| عمومی سائنس عمومی سائنس |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی سے انسانی جسم پر مضر اثرات سالوں میں نہیں بلکہ منٹوں میں مرتب ہوتے ہیں۔
امریکہ کی یونیورسٹی میں منیسوٹا کی ٹیم کی تحقیق کے مطابق جو کیمیائی مادہ کینسر کا سبب بنتا ہے وہ کیمیائی مادہ سگریٹ نوشی کے باعث انسانی جسم میں بہت تیزی سے بنتا ہے۔ تحقیق کاروں نے اس تحقیق کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا انتباہ ان لوگوں کے لیے ہے جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ سگریٹ نوشی کے باعث دل کا مرض اور کینسر کا علم تو پہلے ہی سے ہے۔ لیکن اس تحقیق کے بعد اس بات کا علم ہوا ہے کہ مضر اثرات سالوں میں نہیں منٹوں میں مرتب ہوتے ہیں۔ اس تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی سے نقصان ہونے کے عمل کو محض پندرہ سے تیس منٹ لگتے ہیں۔ منیسوٹا یونیورسٹی کے پروفیسر سٹیفن ہیشٹ کا کہنا ہے ’یہ تحقیق بہت اہم ہے۔ اس تحقیق سے پہلی بار یہ معوم ہوا ہے کہ صرف سگریٹ نوشی کتنی نقصان دہ ہے۔‘ اس ریسرچ کی مالی معاونت امریکہ کے نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ نے کی تھی۔
__________________
----------
![]() |
|
|
|
| 11 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا | کنعان (22-01-11), ھارون اعظم (21-01-11), نیلم خان (04-09-11), محمدمبشرعلی (21-01-11), مرزا عامر (20-01-11), ارشی (13-05-12), ارشد کمبوہ (21-01-11), بزم خیال (20-01-11), جانی (17-02-11), عبدالقدوس (22-01-11), عروج (07-06-11) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اتنی ریسرچ اور تحقیق کے باوجود وہاں سگریٹ نوشی کی وبا نوجوان نسل میں خاص طور پر لڑکیوں میں بہت زیادہ ہے ۔
__________________
شائد میرا سفر یہیں تک تھا |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جسم کا شاید ہی کوئی ایسا حصہ ہو جوکہ اس کے نقصان سے محفوظ رہ سکے ۔ دنیا بھر میں خصوصاً مغربی دنیا میں سگریٹ کے استعمال کی روک تھام کے لیئے ایک طرح کی مہم شروع ہوچکی ہے ۔ معلوم نہیں کہ پاکستان میں سگریٹ کے استعمال کی روک تھام کے لیئے کیا ہو رہا ہے۔ کوئی صاحب بتانا پسند کریں گے؟؟؟
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
|
|
|
|
|
|
#5 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
__________________
![]() |
|
|
|
|
|
|
#6 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
ایک چڑیا گھر میں ایک نئے ہرن کو لایا گیا اور اسے زرافے کے ساتھ والی چار دیوار میں بند کر دیا گیا۔ صبح ہوئی تو ہرن جی باہر پھرتے پائے گے انتظامیہ کے ہوش اڑ گئے اور کافی کوشش کے بعد اسے قابو کر کے واپس لایا گیا۔۔۔ اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ چونکہ ہرن کی چار دیواری قدرے چھوٹی ہے اس لئے یہچھلانگ مار کر باہر نکل جاتا ہے لہذا دیواریں بلند کر دی گئیں۔ اگلے روز دیکھا تو ہر پھر باہر گھوم رہے تھے۔ بسیار کوشش کے بعد دوبارہ لایا گیا اور دیواریں مزید بلند کر دی گئیں۔۔۔ اگلے روز ہرن پھر باہر تھا۔۔۔۔دوبارہ لا کر بند کر دیا اور دیواریں تین چار گنا مزید بلند کر دیں۔۔۔۔۔ ساتھ والی چار دیواری سے زرافہ بولا کہ میاں دیواریں تمہاری تو میری دیواروں سے بھی بلند کر دی گئیں ہیں۔۔۔۔ پھر تم ایک بات بتاؤ کے آخر تم باہر نکلتے کیسے ہو۔۔۔ ہر نے معصومیت سے کہا۔۔۔ دیواریں چاہے یہ آسمان تک بلند کر لیں جب تک دروازہ نہیں بند کریں گے تو میرے باہر جانے کا راستہ تو کھلا رہے گا۔۔۔۔ تو بھائی سیگریٹ ہی نہیں دیگر تمام ممنوعات، خرافات اور شیطانیات کے تمام دروازے ہمارے ہاں گھلے ہیں۔۔۔ بس ہم نے قانون کی دیواری بلند کرنے پر زرو دیا ہے جرائم کے دروازے بند کرنے پر توجہ نہیں ہے۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غالبا 91 یا 92 کی بات ہے منشیات کے خلاف ایک تین روزہ وکشاپ میں ہمیں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔۔ جس میں منشیات کے حوالے سے ہر پہلو پر سیر حاصل بحث سنائی گئی۔۔۔ آخر میں سوال جواب کا سیشن تھا ۔۔ ہمارے ایک دوست نے سوال کیا کہ حضور تین دن کی گفت وشنید سننے کے بعد تو یوں محسوس ہو رہا ہے کہ ہماری حکومت منشیات کو لعنت سمجھتی ہے اور اس کو ختم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے اور اقدامات کرنے پر تیار ہے۔۔۔ لیکن سوال یہ ہے کہ منشیات کی لت ڈالنے میں اہم کردار جو چیز ادا کرتی ہے وہ سیگریٹ ہے۔۔۔ اس کے اپنے نقصانات کے علاوہ منشیات کے پھیلاؤ کا اہم سبب بھی بن رہا ہے۔۔۔۔ تو پھر آخر حکومت اس کی فروخت پر اگر پابندی نہیں لگا سکتی تو کم از کم میڈیا پر اس کی تشہیر پر ہی پابندی عائد کر دے۔۔۔۔ اس زمانے میں آپ کو یاد ہو گا کرکٹ وغیرہ کے مقابلوں کے سب سے بڑے سپانسر یہی سیگرٹ کی کمپنیاں ہوتی تھی۔۔۔۔ اور بلا روک ٹوک ان کے اشتہارات چلتے رہتے تھے۔۔۔ اس پر انتظامیہ کی طرف سے یہ جواب دیا گیا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اور حکومتی انتظامیہ سے اس حوالے سے ہماری بات ہوتی رہتی ہے انھوں نے یقین دیہانیاں کروائی ہیں۔۔۔ اور اس کا فوری اثر آپ کو یہ تو نظر آ رہا ہو گا کہ اب ہر اشتہار کے ساتھ وزارت صحت کا پیغام بھی نشر کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔ اور مشہور و معروف پیغام یہ ہوتا تھا کہ خبردار سگریٹ نوشی صحت کے لئے مضر ہے۔ وزرات صحت حکومت پاکستان۔۔۔۔۔ یہ جملہ ایک سیکنڈ میں ایک موٹی سی آواز والا شخص ادا کر کے حکومتی فریضہ ادا کر دیا کرتا تھا۔۔۔۔ لیکن اب کچھ عرصہ سے پاکستان کے میڈیا پر بھی سیگریٹ کے اشتہارات نہیں آتے آج سے کچھ عرصہ قبل ایک دن اچانک مجھے یہ محسوس ہوا تو اس کی تھوڑی سی تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ انٹر نیشنل لیول پر بھی سگریٹ کی اشتہار بازی بند ہے۔۔۔ تب بات سمجھ میں آئی کہ جب گوروں نے بند کرنے کا واقعی فیصلہ کیا تو ہم نے بھی کر دیا۔۔۔۔ ورنہ ہم یہی سمجھتے تھے۔۔۔ کہ اگر ان بیوقوفوں کے کہنے پر سیگریٹ کی اشتہار بازی پر پابندی عائد کر دی گئی تو کہیں ہم ترقی کی راہ میں مغرب سے پیچھے نہ رہ جائیں۔۔۔۔ بہر حال دیکھ لیں ہمارے حکمران ہمارے کتنے خیر خواہ ہیں۔۔۔۔ معصوم نوجوانوں کی دسترس میں سگریٹ عام کیا ہوا ہے۔۔۔ اور دکان پر ا ور ڈبی پر خبر دار تمباکو نوشی صحت کے لئے مضر ہے۔۔۔۔۔ اور ہم اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت نہیں کرتے جیسے اقدامات کر کے ہرن کو باہر جانے سے روکنے کی کوشش کر کے عوام سے فاتحانہ انداز میں داد تحسین بھی طلب کرتے ہیں۔۔اور ووٹ بھی۔۔۔ اور عوام بھی ایسے ہیں کہ ان کو وہ سب دے بھی دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔ |
|
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا | کنعان (22-01-11), ھارون اعظم (21-01-11), محمدمبشرعلی (21-01-11), مرزا عامر (21-01-11), احمد بلال (22-01-11), ارشد کمبوہ (21-01-11), عروج (07-06-11) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,803
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
خبردار سگریٹ نوشی صحت کے لئے مضر ہے۔ وزرات صحت حکومت پاکستان شکریہ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا | کنعان (22-01-11), شمشاد احمد (21-01-11) |
|
|
#8 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
ارے بھئی جب ایک جوان کو خطروں سے لڑتے ہوئے دکھایا جاتا ہے، اور بعد میں وہ سگریٹ کے کش لیتا ہے تو پھر 2 لائنوں پر مشتمل پیغام پر کون توجہ دے گا؟
__________________
http:// haroonazam.wordpress.com ھارون اعظم کا بلاگ۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,803
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایک نئی تحقیق کے مطابق یورپ بھر میں عورتوں کے مقابلے میں مردوں کے جلدی مر جانے کی بڑی وجہ سگرٹ نوشی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر ممالک میں تمباکو نوشی سے متعلق بیماریاں عورتوں اور مردوں کے درمیان شرح اموات میں ساٹھ فیصد تک فرق کا باعث بنتی ہیں۔ برطانیہ میں خواتین مردوں کے مقابلے میں اوسطاً چار برس زیادہ زندہ رہتی ہیں حالانکہ حالیہ برسوں میں یہ فرق کم ہو رہا ہے۔ جریدے ٹوبیکو کنٹرول کے مطابق تمباکو نوشی کے علاوہ شراب نوشی مردوں میں جلدی اموات کی دوسری اہم وجہ ہے جس کی بنا پر عورتوں اور مردوں کے درمیان اموات کا فرق بیس فیصد ہے۔ تاہم کچھ ماہرین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس فرق کی وجہ جسمانی ساخت اور یہ حقیقت ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں طبی امداد کے لیے زیادہ کوشش کرتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق یورپ کے تیس ممالک میں جس میں برطانیہ بھی شامل ہے مجموعی طور پر مردوں میں جلدی مرنے کی شرح زیادہ ہے۔ ماخد |
|
|
|
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سگریٹ کا دھواں اندھا کر سکتا ہے
’برٹش جرنل آف اوپتھامالوجی‘ کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ پٹھوں کی کمزوری پر سگریٹ کے اثرات کا جائزہ لیا۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پانچ سال کے عرصے تک دھویں کے ساتھ رہنے سے اس بیماری کا خطرہ دوگنا ہو جاتا ہے جبکہ تمباکو نوشی کرنے سے اس میں تین گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس تحقیق سے کام کی جگہ اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے کے مطالبے میں مزید وزن پیدا ہو گیا ہے۔ تحقیق کاروں نے پہلے ہی یہ ثابت کر دیا ہے کہ سگریٹ نوشی سے نظر خراب ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لیکن اس مطالعے سے اس بات کا ثبوت مل گیا ہے کہ بالواسطہ تمباکو نوشی بھی اتنی ہی نقصان دہ ہے۔ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ پیدا ہونے والی پٹھوں کی کمزوری عموماً پچاس سال کی عمر کے بعد ظاہر ہوتی ہے۔ اس سے آنکھ کے مختلف حصے متاثر ہوتے ہیں جو پڑھنے اور گاڑی چلانے کے لیے بہت اہم ہیں، تاہم ضروری نہیں کہ اس سے اندھا پن ہی واقع ہو جائے۔ برطانیہ میں اس وقت تقریباً پانچ لاکھ لوگ اس بیماری کا شکار ہیں۔ اس تحقیق کے دوران پٹھوں کی بیماری کا شکار چار سو پینتیس افراد اور دو سو اسی صحت مند افراد کی تمباکو نوشی کی عادات اور بیماری کے پیدا ہونے کے رجحان کا جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ تمباکو نوشی سے اس بیماری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ چالیس سال تک روزانہ ایک یا اس سے زیادہ سگریٹ پینے والوں میں اس بیماری کے امکانات تین گنا بڑھ جاتے ہیں جبکہ کسی سگریٹ پینے والے کے ساتھ پانچ سال سے زائد عرصہ کے لیے رہنا بیماری کے امکانات کو دوگنا کر دیتا ہے۔ تاہم تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں کو تمباکو نوشی چھوڑے ہوئے بیس سال یا اس سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے ان میں بیماری کا خطرہ تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کے برابر رہ جاتا ہے۔ اس تحقیقاتی رپورٹ کے ایک مصنف پروفیسر جان ییٹس کا کہنا ہے کہ اس مطالعے کی مدد سے تحقیق کاروں نے تمباکو نوشی اور اس بیماری کے درمیان براہ راست تعلق کو ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اس بیماری کا موجب بننے والے بہت سے ماحولیاتی مسائل میں سے تمباکو نوشی سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی چیز ہے‘۔ ’رائل انسٹی ٹیوٹ آف بلائنڈ‘ کی سربراہ انیتا لائٹ سٹون کا کہنا ہے کہ ’یہ انتہائی اہم معلومات ہیں اور ہمارے ادارے کے کام کی جگہوں اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کے مطالبے کے لیے مزید ثبوت فراہم کر رہی ہیں‘۔ برطانیہ کی حکومت نے کام کی تمام جگہوں پر تمباکو نوشی پر پابندی کی تجویز پیش کی ہے۔ تاہم شراب خانے اور پرائیویٹ ممبرز کلب اس سے مستثنیٰ ہوں گے ماخذ |
|
|
|
| شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا | مرزا عامر (21-01-11) |
|
|
#12 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,731
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم!
بریطانیہ میں تقریباً 3 سال سے بھی زیادہ کا عرصہ ہو چکا ھے سگریٹ نوشی کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے۔ فرسٹ، پبلک سیکٹرز میں، ہوٹل، ائرپورٹ، کلب، بار، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، آفیسیز وغیرہ وغیرہ ہر جگہ پر سگریٹ نوشی منع ھے اور اس پر سختی سے عمل بھی ھے پکڑے جانے پر جرمانہ ھے مگر لوگ ویسے ہی پرہیز کرتے ہیں۔ کسی بھی آفس کے باہر سے گزرو تو چائے کے وقفہ کے وقت تمام عملہ بمعہ ڈائریکٹر کے بلڈنگ کے باہر کھڑے سگریٹ پیتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ روڈ پر چلتے ہوئے سگریٹ پی سکتے ہیں اور گھر کے اندر نہیں بلکہ پیچھے کے گارڈن میں بھی سگریٹ پی سکتے ہیں۔ سیکنڈ۔ حکومت کے ایسا کرنے سے کافی حد تک کمی واقع ہوئی ھے پھر مزید کمی کے لئے این۔ ایچ۔ ایس میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی کچھ چیونگم انٹروڈیوس کروائی ہیں جو فری میں ملتی ہیں اس کے کھانے سے جب انسان سگریٹ پیتا ھے تو پینے والے کہتے ہیں کہ دل نہیں کرتا کچھ عجیب سی فیلنگ ہوتی ھے اور اس سے بھی سگریٹ پینے کی عادت چھوٹ جاتی ھے۔ تھرڈ، یہاں پر سگریٹ پر ڈیوٹی بھی بہت زیادہ کر دی گئی ھے کہ سگریٹ بہت مہنگا ھے اور مہنگا ہونے کی وجہ سے بھی سگریٹ نوشی میں کنٹرول ھے۔ لیکن جو بہت ہی زیادہ عادی ہیں وہ اپنا علاج نہیں کرواتے اگر وہ بھی ایسا کریں تو چھوڑ سکتے ہیں۔ یہاں پر سگریٹ مہنگا ھے اور الکوھل سستی ھے۔ پاکستانی سگریٹ نوش زیادہ تر پاکستان سے سگریٹ منگواتے ہیں یا یہاں پر بلیک میں بھی یورپ کے سگریٹ ملتے ہیں وہی ڈبے سستے میں خرید لیتے ہیں اس کے پینے سے نقصان بہت زیادہ ھے۔ سگریٹ پینا بہت بری عادت ھے اس سے جو نقصان ہوتا ھے وہ نظر تو نہیں آتا مگر پینے والے اسے محسوس کرتے ہیں مگر چھوڑ نہیں سکتے صحت بھی خراب اور رقم بھی ضائع جو کسی کام بھی نہ آ سکے۔ والسلام
__________________
|
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایک سگریٹ نوش کو نصحیت کرتے ہوئے ایک صاحب نے کہا کہ دیکھو تمہارے سگریٹ کی ایک ڈبی اتنے روپے کی آتی ہے۔۔۔ اور روز کی تم اتنی ڈبیاں پی جاتے ہو۔۔۔ اگر تم سگریٹ چھوڑ دو تو تمہاری ہفتہ کی اتنی بچت ہو گی اور ماہانہ اتنی اور سالانہ اتنی ہو گی۔۔۔۔
اگر تم اپنی اس بچت کا تسلسل برقرار رکھ سکو تو اتنے سالوں میں تم وہ سامنے والا گھر خرید کر اس کے مالک بن سکتے ہو۔۔۔۔ سگریٹ نوش نے پوچھا کون والا گھر۔۔۔۔۔ میاں نصحیت جی نے ہاتھ کا اشارہ کر کے بتایا کہ وہ ہ ہ والا۔۔۔۔۔ تو سگریٹ نوش بولا وہ اور اس کے ساتھ والا دونوں مکان میرے ہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ![]() ![]()
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا | dxbgraphics (07-06-11), راجہ اکرام (02-06-11) |
|
|
#14 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 7
کمائي: 215
شکریہ: 21
4 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
گھھگھجنگ معلومات کا شکریہ
|
|
|
|
|
|
#15 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
![]() ذرا یہ معلوم کر کے بتائیے گا کہ وہ کون سے سیگریٹ پیتا تھا؟
|
|
|
|
|
| راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا | حیدر (08-06-11) |
![]() |
| Tags |
| ہونے, ہوتے, کہنا, کتنی, کرتے, پہلی, پہلے, پروفیسر, یونیورسٹی, نیشنل, نوشی, نئی, منٹوں, مالی, مطابق, معلوم, اہم, انتباہ, بڑا, بنتا, ثابت, دل, سگریٹ, علم, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ہمیں کانٹوں پہ چلنا آگیا ہے | سیپ | شاعری اور مصوری | 1 | 13-01-11 07:58 PM |
| جن باٹوں سے تول كر دوگے، تمہيں بھی تو اُن ہی باٹوں سے تول كر ملے گا ناں! | ابو عمار | گپ شپ | 3 | 13-01-11 08:31 AM |
| ہونٹوں پہ محبت کے فسانے نہیں آتے | وسیم | شعر و شاعری | 0 | 19-01-09 09:45 PM |
| ہونٹوں پہ محبت کے فسانے نہیں آتے | The Great | شعر و شاعری | 0 | 11-08-08 05:58 PM |
| آئندہ 72/گھنٹوں میں پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیے جانے کا امکان | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 05-11-07 08:21 AM |