واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


یا اللہ تیرا شکر ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-05-09, 03:27 PM   #1
یا اللہ تیرا شکر ہے
ابن آدم ابن آدم آف لائن ہے 06-05-09, 03:27 PM

ہر طرف غصہ ،نفرت ،لاتعلقی،بے حسی اور بے زاری کا دور دورہ ہے۔ ہر کوئی اپنے آپ سے غرض رکھنا چاہتا ہے۔ دوسروں سے لاتعلقی،بے زاری ۔اپنوں سے ،غیروں سے ،چیزوں سے ،ماحول سے غرض ہر چیز سے بے زاری ،لاتعلقی، بے حسی ۔ آخر کیوں ؟۔ اسکی وجہ لوگ زندگی کی تیز رفتاری کو قرار دیتے ہیں ۔ ہمارے پاس اپنے لئے وقت نہیں بچا۔ تو خدا کے لیے کہاں سے وقت نکالیں گے۔ ہم پانچ وقت کی نمازاور بعض جمعہ یا عیدین کے دو فرائض پڑھ کر سمجھتے ہیں کہ ہم نے مسلمان ہونے کا حق ادا کردیا۔ عیسائیت کی طرح ہم اسلام کو مسجد کے اندر محصور کر دینا چاہتے ہیں ۔ حالانکہ زبانی طور پر "دینِ فطرت " کا راگ ہر کوئی الاپتا ہے مگر عمل کوئی نہیں ۔ یاد رکھیں اسلام آپ کی رگوں میں لہو بن کر دوڑتا ہے جب آپ زندگی سے اسلام کو نکالیں گے تو اپنے آپ سے گویا دستبردار ہونگے جس کا نتیجہ یہ ہی ہوگا جو آج ہے۔
کتنے چھوٹے چھوٹے اعمال ہیں جو ہم بھولتے جارہے ہیں ۔ جن پر کوئی توانائی خرچ نہیں ہوتی مگر کوئی دھیان تو کرے۔ میں واعظوں کی طرح مسواک کرنے،داڑھی رکھنے یا شلوار کو ٹخنوں سے اونچا کرنے کی بات نہیں کررہا ۔ بلاشبہ انکی اپنی اہمیت ہے مگر یہاں بات رویوں کو درست کرنے کی ہو رہی ہے۔
عام زندگی میں ہم ہر اس شخص کے شکر گزار ہوتے ہیں جو ہم پر کوئی چھوٹا سا بھی احسان کرے۔ مگر ہم اپنے سب سے بڑے محسن کو بھولتے جارہے ہیں ۔رسمی طور پر تو اسکا شکر ہر کوئی ادا کرتا ہے جیسے :
"راشد بھائی کیا حال ہے"
"اللہ کا شکر ہے طارق بھائی "
"کاروبار کا سنائیں"
"بس یار نہ ہی پوچھو بس گھسیٹ رہے ہیں"
عجیب بات ہے نا۔ ایک طرف تو اللہ کا شکر دوسری طرف شکوہ۔یہ عام سی بات ہے کوئی بھی اپنی طرزِ زندگی سے مطمئن نہیں ۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ہم شکر نہیں کرتے۔ سوچیں اللہ جس کی رحمت لمحہ لمحہ ،ہر سانس کے ساتھ ہم پر برس رہی ہے وہ تھکتا نہیں ہمیں نوازتا اور ہم،اس کا شکر بھی ادا نہیں کرسکتے؟ مگر اس سے کیا ہوگا؟ شائد یہ سوال کچھ دلوں میں اٹھے تو اس سے یہ ہو گا کہ آپ کے ہر اس کام میں برکت دے دی جائے گی جس بارے شکر کیا جائے۔ شکر کا اصول ہے کہ جس بارے یہ کیا جائے اللہ اس کام میں بڑہوتری دے دیتے ہیں ۔ تو احساس رکھیں کہ کوئی ہے جس کی رحمت ہر لمحہ ہم پر سایہ فگن ہے۔ جب یہ احساس رہے گا تو شکر گزاری کے جذبات بھی پیدا ہو نگے اور شکر کے چند الفاظ ہماری زندگیوں میں انقلاب لے آئینگے کہ ہم پر خدا کی رحمت ہو گی۔ اور جس پراس کی رحمت ہو وہ بھلا کبھی ناکام ،بے بس ، مجبور ، پریشان ،بے زار ہوسکتا ہے ؟
نہیں کبھی نہیں ۔
تو آئیے شکر ادا کریں ۔ یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں مسلمان بنایا۔ یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں محمد کا امتی بنایا۔ یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں بغیر عیب کے پیدا کیا۔ یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں لاکھوں سے بہتر زندگی دی۔ یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں پاکستان عطاءکیا۔ یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں رزق دیا۔ یا اللہ تیرا شکر ہے ۔ یا اللہ تیرا شکر ہے۔ آئیے آئندہ سے شکر کرنے کا عہد کریں اللہ ہمیں شکر کرنے کی توفیق دے آمین۔
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز

 
ابن آدم's Avatar
ابن آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 173
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
چیتا چالباز (07-05-09), منتظمین (07-05-09), ام غزل (22-05-09)
پرانا 07-05-09, 12:06 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق پر اپلائی کریں۔
ایک بات کی وضاحت کر دیں کہ کیا یہ موضوع اپکے خود کے لکھے ہوتے ہیں؟
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن آدم (07-05-09)
پرانا 07-05-09, 12:09 AM   #3
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
کمائي: 15,661
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یا اللہ تیرا شکر ہے۔
چیتا چالباز آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-05-09, 07:32 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: karachi
مراسلات: 311
کمائي: 4,853
شکریہ: 7
167 مراسلہ میں 329 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی نے خود لکھے ہو یہ نہ ہو ، بات بہت اچھی ہے ۔
اللہ آپ کو جزاء دے
naeemuddin آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-05-09, 08:38 AM   #5
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
کمائي: 22,963
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
سر ورق پر اپلائی کریں۔
ایک بات کی وضاحت کر دیں کہ کیا یہ موضوع اپکے خود کے لکھے ہوتے ہیں؟
بھائی کچھ میں نے خود لکھے ہیں اور کچھ میرے نہیں ایک دو کے ساتھ مصنف کا نام بھی دیا ہے میں‌ نے کوشش کروں گا کہ مصنف کا نام لازمی پیش کروں
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (07-05-09)
جواب

Tags
color, پاکستان, لوگ, مسجد, آج, اللہ, اسلام, بھائی, خدا, زندگی, شخص, عہد


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں تو لفظ لفظ تیری تیری ذات ہوں زارا شعر و شاعری 1 12-02-11 07:53 AM
گھریلو صارفین احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گیس کی بو ہو تو بجلی کے بٹن آن نہ کریں گلاب خان خبریں 1 08-01-11 12:29 PM
کرپٹ افسران کے خلاف شکنجہ تیار کرنے کی تیاری جاویداسد خبریں 1 27-07-10 01:14 PM
بے احتیاطی یا تیز رفتاری کا نتیجہ مسافر دلچسپ اور عجیب 3 02-10-09 01:03 PM
تفتیشی ٹیم کو موت کی وجہ جاننے سے آگے کا اختیار نہیں، برطانوی ہائی کمیشن عبدالقدوس خبریں 0 07-01-08 07:51 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger