| عمومی سائنس عمومی سائنس |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,223
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلامُ علیکم
جرمنی کے فرانھوفر ہائنرش ہیرٹز انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے فائبر آپٹکس کے ذریعے ڈیٹا ٹرانسمیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ نیا ریکارڈ 10.2 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ ہے۔ 10.2 ٹیرا بٹس ڈیٹا کی مقدار کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اتنے ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے لیے 240 ڈی وی ڈیز درکار ہوتی ہیں۔ فائبرآپٹک کے ذریعے تیز ترین ڈیٹا منتقلی کا سابق ریکارڈ بھی برلن میں موجود اسی جرمن تحقیقی ادارے کے ہی سائنسدانوں نے 2005ء میں قائم کیا تھا، جو 2.5 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ تھا۔ ![]() HHI کے ایک محقق کارسٹن شمٹ لانگ ہارسٹ (Carsten Schmidt-Longhorst) نے ڈوئچے ویلے سے اس پیشرفت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ” ابھی تک دنیا بھر میں کوئی اور فائبرآپٹک کے ذریعے ہائی پَلس ریپیٹیشن ریٹ high pulse repetition rate کا طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے اس رفتار سے ڈیٹا منتقل کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کرپایا۔” کیا فائبرآپٹکس کے ذریعے اس سے تیز ڈیٹا ٹرانسمیشن بھی ممکن ہے؟ لانگ ہارسٹ کے مطابق HHI کے محققین 10.2 ٹیرا بٹس کی رفتار سے ڈیٹا کی منتقلی میں کامیابی پر وہ خود بھی حیران ہیں: ” جب ہم نے 2005ء میں 2.56 ٹیرا بٹس کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنے میں کامیابی حاصل کی تو میرا خیال تھا کہ یہ فائبر آپٹک کے ذریعے شاید ممکنہ رفتار کی حد کے قریب ترین ہے۔ فرانھوفر ہائنرش ہیرٹز انسٹیٹیوٹ برلن میں ڈیٹا ٹرانسفر کا نیا ریکارڈ قائم کرنے والی لیبارٹری اب جبکہ محض چھ سال بعد ہم نے سیریل ڈیٹا ٹرانمیشن کے ذریعے چار گنا زیادہ رفتار سے ڈیٹا منتقل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے، میں اس بات کو خارج از امکان قرار نہیں دے سکتا کہ مستقبل میں اس سے بھی زیادہ رفتار سے ڈیٹا کی منتقلی ممکن ہے۔” یہ حیران کن رفتار حاصل کرنے کے لیے سائنسدانوں نے ٹرانسمیشن پَلس ریپیٹیشن ریٹ یعنی ڈیٹا کو ساتھ لے جانے والی روشنی کے جھماکوں کی رفتار بڑھا دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہر پَلس پر اِن کوڈ شدہ ڈیٹا کی مقدار بھی ایک بِٹ (Bit) سے بڑھا کر چار بِٹ کردی۔ کیا عام صارف اس رفتار سے مستفید ہوسکے گا؟ کیا انٹرنیٹ صارفین مسقبل قریب میں اس رفتار سے ڈیٹا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرسکیں گے، اس سوال کے جواب میں HHI کے محقق شمٹ لانگ ہارسٹ کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک ابتدائی قدم ہے۔ کیونکہ یہ رفتار محض 29 کلومیٹر طویل نیٹ ورک میں حاصل کی گئی ہے، جبکہ عام صارفین ایک بہت طویل نیٹ ورک سے جُڑے ہوتے ہیں جس میں ہر 80 سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ڈیٹا ٹرانسفر کرنے والے سگنلز کی طاقت بڑھانی پڑتی ہے یعنی انہیں ایمپلیفائی کیا جاتا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران ڈیٹا کی منتقلی اور بینڈ وڈتھ کے حوالے سے دیگر کئی تجربات بھی کیے گئے ہیں۔ انہی میں سے ایک بہت اہم سال 2009ء میں Alcatel Lucent کی جانب سے کیا جانے والا تجربہ تھا۔ الکا ٹیل کے اعلان کے مطابق اس ادارے نے ایک کلومیٹر کے فاصلے تک 100 پیٹابٹس کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ رفتار ایک لاکھ گیگا بٹس کے برابر بنتی ہے۔ تاہم اس مقصد کے لیے متعدد لیزر بیمز استعمال کی گئیں۔ سورس: ڈی ڈبلیوڈی |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
ممکن ہے آپٹیکل فائیر زیادہ ڈالے ہوں۔ ۔ ۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,381
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اس دور میں سب کچھ ممکن ہے جی
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
انہوں نے یقینا فائبر آپٹک میں لیٹسٹ الٹرا ہائی کوالٹی مٹیریل استعمال کیا ہوگا جس سے یہ سپیڈ ممکن ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
__________________
اے ایمان والو اللّٰہ سے ڈرو اور اسکی طرف وسیلہ ڈھونڈو (جس کی بدولت تمہیں اس کا قُرب حاصل ہو ) اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ (المائدہ 35) ندامت میں جھکے ہوئے سر سے اطاعت میں جھُکا ہوا سر بہتر ہے
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہوتے, ہے۔, کلومیٹر, گئی, ڈنمارک, قدم, موقع, مقصد, منتقلی, ممکن, مطابق, انٹرنیٹ, استعمال, بڑھا, جواب, جانے, خود, دے, دنیا, رفتار, ریکارڈ, سوال, سال, صارف, صارفین |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| آن لائن فری ڈیٹا سٹوریج | ابن آدم | Ask Experts ماہرین کی رائے | 30 | 23-01-11 12:55 PM |
| ڈیٹا ریکوری سوفٹ وئیر | ابن آدم | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 6 | 23-07-10 12:24 AM |
| ڈیٹا ٹریولرز | wajee | کمپیوٹر ہارڈ ویر معلومات | 0 | 14-12-09 12:17 PM |
| ڈیٹا بیس منیجمنٹ | aruz | .Net اور VB پروگرامنگ | 24 | 25-08-09 10:26 PM |
| USB فلیش کا ڈیٹا غائب ۔ ۔ ۔ ۔ | فرحان دانش | Ask Experts ماہرین کی رائے | 15 | 18-02-09 12:38 PM |