واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


20 کھرب کھرب ٹن وزنی ہیرا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-07-07, 12:00 AM   #1
20 کھرب کھرب ٹن وزنی ہیرا
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 28-07-07, 12:00 AM

ایک لمحے تو انسانی عقل اس خبر کو پڑھ کر چکرا جاتی ہے کہ اتنا لمبا چوڑا ہیرا کہاں اور کیسے دریافت ہوا، اس کی مالیت کیا ہو گی اور اس کی ملکیت حاصل کرنے کے کتنے دعوے دار سامنے آ جائیں گے۔



لیکن اطمینان رکھیئے، یہ ہیرا زمین پر نہیں بلکہ یہاں سے کوئی 50 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے، اور یہ ایک ستارے کے اندر ہے۔ ستارے کا نام BPM 37093ہے۔اس ہیرے کو ہماری کہکشاں کا سب سے بڑا ہیرا قرار دیا جارہا ہے۔



یہ ہیرا گول شکل میں ہے اور اس کی موٹائی اور چوڑائی ڈھائی ہزار میل ہے۔ اس کا وزن اتنا ہے کہ اسے احاطہٴ تصور میں لانا محال ہے، یعنی 20 کھرب کھرب ٹن! اگر کوئی باریک بین قاری اس موقعے پر یہ سوال اٹھانا چاہے کہ ہیروں کا وزن تو ٹنوں میں نہیں بلکہ قیراط میں کیا جاتا ہے، تو اس کی سہولت کی خاطر ہم اس ہیرے کا قیراط میں بھی وزن بتا دیتے ہیں۔ بس 1 لکھ کر اس کے آگے 34 صفر لگا لیں!



ہارورڈ سمتھ سونیئن سنٹر فار ایسٹر فزکس کے ماہرِ فلکیات اور اس ہیرے کو دریافت کرنے والی ٹیم کے سربراہ ٹریوس میٹکاف کا کہنا ہے کہ یہ ہیرا اتنا بڑا ہے کہ اس کی پیمائش کے لیے آپ کو سورج کی جسامت کا محدب عدسہ درکار ہو گا۔ دنیا کے تمام ارب پتی مل کر بھی محدب عدسے کی قیمت ادا نہیں کر سکتے، ہیرا خریدنا تو دور کی بات ہے۔





جب ہیرے بیچنے والی مشہور کمپنی’ہیری ونسٹن‘کے مالک سے اس ہیرے کی مالیت کا تخمینہ لگانے کے لیے رابطہ کیا گیا تو سر کھجانے لگے۔ فرمایا کہ اس کی قیمت تو ایک الگ معاملہ ہے،مجھے تو یہ فکر ہے کہ اگر یہ ہیرا مارکیٹ میں آ گیا تو دنیا بھر میں ہیروں کی قیمتیں گر جائیں گی۔
یہ ہیرا دراصل ایک بونے ستارے کے اندر واقع ہے۔ بونے ستاروں کے بارے میں یہ معلومات ذہن نشین کر لیں یہ کہ اس وقت وجود میں آتے ہیں جب ان کا اصل ستارہ اپنا تمام ایندھن استعمال کر کے مر چکا ہوتا ہے۔ ستارے کی موت سے مراد یہ ہے کہ اب وہ زندہ ستاروں کی مانند توانائی اور روشنی پیدا نہیں کر رہا۔



ہمارا سورج ایک زندہ ستارہ ہے،اور چاروں طرف روشنی اور حدت بکھیر رہا ہے۔ لیکن جب اس کے اندر ہائیڈروجن اور ہیلیم گیسوں پر مشتمل ایندھن کا تمام ذخیرہ خرچ ہو جائے گا تو یہ بھی مر کر بونے ستارے کی شکل اختیار کر لے گا۔ اور یہ ممکن ہے کہ اس کے اندر بھی کاربن کرسٹل بن کر ایک عظیم الجثہ ہیرے میں ڈھل جائے۔



لیکن اگر آپ سورج کی طرف رواں کسی راکٹ میں سیٹ محفوظ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ جان لیں کہ اس کام میں ابھی سات ارب سال باقی ہیں۔

Attached Images
 

__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 521
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-03-09), فیصل ناصر (29-03-09), منتظمین (30-03-09), ابرارحسین (06-04-09), طاھر (30-03-09)
پرانا 28-07-07, 08:13 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: 20 کھرب کھرب ٹن وزنی ہیرا

ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-03-09, 10:04 PM   #3
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,138
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,528 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ خالق کائنات کی عظمت سبحان اللہ
انسان اس کائنات میں اس کی کس کس آیت کا انکار کرتے ہیں ۔
nsa47 آف لائن ہے   Reply With Quote
nsa47 کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (29-03-09)
پرانا 29-03-09, 10:55 PM   #4
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ کی قدرت ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (29-03-09)
پرانا 29-03-09, 11:24 PM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : nsa47 مراسلہ دیکھیں
واہ خالق کائنات کی عظمت سبحان اللہ
انسان اس کائنات میں اس کی کس کس آیت کا انکار کرتے ہیں ۔
فَبِاَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-03-09), ام غزل (29-03-09)
پرانا 30-03-09, 01:40 AM   #6
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ جناب -

بہت عمدہ - اسے کہتے ہیں خبر

معلومات فراہم کرنے کا شکریہ

طاہر
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
طاھر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (30-03-09)
پرانا 30-03-09, 09:09 AM   #7
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,788
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ابھی تو کئی راز الہیٰ دریافت کرنے باقی ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (30-03-09)
پرانا 30-03-09, 06:28 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,914
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سبحان اللہ سبحان اللہ
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
احمد بلال کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (31-03-09)
جواب

Tags
موت, ممکن, اللہ, جواب, خبر, دریافت, سال, ستارے, عقل, صفر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
روزے کا ناقابل برداشت ہونا Real_Light ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 7 27-11-11 06:50 PM
وزن کم کرنے کیلئے زارا گھریلو ٹوٹکے 6 20-03-11 02:18 PM
سخت سفر اور روزہ Real_Light ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 0 16-09-09 01:44 AM
قرآنی آیات ، روزہ ، رمضان، Real_Light ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 0 16-09-09 01:32 AM
روزہ سد ید مسعو د شعر و شاعری 8 03-09-09 12:41 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger