|
|
#1 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 48
کمائي: 2,257
شکریہ: 17
40 مراسلہ میں 139 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
![]() سائنسدانوں نے ماضی کی نسبت زیادہ روشنی کو *ذخیرہ اور تبدیل کرنے کا ایک طریقہ دریافت کیا ہے جس سے انٹرنیٹ اور دیگر مواصلات کی رفتار میں انقلاب آ جائے گا۔ اس میں دنیا کی سب سے باریک دھات گرافین کو استعمال کیا جائے گا۔ یہ بات سائنسی جریدے "نیچر کمیونیکیشن" میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتائی گئی۔ تحقیق کاروں کی ٹیم میں گزشتہ برس طبیعیات کے شعبے میں نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنسدان آندرے گائم اور کوستیا نووو سیلوف بھی شامل ہیں۔ ت*حقیق سے پتہ چلا ہے کہ گرافین کو انتہائی چھوٹے اجزاء یعنی نینو اسٹرکچرز کے ساتھ ملانے سے روشنی کی اس مقدار میں 20 گنا اضافہ ہو جاتا ہے جو گرافین ذخیرہ کر کے بجلی میں تبدیل کر سکتی ہے۔ گرافین کاربن کی ایک شکل ہے جس کی موٹائی ایک ایٹم کے برابر ہے اور اس کے باوجود یہ فولاد سے سو گنا زیادہ مضبوط ہے۔ کوستیا نووو سیلوف نے بتایا، ’’بہت سی صفِ اوّل کی الیکٹرانکس کمپنیاں گرافین کو مستقبل کے برقی آلات میں استعمال کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ ہماری تحقیق سے گرافین کے استعمال میں مزید اضافہ ہو گا۔‘‘ ماضی میں کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ایک دوسرے کے نزدیک رکھی ہوئی دو دھاتی تاروں کو گرافین کے اوپر رکھنے اور ان پر روشنی ڈالنے سے ایک سادہ شمسی سیل بن جاتا ہے۔ تحقیق کاروں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گرافین میں تیز نقل و حرکت اور شرح رفتار کی خصوصیات کے باعث گرافین سیل استعمال کرنے والے آلات ناقابل یقین حد تک تیز ہو سکتے ہیں۔ بعض صورتوں میں تو یہ آج کل کی موجودہ تیز رفتار ترین انٹرنیٹ کیبلز کی مواصلاتی رفتار سے بھی سینکڑوں گنا تیز ثابت ہو سکتے ہیں۔ تاہم تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس کے عملی اطلاق میں بڑی رکاوٹ سیل استعمال کرنے والے آلات کی کم کارکردگی ہے، کیونکہ گرافین صرف تین فیصد روشنی جذب کرتا ہے۔ برطانیہ کی مانچسٹر اور کیمبرج یونیورسٹیوں کے اشتراک سے ہونے والی تحقیق سے یہ پتہ چلا کہ پلاسمونک نینو اسٹرکچرز کو گرافین کے ساتھ ملانے سے یہ مسئلہ بھی حل کیا جا سکتا ہے۔ پلاسمونک نینو اسٹرکچرز کے ساتھ ملانے سے گرافین کی روشنی کو استعمال کرنے کی کارکردگی میں 20 گنا اضافہ ہوا اور اس دوران اس کی رفتار پر بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔ پلاسمونکس کے ماہر اور تحقیق کاروں کی ٹیم کے اہم رکن الیگزینڈر گریگورینکو نے کہا، ’’ہمیں توقع تھی کہ پلاسمونک نینو اسٹرکچرز سے گرافین پر مبنی آلات کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے، مگر یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی حیران کن حد تک زیادہ ہو سکتی ہے۔‘‘ کیمبرج یونیورسٹی کے شعبہ انجینئرنگ کے آندریا فراری نے کہا کہ اس تحقیق سے فوٹونکس یعنی علم برقیات اور روشنی کی ترسیل اور کنٹرول کرنے والے برقی آلات کی تیاری میں گرافین کے استعمال کے وسیع امکانات کا پتہ چلتا ہے۔ |
|
|
|
| 12 قاری/قارئین نے مرمیڈ کا شکریہ ادا کیا | rana ammar mazhar (25-10-11), shafresha (25-10-11), فیصل ناصر (25-10-11), یاسر عمران مرزا (25-10-11), ندیم رزاق کھوہارا (18-11-11), منتظمین (25-10-11), محمدمبشرعلی (25-10-11), احمد نذیر (25-10-11), ارشی (13-05-12), حسن قادری (25-10-11), طارق راحیل (18-11-11), عبداللہ آدم (28-10-11) |
|
|
#9 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 48
کمائي: 2,257
شکریہ: 17
40 مراسلہ میں 139 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ سب کا بے حد شکریہ۔
سرِ ورق پر پلشنگ کے لئے اپلائی کر دیا ہے |
|
|
|
| مرمیڈ کا شکریہ ادا کیا گیا | rana ammar mazhar (25-10-11) |
|
|
#10 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مقام: ہکونا مٹاٹا
مراسلات: 33
کمائي: 778
شکریہ: 26
19 مراسلہ میں 39 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دوسرے لفظوں میں فائیبر آپٹک دور بھی اب قصہ پارینہ بن جائے گا۔ اگر گرافین روشنی کو بیس فی صد سے زیادہ استعداد میں بدل سکتی ہے تو اسکا مطلب ہے کہ آنے والے دور میں گرافین سے انٹرنیٹ کی رفتار ٹیرا بائیٹ فی ساکنڈ سے بھی بڑھ سکتی ہے۔
ناقابل یقین حد تک حیران کن۔ شکریہ مرمیڈ ایسی معلومات دینے کا۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, ہے،, ہماری, کوئی, کنٹرول, کرتے, والی, وضاحت, موجودہ, آج, انٹرنیٹ, انعام, اتنی, استعمال, ثابت, جانے, جائے, حل, دنیا, دریافت, رفتار, شکل, علم, غور, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| تیز ترین | سیپ | قہقہے ہی قہقے | 2 | 25-01-11 12:06 AM |
| تیز ترین | محمدعدنان | قہقہے ہی قہقے | 0 | 30-01-08 03:18 PM |
| لاہور: تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی 2 افراد ہلاک | ابن ضیاء | خبریں | 1 | 16-01-08 03:50 PM |
| تیز ترین۔ | وجدان | قہقہے ہی قہقے | 1 | 16-01-08 03:47 PM |
| تیز ترین | چاچا کمال | قہقہے ہی قہقے | 0 | 06-12-07 10:33 AM |