واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


ہم کس کے مجرم ہیں ؟ تصویر کا دوسرا رخ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-08-11, 03:53 PM   #1
ہم کس کے مجرم ہیں ؟ تصویر کا دوسرا رخ
سحر سحر آن لائن ہے 24-08-11, 03:53 PM

یااللہ میرے شہر پر رحم کر ، یااللہ کراچی پر رحم کر ۔
کبھی ہم نے سوچا کہ ہماری دعائیں بھی کتنی تعصب کا شکار ہیں ۔ ہمارا دل اسی وقت روتا ہے جب ہماری اپنی جان خطرے میں ہوتی ہے ۔
جب قبائلی علاقوں پر ڈرون حملے ہورہے ہوں تو ہم خواب خرگوش میں ہوتے ہیں‌ ۔ ان ڈرون حملوں میں مرنے والوں کے لیے رونے کے بجائے یہ کہتے ہیں کہ ان لوگوں کا قصور یہ ہے کہ ان لوگوں نے دہشت گردوں کو اپنے گھروں میں پناہ کیوں دی ۔
تو میں کہتی ہوں کہ کراچی والوں کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے قاتلون کو ووٹ کیوں دیا ۔ اج نہیں بلکہ آج سے بیس سال پہلے ، پورا کراچی ایم کیو ایم کا دیوانہ تھا ۔ ایم کیو ایم غرور سے کہتی کہ اگر ہم کھمبے کو بھی کھڑا کردیں تو وہ بھی جیت جائے ۔
میں کہہ رہی تھی کہ ہماری دعائیں بھی تعصب ذدہ ہیں۔
اج سے گیارہ سال پہلے جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا رمضان کے مہینے میں بمباری کی اور کنٹینڑوں میں ہزاروں مسلمان مارے گئے تب ہماری آنکھ سے ایک آنسو نا نکلا ۔ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ تو پرویز مشرف نے لگایا لیکن ہمارے دل کے کسی گوشے میں بھی ایک اطمئنان سا تھا کہ ہم تو بچ گئے ۔ اللہ تو دلوں کے حال جانتا ہے ۔
تو اج گیارہ سال بعد رمضان کے مہینے میں اس اطمئنان کی سزا ہم کو ملی ۔
پورے شہر میں موت کے راج کی صورت میں ۔
ہم کب تک اپنے شہر ، اپنے ملک اور اپنے گھر کا ہی رونا روتے رہیں گے ۔
حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے ۔ جس کا مفہوم ہے
جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی مصیبت دور کرتا ہے اللہ اس کی مصیبت دور کردیتا ہے ۔
ہم کب اپنے مسلمان بھائیوں جن کا تعلق نا کراچی سے ہو اور نا پاکستان سے ہو ، تکلیف میں ان کی مصیبتوں کودور کرکے اللہ سے دعا کریں ، تب اللہ ہمارے شہر اور ملک کو بھی امن کا گہوارہ بنادے گا ۔ انشاءاللہ
کب تک ہم خود غرضی کی زندگی گزارتے رہے گے ۔
ہماری سوچ بہت مثبت ہوجائے تب بھی ہم پاکستان کی حد سے آگے نکل نہیں‌پاتے ہیں ۔ ہم مسلمان ہوکر کبھی سوچتے ہی نہیں ۔ تو کوئی ہم کو مسلمان سمجھ کر رحم کیوں کرے ۔
جہاں تک اس سوال کی بات ہے کہ ہم کیا کریں یا ہم کیا کرسکتے ہیں ۔ باتوں کے علاوہ
ہاں ہم باتیں کریں لیکن انصاف پر مبنی باتیں ، کیونکہ ہمارا ایک ایک لفظ ہماری گواہی ہے۔
اللہ تعالیٰ انسان کی وسعت سے ذیادہ اس پر بوجھ نہیں ڈالتا
مطلب اللہ ہم سے یہ نہیں پوچھے گا کہ تم نے کیوں کلاشنگ کوف اٹھا کر ٹارگٹ کلر کو قتل نہیں کیا ۔
بلکہ اللہ ہم سے یہ ضرور پوچھے گا کہ جب میرا فرمان تمھیں معلوم تھا کہ مایوسی گناہ ہے تو کیوں تم خود مایوس ہوئے اور دوسروں میں بھی مایوسی پھیلائی ۔
کیوں اسلام کی غلط تصویر لوگوں کے سامنے پیش کی ۔ کیوں انصاف کی بات نہیں کی ۔ کیوں ظلم کے خلاف نا بولے ۔ کیوں غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح نہیں بولا ۔ کیوں ایک کا گناہ دوسرے کے سر ڈالا ۔ کیوں بغیر تحقیق کیے کفار کی خبروں پر یقین کیا اور آگے پھیلایا ۔ کیوں سنی سنائی بات پر یقین کیا ۔ کیوں ایک ظالم اور قاتل کو ووٹ دیا صرف اس وجہ سے کہ وہ تمھارے قبیلے سے تعلق رکھتا تھا ۔
ہم اگر اپنا احتساب کریں ۔ کہ جو باتیں ہم کرتے ہیں کیا ہمارا دل ان باتوں کے ساتھ ہے ۔ کیا واقعی ہم دوسروں کے مر نے پر دکھی ہوتے ہیں ۔ (دوسروں میں پوری دنیا شامل ہے )کیونکہ اللہ دلوں کے حال جانتا ہے ۔
ہم ایسے لوگوں کی پشت پناہی کرتے ہیں جو صحابہ رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہتے ہیں ۔ ہم ان لوگوں کی عزت کرتے ہیں جو اسلام کی نصوص پر حملہ کرتے ہیں ۔
کیا ہماری محبتیں اللہ کے لیے ہیں ۔ اور نفرتیں بھی اللہ کے لیے ہیں ۔
عمل کی بات تو بہت بعد کی ہے کیا ہمارا دل ، ہماری سوچ اور ہماری زبان حق کا ساتھ دیتی ہے ۔
ذرا سوچئے !
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے

