واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس



عمومی سائنس عمومی سائنس


کاکروچ ۔۔۔انسان کا دوست؟

Like Tree2Likes
  • 1 Post By نورالدین
  • 1 Post By ناصحی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-09-10, 07:32 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post کاکروچ ۔۔۔انسان کا دوست؟

کاکروچ ۔۔۔انسان کا دوست؟

شاید وہ دن دور نہیں ہیں جب کاکروچوں کو تجارتی طورپر پالا جانے لگے اور لوگ انہیں بخوشی اپنے گھروں میں قبول کرنے لگیں گے۔ کیونکہ ان کے اندر ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو ایم آرایس اے اور ای کولی کے امراض کے خلاف معدافت رکھتے ہیں، جن کا فی الحال علاج بہت دشوار اور پیچیدہ ہے۔
Name:  cockroach_480.jpg
Views: 59
Size:  33.0 KB
کیا آپ کاکروچ سے دوستی کرنے اور پالنے کا سوچ سکتے ہیں؟
یقنناً آپ کا جواب انکار میں ہوگا اور ممکن ہے کہ ناگواری کے اظہار کے لیے آپ برا سا منہ بھی بنائیں۔ دنیا کا شاید ہی کوئی حصہ ایسا ہوگا جہاں کاکروچ یا لال بیگ موجود نہ ہوں اور انہیں نفرت سے نہ دیکھا جاتا ہو۔ تاہم سائنس دانوں کاخیال ہے کہ آنے والے برسوں میں یہ سوچ بدل سکتی ہے۔

کاکروچوں کے بارے میں عام طورپر کہاجاتا ہے کہ وہ اتنے سخت جان ہیں کہ ایٹمی جنگ کے بعد اگردنیا میں کچھ باقی بچا تو وہ ممکنہ طور پر کاکروچ ہوں گے۔ ان کے خلاف کیڑے مار زہر کم ہی اثر کرتے ہیں، اسی لیے کاکروچوں سے چھٹکارہ پانے کے لیے اکثر اوقات ایسی ادویات کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے جس سے ان میں افزائش نسل کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔
کاکروچوں کی کئی اقسام ہیں اور وہ کھٹمل سے لے کر ٹڈی (لوکسٹ) کے سائز تک کے ہوتے ہیں۔
دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کا روزگار کاکروچوں سے بندھا ہے۔ وہ یا تو کاکروچ مارنے کی ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں میں کام کرتے ہیں یا ان فرموں سے وابستہ ہیں جو کیڑے مکوڑے اور کاکروچ مارنے کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔
شاید وہ دن دور نہیں ہیں جب کاکروچوں کو تجارتی طورپر پالا جانے لگے اور لوگ انہیں بخوشی اپنے گھروں میں قبول کرنے لگیں گے۔ کیونکہ ان کے اندر ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو ایم آرایس اے اور ای کولی کے امراض کے خلاف معدافت رکھتے ہیں، جن کا فی الحال علاج بہت دشوار اور پیچیدہ ہے۔

ایم آر ایس اے ایک ایسا بیکٹریا ہے جو جسم کے مختلف حصوں میں انفکشن پیدا کرتا ہے۔ یہ انفکشن آسانی سے ختم نہیں ہوتا کیونکہ زیادہ تر جراثیم کش ادویات اور اینٹی بائیوٹک اس پر اثر نہیں کرتیں۔
Name:  MRSA220207_400x379.jpg
Views: 62
Size:  50.8 KB
ایم آرایس اے کی علامتوں کا انحصار اس چیز پر ہوتا ہے کہ انفکشن کہاں ہے۔ اکثر اوقات یہ مرض جلد پر ایک پھوڑے کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ تاہم یہ مرض آپریشن کے زخموں، خون ، پھیپھڑوں اور پیشاب کی نالی میں بھی لاحق ہوسکتا ہے۔
ایم آرایس اے کے اکثر انفکشن پیچیدہ ہوتے ہیں اور وہ زندگی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
ایم آرایس اے کی طرح ای کولی ایک خطرناک مرض ہے یہ اسہال کی ایک ایسی قسم ہے جو اکثر اوقات خونی اسہال کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔
برطانیہ کی نوٹنگھم یونیورسٹی کے ماہرین کو معلوم ہوا ہے کہ کاکروچ کے اندر نو ایسے مرکبات موجود ہیں جوجراثیموں کے لیے انتہائی مہلک ہیں۔ ماہرین کو توقع ہے کہ وہ اس سے ایسی دوا بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے جو ایسے جراثیموں کے خلاف زیادہ مؤثر ہوگی ، جن کے خلاف اکثر دوائیں کوئی اثر نہیں کرتیں۔
سائنس دانوں کا کہناہے کہ کاکروچ کے دماغ اور اعصابی نظام میں پائے جانے والے ریشوں میں ایسی خصوصیات موجود ہیں جن سے ایم آرایس اے اور ای کولی کے 90 فی صد بیکٹریا کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اور وہ بھی انسانی خلیوں کو کسی طرح کا کوئی نقصان پہنچائے بغیر۔
کاکروچ پر ریسرچ کرنے والے سائنس دان سائْمن لی نے اپنی تحقیق کے نتائج نورٹنگھم میں جنرل مائیکرو بیالوجی سوسائٹی کے موسم خزاں کے اجلاس میں پیش کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ کاکروچ میں پائے جانے والا مالیکول ایم آرایس اے اور ای کولی کے انفکشن کے علاج میں مؤثر طورپر مدددے سکتا ہے ، جن پر موجودہ دور کی زیادہ تر دوائیں بے اثر ہوتی جارہی ہیں۔
سائمن لی کا کہنا تھا کہ یہ نئی دریافت جلد ہی دور حاضر کی ان کی دواؤں کا بدل بن جائے گی، جو ایم آرایس اے اور ای کولی کے علاج میں اگرچہ زیادہ مؤثر نہیں ہیں ، لیکن ان کے بہت زیادہ سائیڈ ایفکس ہیں

حوالہ : کاکروچ ۔۔۔انسان کا دوست؟ | خبریں | اردو
ارشی likes this.
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-09-10), فیصل ناصر (14-09-10), یاسر عمران مرزا (14-09-10), ناصحی (14-09-10), مرزا عامر (14-09-10), ارشی (14-05-12), سیپ (18-01-11), علامہ (18-09-10)
پرانا 14-09-10, 07:38 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post


---------------------------------------------------
Name:  9-8-2010_119156_1.gif
Views: 62
Size:  68.0 KB

نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-09-10), ناصحی (14-09-10), مرزا عامر (14-09-10)
پرانا 14-09-10, 07:40 PM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں
کوئی برانہیں ہے قدرت کے کارخانے میں
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-09-10), فیصل ناصر (14-09-10), نورالدین (14-09-10), محمدخلیل (14-09-10), مرزا عامر (14-09-10)
پرانا 14-09-10, 08:08 PM   #4
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کسی بھی جانور یا پرندے کی اہمیت کا احساس عام حالات یا سوچ سے لگانا آسان نہیں برصغیر میں گِدھ یا vulture کو نفرت سے دیکھا جاتا ہے لیکن یہ کافی عرصہ سے تیزی سے مر رہے ہیں اور انکے کم ہونے کی وجہ سے انڈیا اور پاکستان میں کئی سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ecological balance پر بُرا اثر پڑھنے سے باولے کتے سے کاٹنے والی بیماری ہَلکاٴو یا rabies میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

گِدھ یا vulture کو بچانے کیلیے اب انہیں مصنعوی طریقوں سے captivity میں پالا جا رہا ہے۔

v1.jpg
ارشی likes this.
__________________
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (14-09-10), مرزا عامر (14-09-10), ارشی (14-05-12)
پرانا 14-09-10, 08:12 PM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ بات طے شدہ ہے کے اللہ نے کوئی بھی چیز بیکار پیدا نہیں کی
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-09-10), نورالدین (14-09-10), مرزا عامر (14-09-10)
پرانا 14-09-10, 09:18 PM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (15-09-10)
پرانا 14-09-10, 09:27 PM   #7
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ایم آر ایس اے ایک ایسا بیکٹریا ہے جو جسم کے مختلف حصوں میں انفکشن پیدا کرتا ہے۔ یہ انفکشن آسانی سے ختم نہیں ہوتا کیونکہ زیادہ تر جراثیم کش ادویات اور اینٹی بائیوٹک اس پر اثر نہیں کرتیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ ایم آر ایس اے جان لیوا بھی ہو سکتا ہے ۔ اس سے بچاؤ کا طریقہ ہے صفائی نصف ایمان جی ہاں اپنے جسم کو اور خصوصا اپنے ہاتھوں کو صاف ستھرا رکھیں ۔ تو اس سے کافی تحفظ مل جاتا ہے
ایم آر ایس اے کے مریض کے زخم کو چھونے سے گریز کریں
Attached Images
   
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا

Last edited by مرزا عامر; 14-09-10 at 10:22 PM.
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-09-10), نورالدین (14-09-10)
پرانا 14-09-10, 09:44 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرے بھائی یہ تصاویر میری بھی نظروں میں ائی تھیں مگر کراہت کے مارے میں نے نہيں لگائی ۔
کوئی مناسب دیکھنے کے لائق تصویر لگائيں ۔
شکریہ
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-09-10), مرزا عامر (14-09-10)
پرانا 15-09-10, 12:03 AM   #9
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نورالدین مراسلہ دیکھیں
میرے بھائی یہ تصاویر میری بھی نظروں میں ائی تھیں مگر کراہت کے مارے میں نے نہيں لگائی ۔
کوئی مناسب دیکھنے کے لائق تصویر لگائيں ۔
شکریہ
کون سی تصاویر کراہیت آمیز ہیں‌بھائی؟؟؟؟
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (15-09-10), مرزا عامر (15-09-10)
پرانا 15-09-10, 12:26 AM   #10
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
کون سی تصاویر کراہیت آمیز ہیں‌بھائی؟؟؟؟
ایم آر ایس اے کے مریضوں کی تصویریں لگائی تھیں جو نور بھائی کی فرمائیش پر ہٹا دیں۔ ایم آر ایس اے کے زخم بہت خطرناک ہوتے ہیں۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-09-10), نورالدین (15-09-10)
پرانا 15-09-10, 11:43 AM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
ایم آر ایس اے کے مریضوں کی تصویریں لگائی تھیں جو نور بھائی کی فرمائیش پر ہٹا دیں۔ ایم آر ایس اے کے زخم بہت خطرناک ہوتے ہیں۔
کراہت سے ابکائی آ رہی تھی ۔
ایم آر ایس اے کے زخم دیکھ کر
۔ بہر حال
اللہ ہم سب کو ایسی آزمائشوں میں نہ ڈالے ۔ ۔
اور ہم سب کو صحت و صفائی کے بہترین اصولوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ،۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-09-10), مرزا عامر (15-09-10)
پرانا 18-09-10, 10:32 AM   #12
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 178
کمائي: 3,313
شکریہ: 72
128 مراسلہ میں 387 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معلومات تو بہت اچھی ہے لیکن لال بیگ کے ساتھ رہنا فی الحال تو نہیں۔
علامہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے علامہ کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (20-09-10), مرزا عامر (18-09-10)
جواب

Tags
color, com, health, کاکروچ, لوگ, نفرت, موجودہ, ممکن, مائیکرو, معلوم, آپریشن, اردو, بے, جواب, جلد, حصہ, خون, خلاف, دیکھا, دنیا, دریافت, زندگی, سائنس, شکل, علاج, صلاحیت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger