واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس



عمومی سائنس عمومی سائنس


سردرد کی اکثر اقسام کا آکسیجن تھراپی سے منٹوں میں خاتمہ ممکن:انتہائی جدیداور حیرت انگیز تحقیق

Like Tree1Likes
  • 1 Post By گوہر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-01-10, 07:31 PM   #1
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
کمائي: 14,486
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سردرد کی اکثر اقسام کا آکسیجن تھراپی سے منٹوں میں خاتمہ ممکن:انتہائی جدیداور حیرت انگیز تحقیق

سردرد کی اکثر اقسام کا آکسیجن تھراپی سے منٹوں میں خاتمہ ممکن:انتہائی جدیداور حیرت انگیز تحقیق

تحریر: محمد الطاف گوہر
ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آکسیجن تھراپی جو کہ ایک طریقہ علاج ہے اسکے باعث بہت سی اقسام کے سر درد کا شافی علاج ہو سکتا ہے ، طبی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آکسیجن تھراپی (طریقہ علاج) کے ذریعے سردرد کی مختلف اقسام کا شافی علاج ممکن ہے اور مریض کو مختلف قسم کی درد ختم کرنے والی ادویات سے نجات مل جائے گی۔ جرنل آف دی امریکہ میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی اس طبی تحقیق میں سردرد کی درجنوں اقسام، ان کے دورانیے، اوقات کار اور وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے اور ان دردوں کیلئے استعمال کی جانے والی ”پین کلر“ ادویات کے مضر اثرات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ آکسیجن گیس کے طریقہ علاج سے صرف 15 منٹ میں سردرد کی مختلف اقسام کو 78 فیصد تک دور کیا جا سکتا ہے اور اس طریقہ علاج کے مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔ ماہرین نے ابتدائی تجربات کے بعد امید ظاہر کی ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں سردرد کے مریضوں کیلئے یہ طریقہ کار بہت خوش آئند ثابت ہو سکتا ہے۔
آکسیجن تھراپی چند ایک ملتے جلتے طریقہ علاج کا مجموعہ ہے ، ان طریقہ کار میں آکسیجن کے انسانی جسم میں زیادہ سے زیادہ نفوذ پر توجہ دی جاتی ہے، کیونکہ ایک نارمل انسان اپنے سانس لینے کے عمل کے دوران 21 فیصد آکسیجن اور باقی دوسری گیسز کو اپنے پھیپھڑوں تک لیجاتا ہے جبکہ ان تھرا پیز کے ذریعہ سے آکسیجن 90 فیصد سے زیادہ پھیپھڑوں تک پہنچتی ہے جو کہ کمزور توجہ، اعصابی کمزوری ، نیند میں خلل، اعصابی خلل، آدھے سر کا درد ، ذہنی تناو ، دیرینہ کمزوری ، دوران خون کا خلل ، بلند فشار خون، دل کی بیماریاں ، جسمانی کمزوری ، خون میں کولیسٹرول کا زیادہ ہونا ،جنسی مسائل ، سنسناہٹ جیسے کانوں میں سیٹیوں کی آواز محسوس کرنا، نئی یا پرانی دردیں،نظام انہضام ، جگر کی بیماریاں ، ناک کان اور گلے کی بیماریاں، ہارمون کا عدم توازن،مختلف اقسام کی الرجی، پٹھوں اور جوڑوں کی تکالیف، بینائی کی تکالیف ، جلدی امراض اور بڑھاپے کی بیماریاں وغیرہ .
ان طریقہ کار میں اوزون تھراپی، ہائی پربانیک آکسیجن چیمبر، آکسیڈیٹیو تھراپی H2O2، الٹرا وئلٹ بلڈ تھراپی اور آکسیجن بار وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام جدید طریقہ علاج میں مختلف آلات سے مدد لی جاتی مگر کچھ ایسے طریقہ کار بھی موجود ہیں جن میں کسی بھی آلہ کی ضرورت نہیں ،
جی ہاں!!!
میرے پچھلے کافی مضامیں مختلف طریقہ علاج پر لگ چکے ہیں جن میں بہت سی بیماریوں کے متبادل طریقہ علاج پر بحث شامل ہے البتہ "آکسیجن سے علاج" وہ طریقہ کار ہے وہ میسر آلہ جو میرا آزمودہ بھی ہے آپکی خدمت میں حاضر ہے، اب جبکہ سائنسی تحقیق نے پانی میں پتھر پھینک ہی دیا تو موجوں پر تیرنے کا مزہ کچھ اور ہے ، ایک مخصوص طرز تنفس، یعنی سانس لینے کے طریقہ کار کے باعث آپ وہ تمام فوائد حاصل کر سکتے ہیں جو کہ آکسیجن تھراپی کے مرہون منت ہیں۔ جی ہاں!! ، ایک آسان طریقہ کار تو یہ ہے کہ " ایک گہرا سانس " تازہ اور کھلی ہوا میں ۔ البتہ اگر بغرض علاج کسی مسلے کا شکار ہیں تو آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں ،منٹوں میں آرام مگر آزمائش شرط ہے۔
ارشی likes this.

Last edited by گوہر; 16-01-10 at 08:47 PM.
گوہر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (19-10-10), ارشی (14-05-12), عروج (19-10-10), غلام مجتبی جان (17-01-10)
پرانا 19-10-10, 10:33 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ جزائے خیر دے۔ مفید معلومات بہم پہنچائیں۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
blog, com, ہے۔, کار, پرانی, نیند, ممکن, مسائل, آزمائش, امریکہ, استعمال, توجہ, تحریر, جانے, جائے, خون, خوش, خدمت, دی, دل, دنیا, ذہنی, علاج, عدم, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آکسیجن تھراپی سیپ شعبہ طب 1 07-01-11 06:57 PM
ایک انگریز (جوتھوڑی اردو بھی جانتا تھا) لاہور آیا The Great قہقہے ہی قہقے 2 17-10-09 09:06 AM
سیاست : اچھی چیز ہے یا بری ؟؟؟؟؟ راجہ اکرام سیاست 5 06-02-09 08:44 AM
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی خطرے میں پڑ گئی تفسیر حیدر کرکٹ 0 01-08-08 04:05 PM
آئی پی ایل کے میچز پاک بنگلہ دیش سیریز سے زیادہ دلچسپ ہیں محمدعدنان کرکٹ 0 25-04-08 01:01 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:21 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger