واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


2010 نیا سال مبارک ؛ یہ سال پیار ، محبت اور امن و چاشتی کے نام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-12-09, 11:00 PM   #1
2010 نیا سال مبارک ؛ یہ سال پیار ، محبت اور امن و چاشتی کے نام
گوہر گوہر آف لائن ہے 31-12-09, 11:00 PM

"ادیان عالم کا مقصد انسانیت کی منزل آسان کرنا اور امن و سلامتی کا پیغام دینا ہے جبکہ افراد کو اشرف المخلوقات ہونے شرف بھی حاصل ہے مگر اس شرف کی لاج رکھنے والے نہ جانے کہاں گم ہیں؟ اگر ایک طرف مفلسی نے انسانیت کو ڈسا ہے تو دوسری طرف جہالت بھی اسکے ساتھ ساتھ کندھے سے کندھا ملائے چل رہی ہے، جبکہ معاملات کی وہ ذمہ داریاں جو رب کائنات نے اپنے ذمہ لی ہوئی ہیں ، افراد کو کبھی کبھی غلط فہمی ہو جاتی ہے کہ وہ لامحدود قوتوں کے مالک ہو گئے ہیں اور بہت سے کاموں کا ٹھیکا انہیں مل چکا"

تحریروتحقیق: محمد الطاف گوہر
نئے سال کی آمد ایک نیا پیغام لیکر آئی ہے ، اس بات سے قطعہ نظر کہ یہ قمری سال ہے یا شمسی ، اک نئے تاریخ کا باب کھل چکا ہے ۔ چند روز قبل اسلامی سال کی ابتدا ہوئی اور اب عیسوی ، دونوں کیلنڈر اب نئے اوراق کھول چکے۔ ہر روز افراد کی زندگی کا ایک نیا ورق پلٹتا ہے اور ایک تاریخی صفحہ معرض وجود میں آتا ہے ۔ خوش نصیب ہیں وہ افراد جنکو تاریخ دان اپنی تحریروں کا حصہ بناتے ہیں، قلم وہ سب کچھ سمیٹنا پسند کرتا ہے جو عالمی حدوں کو چھو تے ہوئے انسانیت کے اقدار کو بلندی کے آسمانوں پر لیجائے ۔
پچھلی دہائی سے انسانی تہذیبوں کے ادغام ، ٹیکنالوجی کے طوفان اور جنگ و جدل نے عالم انسانیت کو بری طرح جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے، اللہ تعالیٰ کی زمین پر اسکے نائب نے وہ گل کھلائے کہ عقل دنگ رہ گئی ۔ اگر ایک طرف فاصلے سمٹ گئے اور دنیا ایک چھوٹے سے بچے کے آگے صرف ماس کی کلک کے فاصلے پر آگئی تو دوسری طرف دوریوں اور نفرتوں کے گل کھلے ۔ روزمرہ کے انداز قدرتی زندگی سے خالی کسی کھوکھلی اور مصنوعی روش پر چل پڑے، اپنوں کو چھوڑ لاکھوں میل کی دوری پر روابط کی مصنوعی دلچسپی سے رشتوں کے اقدار مات کھانے لگے اور اپنے اجنبیوں سے زیادہ دوری پر چلے گئے۔جبکہ قدرتی زندگی اک خواب بن کر رہ گئی۔
عالمی قوتوں کا توازن بگڑ گیا اور مفادات کی جنگ نے اس آگ صورت اختیار کی جو بجھائے نہ بجھے۔ اقوام عالم کو معاشی ، اقتصادی اور بد امنی دھچکوں اور ہچکولوں نے ترسنا ک صورت حال سے دوچار کر دیا۔ مفاد پرستی کا دور دورہ رہا اور لوٹ مار کرنے والے بے خوف و خطر اپنی ڈگر پر خراماں خراماں چلتے رہے۔ سرد و گرم جنگ نے وہ روش اختیار کی جسکے اہداف صرف اور صرف عالم اسلام کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔
ادیان عالم کا مقصد انسانیت کی منزل آسان کرنا اور امن و سلامتی کا پیغام دینا ہے جبکہ افراد کو اشرف المخلوقات ہونے شرف بھی حاصل ہے مگر اس شرف کی لاج رکھنے والے نہ جانے کہاں گم ہیں؟ اگر ایک طرف مفلسی نے انسانیت کو ڈسا ہے تو دوسری طرف جہالت بھی اسکے ساتھ ساتھ کندھے سے کندھا ملائے چل رہی ہے، جبکہ معاملات کی وہ ذمہ داریاں جو رب کائنات نے اپنے ذمہ لی ہوئی ہیں ، افراد کو کبھی کبھی غلط فہمی ہو جاتی ہے کہ وہ لامحدود قوتوں کے مالک ہو گئے ہیں اور بہت سے کاموں کا ٹھیکا انہیں مل چکا۔
دنیا کو ہر وہ چیز میسر ہے جو اسکے آرام اور ترقی میں ہمقدم ہو البتہ اگر ضرورت ہے تو اس بات کی کہ انسانیت باہمی امن و چاشتی اور پیار ، محبت کا دامن تھام لے۔ نفرتوں اور دوریوں کے بادل اب چھٹ جانے چاہیں ، پیار اور محبت کا سورج طلوع چاہیے۔ آلامِ زندگی، آفات عالم اورروز مرہ کی ذمہ داریاں کم تو نہ تھیں جو مصائب سے دوچار رکھتیں ، اب بھی اگر معاملات کو سلجھانے کی کوشش نہ کی گئی تو نہ جانے کتنے دیے اور بجھ جائیں گے، اذیت ہو یا خوشی ، زندگی تو بسر ہو جائے گی مگر آنے والی نسلوں پر جو چھاپ پڑ رہی ہے اسکا بھی خیال ہونا چاہیے۔
ہر روز وہی سورج اور وہی دن مگر نئی امنگیں اور نئی تونائیاں اپنی مہربانیان نچھاور کرتی نظر آتی ہیں، نیا سال نئی امنگوں اور نئے پیغام کیساتھ ؛ نیا پیغام ، ڈائری کا پہلا صفحہ

" 2010 نیا سال پیار ، محبت اور امن و چاشتی کے نام"
ایک تعارف محمد الطاف گوہر

Last edited by گوہر; 31-12-09 at 11:52 PM..

 
گوہر's Avatar
گوہر
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 213
Reply With Quote
گوہر کا شکریہ ادا کیا گیا
رانا امر (01-01-10)
پرانا 31-12-09, 11:02 PM   #2
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,639
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ کو بھی نیا سال مبارک ہو۔ تمام دیگر اراکین کو بھی میری طرف سے نیا سال مبارک ہو۔

والسلام
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا
گوہر (31-12-09), رانا امر (01-01-10)
پرانا 31-12-09, 11:21 PM   #3
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
کمائي: 14,486
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاک نیٹ اور اسکی تمام انتظامیہ ، ممبران اور مہمانوں کو میری طرف سے اسلامی اور عیسوی نیا سال مبارک ہو ، اللہ تعالیٰ سب کو زندگی کی تمام خوشیاں سمیٹنی نصیب کرے ، آمین۔۔۔
گوہر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
رانا امر (01-01-10), سحر (01-01-10)
پرانا 01-01-10, 02:44 PM   #4
Senior Member
 
رانا امر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 833
کمائي: 18,428
شکریہ: 4,245
514 مراسلہ میں 1,420 بارشکریہ ادا کیا گیا
رانا امر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں رانا امر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میری طرف سے بھی تمام ممبران اور انتظامیہ کو نیا سال مبارک ،

دُعا ہے کہ یہ سال آپ سب کی اور تمام مسلمانوں کی زندگی میں خوشیوں کی بہاریں لے کر آئے

آمین
Attached Images
 
رانا امر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-01-10, 03:38 PM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سانحہ کراچی کے تازہ زخموں کے ساتھ ہڑتال کے سائے میں نئے سال کے پہلے گھنٹے میں ڈرون حملے میں سات ہلاکتوں کے ساتھ 2010 کی آمد
کیا مبارک دیں اور کس کو مبارک دیں ؟
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
رانا امر (01-01-10)
جواب

Tags
کلک, گئی, پسند, چاہیے۔, نام, نظر, مقصد, محبت, اللہ, انداز, اسلامی, بے, حال, حصہ, خوش, دینا, دنیا, زندگی, سال, عیسوی, عقل, عالمی, غلط, صفحہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مغربی ممالک خیراتی کاموں میں پیش پیش۔ ابن جمال متفرقات 0 07-02-11 01:42 PM
سیلاب زدگان کے لئے بھارتی امداد کی پیشکش گلاب خان خبریں 4 19-08-10 08:10 AM
ہنڈا سوک Honda Civic 2010 2010 مسافر دلچسپ اور عجیب 6 23-04-10 08:20 PM
پیشہ وارانہ مسکراہٹ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ جرمن ماہرین نفسیات پیاسا خبریں 0 12-07-08 12:35 PM
لطافت بےکثافت جلوہ پیدا کر نہیں سکتی خرم شہزاد خرم دیوان غالب 0 14-12-07 01:44 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger