واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


ہم کس گروہ سے ہیں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-01-10, 10:16 AM   #1
ہم کس گروہ سے ہیں؟
sahj sahj آف لائن ہے 30-01-10, 10:16 AM

ہم کس گروہ سے ہیں؟


مسلمان اس وقت پوری دنیا میں جس ابتلا اور آزمائش کی کیفیت سے دوچار ہیں، وہ سب کے سامنے ہے۔ دنیا کا کوئی گوشہ ہوگا کہ جہاں کے مسلمان حقیقی طمانینت اور سکونِ قلب سے سرفراز ہوں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ تو، بلاشبہ یہی ہے کہ مسلمانوں نے دنیا حاصل کرنے کی محنت میں خود کو اس قدرعاجز کر ڈالا ہے کہ خداکے سامنے سر عجز جھکانے سے بھی بے نیاز ہوگئے ہیں۔ تاہم اس کا ظاہری سبب ایک اور بھی ہے اور یہ سبب نیا نہیں، چودہ سو سال پرانا ہے اور یہ سبب ہے اسلام اور اس کی مقبولیت و اثر پذیری سے حسد۔

اسلام سے حسد کا یہ سلسلہ اسی دن سے جاری ہے جس دن آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کوہ صفا پر کھڑے ہو کر مکہ کے رہنے والوں کو آنے والے ایک بہت ہی بڑے خطرے سے آگاہ کیا تھا۔ تب ہی سے وہ لوگ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو صادق و امین کہتے تھے، ان کی جان کے دشمن ہوگئے تھے۔ لیکن جوں جوں اسلام کی مقبولیت بڑھتی چلی گئی اور مکہ سے نکل کر طائف اور پھر (مدینہ) اور ان علاقوں کے مضافات میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد بڑھتی چلی گئی، حاسدین کا حسد بڑھتا ہی چلا گیا۔ ایک جانب بڑی تعداد میں لوگ حلقہ بہ گوش اسلام ہورہے تھے تو دوسری جانب اسلام دشمنوں خاص طور پر یہودیوں کے دل حسد کی آگ سے بھڑکے ہوئے تھے۔

یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ مختلف صورتوں میں اسلام اور اُس دور کے مسلمانوں کے خلاف طرح طرح کی ریشہ دوانیاں کرنے میں مصروف رہے۔ ان لوگوں کا خیال تھا کہ اس طرح وہ اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو روک دیں گے اور مسلمانوں کی کامیابیوں کے بڑھتے قدموں کے آگے رکاوٹ پیدا کردیں گے۔ لیکن ایسا قطعاً نہیں ہوا۔ تاریخ شاہد ہے کہ یہودیوں اور دیگر اسلام دشمنوں کی سازشوں کے نتیجے میں اسلام اور زیادہ تیزی سے پھیلا ۔

آج بھی اسلام کے حاسد موجود ہیں۔ وہ اپنے یہودی آبا کی پیروی کرتے ہوئے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دن رات سازشیں کرنے میں مصروف ہیں اور یہ سمجھ رہے ہیں کہ اس طرح وہ اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو روک دیں گے اور باعمل مخلص مسلمانوں کی کامیابیوں کے بڑھتے قدموں کے آگے رکاوٹیں کھڑی کرسکیں گے۔ گویا نئے شکاری، پرانا جال استعمال کر رہے ہیں۔

البتہ المیہ یہ ہے کہ ان سازشوں میں ہمارے بہت سے مسلمان بھی شامل ہوگئے ہیں جو مختلف دنیاوی مصلحتوں کی بنا پر ان سازشوں کا حصہ بن کر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف محاذ آرائی میں مبتلا ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے زیادہ خطرے کی بات یہ ہے کہ کہیں ان کے وقتی مفادات اور بے بنیاد افعال کی وجہ سے ان کے ایمان ہی سلب نہ ہوجائیں، حال آنکہ اسلام نے تو پھیلنا ہی ہے اور اسلام پر عمل کرنے والوں کوتو غالب آنا ہی ہے۔

سوال یہ ہے کہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہم کس گروہ سے تعلق رکھتے ہیں․․․ اسلام کے چاہنے والوں میں یا مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنے والوں میں۔ ذرا ٹھہر کر پورے خلوص کے ساتھ ایک مرتبہ اپنے دل سے اس سوال کا جواب ضرور مانگ لیجیے۔