Last edited by سحر; 25-08-11 at 01:08 PM..

 
سحر's Avatar
سحر
Administrator
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 340
Reply With Quote
19 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (20-09-11), shafresha (24-08-11), فیصل ناصر (24-08-11), ھارون اعظم (24-08-11), نبیل خان (24-08-11), منتظمین (24-08-11), محمد یاسرعلی (24-08-11), محمدمبشرعلی (24-11-11), مرزا عامر (20-09-11), آبی ٹوکول (25-08-11), احمد نذیر (26-08-11), حیدر (24-08-11), حسن قادری (22-09-11), راجہ اکرام (25-08-11), رضی (04-09-11), سیفی خان (24-08-11), شمشاد احمد (24-08-11), عامرشہزاد (25-08-11), عبداللہ آدم (25-08-11)
پرانا 24-08-11, 04:04 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (24-08-11), محمد یاسرعلی (24-08-11), حیدر (24-08-11)
پرانا 24-08-11, 04:11 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس سے قبل کہ ہم بھی مجرم بن جائیں۔ ہمیں اہلیان کراچی کے حق میں آواز ضرور بلند کرنی چاہیے۔ جیسے، جہاں ممکن ہو ۔ ورنہ کل ایسا ہی کوئی عذاب ہم کو بھی گھیر سکتا ہے۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (24-08-11), مرزا عامر (20-09-11), راجہ اکرام (25-08-11), سیفی خان (24-08-11)
پرانا 24-08-11, 07:43 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,633
شکریہ: 8,509
1,595 مراسلہ میں 3,524 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ خیرا اچھی تحریر ہے اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائے :آمین :
مجھے اس تحریر کے پڑھنے پر افغانی کمانڈرملا جلال الدیںن حقانی کا ایک انڑرویو یاد آگیا ۔جب صحافیوں نے پوچھا روس آپ پر کیسے حملہ آور ہوا تو کمانڈر نے جواب دیا کہ جب روس نے چیچنیا،تاجکستان ،ازبکستان وغیرہ ریاستوں پر حملہ کیا تو ہم نے سوچا کہ اب ہمارا کیا کردارہونا چاہیے ۔پھر ہمارے بڑوں نے فیصلہ کیا کہ یہ ان کا اپنا معاملہ ہے ہمیں اس سے کیا وہ جانیں اور ان کا کام ۔ ہم یہ فیصلہ کر خاموش بیٹھ گئے اور اور ایک دن ایسا آیا کہ روس ہم پہ سوار ہو گیا ۔ پھر کمانڈر نے روتے ہوئے کہا کہ ہماری وہ مائیں،بہنیں ۔اور بیٹیاں جن کے چہرے کو آسمان نے بھی نہ دیکھا تھا ہمارے

سامنے ان کی عزتوں کو پامال کر دیا گیا اور ہم کچھ بھی نہ سکے کر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ایک بہت بڑی حقیقت ہے اگر ہم دوسروں کے لیے نہیں نکلیں گے تو پھر ہمارے لیے کون نکلے گا

Last edited by نبیل خان; 28-08-11 at 03:11 PM.
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (24-08-11), محمد یاسرعلی (24-08-11), محمدمبشرعلی (24-11-11), مرزا عامر (20-09-11), آبی ٹوکول (25-08-11), احمد نذیر (26-08-11), حسن قادری (22-09-11), راجہ اکرام (25-08-11), رضی (04-09-11), سیفی خان (24-08-11), سحر (25-08-11), شمشاد احمد (20-09-11), عامرشہزاد (25-08-11), عبداللہ آدم (24-08-11)
پرانا 24-08-11, 11:33 PM   #5
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,669
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اب وقت ہے کے قوم کو ملک کے بقا کے لیے متحد ہونا ہوگا اور ملک کے غداروں کی پہچان کر کے ان کو سر عام چوراہے میں سولی پہ لٹکانا ہو گا مگر اس کے لیے پہلے ہمیں بھی قربانیاں دینے پڑئیں گی
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (25-08-11), عامرشہزاد (25-08-11)
پرانا 25-08-11, 01:01 PM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
جزاک اللہ خیر تصویر کا دوسرا رخ دکھانے پر

ہمارا بنیادی مسئلہ ہی یہ ہے کہ جب تک اپنے گھر کو آگ نہ لگے ہمیں احساس نہیں ہوتا
اللہ ہمیں راہ حق پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (25-08-11), حسن قادری (22-09-11), رضی (04-09-11)
پرانا 20-09-11, 06:39 PM   #7
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سب سے پہلے ضرورت ہے استغفار کی اس سے اللہ کی طرف سے روحانی امداد نصیب ہوگی پھر کوئی نیا قدم اٹھایا جائے گا ۔ موجودہ حالات میں ہمارا کیا دھرا سامنے آ رہا ہے ۔۔ نمازیں وقت پر ادا کرنی ہونگی ۔ اور دیگر فرائض کی انجام دہی کے علاوہ کیبل پر بے ہودہ پروگراموں کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہو گا کیونکہ انسان کے عمل کی ابتدا اس کے گھر سے شروع ہوتی ہے۔ جب گھر میں رحمت کے فرشتوں کے بجائے شیاطین کا رش لگا رہے گا تو مدد کیا خاک ملے گی۔ اس کے علاوہ لقمہ حلال کی جستجو کرنی ہوگی۔ جہاں تک ممکن ہو گناہوں سے بچنا ہوگا۔
جب بھی کوئی بات کہنے لگیں یا کوئی عمل کرنے لگیں تو پہلے ہم یہ سوچ لیں کہ کہیں اس سے اللہ تو ناراض نہیں ہو گا۔
اگر ہم نے اللہ کو خوش کرنا سیکھ لیا تو وہ ہمارے حالات بدل دے گا چاہے اس کا ذریعہ کچھ بھی ہو۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فکری (27-09-11), فیصل ناصر (20-09-11), حسن قادری (22-09-11)
پرانا 22-09-11, 09:26 PM   #8
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,135
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے بھائی گھر کو آگلگ چکی ھے مگر ھم آگ سیکنے کے عادی ھوچکے ھیں،،،،،،،،،،،
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
حسن قادری کا شکریہ ادا کیا گیا
فکری (27-09-11)
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, موت, معلوم, آج, انسان, امریکہ, اسلام, بھائی, تصویر, جیت, حال, خلاف, دل, دعائیں, روتا, رمضان, زندگی, سال, شہر, شخص, ظالم, عزت, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بریگیڈئر علی خان کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رُخ! shafresha خبریں 4 23-06-11 09:58 AM
سانحہ سیالکوٹ تصویر کا دوسرا رخ ایس اے نقوی عمومی بحث 6 23-05-11 12:22 AM
تصویر کا دوسرا رخ - سیکیورٹی اداروں کی غلطیاں ھارون اعظم پاکستان میں دہشت گردی 4 27-02-10 01:53 PM
کولمبس – تصویر کا دوسرا رخ طاھر عمومی بحث 4 25-12-09 04:12 PM
تصویر کا دوسرا رخ طاھر گپ شپ 4 07-02-09 01:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger