واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس



عمومی سائنس عمومی سائنس


بیٹی بڑھاپے میں اپنی ماں جیسی دکھائی دے گی

Like Tree1Likes
  • 1 Post By wajee

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-09, 08:33 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بیٹی بڑھاپے میں اپنی ماں جیسی دکھائی دے گی

بیٹی بڑھاپے میں اپنی ماں جیسی دکھائی دے گی

اگر آپ شادی کرنے سے پہلے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی ہونے والی شریک حیات بڑھاپے میں کیسی دکھائی دے گی توآپ اس کی والدہ کو دیکھ لیں۔مغرب میں رائج اس کہاوت کے بارے میں ایک حالیہ تحقیق کے بعد سائنس دانوں نے اس کی سچائی کی تصدیق کی ہے۔
ماہرین کو معلوم ہوا ہے کہ ماؤں اور بیٹیوں کے چہروں کی جلد میں عمر کے بڑھنے کےساتھ ساتھ بالکل ایک جیسی تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔
ماہرین کو ماؤں اور بیٹیوں کے چہروں کی سکینگ کے بعدپتہ چلا کہ ان کی جلد اور خاص طورپر ان کی آّنکھوں کے اردگرد کے نازک ٹشوز کے کمزور ہونے اور ان میں موجود لچک میں کمی ایک ہی انداز سے آتی ہے۔
امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں امریکن سوسائٹی آف پلاسٹک سرجنز کی کانفرنس میں پیش کی جانے والے اس ریسرچ کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ مشابہت اس وقت سب سے زیادہ نمایاں ہوجاتی ہے جب بیٹیاں لگ بھگ 35 سال کی عمر کو پہنچ جاتی ہیں۔
کیلی فورنیا کی لوما لنڈا یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر میتھیو کیمپ اور ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ چہرے پر عمر کے بڑھنے کے اثرات سے متعلق اب تک جو مطالعاتی جائزے کیے گئے تھے ، وہ زیادہ تر مشاہداتی یا غیر سائنسی نوعیت کے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ سائنسی طریقوں سے درحقیقت یہ پہلی بار ثابت ہوا ہے کہ مائیں اپنی بیٹیوں کے بڑھاپے کا حقیقی عکس ہوتی ہیں۔
اس تحقیق کے لیے ماہرین نے چہرے پر عمر کے بڑھنے کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے 15 سے 90 سال کی عمر کی، ایک جیسی دکھائی دینے والی ماؤں اور بیٹیوں کے 10 گروپس پر تجربات کیے۔
اس تحقیق کے لیے انہوں نے تھری ڈی کمپیوٹر ماڈلنگ اور کمپیوٹر پر چہرے کی تصویر بنانے کے خصوصی سافٹ ویر کا استعمال کیا۔ انہیں معلوم ہوا کہ ماؤں اور بیٹیوں کے چہرے کی جلد کے ڈھیلے پڑنے اور سکڑنے ، خاص طورپر آنکھ کے اردگرد آنے والی تبدیلیوں کا انداز بالکل ایک جیسا تھا۔
آنکھ کے اردگرد نرم ٹشوؤں کے تجزیے سے بھی ماہرین کو یہ پتہ چلا کہ ان کی لچک میں کمی اور ان کی فربہی کا انداز بھی ایک جیسا تھا۔
اپنے حسن کو برقرار رکھنے اور چہرے پر عمر کے اثرات کو چھپانے کے لیے برطانیہ میں کاسمیٹک سرجری کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وہاں بریسٹ سرجری کے بعد آنکھوں اورپپوٹوں کے گرد جھریوں کی سرجری سب سے عام ہے۔
ماہرین کے کہنا ہے کہ آنکھوں کے اردگرد اور آنکھوں کے نیچے عمر بڑھنے کے اثرات اس لیے ظاہر ہوتے ہیں کیونکہ عمر میں اضافے کے ساتھ وہاں کی جلد میں لچک کم ہوجاتی ہے اور پٹھے ڈھیلے پڑ جاتے ہیں۔
اس تحقیق کے نتائج سے اس پرانی کہاوت کی تائید ہوتی ہے کہ بیٹیوں کی شکلیں عمر میں اضافے کے ساتھ اپنی ماؤں جیسی ہوتی چلی جاتی ہیں۔
عمومی طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں عمر بڑھنے کےاثرات زیادہ واضح طور پر ظاہر ہوجاتے ہیں کیونکہ عورتوں کے چہروں کی جلد عمر بڑھنے کا اثر زیادہ جلدی قبول کرتی ہے۔
اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ عمر بڑھنے سے ان کے چہروں کی ساخت میں بھی تبدیلی آ سکتی ہے۔
چہرے کی جلد کے ایک معروف برطانوی سرجن نارمن واٹر ہاؤس کا کہنا ہے کہ خواتین کے چہروں پر عمر اس لیے جلد ظاہر ہوتی ہے کیونکہ عمر میں اضافے کے ساتھ ان کے چہروں کی ساخت بھی بدل جاتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نوجوانی میں جن خواتین کے چہرے بیضوی شکل کے ہوتے ہیں ، عمر بڑھنے کے ساتھ وہ زیادہ چوکور دکھائی دینے لگتے ہیں جب کہ مردوں کے چہرے ساری عمر چوکور ہی رہتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ خواتین میں مردوں کے مقابلے میں چہروں کی سرجری کروانے کا رجحان زیادہ عام ہے۔کیونکہ سرجری کے ذریعے چہرے پر عمر ظاہر ہونے کے اثرات دور کرنے اور جھریاں ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ارشی likes this.
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (19-10-10), احمد بلال (20-10-10), ارشی (14-05-12), راجہ اکرام (20-10-10), عروج (19-10-10), غلام خان (21-10-10)
پرانا 19-10-10, 10:37 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ چہرے پر نورِ ایمانی دے۔سر جری سی احساسات تو نہیں چھپتے۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (21-10-10), احمد بلال (20-10-10), راجہ اکرام (20-10-10), غلام خان (21-10-10)
پرانا 19-10-10, 10:40 PM   #3
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اگر آپ شادی کرنے سے پہلے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی ہونے والی شریک حیات بڑھاپے میں کیسی دکھائی دے گی توآپ اس کی والدہ کو دیکھ لیں۔
شادی کرتے وقت بڑھاپے کی فکر
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (20-10-10), راجہ اکرام (20-10-10)
پرانا 20-10-10, 11:18 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہی فارمولہ مرد حضرات پر بھی اپلائی ہونا چاہیے ۔ ۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (20-10-10), احمد بلال (20-10-10)
جواب

Tags
کمپیوٹر, پہلی, پہلے, وقت, واشنگٹن, ماں, معلوم, انداز, بدل, تصویر, جیسی, جلد, جانے, حیات, حسن, خواتین, خصوصی, دیکھ, دے, سافٹ, سال, سائنس, شہر, شادی, عورتوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں ایسی محبت کرتا ہوں - تم کیسی محبت کرتی ہو wajee شعر و شاعری 10 24-02-11 12:08 PM
بیٹی پیاری بیٹی مسافر بچوں کی تعلیم و تربیت 15 02-10-09 03:44 PM
آئیے بیسی (کمیٹی) ڈالیں۔ shafresha عمومی بحث 67 26-08-09 07:39 PM
حج پالیسی منظور کی جائے ،آرگنائزر کو مشکلات ہیں،حج گروپ آرگنائزر کمیٹی کرا عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:55 PM
مرکزی داخلہ پالیسی کو جاری رکھا جائے، پرنسپلزکمیٹی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:26 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger