واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


Share جاپانی میڈیا پر پاکستانیوں کو دہشت گرد نہیں مسیحا کے طور پر پیش کیا جارہا ہے..

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-03-11, 11:53 PM   #1
Share جاپانی میڈیا پر پاکستانیوں کو دہشت گرد نہیں مسیحا کے طور پر پیش کیا جارہا ہے..
sahj sahj آف لائن ہے 17-03-11, 11:53 PM





آج صبح سے ہی جاپان کے میڈیا پر پاکستانی شہریوں کا ذکر ہورہا ہے ،کچھ کلین شیو اور کچھ داڑھی والے پاکستانیوں کے انٹرویوبھی پیش کیئے جارہے ہیں، خوشی اس بات کی ہے کہ ان پاکستانیوں کو کسی دہشت گرد کے طورپر نہیں بلکہ مسیحا کے طور پر پیش کیا جارہاہے ، یہ پاکستانی زلزلے اور تسونامی سے متاثرہ علاقے میں پناہ گزیں جاپانی شہریوں کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کھانے پینے کا سامان لیکر پہنچے ہیں ، جاپانی ٹی وی چینل پاکستانی بھائیوں کے جذبے کی تعریف کررہا ہے، بتایا جارہا ہے کہ یہ پاکستانی خصوصی مصالحوں سے بنے کھانے لیکر یہاں پہنچے ہیں جو سردی کے موسم میں انسانی جسم کو گرم کرنے میں مدد دیتے ہیں ،ایک جاپانی بچی پاکستانی کھانے کی تعریف کرتی نظر آرہی ہے ، بلاشبہ آج ہمارے پاکستانی بھائیوں نے ایک مشکل وقت میں جاپانی قوم کے کام آکر نہ صرف ملک کا نام روشن کیا تھا بلکہ اسلام کوایک پر امن اور بھائی چارے کا درس دینے والا مذہب بھی ثابت کرکے جاپانیوں کے دلوں کو جیت لیا تھا ،اپنے پاکستانی ہونے پر فخر کا احساس ہورہا ہے ، اچانک فون کی گھنٹی بجنے سے سوچ کا سلسلہ ٹوٹا، دوسری طرف ایک معروف پاکستانی کا فون تھا جو پاکستان جانے کے لئے بے چین نظر آرہے تھے ، تاہم نشستیں فل ہونے کے باعث پریشان تھے یوں تو اب تک سیکڑوں پاکستانی اپنے وطن جانے کی خبر دے چکے تھے لیکن ان میں کئی لوگ ایسے بھی تھے جن کے منہ سے پاکستان کے لئے کبھی تعریفی کلمات نہیں سنے لیکن جاپان کے زلزلے اور تابکاری کی اطلاعات کے بعد کئی ایسے افراد پاکستان کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملارہے تھے اور اپنے ہی ملک میں جینے مرنے کو ترجیح دے رہے تھے ، میں سوچ رہا تھا کہ صرف ایک زلزلہ انسان کو محب وطن بنادیتا ہے ۔ اگلے فون پر فوکوشیما سے ٹوکیو پہنچنے والے راجہ صابر بتارہے تھے کہ پرانی گاڑیوں سے پیٹرول جمع کرکے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خطرناک سفر طے کرکے ٹوکیو پہنچے ہیں ، راستے میں اذیت ناک مناظر دیکھتے آرہے ہیں ،سمندر کے کنارے گاڑیاں جنگلوں پر ایسے لٹکی ہیں جیسے کسی کو پھانسی دیکر لٹکایا ہو، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں ،پانچ دن پہلے کی جدید ترین عمارتیں اب کھنڈر بن چکی ہیں، راستے میں پیٹرول کی قلت کے باعث کئی جاپانی شہری اپنی فیملی کے ساتھ بیچ سڑک پر کسی مدد کے انتظار میں کھڑے ہیں ، دکانوں پر کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوچکی تھیں ، زلزلے سے متاثرہ علاقے دوسری جنگ عظیم کا منظر پیش کررہے ہیں ،اب سے پانچ دن پہلے تک دولت مندوں کی دولت اب سمندر میں کچرے کی طرح تیر رہی تھی جبکہ وہ دولت مند اس دنیائے فانی سے کوچ کرچکے ہیں ، عبرت کا مقام ہے ان کے لئے جو سوچ اورسمجھ رکھتے ہیں ، کہ سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائے گا جب لاد چلے گا بنجارا، گزشتہ روز جاپانی وزارت خارجہ کی سفارتکاروں کو دی جانے والی بریفنگ کے بعد ایک اہم ملک کے سفارتخانے کو بند کردیا گیا ہے جبکہ سفیر فوری طور پر اپنے ملک بھی روانہ ہوگئے ہیں ،ایک بار پھر تحریر کے دوران زلزلہ محسوس ہورہا ہے تاہم شدت کم ہے ،سفارتخانہ پاکستان کمیونٹی سے اپنی حدود میں رہ کر تعاون کررہا ہے تاہم جاپان سے لوگوں کے انخلاء کے لئے بڑا جہاز بھیجنے کا فیصلہ آسلام آباد کو کرنا ہے ،لیکن وہاں تو کوئی جاپان میں مقیم لاچار پاکستانیوں کا درد سمجھنے کو تیار نہیں۔

عرفان صدیقی
روزنامہ جنگ
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری

 
sahj's Avatar
sahj
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 294
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
asakpke (19-03-11), shafresha (18-03-11), ھارون اعظم (17-03-11), محمد عاصم (18-03-11), مرزا عامر (18-03-11), اویسی (18-03-11), رضی (19-03-11), عبدالقدوس (18-03-11), عبداللہ آدم (18-03-11)
پرانا 18-03-11, 12:48 AM   #2
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,683
کمائي: 52,638
شکریہ: 5,151
1,536 مراسلہ میں 5,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پاکستانی دہشت گرد نہیں ہیں بلکہ یہ یہود و ہنود کی سازشوں کی وجہ سے اور اپنوں کی غداری کی وجہ سے بدنام ہو گئے ہیں۔
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
sahj (18-03-11), shafresha (18-03-11), رضی (19-03-11), عبدالقدوس (18-03-11)
پرانا 18-03-11, 06:31 AM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اگر میں ان حالات میں جاپان میں ہوتا تو وہاں سے نکلنے کی کوشش نہیں کرتا
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
sahj (18-03-11), shafresha (18-03-11), رضی (19-03-11)
پرانا 18-03-11, 10:16 AM   #4
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
کمائي: 22,962
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
اگر میں ان حالات میں جاپان میں ہوتا تو وہاں سے نکلنے کی کوشش نہیں کرتا
قبلہ آپ اب جانے کا ارادہ کریں‌ آپ کے لیئے انتظامات کی کوشش کی جا سکتی ہے
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
sahj (18-03-11), shafresha (18-03-11), رضی (19-03-11)
پرانا 18-03-11, 10:56 AM   #5
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,995
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
اگر میں ان حالات میں جاپان میں ہوتا تو وہاں سے نکلنے کی کوشش نہیں کرتا
السلام علیکم بھائی عبدالقدوس

میرے اک دوست کا کاروباری پارٹنر جاپان میں ھے میر سامنے اس سے بات کی گئی اور یہ پوچھنے پر کہ کیا ارادہ ھے واپس آنے کے بارے میں ؟ تو اس بندے نے واپس آنے سے انکار کردیا ۔ کہ نہیں بھائی یہاں سے ہم نوٹ کماتے ہیں اور اب یہاں کے باسیوں پر تباہی آنے کے بعد یہاں سے بھاگنا نہیں ھے ۔ موت کا وقت مقرر ھے۔ مجھ سے جو ھوسکے گا میں ان کی مدد کروں گا ۔ اور کچھ نہیں تو اپنے کولیگس کے ساتھ ہی کھڑا رہوں گا ۔

والسلام
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (18-03-11), مرزا عامر (18-03-11), رضی (19-03-11), عبدالقدوس (18-03-11)
پرانا 18-03-11, 09:08 PM   #6
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابن آدم مراسلہ دیکھیں
قبلہ آپ اب جانے کا ارادہ کریں‌ آپ کے لیئے انتظامات کی کوشش کی جا سکتی ہے
نیکی کے کام میں دیر نہیں کرتے
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
sahj (18-03-11), رضی (19-03-11)
پرانا 19-03-11, 01:36 AM   #7
Senior Member
 
mama_shalla's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: pakistan
عمر: 38
مراسلات: 558
کمائي: 8,100
شکریہ: 1,348
372 مراسلہ میں 942 بارشکریہ ادا کیا گیا
mama_shalla کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Cool Isi ko kehty hein masbat soch...

Yehi ghor o fiker or sochney ki baat hy k japani qoam ny Jang-e-Azeem 2 ki tabahi k baad ye masbat tabdeeli kaisy paida ki...
Note kijiye...is masbat andaaz-e-fikar ka manbaa' un k ander hy....unhon ny "Prime Ministron k Naam Pe Awareness" prograamon ki publicity pe paisy kharach kr k ye haasil nahi ki...
Mera zaati khyal hy k japani family-oriented nation hy....
Aik frnd k bhai wahan rehty thy...us ny bhi aisa hi kuch bataya....
Is k ilawa mashriqa-e-ba'eed k jitny b logon sy milna hua....korean, philippinese, indonasins, n malaysians....sb me ye baat mehsoos ki k wo buht muthammil mizaj qoumein hein..1
2...Family ko ehmiyat dena or khas tor pe bachon ki taaleem o tarbiyat un ki awwaleen tarjeeh hooti hy...
Shaid ye isi ka nateeja hy k wo is qayamat ki ghari me b dunia ko ta'ajub me daly huey hein....
mama_shalla آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-03-11, 01:42 AM   #8
Senior Member
 
mama_shalla's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: pakistan
عمر: 38
مراسلات: 558
کمائي: 8,100
شکریہ: 1,348
372 مراسلہ میں 942 بارشکریہ ادا کیا گیا
mama_shalla کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Cool Isi ko kehty hein masbat hona...

Yehi ghor o fiker or sochney ki baat hy k japani qoam ny Jang-e-Azeem 2 ki tabahi k baad ye masbat tabdeeli kaisy paida ki...
Note kijiye...is masbat andaaz-e-fikar ka manbaa' un k ander hy....unhon ny "Prime Ministron k Naam Pe Awareness" prograamon ki publicity pe paisy kharach kr k ye haasil nahi ki...
Mera zaati khyal hy k japani family-oriented nation hy....
Aik frnd k bhai wahan rehty thy...us ny bhi aisa hi kuch bataya....
Is k ilawa mashriqa-e-ba'eed k jitny b logon sy milna hua....korean, philippinese, indonasins, n malaysians....sb me ye baat mehsoos ki k wo buht muthammil mizaj qoumein hein..1
2...Family ko ehmiyat dena or khas tor pe bachon ki taaleem o tarbiyat un ki awwaleen tarjeeh hooti hy...
Shaid ye isi ka nateeja hy k wo is qayamat ki ghari me b dunia ko ta'ajub me daly huey hein....
mama_shalla آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
aisa, family, fikar, isi, jang, logo, logon, malaysia, naam, nahi, quote, reh, کوشش, کریں‌, کرتے, قبلہ, لیئے, yehi, آدم, انتظامات, ابن, ارادہ, جانے, دیر, سکتی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان کو درپیش مسائل کی وجوہات میں ہم پاکستانیوں کا کردار ناصر نعمان میرا پاکستان 5 31-07-10 06:36 PM
ملک بھر میں سیاسی جلسوں اور ریلیوں کیلئے پیشگی اجازت ضروری ہو گی،انتظامیہ عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:16 AM
جیو کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف لندن ، ٹیکساس ، نیویارک ، ٹورنٹو، بارسلونا،برمنگھم اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 05:34 PM
اسلام آباد(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) امریکی نائب وزیر خارجہ جان نیگرو پونٹے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں ایمرجنسی ختم اور میڈیا پر عائد پا عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 05:19 PM
پاکستانیوں کا نیویارک میں مظاہرہ چیف سیاست 0 09-11-07 10:14 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger