واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس



عمومی سائنس عمومی سائنس


تتلیوں کے اینٹینے میں جی پی ایس نظام

Like Tree1Likes
  • 1 Post By Real_Light

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-10-09, 06:19 PM   #1
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,186
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Cool تتلیوں کے اینٹینے میں جی پی ایس نظام

تتلیوں کے اینٹینے میں جی پی ایس نظام

تتلیوں کے اینٹینے میں جی پی ایس نظام

شمالی امریکہ میں پائی جانے والی مونارچ نامی تتلیاں ہجرت کرتے وقت منزل کے تعین کے لیے جس چوبیس گھنٹے کے کلاک کی مدد لیتی ہیں وہ ان کے دماغ کی بجائے اینٹینا (سینگ جس سے کیڑے ٹٹولتے ہیں) میں ہوتا ہے۔

جرنل سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق میں اس دریافت کو حیرن کن قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس سے پہلے سائنسدانوں کا خیال تھا کہ تتلیاں نقل مکانی کے دوران منزل کا اندازہ اپنے دماغ میں موجود چوبیس گھنٹے کے کلاک (دن اور رات کا اندازہ رکھنے والا نظام) سے کرتی ہیں۔

آسمان پر جیسے جیسے سورج اپنی جگہ تبدیل کرتا ہے تو اس تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے تتلیاں اپنی منزل کا تعین کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ ہر سال تقریباً دس کروڑ مونارچ تتلیاں موسم خزاں میں شمالی امریکہ سے جنوب کی جانب چار ہزار کلومیٹر کا سفر کرتی ہیں۔

پچاس سال پہلے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق تتلیوں کے اینٹینے اگر ہٹا دیے جائیں تو وہ صحیح سمت میں سفر نہیں کر سکتی ہیں۔

یونیورسٹی آف مانچسٹر برطانیہ کے مطابق امریکہ کے سائنسدانوں نے حالیہ تحقیق کے دوران تتلیوں کے ایک گروپ کے اینٹینے ہٹائے تودوسری تتلیوں کے برعکس انہوں نے مختلف سمتوں میں اپنا سفر شروع کر دیا۔

تحقیق میں شامل ڈاکٹر سٹیون ریپرٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ثابت کرنے کے لیے کہ تتلیوں کے اینٹینوں میں روشنی محسوس کرنے کی صلاحیت اور چوبیس گھنٹے کا کلاک موجود ہوتا ہے انہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک گروپ کے اینٹینے پر کالا رنگ جبکہ دوسرے پرشفاف رنگ کیا گیا اور دنوں گروپس کی حرکت پر نظر رکھی گئی۔ جس گروپ کے اینٹینے پر کالا رنگ گیا تھا انہوں نے غلط سمت کی جانب سفر شروع کر دیا اور جن کے اینٹینے پر شفاف رنگ تھا ان پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

انہوں نے کہا کہ تجربے سے حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق تتلیوں کے اینٹینے پر کالا رنگ کرنے کی وجہ سے وہ دن اور رات کا اندازہ لگانے سے قاصر رہیں جس کی وجہ سے ان کے اندر موجود گھڑی اپنا اندازہ درست نہیں رکھ پائی۔

تحقیق میں یہ رائے بھی دی گئی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ دوسرے حشرات جن میں چونٹیاں اور شہد کی مکھیاں شامل ہیں وہ بھی اپنے اینٹینے کو اسی طرح استعمال کرتی ہوں۔
ارشی likes this.
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا
ارشی (15-05-12)
پرانا 13-10-09, 07:27 PM   #2
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیا کیا عجب رنگ ہے اللہ تعالی کی قدرت کے، کیا کیا نظام بنے ہوے ہیں، انسان ابھی تک تحقیق کے مراحل سے ہی نہیں‌نکل پایا
بہت شکریہ
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (13-10-09)
جواب

Tags
کلومیٹر, نظر, اللہ, انسان, امریکہ, دریافت, رات, سفر, سال, سائنس, عجب, غلط, صلاحیت, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تتلیوں کی خواہش سیپ شاعری اور مصوری 0 11-02-11 10:37 PM
تتلیوں کے اینٹینے میں جی پی ایس نظام عدنان دانی کائنات کے راز 6 03-01-11 10:08 AM
تتلیوں کی بے چینی آ بسی ہے پاؤں میں The Great شعر و شاعری 3 21-01-09 04:14 PM
کبھی تم کتابوں میں کُچلی ہوئی کوئی تتلی جو دیکھو محمدعدنان شعر و شاعری 7 24-08-08 12:46 AM
تتلیوں کو خواہش! وجدان شعر و شاعری 2 23-02-08 02:36 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:21 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger