واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


یہ لیں اور اس کی سختی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-01-11, 03:46 PM   #1
یہ لیں اور اس کی سختی
محمدخلیل محمدخلیل آن لائن ہے 08-01-11, 03:46 PM

میں تو سمجھ گیا ہوں آپ بتائیں خود

Moderated Message:
یونی کوڈ جو کہ زارا نے لکھا ہے

ہم جب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اپنی آل،اولاد، مال ودولت اورجان سے ذیادہ محبت نہ کریں ہم اس وقت تک مسلمان نہیں ہو سکتے۔ یہ میرے سمیت اس دنیا کے ہر مسلمان کا ایمان ہے۔ ہماری زندگی عشقِرسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے شروع ہوتی ہے اورعشقِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ہی ختم ہوتی ہے۔ دُنیاکاشایدکوئی ہی مسلمان ہوگا جسکی آنکھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ذکرپر نم نہ ہوں اورجسکا دل زکرِرسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر نہ تڑپتا ہو۔ میں ان احمدرضا بریلوی کا ماننے والا ہوں جنہوں نے فرمایا تھا "میں اللہ کو اسلئے مانتا ہوں کہ اسے حضرت محمدصلی اللہ علیہ والہ وسلم اللہ کہتے ہیں"، میں اویس قرنی رحمتہ علیہ کو اپنارول ماڈل سمجھتا ہوں جو زندگی بھرنبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت نہیں کر سکے لیکن اس کے باجود انکے عشق نے اِنہیں صحابی کے درجے پر فائز کیاجوعشقِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں اس مقام تک چلے گئے کہ اِنہیں کسی نے بتایا جنگِ احد میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا دانت مبارک شہید ہو گیا ہے تواویس قرنی نے یہ سوچ کرکہ پتہ نہیں محمدصلی اللہ علیہ والہ وسلم کا کونسا دانت شہید ہواہے اپنے تمام دانت توڑ دیئے اور جنکاعشق انہیں اس مرتنے تک لے گیاکہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنا خرقہ مبارک حضرت اویس قرنی کو عنایت کرنے کاحکم دیااورساتھ ہی فرمایاجو شخص انہیں خرقہ دینے جائے وہ اُن سے اُمت کی مغفرت کی دُعاکی درخواست بھی کرے۔ میں عشقِرسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہہ کی تقلید کا قائل بھی ہوں، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا وصال ہواتو آپ کے حلق سے اذان نہیں نکلتی تھی۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہہ اذان دینے لگتے تواشہدان محمدًرسول اللہ پرپہنچ کرآپکی آوازآنسووں میں ڈوب جاتی اوریہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے عشق کی معراج تھی کہ جب حضرت عُمرفاروق رضی اللہ تعالی عنہہ نے حضرت خالد بن ولید کی گرفتاری کافیصلہ کیاتوآپ کو پورے عالم اسلام میں حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہہ واحدشخص دکھائی دیئے جواسلام کے سب سے بڑھ سپہ سالارکوخلیفہ کا حکم بھی پہنچا سکتے تھے اوراس حکم پر عملدرآمدکیلئے انہیں آمادہ بھی کر سکتے تھے چنانچہ حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہہ خلیفہ کا پیغام لیکرحضرت خالد بن ولید کے پاس پہنچے، سپہ سالارکو گھوڑے سے نیچے اُترنے کا حکم دیا۔حضرت خالد بن ولید چپ چاپ گھوڑے سے اُترآئے۔ حضرت بلال نے انہیں اپنا ہاتھ آگے بڑھانے کا حکم دیا۔ حضرت خالد نے اپنے دونوں ہاتھ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کے سامنے کر دیئے۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہہ نے حضرت خالد بن ولید کی پگڑی کھولی اِس پگڑی سے حضرت خالد بن ولید کے دونوں ہاتھ باندھے اوراعلان فرمایا"تم خلیفہ کے حکم سے گرفتاربھی ہوچکے ہواوراب مسلمانوں کے سپہ سالار بھی نہیں رہے" اور حضرت خالد بن ولید سمیت دولاکھ مجاہدوں کے اس لشکرمیں کسی کواِس حبشی ذادے کی بات سے انکار کی جرات نہیں ہوئی اورحضرت بلال، حضرت خالد بن ولیدکو اسی عالم میں مدینی مبارک لے آئے اور میں عشقِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں اسامہ بن زیدکا مقلد ہوں جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے لشکرکا سپہ سالار بنایااورآپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے وصال مبارک کے بعدجب حضرت ابو بکرصدیق نے یہ لشکر روانہ کیاتو خلیفہ نے اس حبشی ذادے کے گھوڑی کی لگام تھام رکھی تھی اورمستقبل کے جید سپہ سالار اورخلفااس حبشی زادے کے گھوڑے کے پیچھے پیچھے چل رہے تھے۔ اور میں عشقِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں ان عاشقوں کے عشق کا بھی قائل ہوں جوزندگی کی آخری ساعتوں تک پاوں میں جوتاپہن کرمدینہ منوریہ کی گلیوں میں داخل نہیں ہوتے کہ کہیں انکا جوتا ایسی جگہ نہ آجائے جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے پاوں مبارک رکھا ہواورمیں عشق میں اُن لوگوں کی محبت کوبھی وضو کا درجہ دیتا ہوں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ی داڑھی مبارک کی طرح داڑھی رکھتے ہیں۔ جو سنت سمجھ کر روز آنکھوں میں سرمہ لگاتے ہیں، جوروز شہد کھاتے ہیں، جو سفیدشلوار اور کُرتاپہنتے ہیں، جو سر میں مہندی لگاتے ہیں، جو کھسہ پہنتے ہیں، جو سرپر سبر یا سیاہ پگڑی باندھتے ہیں اورمیں عشقِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں ان لوگوں کو اپنا راہنما سمجھتا ہوں جو لوکی کدو کھا کر زندگی گزارتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے لوکی کدو کو پسند فرمایا تھا۔

مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زات مبارکہ سے عشق ہے اورمیں اس عشق میں غازی علم دی شہید کی موت مرناچاہتا ہوں۔ اورحضرت بلال اورحضرت اویس قرنی کی زندگی کا خواستگار ہوں اسکے باوجود ایک سوال اکثر میرے ذہن میں گھومتا ہے اورمیری رگ و پے کو جھنجھوڑ دیتا ہے ، میں اکثرسوچتا ہوں کہ میں عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم مین چند سیکنڈ میں جان دینے اورلینے پر تیارہوجاتا ہوں لیکن میں نے آج تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کسی فرمان، کسی حکم پر عمل نہیں کیا۔ میں عاشق تو ضرور ہوں لیکن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا سچااورکھرا اُمتی نہیں ہوں۔ میں شہ رگ تک آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے عشق سے بھراہوا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ذکرپرمیری آنکھیں چھلک جاتی ہیں، میرا دل بھی تڑپ کر سینے کی قید سے آزاد ہونے لگتا ہے لیکن میری زندگی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کسی حکم و فعل کی جھلک نہیں دکھتی۔ میں اپنے اقوال سے لیکر افعال تک کسی پہلو سے محبوب خداکااُمتی دکھائی نہیں دیتا۔ میرے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی برداشت پر ساتوں آسمان قربان ہو جاتے تھے، آپ حرم شریف میں نمازادا کر رہے ہوتے تھے اور کفارآپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پراونٹوں کی اوجھڑیاں ڈال دیا کرتے تھے، جس سے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سانس اکھڑنے لگتی تھی۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صاحبزادیاں بے تاب ہو کر گھروں سے دوڑ پڑتی تھیں، حرم شرید پہنچتی اورروتی جاتی تھیں اورآپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سرمبارک سے اوجھڑیاں اور انتڑیاں اُتراتی جاتی تھیں اورکفارکعبہ سے سائے میں کھڑے قہقہے لگاتے جاتے تھے،آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو طائف کے لوگوں نے پھر مارے، خون آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سر سے بہہ کر نعلین شریف میں جم گیا۔آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے درخت کیساتھ ٹیک لگائی ، خادم نے نعلین شریف اترای تو وہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حالت دیکھ کر آنسوضبط نہ کر سکا۔اس وقت فرشتوں کی برداشت بھی جواب دے گئی۔ حضرت جبرائیل امین پیس تشریف لائے اورعرض کیا اگر آپ اجازت دیں تو میں طائف کی ساری آبادی کو دو پہاڑوں کے درمیان کر دوں۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مسکرا کر انکی جانب دیکھااورفرمایا، "نہیں شاید انکی آنیوالی نسلیں مسلمان ہو جائیں"۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم روز اس گلی سے گرتے تھے اورروز ایک مخصوص وقت پرایک بوڑھی خاتون گھرکا کوڑاآپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر گرا دیتی لیکن آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی جبین پر شکن تک نہ آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کبھی راستی تبدیل کیا اور نہ ہی اُسکے سلوک پر احتجاج کیا۔

میں آج اس ملک کے تمام علمائے کرام کو چیلینج کرتا ہوں کہ آیئے گھر سے باہر نکلئے اورصرف دو تین بار اپنے سر پو کوڑا بھینکنے کی اجازت دیجئے میں دیکھتا ہوں آپکا صبر کہاں تک اپنی بنیادوں پر قائم رہتا ہے۔ سر پر کوڑا برداشت کرنااورپھر مسکرانا بھی تو سنت ہے۔ آپ میں سے کون ہے جو یہ سنت ادا کرنے کیلئے تیار ہے،۔ اورآپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی برداشت ملاحظہ کیجئے فتح مکہ کے وقت آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے چچاحضرت حمزہ کا قاتل آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سامنے پیش ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت حمزہ کواپنی جان سے ذیادہ عزیز رکھتے تھے اوراُنکی شہادت پر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایاتھا کہ پورے مدینی میں حضرت حمزہ کورونے والا کوئی نہیں اورآپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے الفاظ اہلِ مدینہ کے دل میں تیر کی مانند لگے اورپورے شہر کے منہ سے آہیں اُبل پڑیں۔ حضرت حمزہ کا قاتل آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سامنے حاضرہوااورعرض کیا"یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیاآپ نے مجھے بھی معاف فرما دیا"۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا"ہاں میں نے تمہیں معاف کر دیا لیکن کوشش کرنا میرے سامنے تم کبھی نہ آو"۔ میں اکثراپنے آپ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے اندروہ صبراوربرداشت کیوں نہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شخصیت کا حصہ تھی۔

ہم سب نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے عاشق ہیں لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے وہ عاشق کہاں ہیں جو برداشت کو سنت سمجھتے تھے؟ جو بڑے سے بڑے اختلاف کو بھی ہنس کر سہہ جاتے تھے۔ جو انسان کو آخری سانس تک اِصلاح کا موقع دیتے تھے؟ ہم اس رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف کیوں نہیں دیکھتے جنہوں نے منافق اعظم کا جنازہ بھی پڑھایاتھا، اسے کرتا مبارک کا کفن بھی عنایت کیا تھااورجو اسکی مغفرت کیلئے بھی دُعا کرتے تھے ۔ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات کے ان پہلووں پرعمل کیوں نہیں کرتے جن میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم مسکراتے دکھائی دیتے ہیں ، جن میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پودوں سے اونٹوں تک شفقت کرتے ہیں اور جن میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کافروں کو آخری سانس تک اصلاح کی گنجائش بھی دیتے ہیں۔ یہ درست ہے ہمیں عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہونا چاہئے کیونکہ عشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا لیکن ہمیں عاشق کیساتھ ساتھ اُمتی بھی ہونا چاہیے ۔ ہماری زندگی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کسی ایک قول کی جھلک دکھائی نہیں دیتی، ہم اعمال میں دنیاکی بدترین قوم ہیں۔ ہماری زندگیون میں خوف خدا دکھائی دیتا ہے نہ ہی سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم لیکن اسکے باوجودہم عشقِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دعوے کرتے نہیں تھکتے۔ ہم سے بڑاظالم کون ہے؟ ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اس وقت عاشقوں سے ذیادہ اُمیتوں کی ضرورت ہے اورعالم اسلام میں عاشق تو کروڑوں ہین لیکن آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اُمتی کوئی نہیں۔
______________

Attached Thumbnails
1101138139-2-1-.gif  

__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟

Last edited by محمدخلیل; 11-01-11 at 03:06 PM..

 
محمدخلیل's Avatar
محمدخلیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 493
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (08-01-11), ھارون اعظم (08-01-11), نورالدین (10-01-11), منتظمین (12-01-11), محمدمبشرعلی (11-01-11), معظم (08-01-11), حیدر (08-01-11), رضی (13-01-11), عروج (14-01-11)
پرانا 08-01-11, 03:51 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (12-01-11), حیدر (08-01-11)
پرانا 08-01-11, 04:11 PM   #3
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-01-11, 05:45 PM   #4
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,124
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سارا مضمون دیکھیں اور ریڈ لائن پر غور کرین
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-01-11, 05:51 PM   #5
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

But there's nothing to be replied....
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-01-11, 06:29 PM   #6
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,987
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کون سا مضمون ۔۔۔ کونسی ریڈ لائن ۔۔ ؟؟ کئی غیبی شے ہے کیا ۔۔ چلہ تو بتا دیجئے قبلہ۔۔
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-01-11, 06:36 PM   #7
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,124
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اب دیکھیں،،،،،،،،،،،،،،،،،،، ،،،،،،،،
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-01-11, 06:46 PM   #8
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پڑھ کر کمنٹ دیتی ہوں شکریہ بھائی
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-01-11, 06:51 PM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا مضمون ہے خلیل بھائی
اگر تھوڑی محنت کرکے یونی کوڈ میں لکھ دیں تو بہت سے افراد کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل (08-01-11)
پرانا 08-01-11, 06:56 PM   #10
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

جو عاشق ہے وہ اُمتی نہیں، جو اُمتی ہے وہ عاشق نہیں لیکن اگر کوئی اُمتی بھی ہو اورعاشق بھی تو؟
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-01-11, 06:58 PM   #11
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
بہت اچھا مضمون ہے خلیل بھائی
اگر تھوڑی محنت کرکے یونی کوڈ میں لکھ دیں تو بہت سے افراد کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے

السلام علیکم

کلیئر دس پوائنٹ پلیز

آخر یونی کوڈ سے ایساکیا فائدہ پہنچتا ہے جو امیج سے نہیں پہنچتا بھائی؟
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-01-11, 06:58 PM   #12
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,124
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
بہت اچھا مضمون ہے خلیل بھائی
اگر تھوڑی محنت کرکے یونی کوڈ میں لکھ دیں تو بہت سے افراد کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے
اور میرے خیال سے یونی کوڈ کو اس دنیا سے ہی ختم کر دینا چاہیے
کیوں؟ زارا؟؟؟؟
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (08-01-11)
پرانا 08-01-11, 07:03 PM   #13
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کاش کوئی محض قتل کر دئیے جانے کے احکامات دیتی احادیث سے ہٹ کر دوسری احآدیث پر بھی نظر کرے۔ بہت شکریہ خلیل بھائی اس قابل قدر تصنیف کے پیش کر دینے کا۔ اور خاص کر سرخ لائن کا
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (08-01-11)
پرانا 08-01-11, 07:07 PM   #14
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یونی کوڈ کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ سرچ انجن کے ذریعے تلاش کیا جا سکتا ہے۔ یونی کوڈ کی مثال یوں ہی ہے جیسے بہتا پانی جو ہر جگہ اور ہر وقت فائدہ پہنچاتا ہے، خواہ زمین نے نیچے ہی چلا جائے۔ جبکہ تصویری مراسلہ کی مثال ایک پتھر کی سی ہے جو بس لڑھکتا ہوا آیا، اور پھر گم ہو گیا۔ یعنی آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل۔ یعنی تصویری مراسلہ کو آپ گوگل نہیں کر سکتے۔ جبکہ دیگر مراسلے پھر بھی سرچ انجن میں شامل ہو جاتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ آج تک کوئی بھی تصویری مراسلہ میں نے سرورق کے لیے پیش نہیں کیا۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (08-01-11), نورالدین (10-01-11), محمدخلیل (08-01-11), عبداللہ آدم (08-01-11), عروج (14-01-11)
پرانا 08-01-11, 07:16 PM   #15
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
اور میرے خیال سے یونی کوڈ کو اس دنیا سے ہی ختم کر دینا چاہیے
کیوں؟ زارا؟؟؟؟
ایسا بھی نہیں ہے کیونکہ یونی کوڈ میں لکھنے کا مزااور ہے لیکن اگر کوئی امیج بھی پوسٹ کر دیتا ہے تو ڈس ہارٹ نہیں کرناچاہئے یہ کہہ کر کہ یونی کوڈ میں لکھ دیں۔ کیونکہ اکثریت جاب کرنے والوں کی ہے اورwe should thankful to them who give time to Pak Net۔ اِسلئے یونی کوڈ کوہوانہ بنایا جائے۔ جسکو جیسے سہولت ہے وہ ویسے ہی کام کرتا ہے۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (10-01-11), منتظمین (12-01-11), عروج (14-01-11)
جواب

Tags
nothing, quote, there, کہاں, کونسی, کئی, کرین, یونی, لیں, مضمون, you, ؟؟, السلام, بھائی, خود, خلیل, دیکھیں, دیں, دیجئے, ریڈ, سمجھ, سارا, سختی, شے, غور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی فنکاروں سے کام نہ لیں ورنہ سختی سے نمٹیں گے، شیوسینا کی بھارتی چینلز اور پروڈیوسرز کو دھمکی گلاب خان خبریں 0 21-02-11 06:52 AM
ترقیاتی ادارے نے ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں اسلام آبادکو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا وجدان خبریں 0 11-02-08 09:25 AM
واضح شکست دیکھ کر بینظیر پھرن لیگ کی کشتی میں سوار ہونا چاہتی ہیں،پرویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:46 AM
جنرل پرویز ڈوبتی کشتی میں سوار ہیں، جسٹس وجیہہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:29 AM
جنرل پر ویز کو صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:39 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger