واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


18 ویں ترمیم، سیاست پر خاندانی تسلط مزید مضبوط ہو جائے گا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-04-10, 03:21 AM   #1
18 ویں ترمیم، سیاست پر خاندانی تسلط مزید مضبوط ہو جائے گا
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 09-04-10, 03:21 AM

18 ویں ترمیم، سیاست پر خاندانی تسلط مزید مضبوط ہو جائے گا
اسلام آباد (ابرار مصطفی خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ن مسلم لیگ ق پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے سیاست میں خاندانی تسلط کو مزید مضبوط کر لیا۔ جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں میں اندرونی انتخابات کے بارے میں ترمیم کے حوالہ سے کشمالہ طارق نے پیش کی گئی یہ ترمیم278 ارکان کے ووٹوں سے مسترد کر دی گئی جبکہ مسلم لیگ ن کے دو سرگرم رہنماؤں مخدوم جاوید ہاشمی اور خواجہ سعد رفیق کے علاوہ ریاض فتیانہ کشن چند اور کشمالہ طارق نے حق میں ووٹ دیا ہے۔مسلم لیگ ن مسلم لیگ ق پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے علاوہ ایم کیو ایم کے ارکان نے سیاسی جماعتوں میں انتخابات کی شق کو خارج کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے اس طرح اب سیاسی جماعتیں جو جمہوریت کی سب سے بڑی داعی ہیں۔ وہ خود اپنے گھر میں انتخابات کیلئے تیار نہیں ہیں۔ایک رہنماء نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اب بلاول زرداری بھٹو حمزہ شہباز اور مونس الٰہی کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں رہی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف نے ایل ایف او کے ذریعے سیاسی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے دستور میں آرٹیکل کی ذیلی شق6 کا اضافہ کیا تھا جس کو نکال دیا گیا ہے۔ اس شق کی موجودگی میں الیکشن کمیشن کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف ایکشن لے سکتا تھا۔
روزنامہ جنگ کی خبر
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,989 مراسلہ میں 8,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 259
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (10-04-10), راجہ اکرام (10-04-10)
پرانا 10-04-10, 01:06 AM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ ساری ترامیم ہر حکمران اپنے فائدے کے پیش نظر کرتاہے۔ اس سے عوام اور پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا اس حوالے سے سوچنا ان کا کام نہیں۔
پہلے کوئی ایک پارٹی یا آمر ترمیم کرتے تھے اپنے فائدے کے لئے لیکن اس بار چونکہ مشترکہ مفاد کونسل ہے اس لئے تمام لوگوں نے بہتی گنگا میں نہ صرف ہاتھ دھوئے بلکہ اشنان بھی کر لیا۔

اے این پی نے پختونخواہ کا نام لیا جسے وہ 63 سالہ جدو جہد کا ثمر قرار دیتے ہیں۔ حالانکہ اس کے بعد سے صوبے بھر میں ایک بار احساس محرومی اور بے یقینی پیدا ہو گئی ہے، ہزارہ صوبے کے لئے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔
نواز شریف صاحب نے تیسری بار وزیر اعظم بننے پر سے پابندی اٹھوا لی
باقیوں نے بھی حصہ بقدر جثہ کے فلسفے کے مطابق ثمرات سمیٹے اور بے چاری عوام ۔۔۔۔۔ بیٹھے رہ گئے چوپدے گنڈیریاں ، انار کوئی ہور لے گیا۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (10-04-10)
پرانا 10-04-10, 02:20 AM   #3
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
کمائي: 94,412
شکریہ: 1,554
2,989 مراسلہ میں 8,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default عوام کو کچھ فائدہ نہیں ہوگا

میرے دفتر کا سکیورٹی گارڈ ایک روز مجھ سے پوچھنے لگا ان آئینی ترامیم سے ہمیں بھی کوئی فائدہ ہوگا؟ میں نے پوچھا کس حوالے سے پوچھ رہے ہو، کہنے لگا کیا اس سے ہم جو کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے ہیں اب ہمیں مستقل کردیا جائے گا، میں نے کہا یہ بڑے معاملات ہیں ہم عوام کو اس سے کچھ فائدہ نہیں ہونے گا۔
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
جواب

Tags
color, کوئی, کرتے, گھر, گئی, لیا۔, لے, مصطفی, اپنے, ایف, ایم کیو ایم, ابرار, اسلام, اضافہ, جائے, خود, خلاف, خبر, خصوصی, دی, دستور, زرداری, سیاست, عوامی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں زیر حراست سیاسی کارکنوں کی گمشدگی پر امریکا کا اظہار تشویش گلاب خان خبریں 0 31-12-10 03:48 AM
سیاست ہار جیت کا کھیل ہے،اس بار جیتنے والے ’زیادہ حیران‘ ہیں،فضل الرحمن عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 03:02 AM
سیاسی مذہبی رہنماؤں کے قتل کا تسلسل لمحہ فکریہ ہے، علمائے کرام خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:15 AM
آئینی ترامیم کیلئے ریفرنڈم: ہوگو شاویز نے شکست تسلیم کرلی عبدالقدوس خبریں 0 03-12-07 02:55 PM
60 ویں یومِ آزادی کے موقعے پر پاکستان سیاسی، مذہبی انتشار سے نبرد آزما پاکستانی خبریں 0 14-08-07 10:18 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger