واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس



عمومی سائنس عمومی سائنس


مسلمان سائنسدان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 4.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 16-01-09, 11:12 PM   #1
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default مسلمان سائنسدان

مسلمان سائنسدان

علم ہیئت و فلکیات کے میدانوں میں مسلمان سائنسدانوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے یونانی فلسفے کے گرداب میں پھنسے علم الہیئت کو صحیح معنوں میں سائنسی بنیادوں پر استوار کیا۔ اندلس کے عظیم مسلمان سائنسدان ابن رشد (جسے مغرب میں (Averroes) کے بدلے ہوئے نام سے یاد کیا جاتا ہے) نے سورج کی سطح کے دھبوں (Sunspots) کو پہچانا، (Gregorian) کلینڈر کی اصلاحات عمر خیام نے مرتب کیں، خلیفہ مامون الرشید کے زمانے میں زمین کے محیط کی پیمائش عمل میں آئی جن کے نتائج کی درستگی آج کے ماہرین کے لیے حیران کن ہے۔ سورج اور چاند کی گردش، سورج گرہن، علم المیقات (Time Keeping) اور بہت سے سیاروں کے بارے میں غیر معمولی سائنسی معلومات بھی البیرونی جیسے نامور مسلم سائنسدان نے فراہم کی۔ مسلمانوں کی علم المیقات (Time Keeping) کے میدان میں خصوصی دلچسپی کی وجہ یہ تھی کہ اس علم کا تعلق براہ راست نمازوں اور روزوں کے معاملات سے تھا۔

مغرب کے دور جدید کی مشاہداتی فلکیات (Observational Astronomy) میں استعمال ہونے والا لفظ Almanac بھی عربی الاصل ہے۔ اس کی عربی اصل المناخ (موسم) ہے۔ یہ نظام بھی اصلاً مسلمان سائنسدانوں نے ایجاد کیا تھا۔

علم ہئیت اور فلکیات (Astronomy) اور علوم نجوم (Astrology) کے ضمن میں اندلسی مسلمان سائنسدانوں میں اگرچہ علی بن خلاق اندلسی اور مظفرالدین طوسی کی خدمات بڑی تاریخی اہمیت کی حامل ہیں، مگر ان سے بھی بہت پہلے تیسری صدی ہجری میں قرطبہ (Cordoba)کے عظیم سائنسدان ”عباس بن فرناس“ نے اپنے گھر میں ایک کمرہ تیار کر رکھا تھا جو دور جدید کی سیارہ گارہ (Planetarium) کی بنیاد بنا۔ اس میں ستارے، بادل اور بجلی کی گرج چمک جیسے مظاہرِ فطرت کا بخوبی مشاہدہ کیا جاسکتا تھا۔ عباس بن فرناس وہ عظیم سائنسدان ہے جس نے دنیا کا سب سے پہلا ہوائی جہاز بناکر اڑایا۔ بعد ازاں البیرونی (Al-berouni) اور ازرقیل (Azarquiel) وغیرہ نے (Equatorail Instruments) کو وضع کیا اور ترقی دی۔

اس طرح قبلہ کے تعین اور چاند اور سورج گرہن (Lunar and Solar Eclipses) کو قبل از وقت دریافت کرنے، حتیٰ کہ چاند کی گردش کا مکمل حساب معلوم کرنے کا نظام بھی البطانی ابن یونس اور ازرقیل جیسے مسلم سائنسدانوں نے وضع کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے (Toledan Astronomical Tables) مرتب کیے۔

حساب، الجبرا، جیومیٹری (Mathematics, Algebra, Geometry) کے میدان میں الخوارزمی، مؤسسین علم میں سے ایک ہیں۔ حساب میں Algorism یا Algorithm کا لفظ الخوارزمی (Al-Khw ar izi mi) کے نام سے ہی ماخوذ ہے۔ ان کی کتاب (الجبر و المقابلہ) سولہویں صدی عیسوی تک یورپ کی یونیورسٹیوں میں بنیادی نصاب (Text Book) کے طور پر پڑھائی جاتی رہی اور اسی سے مغرب میں الجبرا متعارف ہوا۔ اس کتاب میں تفرق کی معکوس (Intergration) امر مساوات (Equation) کی آٹھ سو سے زائد مثالیں دی گئی تھیں۔ اس طرح صفر (Zero) کا تصور مغرب میں متعارف ہونے سے کم از کم 250 سال قبل عرب مسلمانوں میں متعارف تھا۔ ابوالوفاء، الکندی، ثابت بن القراء، الفارابی، عمر خیام، نصیرالدین طوسی، ابن البناء المراکشی، ابن حمزہ المغربی، ابوالکامل المصری اور ابراہیم بن سنان وغیرہ کی خدمات Arithmetic ،Algebra، Geometry اور Trigonometry وغیرہ کی خدمات کی حامل ہیں. حتیٰ کہ ان مسلمان ماہرین نے باقاعدہ اصولوں کے ذریعے Optics اور Mechanics کو بھی خوب ترقی دی۔

طبعیات، میکنیات اور حرکیات (Physics, Mechanics, Dynamic)

ابن سینا، الکندی، نصیرالدین طوسی اور ملا صدرہ کی طبعیات کی خدمات ابتدائی طور پر بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ بعد ازاں محمد بن زکریا، البیرونی اور ابوالبرکات البغدادی نے اسے مزید ترقی دی۔ الرازی نے علم التخلیقات میں (Cosmology) کو خاصا فروغ دیا۔ حرکت (Motion) اور سستی رفتار (Velocity) کی نسبت البغدادی اور ملا صدرہ کے نظریات و تحقیقات آج کے سائنسدانوں کے لیے بھی باعث حیرت ہے۔ پھر ابن الہیثم نے Attraction, Capillary, Gravitation, Velocities, Time, Space, Weight, Measurement, Atmosphere, Denisty جیسے موضوعات اور تصورات کی نسبت بنیادی مواد فراہم کرکے طبعیات (Physics) کے دامن کو علم سے بھردیا۔ اسی طرح Mechanics اور Dynamics کے باب میں بھی ابن سینا اور ملا صدرہ نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔

علم بصریات Optics

بصریات Optics کے میدان میں تو اسلامی سائنسی تاریخ کو غیر معمولی عظمت حاصل ہے۔ ابن الہیثم کی معرکۃ الآراء کتاب (On Optics) آج اپنے لاطینی ترجمے کے ذریعہ زندہ ہے۔ انہوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ Lense کی Magnifying Power کو دریافت کیا اور اس تحقیق نے Megnifying Lense کے نظریہ کو انسان کے قریب تر کردیا۔ ابن الہیثم نے ہی یونانی نظریہ بصارت Nature of Vision کو رد کرکے دنیا کو جدید نظریہ بصارت سے روشناس کرایا اور ثابت کیا کہ روشنی کی شعاعیں Rays آنکھوں سے پیدا نہیں ہوتیں بلکہ بیرونی اجسام (External Objects) کی طرف سے آتی ہیں۔ انہوں نے پردہ بصارت (Retina) کی حقیقت پر صحیح طریقہ سے بحث کی اور اس کا Optic nerve اور دماغ Brain کے ساتھ باہمی تعلق واضح کیا۔ مزید برآں ان کا نام Velocities Light، Lense، Observation، Astronomical، Meterology اور camera وغیرہ پرتاسیسی شان حامل ہے۔

بے ہوشی کا نظام (Anaesthesia)

علی بن عیسیٰ تاریخ عالم میں پہلا سائنسدان تھا جس نے سرجری سے پہلے مریض کو بے ہوش و بے حس کرنے کے طریقے تجویز کئے۔ اندلس کا نامور سرجن ابوالقاسم الزہراوی بھی آپریشن سے قبل مریض کو بے ہوشی کی دوا دینے سے بخوبی آگاہ تھا۔

علم الکیمیا (Chemistry)

علم الکیمیا کے باب میں خالد بن یزید 704ء اور امام جعفر صادق رضی اللہ عنہما 765ء کی شخصیات بانی اور مؤسس کی حیثیت سے پہچانی جاتی ہیں۔ نامور مسلم سائنسدان جابر بن حیان 776ء امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ ہی کا شاگرد تھا، جس نے کیمسٹری کی دنیا میں انمٹ نقوش چھوڑے۔

ان کے علاوہ اور بھی بہت سے مسلمان سائنسدان ہیں جنہوں نے اپنی علمی خدمات اور کارناموں سے دنیا کو حیران کردیا۔۔

جابر بن حیان فن کیمیا کا باوا آدم تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس نے کیمیاوی تجربے Experiment میں کمال پیدا کرکے اسکے نکات بیان کیے۔ اصول اور قاعدے مرتب کیے جو آج بھی مستعمل ہیں۔

1 عمل تصعید یعنی دواؤں کا جوہر اڑانا (Bublimation)۔ اس طریقے کو سب سے پہلے جابر نے اختیار کیا تاکہ لطیف اجزاء کو حاصل کرکے دواؤں کو مزید مؤثر بنایا جاسکے اور محفوظ رکھا جاسکے۔

2 جابر نے قلماؤ کرنے (Crystallistion) کا طریقہ بھی دریافت کیا اور اس نئے طریقے سے دواؤں کو قلمایا۔

3 فلٹر کرنا اسی نے بتایا اور اس کا طریقہ ایجاد کیا۔

4 محقق جابر نے تین قسم کے نمکیات بھی معلوم کیے۔

5 سب سے بڑا کارنامہ اس کا تیزاب ایجاد کرنا ہے۔ اس نے کئی قسم کے تیزاب بنائے۔ تیزاب بنانے میں اس نے گندھک شورا، ہیراکس اور نوشادر کو مناسب انداز سے استعمال کیا۔ تیزاب بنانے میں ایک بار اس کی انگلی بھی جل گئی تھی۔ جابر نے ایک ایسا تیزاب ایجاد کیا جو سونے کو پگھلا دیتا تھا۔

6 عالی دماغ جابر نے دھات کو بھسم کرکے کشتہ بنانے (Oxidisation) کا نازک طریقہ دریافت کیا۔ کسی دھات کو جڑی بوٹیوں کے ساتھ کس طرح آنچ دے کر بھسم کرتے ہیں۔ اس میں صحیح اندازے اور تجربے کی ضرورت ہے۔

7 جابر نے معلوم کیا کہ دھات کا کشتہ بنانے سے اس کا وزن کچھ بڑھ جاتا ہے۔ یہ اس کی تحقیق ہے۔

8 جابرنے لوہے پر تجربے کیے اور بتایا کہ لوہے کو کس طرح صاف کرکے فولاد بنایا جاسکتا ہے۔ جابر نے بتایا کہ لوہے کو زنگ سے کیسے بچایا جاسکتا ہے۔

9؂ اس نے موم جامہ (وہ کپڑا جس پر پانی کا اثر نہ ہو) بنایا تاکہ پانی یا رطوبت سے چیزوں کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔

10 جابر نے چمڑے کو رنگنے کا طریقہ دریافت کیا۔

11 اس نے بالوں کو کالا کرنے کے لیے خضاب کا نسخہ تیار کیا۔

12 جابر کی ایک بڑی اور مفید ایجاد قرع انبیق ہے۔ (Distillation apparatus) یہ عرق کھینچنے کا آلہ ہے اور یہ بھی مستعمل ہے۔ اس آلے کے ذریعے عرق کشید کرنے سے جڑی بوٹیوں سے لطیف اجزاء آجاتے ہیں اور اس کے اثرات محفوظ رہتے ہیں۔

Last edited by فیصل ناصر; 17-01-09 at 12:23 AM.
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
Arabian (26-06-09), کنعان (01-02-10), ام طلحہ (03-02-10)
پرانا 17-02-09, 10:37 PM   #2
Senior Member
 
arslansun's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 619
کمائي: 5,541
شکریہ: 1,072
222 مراسلہ میں 354 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: مسلمان سائنسدان

بہت عمدہ ۔
arslansun آف لائن ہے   Reply With Quote
arslansun کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (17-02-09)
پرانا 26-02-09, 03:47 PM   #3
Senior Member
 
aruz's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Lahore
عمر: 23
مراسلات: 365
کمائي: 5,323
شکریہ: 53
264 مراسلہ میں 554 بارشکریہ ادا کیا گیا
aruz کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں aruz کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: مسلمان سائنسدان

اگر ہم ان چیزوں پر ھی خوش ہوتے رہے اور آج کے دور میں کچھ نہ کیا جیسے نہی کر رہے تو ہمارا حال اسی طرح برا ھی رہے گا۔۔
ہمیں اپنے حال کو دیکھنا چاھے نہ کہ اپنے شاندار ماضی کو پڑھ پڑھ کر خوش۔۔۔
aruz آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-02-09, 05:14 PM   #4
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: مسلمان سائنسدان

لیجیئے جابر بن حیان کا خاکہ بھی دیکھ لیجیئے

shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
Arabian (26-06-09), فیصل ناصر (27-02-09)
پرانا 26-02-09, 05:18 PM   #5
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: مسلمان سائنسدان

لیجیئے ابن الہیثم کا خاکہ بھی دیکھ لیجیئے۔

Last edited by shafresha; 25-05-09 at 11:28 AM.
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
Arabian (26-06-09), فیصل ناصر (27-02-09), ام طلحہ (03-02-10)
پرانا 26-02-09, 05:22 PM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: مسلمان سائنسدان

لیجیئے الخوارزمی کا خاکہ بھی دیکھ لیجیئے
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
Arabian (26-06-09), فیصل ناصر (27-02-09)
پرانا 26-02-09, 05:24 PM   #7
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: مسلمان سائنسدان

لیجیئے ابنِ سینا کا خاکہ بھی دیکھ لیجیئے
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
Arabian (26-06-09), فیصل ناصر (27-02-09)
پرانا 02-03-09, 10:56 PM   #8
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
کمائي: 29,828
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: مسلمان سائنسدان

بہت خوب جزاک اللہ
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (02-03-09)
جواب

Tags
brain, external, فن, کمال, مکمل, موم, متعارف, آپریشن, آج, اللہ, انسان, اسلامی, خصوصی, دریافت, رفتار, سال, شاگرد, عیسیٰ, علی, عالم, صفر, صاف, صادق, صحیح, صدی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger