واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس



عمومی سائنس عمومی سائنس


تھری جی ٹیکنولوجی، ٹیلیکوم سروسز کی جانب قدم

Like Tree2Likes
  • 1 Post By زارا
  • 1 Post By سید محمد عابد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-02-11, 12:16 PM   #1
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,223
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default تھری جی ٹیکنولوجی، ٹیلیکوم سروسز کی جانب قدم

تھری جی ٹیکنولوجی، ٹیلیکوم سروسز کی جانب قدم

یہ دور انفور میشن ٹیکنولوجی کا دور ہے اور اس دور میں ترقی وہی ملک کر سکتا ہے جو انفارمیشن ٹیکنولوجی کے میدان میں آگے ہو۔ انٹرنیٹ اور موبائل فونز رابطوں کا ذریعہ ہوتے ہیں اور ان کی بدولت دوریاں بھی ختم ہو جاتی ہیں۔ ماضی میں دور رہنے والے عزیز اوررشتہ داروں سے باتیں کرنے کے لئے انسان کو خط وکتابت اور کبوتر بازی کا سہارا لینا پڑتا تھا مگر اب دور جدید میں انفورمیشن ٹیکنولوجی کی بدولت عزیز و اقارب سے ای میلز، فون کالز یا پھر ویڈیو چیٹ کر کے بات کی جا سکتی ہے اور اس طرح یہ تسلی بھی ہو جاتی ہے کہ پیغام پہنچنے والے کو پہنچ گیا ہے۔ ماضی میں جو کام کرنے کے لئے سال لگ جاتے تھے آج وہ کام آئی ٹی کی بدولت مہینوں میں ہو جاتے ہیں۔ پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ اسی اور نوے کی دہائی تک اس قدر پسماندہ تھا کہ نیا فون کنکشن لینے کے لئے کئی سال پہلے درخواست دینا پڑتی تھی اور بعض اوقات تو درخواست دینے والا فون کے انتظار میں اس دنیا سے رخصت ہوجاتا تھا۔ مگر آج ایسا بالکل نہیں بلکہ صورتحال مختلف ہے۔ گھر کے ہر فرد نے موبائل کے پا س مو با ئل ہے بلکہ متعدد نے تو دو دو موبائل فون بھی رکھے ہوئے ہیں۔

دنیا کے بیشتر ممالک نے انفارمیشن ٹیکنولوجی کے ذریعے ترقی کی پڑوسی ملک بھارت کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ بھارت نے انفورمیشن ٹیکنولوجی کی دنیا میں ایک اہم مقام حاصل کر لیا ہے، بھارت کے بنائے ہوئے سوفٹ ویئرز کو دنیا میں اہم مقام حاصل ہے۔ پاکستان نے بھی پچھلے کچھ سالوں سے انفورمیشن ٹیکنولوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر زور دیا ہے جس سے موئثر نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ ہمارے ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف کم توجہ دی جاتی تھی تاہم اب کچھ سالوں میں پاکستان نے اس شعبہ میں بہت ترقی کی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کو سہولت ہوئی ہے بلکہ فاصلے بھی کم ہو گئے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے زیادہ ہے، ملک میں ابھی بھی سات سے چودہ کروڑ نئے کنکشنز کی گنجائش ہے۔ اس رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن کی دنیا میں پاکستان پیچھے نہیں ہے، پاکستان کی نوجوان نسل آئی ٹی کا زیادہ استعمال کرتی ہے جس کی وجہ سے ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد صرف دس فیصد ہے تاہم گوگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل انٹرنیٹ پر بھروسہ کرتی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد اگلے کچھ سالوں میں باسٹھ فیصد سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔ نوجوان نسل انفورمیشن ٹیکنولوجی کا بہتر استعمال کرنا جانتی ہے جو ملک کی ترقی کے لئے مفید ہے۔ آج کل کے نوجوان سائنس و ٹیکنولوجی کے میدان میں اپنا لوہا منوا رہے ہےں، پوری دنیا سے مقابلہ کر کے اپنے وطن کے لیے انعامات جیت کر لا رہے ہیں جس سے ان کا جوش اور بھی ابھر رہا ہے۔ ان بیرونی مقابلوں کی بدولت پاکستان میں آئی ٹی کو مزید فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ چند سال قبل پاکستان کے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ بابر اقبال نے انفارمیشن ٹیکنولوجی کے شعبے میں 4 ورلڈ ریکارڈ قائم کئے اور اب وہ مائیکروسافٹ کی طرف سے امریکہ میں تعلیم حاصل کررہا ہے۔
ان دنوں پاکستان میں تھری جی سروسز شروع کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ تھری جی سروسز سیٹلائٹ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو تھری جی ٹیکنولوجی زیادہ پسند آئے گی۔ پاکستان میں موبائل فون کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔مالی سال دوہزار نو، دس کے دوران ٹیلی کام سیکٹر میں مجموعی طور پر ایک اعشاریہ ایک تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جس میں سے 37 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری تھی۔ اس اعدادو شمار کے مطابق تھری جی ٹیکنولوجی کی بدولت دوگنی سرمایہ کاری ہو گی۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنولوجی اینڈ ٹیلی کوم سردار آصف احمد علی کا تھری جی سروسز کے بارے میں کہنا ہے کہ تھری جی نیٹ ورکس، ڈیوائسس اور سروسز کے متعارف ہونے سے نجی اور سرکاری شعبوں کے معیار میں بہتری آ رہی ہے اور وسیع تر معاشی مواقع بھی میسر ہو رہے ہیں۔ جلد ہی ٹیلی کوم کے شعبے کو تھری جی سروسز سے منسلک کر دیا جائے گا جس کے بعد صارفین کو بہتر ٹیلی کوم سروسز فراہم ہو سکیں گی۔ تھری جی سروز کے شروع ہوتے ہی ٹیلی کام بزنس کی راہیں کھل جائیں گی۔ ایک ادارے کا کہنا ہے کہ تھری جی سروسز کے انعقاد کے لئے ملک میں 70 کروڑ سے بھی زائد تھری جی موبائل فونز کی تیاری کرنی ہو گی کیونکہ تھری جی سروسز کے لئے عام موبائل استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ پی ٹی اے کے چےئر مین ڈاکٹر محمد یٰسین کا تھری جی کے حوالے سے کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مو با ئل سیلولر صا رفین کی تعد اد 5.3 بلین ہو گی جن میں سے 940 ملین 3 جی سروسز کے صارفین بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں کچرا اٹھانے والے سے لے کر عام دوکاندار، کاروباری آدمی، مردو خواتین اور سکول کے بچوں تک کے پاس موبائل فون کی سہولت موجود ہے۔ موبائل فون صارفین کی اتنی بڑی تعداد یہ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان میں تھری جی کا مستقبل روشن ہے۔ تھری جی سروسز ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن کی صنعت کی ترقی کے لئے اہم ثابت ہوں گی۔ پاکستان میں موجود غیر ملکی موبائل فون کمپنیاں موبائل فون سروسز سے بیش بہا منافع کما رہی ہیں، تھری جی سروسز کا آغاز ملک میں سرمایہ کاری کی راہیں مزید وسیع کر دے گا۔ اب تک دنیا میں 143 ممالک تھری جی سروسز تجارتی بنیا دوں پر مہیا کررہے ہیں اور ان ممالک کی تعداد میں 2011ءتک مزید اضافہ ہو جائے گا۔ پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں متحدہ عرب امارات نے دو ارب ڈالر امریکا نے نواسی کروڑ ڈالر، نوروے نے تریسٹھ کروڑو نوے لاکھ ڈالر جبکہ چین اٹھانوے کروڑبیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ پاکستان میں اس وقت پانچ بڑی موبائل کمپنیاں کام کررہی ہیں جن میں موبی لنک، یو فون، وارد، ٹیلی نار اور زونگ شامل ہیں۔
تھری جی سروسز کے آغاز کے ساتھ ساتھ ملک میں تھری جی ہےنڈ سےٹس کی مقامی مےنو فےکچرنگ کی سخت ضرورت ہے اور حکومت سطح پر تھری جی ہینڈ سیٹس کی تیاری کی جا سکتی ہے۔ چےئر مےن پی ٹی اے ڈاکٹر محمد ےٰسےن نے ایک سیمینار کے دوران کہا ہے کہ تھری جی ہینڈ سیٹ کی مینو فیکچرنگ موبائل ایکو سسٹم کا انتہائی اہم حصہ ہے۔ سال 2011 کے آخر تک دنیا بھر میں تھری جی مو بائل ہینڈ سیٹ کی فروخت کا حجم 300 ملین کے لگ بھگ ہو گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے مستقبل مےں پاکستان مےں ہونے والی تھری جی آکشن اور تھری جی کے نےٹ ورک کے آغاز سے انڈسٹری کو ڈےٹا گروتھ اور دےگر اےپلےکےشنز کے حوالے سے فائدہ ہوگا۔پاکستان میں تھری جی ٹیکنولوجی کی آمد نہایت منافع بخش ثابت ہو گی۔
تھری جی سروسر کا انعقاد پاکستان کے موبائل فون صارفین اور ٹیلی کوم سروسز فراہم کرنے والی کمپیز دونوں کے لئے فائدہ مند ہو گا کیونکہ تھری جی ٹیکنولوجی کے آتے ہی وسیع سرمایہ کاری ہو گی جبکہ موبائل فون سروسز کا معیار مزید بہتر ہو جائے گا۔ پاکستان میں بین الاقوامی موبائل فون کمپنیاں کثیر زرمبادلہ کما چکی ہیں۔

تحریر: سید محمد عابد
ارشی likes this.

Last edited by زارا; 17-03-11 at 11:21 AM.
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
ارشی (14-05-12)
پرانا 17-03-11, 10:57 AM   #2
Senior Member
مقبول
 
سید محمد عابد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: Pakistan
عمر: 24
مراسلات: 188
کمائي: 5,200
شکریہ: 159
117 مراسلہ میں 349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے یہ جان کر نہایت خوشی ہوئی ہے کہ آپ نے میرے آرٹیکل کو پاک۔ نیٹ میں شائع کیا مگر برائے مہربانی آرٹیکل کے ساتھ میرا نام اور لنک ضرور لکھیں
ارشی likes this.
سید محمد عابد آف لائن ہے   Reply With Quote
سید محمد عابد کا شکریہ ادا کیا گیا
ارشی (14-05-12)
پرانا 17-03-11, 11:21 AM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,223
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

محترم سید محمد عابدبھائی آپکو پاک نیٹ پرخوش آمدیدکہا جاتا ہے۔ آپ نے واقعی بہت اچھا لکھا اورمیں حوالہ دینا بھول گئی جس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ اب حوالہ دے دیاگیا ہے۔ شکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-03-11, 12:01 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 17-03-11, 12:13 PM   #5
Senior Member
مقبول
 
سید محمد عابد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: Pakistan
عمر: 24
مراسلات: 188
کمائي: 5,200
شکریہ: 159
117 مراسلہ میں 349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واعلیکم اسلام

محترمہ زارا صاحبہ آپ کی بہت شکریہ کے آپ نے میری گزارش سنی اور اس پر عمل کیا۔ میرا تعلق ہفتہ وار ٹیکنولوجی ٹائمز سے ہے۔ میں آئندہ بھی آپکو اپنے مضامین بھیجتا رہوں گا اور آپ سے بھی تعاون کی امید کروں گا۔
شکریہ
سید محمد عابد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-03-11, 12:16 PM   #6
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,223
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سید محمد عابد مراسلہ دیکھیں
واعلیکم اسلام

محترمہ زارا صاحبہ آپ کی بہتشکریہ کے آپ نے میری گزارش سنی اور اس پر عمل کیا۔ میرا تعلق ہفتہوار ٹیکنولوجی ٹائمز سے ہے میں آئندہ بھی آپکو اپنے مضامین بیجتا رہوں گا اور آپ سے بھی تعاون کی امید کروں گا۔
شکریہ
بہترہوگا آپ خود پاک نیٹ پر اپنے مضامین شائع کریں کیونکہ آپکا کام ہی آپکی پہچان ہے۔ آپ پاک نیٹ پر نہیں تھے تو میں نے وہ مضمون شیئر کردیا لیکن اب آپ آگئے ہیں لہذٰا اللہ کا نام لیکرکام شروع کریں ۔

باقی ہر طرح کے تعاون کومیں حاضررہوں گی اِنشااللہ تعالیٰ، شکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, گوگل, پاکستان, پسند, وزیر, قدم, چین, موبائل, مقابلہ, متعارف, آج, انٹرنیٹ, انسان, امریکہ, بچوں, تھری جی موبائل, تعلیم, جیت, جلد, خواتین, خان, درخواست, زونگ, سائنس, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لارڈز ٹیسٹ :پاکستان کو تاریخی شکست ، میچ فکسنگ کی تفتیش جاری، ٹیم تقریب انعامات سے باہر جاویداسد خبریں 1 29-08-10 06:22 PM
سونی کی نئی تھری ڈائمنشنل ٹیکنالوجی Real_Light عمومی سائنس 3 13-10-09 09:35 PM
موبائل فون کمپنیاں تھری جی موبائل فون ٹیکنالوجی کے آغاز Real_Light موبائل ہی موبائل 0 22-10-08 06:19 PM
گھوٹکی، دو آئل ٹینکروں میں تصادم، 2افراد زخمی عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:47 PM
کرکٹ ٹیموں کی موجودگی، کراچی آنے والی فلائٹ کو لاہور لے جایاگیا عبدالقدوس کرکٹ 0 28-10-07 10:30 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:21 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger