واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


’اوئے باز آجا‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-09-11, 04:47 PM   #1
’اوئے باز آجا‘
عدنان دانی عدنان دانی آف لائن ہے 27-09-11, 04:47 PM

وسعت اللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

امریکی اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ عوامی من و رنجن کے لیے میڈیا تھیٹر میں ’اوئے باز آجا‘ نامی جو کھیل پیش کررہی ہے وہ ایک اچھی سیریئس کامیڈی ہے۔بڑھکوں سے بھرپور اسکرپٹ میں ایڈونچر بھی ہے اور سسپنس بھی۔ ہدایت کاری و اداکاری کا معیار بھی پہلے سے بہتر ہے اور مکالموں میں جھول بھی کم ہے اور کہانی بھی تیزی سے موڑ کاٹتی محسوس ہوتی ہے۔دونوں اسٹیبلشمنٹس جانتی ہیں کہ سانپ اور سیڑھی کے اس کھیل میں کس کی گوٹ کہاں پھنستی ہے۔ سی آئی اے، پینٹا گون اور وائٹ ہاؤس کی کوشش اور خواہش ہے کہ مرحلہ وار امریکی انخلا باعزت طریقے سے سٹرٹیجک اثرو نفوز کھوئے بغیر عمل میں آجائے اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ افغان کیک میں سے صرف اتنا حصہ لینے پر راضی ہوجائے جتنا اسے دیا جارہا ہے۔ جبکہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کم ازکم آدھا کیک چاہتی ہے۔اس سودے بازی میں پاکستان کے پاس نیٹو کے سپلائی روٹ اور حقانی گروپ جیسے اِکّے ہیں جبکہ امریکہ کے پاس اقتصادی و فوجی امداد کی گاجر ، بین الاقوامی برادری اور اداروں کے ذریعے پاکستان کی زندگی سہل یا اجیرن بنانے کی اہلیت اور علاقائی مہروں کو آگے پیچھے کرنے اور ہانکے کا ڈھول پیٹنے کی صلاحیت ہے۔لہٰذا جو پہلے آنکھ جھپک جائے، جو پہلے پتے رکھ دے، جو پہلے شو مانگ لے، جو پہلے پتے دوبارہ پھینٹنے کی تجویز دے دے یا جو پہلے جوئے میں اب تک ہاری جیتی رقم آدھی آدھی بانٹ لے۔ تمام آپشنز کھلے ہیں۔بھلے اس وقت امریکہ کا ہاتھ پاکستان کی گردن پر اور پاکستان کا ہاتھ امریکہ کی لنگوٹ پر ہے لیکن خاطر جمع رکھیے نہ گردن ٹوٹنے والی ہے اور نہ لنگوٹ اترے گی۔ دونوں کو مستقبل میں بھی ایک دوسرے سے کئی کام پڑنے ہیں۔ یہ من و رنجن تریسٹھ سال سے ہورہا ہے اور تریسٹھ سال اور ہوگا۔
نورا کشتیاں ، روٹھنا منانا، دم پر پاؤں رکھنا اور ہٹا لینا ، بن مانسوں کی طرح ایک دوسرے کی جانب ڈنڈا لے کر بڑھنا، منہ سے خوفناک آوازیں نکالنا اور زور زور سے سینہ پیٹ کر ایک دوسرے کو ڈرانا، یہ سب مفادات کے گھنے جنگلوں میں برپا کھیل کا مستقل حصہ ہے۔
پہلا گھورتا ہے، دوسرا گھڑی اتارتا ہے، پہلا آستین چڑھاتا ہے، دوسرا گالی دیتا ہے، پہلا گریبان پکڑتا ہے دوسرا بال پکڑ لیتا ہے اور پھر دونوں کے ساتھی ایک دوسرے کو پیچھے سے جپھا ڈال کر الگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور دونوں نگاہوں نگاہوں میں ایک دوسرے کو ’میں تینوں چھڈاں گا نئیں‘ کہتے ہوئے اپنے اپنے چھانگوں کے ساتھ چل پڑتے ہیں۔
پھر یہی چھانگے بیٹھتے ہیں اور غلط فہمیاں دور کروا دیتے ہیں۔ اگلے روز دونوں نکڑ پر قہقہے لگاتے، ایک دوسرے کو پیار بھری گالیاں دیتے، ہاتھ پر ہاتھ مارتے اور یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ بھائی جی میں بھی تو یہی کہہ رہا تھا جو آپ کہہ رہے تھے، آپ توخامخواہ گرمی کھا گئے۔
یہ وہ کھیل ہے جو گلی محلوں سے بین الاقوامی ایوانوں تک ہم سب ہوش سنبھالتے دیکھتے آ رہے ہیں۔
مفادات کی شادی میں جھگڑے ضرور ہوتے ہیں لیکن طلاقیں تب ہی ہوتی ہیں جب ایک کا دماغ پوری طرح چل جائے یا کوئی زیادہ بہتر رشتہ نظر میں ہو۔ فی الحال ایسی نوبت دکھائی نہیں دے رہی۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !

 
عدنان دانی's Avatar
عدنان دانی
Senior Member

تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 186
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
کاشف اکرم وارثی (27-09-11), محمدعدنان (27-09-11), حیدر (27-09-11), عروج (28-09-11)
پرانا 27-09-11, 06:06 PM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,194
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھا لکھا ہے
شیئر کرنے کا شکریہ دانی بھائی
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (27-09-11)
پرانا 27-09-11, 06:42 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آئی تھنک آلریڈی شئیرڈ
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
عدنان دانی (27-09-11)
جواب

Tags
color, کہانی, کوشش, کراچی, پہلے, پاکستانی, وقت, ڈاٹ, نظر, میڈیا, اللہ, امریکہ, اردو, بھائی, بازی, حصہ, زندگی, سہل, سال, شادی, عوامی, علاقائی, غلط, صلاحیت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger