واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


یہ کمیٹیاں کسے جواب دیتی ہیں ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-06-11, 06:05 PM   #1
یہ کمیٹیاں کسے جواب دیتی ہیں ؟
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 01-06-11, 06:05 PM

ہمارے ملک میں جہاں اور بہت سی باتیں ہو رہی ہیں نئی نئی جو ہمیں خوفزدہ بھی کر رہی ہیں اور حراساں بھی وہیں ایک اور وباء ( ہم تو اسے وباء ہی کہینگے ) نے بھی زور پکڑا ہوا ہے ۔وہ ہے کمیٹی ۔
جب بھی کوئی حادثہ یا واقعہ رونما ہوتا ہے فوراَ ایک کمیٹی بنا دی جاتی ہے ۔اور شاید آج کل ہمارے ملک میں اتنی کمیٹیاں بن چکی ہیں کہ ادارے کم ہونگے ۔

ہم نے اپنے بچپن اور لڑکپن میں یہ کمیٹی کا لفظ سنا تھا اور وہ کمیٹی ہوتی تھی محلے کی کچھ خواتین کی جو اپنے پیسے جمع کر کے کمیٹی ڈال لیتی تھیں ۔اور پھر ہر ماہ اس سے کسی ایک خاتون کی کوئی ضرورت پوری ہوجاتی تھی ۔اس میں اگر کبھی ہم نے جھگڑا سنا تھا تو وہ آخری کمیٹی لینے کے لئے ہوتا تھا کیونکہ زیادہ تر کمیٹی ممبر خواتین چاہتی تھیں کہ انہیں آخری کمیٹی ملے تاکہ انہیں آگے کمیٹی کے لئے پیسے نہ دینے پڑیں ۔لیکن یہ معاملہ کو ئی بھی بذرگ خاتون حل کر دیتی تھیں ۔یہاں تک تو ہمیں کمیٹی کے فائدے مند ہونے میں کوئی کلام ہی نہیں ہے ۔کہ کمیٹی اس وقت کی معصوم خواتین یا شاید آج کل بھی کچھ محلوں میں خواتین نے یہ سسٹم رواج دے رکھا ہو اپنے فائدے کے لئے تا کہ ان کی بچت ان کے کام آجائے ۔اس لئے ہمارے ذہن میں کمیٹی کا ایک اچھا رتبہ تھا کہ یہ مدد گار ہوتی ہے ۔

آج کل کمیٹیاں اور خاص کر ان ساڑھے تین سالوں میں بننے والی کمیٹیاں اور قرار دادیں جس حساب سے بنی ہیں ان کا کوئی شمار ہی نہیں ہے ۔بلکہ شاید اگر گنا جائے تو ایک ریکارڈ ہو جائے ۔ملک پر جب بھی کوئی آفت کوئی مصیبت آتی ہے یا کوئی اہم مسئلہ سامنے ہو فوراَ ہر طرف سے شور اُٹھتا ہے خاص کر حزب ِ مخالف کی طرف سے کہ کمیٹی بنائی جائے حکومتی ارکان بالکل تیار ہوتے ہیں اور بیان آجاتا ہے کہ کمیٹی بنا دی گئی وہ اس بات کی چھان بین کرے گی ۔اورسب سکھ کا سانس لے لیتے ہیں ،کہ کمیٹی بن گئی ۔