مولانا عبید اللہ خالد
ہفت روزہ الفاروق
کراچی
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری

 
sahj's Avatar
sahj
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 319
Reply With Quote
پرانا 30-01-10, 07:40 PM   #2
Senior Member
 
محمدمبشرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 23
مراسلات: 1,442
کمائي: 21,476
شکریہ: 2,638
1,002 مراسلہ میں 2,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدمبشرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدمبشرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بے شک اللہ کا لشکر ہی غالب ہونے والا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔
محمدمبشرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدمبشرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (31-01-10)
پرانا 31-01-10, 09:11 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس مسئلہ سے زیادہ گھمبیر مسئلہ یہ ہے کہ مسلمان جن جن گروہوں میں تقسیم ہو گئے ہیں ان میں سے ہر گروہ خود کو حق بجانب گردانتے ہوئے دوسرے کو باطل ٹھہراتا ہے ۔کوئی اپنے حق میں کہیں سے تاویل لاتا ہے کوئی کہیں سے۔ جب تک ہم میں سے یہ احمقانہ سوچ ختم نہیں ہو گی کہ ہم ہر معاملہ میں حق پر اور درست ہیں تب تک معاملات کے صحیح راہ پر آنے کے امکانات معدوم ہیں۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-02-10, 08:41 AM   #4
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,995
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
اس مسئلہ سے زیادہ گھمبیر مسئلہ یہ ہے کہ مسلمان جن جن گروہوں میں تقسیم ہو گئے ہیں ان میں سے ہر گروہ خود کو حق بجانب گردانتے ہوئے دوسرے کو باطل ٹھہراتا ہے ۔کوئی اپنے حق میں کہیں سے تاویل لاتا ہے کوئی کہیں سے۔ جب تک ہم میں سے یہ احمقانہ سوچ ختم نہیں ہو گی کہ ہم ہر معاملہ میں حق پر اور درست ہیں تب تک معاملات کے صحیح راہ پر آنے کے امکانات معدوم ہیں۔

السلام علیکم بھائی بدر
غور فرمائے
"اقتباس"
"سوال یہ ہے کہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہم کس گروہ سے تعلق رکھتے ہیں․․․ اسلام کے چاہنے والوں میں یا مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنے والوں میں۔ ذرا ٹھہر کر پورے خلوص کے ساتھ ایک مرتبہ اپنے دل سے اس سوال کا جواب ضرور مانگ لیجیے۔"یہاں سوال یہ نہیں تھا کہ اہل حدیث حق پر ھے یا اہل سنت ، وہابی یا بریلوی، یا دیو بندی، اب کوئی عقائد بریلوی رکھتا ھو ، یا کوئی اہل سنت والجماعت ھونے کا ڈھنڈورا پیٹتا ھو ، یا اہل حدیث ھونے کا لیکن دراصل اگر وہ ایسے کام کرتا ھے جس سے اسلام کے دشمنوں کو تقویت ملتی ھے تو ہم کیا اس شخص یا گروہ کو حق پر مانیں گے؟
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-02-10, 01:38 PM   #5
Senior Member
 
محمدمبشرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 23
مراسلات: 1,442
کمائي: 21,476
شکریہ: 2,638
1,002 مراسلہ میں 2,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدمبشرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدمبشرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

قطعی نہیں!!!،
قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ "یہودیوں اور انصاری کودوست مت بناؤ" !!!

Last edited by محمدمبشرعلی; 01-02-10 at 01:41 PM.
محمدمبشرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کس, گئی, وقت, لوگ, مکہ, مسلمانوں, ایمان, اللہ, اسلام, بے, جواب, حال, خلاف, دیں, دل, دنیا, ذرا, روزہ, رات, سال, عبید, غالب, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا یہ انسان ہیں؟ علی عمران گپ شپ 12 08-09-11 09:18 PM
الزام کسے دیں؟ طاھر دلچسپ اور عجیب 13 07-08-10 12:32 AM
خلیفہ کون منتخب کرئے گا؟ اہل شوری کون ہیں؟ کیا یہ مدینہ کا حق ہے؟ منتظمین اسلام اور معاشرہ 26 27-07-10 08:36 AM
عافیہ صدیقی کو رونے والے کہاں ہیں؟ منتظمین میرا پاکستان 32 23-07-10 08:14 PM
سب سے لمبے بال کس کے ہیں؟ nsa47 دلچسپ اور عجیب 25 25-06-10 07:50 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger