واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


’مرضی کا فیصلہ نہیں لیا جا سکتا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-06-07, 02:56 PM   #1
’مرضی کا فیصلہ نہیں لیا جا سکتا
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 20-06-07, 02:56 PM

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی درخواست کی سماعت کرنے والے فل بنچ کے سربراہ جسٹس خلیل الرحمان رمدے کا کہنا ہے کہ عدالت سے اپنی مرضی کا فیصلہ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
اس سے قبل فل کورٹ بینچ کے سامنے چیف جسٹس کے وکیل بیرسٹر اعتزار احسن نے اپنے دلائل میں کہا کہ اگر کسی بھی جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا جاتا ہے تو اس دوران اسے عدالتی ذمہ داریاں نبھانے سے نہیں روکا جا سکتا۔
اس پر بینچ کے رکن جسٹس فقیر محمد کھوکر نے کہا کہ اگر چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس آئے اور وہ خود عدالت میں ہو تو وہ اپنی مرضی کا بینچ تشکیل دے گا۔

جسسٹس فقیر کھوکر کے ریمارکس پر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ جسٹس کھوکر یہ کہہ رہے ہیں کہ چیف جسٹس اپنی مرضی کا بینچ بنا کر اپنے حق میں فیصلہ کروا سکتے ہیں جبکہ چیف جسٹس جسٹس افتخار چودھری کا تو پہلے دن سے یہی مؤقف رہا ہے کہ ان کا مقدمہ سننے کا مجاز صرف فل بینچ ہے۔

اس موقع پر جسٹس خلیل الرحمان رمدے کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ججوں سے اپنی پسند کا فیصلہ نہیں لے سکتا اور یہ کہنا کہ چیف جسٹس مرضی کا بینچ بنا کر اپنے حق میں فیصلہ کروا سکتے ہیں ججوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے اور اس سے یہ بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ جج انصاف کرنے کے اہل نہیں اور چیف جسٹس کے کہنے پر اس کے حق میں فیصلہ دے دیں گے۔

جسٹس رمدے کا کہنا تھا کہ فاضل جج نے اس حوالے سے جو کچھ کہا وہ ان کی طرف سے وہ الفاظ واپس لیتے ہیں۔ تاہم اس موقع پر ریمارکس دینے والے جج جسٹس فقیر کھوکر خاموش رہے۔

عدالت کی کارروائی اور دلائل کا سلسلہ جاری ہے۔

بی بی سی اردو

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 650
Reply With Quote
چاچا کمال کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (19-10-10)
پرانا 21-06-07, 05:35 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ’مرضی کا فیصلہ نہیں لیا جا سکتا

عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (19-10-10)
پرانا 21-06-07, 08:29 AM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,194
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ’مرضی کا فیصلہ نہیں لیا جا سکتا

محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (19-10-10)
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, پسند, موقع, اردو, جواب, خلاف, درخواست, عدالت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تاریخی بابری مسجد کاہندو فیصلہ سنادیا گیا مسجد کی اراضی تین حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ جاویداسد خبریں 8 12-12-10 03:18 PM
ملک بھر میں شہری نظام حکومت جاری رکھنے کا فیصلہ فرحان دانش خبریں 8 29-05-09 02:52 PM
انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہیں،حکومت یا اپوزیشن میں رہنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی 48گھنٹوں میں کرے گی،الطاف حسین عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:34 AM
اہم فیصلے مجلس عمل کی سپریم کونسل میں کریں گے،اے پی ڈی ایم سے بلیک میل نہیں ہوں گے،فضل الرحمن عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:47 AM
انڈین لیگ کھیلنے والوں پرتاحیات پابندی کا فیصلہ نہیں کیا،نسیم اشرف،قومی ٹیم میں کبھی منتخب نہیں کرینگے،شفقت نغمی خرم شہزاد خرم کرکٹ 9 23-08-07 04:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger