستان توڑ دیا؟؟؟ ام طلحہ 14اگست 10 20-08-09 04:15 AM
منتخب صدر سے آپ کی توقعات ؟؟؟ champion_pakistani سیاست 6 13-10-08 08:01 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger