| عمومی سائنس عمومی سائنس |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 612
کمائي: 11,125
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 966 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
محققین پہلی بار کسی جسم کو غائب کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم یہ تجربہ برقناطیسی شعاؤں کے پیمانے میں صرف مائیکرو ویو شعاؤں پر کامیاب رہا ہے۔
اس مقصد کے لیے ’پلاسمونک‘ مواد کی مدد سے کام لیا جاتا ہے۔ پلاسمونک مواد چھپائی جانے والی چیز کے منافی مائیکرو ویو عکس بنا دیتا ہے جس سے وہ چھپ جاتی ہیں۔ اس طریقے سے اشیاء کو بظاہر غائب کرنے کی تفصیلات نیو جرنل آف فزکس نامی جریدے میں شائع کی گئی ہیں۔ اس انکشاف کا پہلا استعمال انتہائی طاقتور خرد بینوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اشیاء کو ظاہری طور پر غائب کرنے کے تجربات نے ماضی میں بھی’میٹا مٹیریئلز‘ نامی نئی طرز کے مواد کی تشکیل پر ہی غور کیا ہے۔ یہ مواد یا ان کی خصوصیات قدرتی طور پر نہیں پائیں جاتیں۔ میٹا مٹیریئلز کا کام روشنی یا مائیکرو ویو کی شعاؤں کو اس طرح تبدیل کرنا ہے کہ جس سے معلوم ہو کہ ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ آئی ہی نہ ہو۔ ماضی میں کیے جانے والے تجربات میں کوشش کی جاتی رہی ہے کہ روشنی کی شعاؤں کو غائب کی جانے والی اشیاء کے گرد انتہائی پیچیدہ ڈھانچوں کی مدد سے لے جایا جائے اور دوسری طرف ان کے عکس کو واپس بنایا جائے۔ اس طرح شعاؤں کو دوسری طرف عکس بند کرنے والے آلہ یا شخص کو بیچ میں موجود چیز کا پتا نہیں چلتا۔ دوسری طرف یونیورسٹی آف ٹیکسز ایٹ آسٹن کی ایڈدریا لوع اور ان کی ساتھیوں کے تجربے میں میٹا مٹیریئلز غائب کی جانے والی اشیاء کے وجود سے شعاؤں میں آنے والی تبدیلیوں کا بلکل منافی اثر پیدا کر کے شعاؤں کو واپس ابتدائی حالت میں لے آتا ہے۔ چنانچہ دوسری طرف ان شعاؤں کو عکس بند کرنے والے آلہ یا شخص کو شعائیں ایسی حالت میں ملتی ہیں جیسے کہ درمیان میں کوئی چیز تھی ہی نہیں۔
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے! |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا | محمدمبشرعلی (30-01-12), ایکسٹو (30-01-12), احمد نذیر (30-01-12), بنت حوا (31-01-12), حیدر (30-01-12) |