| عمومی سائنس عمومی سائنس |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شمسی طوفان کے نتیجے میں زمین انتہائی توانائی والے ذرات کی بمباری کی زد میں ہے۔توانائی سے بھرپور یہ ذرات زیادہ تر سٹیلائٹس کے بارے میں فکرمندی کا سبب ہیں جن کے کام میں وہ رخنہ ڈال سکتے ہیں۔ ساتھ ہی خلابازوں کے لیے بھی یہ باعث تشویش ہے۔
اس کے علاوہ بجلی کی ترسیل اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہو سکتا ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا کے موسمیاتی مرکز نے پیشن گوئی کی ہے کہ سورج سے مقناطیسی طوفان زمین کی فضا میں موجود مقناطیسی تہہ سے بائیس سو کلومیٹر فی سکینڈ کی رفتار سے ٹکرائے گا۔سائنسدانوں کے مطابق شمسی طوفان سے جنم لینے والے بے انتہا توانائی والے یہ ذرات زمین کے قطبین کے قریب سفر کرنے والے جہازوں کے مواصلاتی رابطوں میں بھی خلل ڈال سکتے ہیں۔ سائنسدان کہتے ہیں کہ یہ شمسی طوفان پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے سورج کی سطح پر آتش فشانی کے نتیجے میں پیدا ہوا اور اس کا سبب سورج کی فضاء میں جمع مقناطیسی توانائی کا اچانک اخراج بنا ہے۔ اس طوفان کے اثرات بدھ کو تمام دن کرہِ ارض پر محسوس کیے جانے کا امکان ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی اس طوفان کے ممکنہ اثرات کا نمونہ بنا لیا ہے اور ناسا کے ماہرین نے فیصلہ کیا ہے کہ کرہِ ارض کے مدار میں موجود بین الاقوامی خلائی مرکز پر موجود چھ خلاء بازوں کو اپنی حفاظت کے لیے کسی اضافی اقدام کی ضرورت نہیں ہے۔ خیال رہے کہ اکتوبر سال دو ہزار تین میں کرہِ ارض کی فضا سے ٹکرانے والے سب سے طاقت ور شمسی طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والی مقناطیسی شعاؤں سے جاپان کا ایک مصنوعی سیارہ تباہ ہو گیا تھا۔ بی بی سی اردو
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا مت سوچو ! |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا | compaq (25-01-12), shafresha (27-01-12), پاکستانی (25-01-12), یاسر عمران مرزا (25-01-12), نبیل خان (25-01-12), مرزا عامر (27-01-12), شھزادباجوہ (25-01-12) |
![]() |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| آئی سی سی ٹریبونل کا فیصلہ متوازن ہے، عامر، آصف اور سلمان کی کرکٹ میں واپسی مشکل ہے، ہارون لوگارٹ | گلاب خان | خبریں | 0 | 07-02-11 06:37 AM |
| چینی موجد نے شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کرلیں | جاویداسد | خبریں | 4 | 17-11-10 06:09 AM |
| شمسی توانائی سے چلنے والا جدید لیپ ٹاپ صرف 15سو روپے میں | جاویداسد | دلچسپ اور عجیب | 4 | 25-07-10 02:30 AM |
| سیاسی جماعتیں فرد واحد کی آئینی ترامیم کی پارلیمنٹ میں توثیق نہ کریں،سپریم کورٹ کے سابق ججوں کا مطالبہ | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 19-12-07 07:33 AM |
| ایمرجنسی کے باعث انتخابات سمیت تمام معاملات التوا میں چلے گئے،طارق عظیم | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 05-11-07 08:28 AM |