| عمومی سائنس عمومی سائنس |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
![]() یسویں صدی کے آغاز تک طبیعات کی دنیا میں نیوٹن کے اصولوں کا راج تھا۔ حرکت اور جمود کے بارے میں پیش کئے گئے اسکے نظریات کو صدیوں سے کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا۔ اِن قوانینِ حرکت کے مطابق کوئی ساکت جسم اُس وقت تک حرکت میں نہیں آسکتا جب تک اس پر کوئی قوت عمل نہ کرے اور کوئی متحرک جسم بھی اس وقت تک ساکت نہیں ہوسکتا جب تک اس پر کوئی قوت عمل نہ کرے۔ نیوٹن کے ان قوانین کے مطابق جب چیزیں زمین کی طرف گرتی ہیں تو وہ کششِ ثقل کے باعث متحرک ہوتی ہیں اور یہ قوت چھوٹے اور بڑے اجسام پر یکساں طریقے سے اثر انداز ہوتی ہے چنانچہ اگر ایک کلو اور دس کلو کے دو پتھر بلندی سے اکٹھے زمین پر پھینکے جائیں تو وہ ایک ساتھ زمین پر گریں گے۔ آئین سٹائین نے مکان و زمان، اجرام فلکی کے باہمی ربط و ضبط اور مادّہ و توانائی کے بارے میں جو انقلابی نظریات پیش کئے تھے اُن کی رُو سے کششِ ثقل نام کی کوئی قوت کائنات میں موجود نہیں ہے بلکہ کائنات میں پھیلی ہوئی بے پناہ توانائی جب سکڑ کر مادّی ٹکڑوں (اجرامِ فلکی) میں تبدیل ہوئی تو خلاء کی یک سوئی درہم برہم ہوگئی اور خلاء میں جگہ جگہ خم آگیا۔ ہم یہاں سہولت کے لیے خلاء کا لفظ استعمال کر رہے ہیں لیکن آئین سٹائین نے مکان و زمان (سپیس ٹائم ) کا لفظ استعمال کیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلکے اور بھاری جسم پر’ کشش‘ کا اطلاق ایک جیسا نہیں ہوتا۔ اس بات کو سمجھنے کے لیے تصور کیجئے کہ آپ کے کمرے میں کچھ اونچائی پر ربڑ کی ایک بڑی سی چادر تان دی جاتی ہے۔ اب چھت کے قریب سے ایک لیموں اس پر گرایا جاتا ہے۔ ربڑ کی چادر پر تھوڑی دیر لڑھکنے کے بعد لیموں کسی ایک جگہ پر ٹھہر جائے گا۔ اگر بہت غور سے دیکھیں تو لیموں جہاں پڑا ہوگا اس جگہ چادر میں بہت ہلکا سے جھکاؤ آگیا ہوگا۔ اب فرض کیجئے کہ ربڑ کی اسی چادر پر ہم ایک تربوز بھی گراتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ تربوز جہاں جاکر گرے گا وہاں چادر بہت اندر تک دھنس جائے گی اور تربوز کے نیچے ربڑ کا ایک گڑھا سا بن جائے گا۔ تربوز اپنی جسامت کے باعث چادر کے اتنے بڑے حصّے کو متاثر کرے گا کہ اگر لیموں کہیں آس پاس موجود ہے تو وہ بھی لُڑھک کر تربوز والے گڑھے میں آجائے گا۔ آئین سٹائین کا کہناتھا کہ جس چیز کو ہم کششِ ثقل سمجھتے ہیں وہ اصل میں مکان و زمان کی چادر میں پڑنے والا خم ہے چنانچہ نظامِ شمسی میں زمین اور دیگر سیارے اس لئے سورج کے گِرد نہیں گھومتے کہ سورج انھیں اپنی طرف کھینچتا ہے، بلکہ اس لِئےکہ سورج نے اپنے ارد گرد کے مکان و زمان میں جو خم پیدا کر دیا ہے یہ سیّارے اسی خمیدگی کی زد میں آئے ہوئے ہیں۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,277
شکریہ: 0
371 مراسلہ میں 828 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آئن اسٹائن یہودی ہونے کی وجہ سے شہرت پا گیا ورنہ تو اس زمانہ میں ایسے ایسے سائنسدان جیسے نیکولا ٹیسلا اپنی انتہائی ذہین ذہانت کے باوجود غربت کی حالت میں مرے ہیں۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 26
کمائي: 703
شکریہ: 3
18 مراسلہ میں 49 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ تو صرف محنت پر ھی منحصر ھے ۔ علم تو سب کے لیے ھے چاہے یھودی ہو یا مسلمان۔۔
جو محنت کرے گا علم اسی کا ھوگا۔ کاش مسلمان بھی محنت کرتے نھ کہ اپنے بھاییوں کی ٹانگیں کھینچنے میں لگ جاتے جیسے پوری دنیا میں ہو رھا ھے۔ ایک بات اور یھ سانسندان ایسے ھی کامئاب نھیں ہوے۔ 24 گہنٹون میں اگر کوی صرف 4 یا 6 گہنٹے کی نیند لے باقی سارا وقت علم کے لیے جدوجہد کرے تو علم تو آے گا نا اس کے پاس۔۔ کاش کے آج کل کے مسلمان بھی ہوتےاتنے محنتی اللہ ھم کو توفیق دے کھ ھم میں سے ھی لوگ اتنی محنت اور کچہ ایسا کر جایں کے دنیا دیکہے |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
ویسے خدا نے کائنات کیسے بنا دی ہے آئن سٹائن نے یہ بھی بتا دیا تھا ۔۔
کسی کو پتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ویسے مجھے پتا ہے
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟ |
|
|
|
|
|
#6 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
یہ تو واقعی میرے لیئے "اطلاع" ہے۔۔۔۔۔۔ ![]() ذرا تفصیل سے روشنی ڈالیں اس بات پر۔ والسلام طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے |
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 26
کمائي: 703
شکریہ: 3
18 مراسلہ میں 49 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اس نے یھی بتا یا تھا کھ پھلے کاینات ایک نقظہ پر تھی جس کا وزن ھماری پوری کاینات کے برابر۔۔
مطلب یھ کھ کمیت massصفر اور وزن پوری کانات کے برابر۔ پھر ایک دھماکھ ہوا جسے بگ بینگ کھا جا تا ھے اس دھماکے سے یھ ھماری کاینات تخلیق ھوی اور ھمارے روز و شب تخلیق کیے گیے یھ ایک مفروضہ پیش کیا گیا۔۔ اس کے علا وہ اسے جو نوبل پرایز ملا تھا اس کی خاص بات یھ ھے کھ اسکے نتایج کو آج تک پر کھا نھیں گیا۔۔ کیونکھ کوی بھی شے روشنی کی رفتار سے سفر نھیں کر سکتی۔۔ مگر اس کا یھ مطلب نھین کھ وہ جھوٹ ھے ۔۔ یھ ایک مفروضات ھیں۔ دوسری بات یھ کھ اس نے کھا تھا کھ اگر آپ کا جسم توانای میں تبدیل ھوجاے تو اپ زمان و مکان سے آزاد ھو جاو گے اگر اپ روشنی کی رفتار سے سفر کرلو تو راستہ کا سفر کم ھو جاے گا اگر اپ اگر اپ روشنی کی رفتار سے سفر کرلواپ کی عمر بھی کم ھو جاے گی مطلب جس رفتا ر سے بڑھ رھی ھے اس میں کمی ھو جاے گی۔ یھ تو ھماری عام زندگی میں اس کی مثالین ملنا ناممکن ھے مگر حضرت محمد صلی اللہ علیھ وسلم معراج پر گے تھے تو وہ براق پر گیے براق عربی مین برق سے نکلا جسکا مطلب لایٹ کا انرجی ھے اب آگے تو ماشااللہ سب کو ھی پتا ھے کھ وہ واپس بھی آگیے تھے اور بستر اسی طرح گرم تھا۔۔ ایک تجر بھ اور بھی گیا گیا اگر اپ بلٹ ٹرین مین کوی گھڑی رکھ دیں اور ایک گھڑی اپنے ھاتھ میں ھو تو سفر کے بعد بلٹ ٹرین والی گھڑی سست رفتار سے چل رھی ھوگی مطلب اس کا ٹایم پیچھے ھوگا۔۔ سبحان اللہ والحمداللہ واللہ اکبر اللہ کی نشانیاں پر غور کیجیے دنیا جھان کے اسرار کھل جائں گے اپ پر۔۔ |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 176
کمائي: 1,452
شکریہ: 274
77 مراسلہ میں 103 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| images, فرض, لوگ, نیند, نظامِ شمسی, معراج, آج, اللہ, بگ بینگ, جھوٹ, خدا, رفتار, راستہ, زندگی, زمانہ, سیارے, علم, عزت, غور, غربت, صدی, صدیوں, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پاکستان ٹیلیکمیونیکیشن اتھارٹی ۔۔۔۔ رجسٹر سمز کی معلومات | رضی | ویب سائٹس کا جائزہ | 18 | 10-05-10 10:45 AM |
| جلسے پر لگا تھا ایک سٹال | بھائی | گپ شپ | 4 | 25-10-08 07:36 PM |
| جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سٹریٹجک پروگرام اور آئی ایس آئی بارے منفی پروپیگنڈے کا سخت نوٹس لے لیا | ابن جلال | خبریں | 0 | 11-10-08 11:07 PM |
| کراچی اسٹاک:اس ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 9فیصد کمی کراچی … کراچی اسٹاک ا | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 22-06-08 08:31 PM |