ہم نے ہمیشہ ہر معاملے پر اپوزیشن یعنی حزب اختلاف کو یہ ہی دھاڑتے پایا کہ کمیٹی بنائی جائے جو چھان بین کرے ،اب وہ کمیٹی کیا چھانتی ہے یہ تو ہمیں آج تک نظر نہ آیا اور ہم ترستے ہی رہے لیکن بین سب ہی بہت اچھی بجاتے ہیں چاہے وہ کسی بھی حرف تہجی سے تعلق رکھتے ہوں عوام بیچاری ( معاف کیجئے گا یہ لفظ ہم بہت زبردستی لکھ رہے ہیں کہ اگر یہ بیچاری ہوتی تو ہم صبر کر لیتے ۔مگر جو ظلم سہتے چلے جائیں وہ بیچارے نہیں ہوتے بے حس ہوتے ہیں ،معذرت کے ساتھ ) کے منہ میں بالکل اسی طرح انگوٹھا دے دیا جاتا ہے جیسے چھوٹے معصوم بچے اکثر بلکہ زیادہ تر ہر کڑے وقت میں چوستے چوستے سو جاتے ہیں ۔شائد اسی طرح ہماری عوام اور حذب مخالف ، سیٹوں پر بیٹھے لوگ اُونگھ جاتے ہیں کہ چلو کمیٹی بن گئی ،حکومت نے ہماری لاج رکھ لی کم از کم اتنا تو کہنے کو ہوگا کہ ہمارے کہنے پر کمیٹی بنی یہ اعزاز تو ہمارے حصے میں آئیگا ۔

ہمیں یاد ہے جب سری لنکا کی ٹیم پر حملہ ہوا تھا کہا گیا کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔
جب ایک فائیو اسٹار ہوٹل پر حملہ ہوا اعلان ہوا کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔
اس کے بعد مزاروں ،مسجدوں ،کلیساؤن پر حملہ ہوا اعلان ہوا کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
جی ایچ کیو پر حملہ ہوا کہا گیا بلکہ مژدہ سنایا گیا کہ کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔
چیک پوسٹ کو اڑا دیا گیا کمیٹی بنا دی گئی ۔
ریمنڈ ڈیوس کو کس نے رہا کیا ؟ کمیٹی بنادی گئی ۔

بس اب آرام سے خراٹے لیجئے کہ کمیٹی بن گئی
کسی نے بھی نہیں پوچھا کہ بتا ؤ کمیٹی کی رپورٹ کیا ہے ۔کمیٹی نے کیا کارنامہ انجام دیا ہے ،کمیٹی نے کون سے شواہد دئے ہیں ؟

دو مئی کو ہم ایک اور اندوہناک حادثے سے گزر گئے ۔بھونچکا رہ گئے کہ ہمارے اندر آکر ہمارے اعتماد کو ٹھیس پہنچاکر ہمارے ملک میں داخل ہوکر اتنا بڑا آپریشن کر دیا گیا اور ہمیں پتہ نہ چلا ۔
لیکن کمیٹی بہت دھڑلے اور زور شور سے بنا دی گئی ۔

ابھی ان حادثوں کی دھمک بھی کم نہ ہوئی تھی کہ ایک اور اذیت ناک حادثے سے گزرنا پڑا ، شاہراہ فیصل جس سے ہم سالوں گزرے اور ہمیشہ دائیں ہاتھ دیکھ کر خوش ہوتے تھے کہ یہ ہماری نیول بیس ہے ہماری نیوی کا سر مایہ اسے بھی دھشت گردوں نے ہلا دیا ،جانی نقصان ہوا ، مالی نقصان ہوا ۔ساکھ خراب ہوئی ، اعتماد اُٹھا ،جوانوں کی لاشیں اُٹھا ئیں ۔
اور پھر ایک کمیٹی بنا دی گئی کہ اس کی بہت ضرورت تھی ۔

مگر اس سے پہلے نیوی کی بسوں پر حملے پر بنی ہوئی کمیٹی نے کیا کیا ؟
یہ کسی نے نہ پوچھا ،یا شاید سوال کرنا ہماری عادت نہیں رہی اور خاص کر ایسی باتوں کی پوچھ تو کوئی کر ہی نہیں سکتا ۔
ہمیں یہاں میڈیا سے بھی شکایت ہے وہ کیوں نہیں تلاشتی کہ کیا کیا کمیٹی نے ؟

آخر میں ہمارا مطالبہ ہے کے ان کمیٹیوں کی کارکردگی جانچنے کے لئے ایک اور کمیٹی بنائی جائے
نتیجہ آئے نا آئے لیکن کسی کی کمیٹی تو" کھل" جائے


تحریر :عالم آرا
تخلیص و تدوین : فیصل ناصر
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 223
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (04-06-11), فاروق سرورخان (02-06-11), کنعان (06-07-11), ھارون اعظم (04-06-11), منتظمین (02-06-11), احمد نذیر (04-06-11), ارشد کمبوہ (02-06-11), بزم خیال (04-06-11), حیدر (02-06-11), روشنی (02-06-11), راجہ اکرام (02-06-11), عبدالقدوس (02-06-11)
پرانا 01-06-11, 06:09 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم!!
کمیٹی پر اچھا آرٹیکل شیئر کیا آپ نے فیصل بھائی
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (01-06-11), حیدر (02-06-11)
پرانا 01-06-11, 06:26 PM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپکا شکریہ

































فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (06-07-11), حیدر (02-06-11)
پرانا 01-06-11, 09:05 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بس'' ڈنگ ٹپاؤ'' کے لیے ڈھونگ رچا دیا جاتا ھے۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (01-06-11), حیدر (02-06-11)
پرانا 02-06-11, 02:08 AM   #5
Senior Member
 
روشنی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 389
کمائي: 6,365
شکریہ: 99
303 مراسلہ میں 791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہاہاہاہاہاہاہا
بہت خوب لکھا ہے کمیٹی ہی کمیٹی اگر کمیٹی میں سے ٹ کو نکال کو ن لگا دیں تو بن جائے گا
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"
اُس شخص کے لئے جنت کی خوشخبری ہے جس کے نامہ اعمال میں کثرت سے استغفار پایا گیا ۔
روشنی آف لائن ہے   Reply With Quote
روشنی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (02-06-11)
پرانا 02-06-11, 02:11 AM   #6
Senior Member
 
روشنی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 389
کمائي: 6,365
شکریہ: 99
303 مراسلہ میں 791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کچھ لفظ مس ہوجاتے ہیں لکھتے لکھتے
میں نے لکھا کہ کمیٹی کا جو ٹ ہے اس کو ہٹا کر ن لگا دیں تو کیا سے کیا بن جائے گا
روشنی آف لائن ہے   Reply With Quote
روشنی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (02-06-11)
پرانا 02-06-11, 02:28 PM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اول الذکر کمیٹی کے بے شمار فوائد ہیں ۔۔
ثانی الذکر کمیٹی کے فوائد موقوف ہوتے ہیں ۔ اگر موقوف علیہ بہتر ہو تو نتائج بھی بہتر ورنہ معاملہ برعکس ہو جاتا ہے
بہت اچھے فیصل بھائی
شیئر کرنے کا شکریہ

ویسے میں نے بٹن بھی دبایا ہے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
skjatala (04-06-11), فیصل ناصر (02-06-11), ارشد کمبوہ (02-06-11), بزم خیال (04-06-11), حیدر (02-06-11)
پرانا 04-06-11, 11:43 AM   #8
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کمیٹی کیا ہے ؟


جائزہ لیتے ہیں !!!


یہ سیاستدانوں




یعنی




حکمرانوں


اور




اپوزیشن





کا مک مکا ہے ۔
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (04-06-11)
پرانا 04-06-11, 06:48 PM   #9
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کمیٹیاں کسے جواب دیتی ہیں؟
اس بات کا جواب معلوم کرنے کے لئے ایک اور کمیٹی تشکیل دی جائے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
skjatala (04-06-11), حیدر (05-06-11)
جواب

Tags
color, green, کلام, گئی, پوسٹ, یا, وقت, لوگ, نظر, میڈیا, ملک, آپریشن, آج, بے, بچپن, جواب, خواتین, خوش, دی, سری لنکا, شور, عوام, عالم, عادت, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بیٹیاں تو پھول ہوتی ہیں راجہ اکرام شعر و شاعری 10 02-03-12 10:56 PM
بیٹیاں وفاؤں جیسی ہوتی ہیں سیپ میری ڈائری 14 01-06-11 09:08 PM
بدبخت پانچ بیٹیاں جوئے میں ہار گیا جاویداسد خبریں 0 22-11-10 09:19 PM
::::::: بیٹیاں اور بہنیں ::::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 6 13-12-09 11:46 PM
بیٹیاں پھول ہیں ڈاکٹرنور شعر و شاعری 36 08-10-09 11:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger