واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس



عمومی سائنس عمومی سائنس


’مصنوعی ریشوں کے کپڑے سے آبی آلودگی‘

Like Tree1Likes
  • 1 Post By زبیرافتحار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-01-12, 08:12 AM   #1
Senior Member
 
زبیرافتحار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 612
کمائي: 11,125
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 966 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ’مصنوعی ریشوں کے کپڑے سے آبی آلودگی‘

’مصنوعی ریشوں کے کپڑے سے آبی آلودگی‘

ایک تازہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مصنوعی مرکبات سے تیار شدہ کپڑوں کی دھلائی کے دوران ان سے خارج ہونے والے پلاسٹک کے انتہائی باریک ذرات سمندروں میں جمع ہو رہے ہیں اور یہ ذرات غذائی چکر میں شامل ہو سکتے ہیں۔

تحقیق کاروں نے سمندرں میں ملنے والے پلاسٹک کے ان باریک ذرات کا منبع بھی تلاش کیا ہے جو ان کے مطابق مصنوعی مرکب سے تیار ہونے والے کپڑے ہیں۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ سنتھیٹک یا مصنوعی مرکب سے تیار ہونے والے کپڑے ہر دھلائی میں فی لباس ایک ہزار نو سو باریک فائبر ذرات خارج کرتے ہیں۔

اس سے پہلے کی تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ انسانی زندگی میں پلاسٹک کی مصنوعات کے بے تحاشہ استعمال کی وجہ سے ایک ملی میٹر سے بھی چھوٹے پلاسٹک کے ذرات جانوروں کی خوراک میں شامل ہو رہے ہیں اور ان کے ذریعے غذائی چکر کو آلودہ کررہے ہیں۔

اس تحقیق میں شامل یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سانتا باربرا کے ماحولیاتی ماہر مارک براؤن نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کی تحقیق سے یہ انکشاف ہوا تھا کہ ہمارے ماحول میں پلاسٹک کی جو آلودگی ہے اس کا 80 فیصد پلاسٹک کے ایسے ہی معمولی ذرات سے پیدا ہوتا ہے۔

ان کے بقول اسی انکشاف سے ان کے ذہن میں یہ معلوم کرنے کا خیال آیا کہ یہ آلودگی پلاسٹک کے کس قسم کے ذرات سے جنم لے رہی ہے اور یہ ذرات ہمارے ماحول میں آتے کہاں سے ہیں۔

مسٹر براؤن نے کہا کہ پلاسٹک کے یہ انتہائی معمولی ذرات پریشانی کا باعث ہیں کیونکہ شواہد بتاتے ہیں کہ یہ ذرات ہمارے غذائی چکر میں اپنا راستہ بنارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب کوئی جانور یہ پلاسٹک کھاتا ہے تو ہضم کے عمل سے گزرنے کے بعد یہ ذرات ان کے جسم کے خلیوں میں جگہ بنالیتا ہے۔

تحقیق کاروں نے یہ جاننے کے لیے پلاسٹک کے یہ معمولی ذرات کس حد تک ہمارے سمندروں میں موجود ہیں، بھارت، برطانیہ اور سنگاپور سمیت دنیا کے 18 ساحلوں سے پانی کے نمونے حاصل کیے۔

مسٹر براؤن نے بتایا کہ کسی بھی نمونے میں ایسا نہیں تھا کہ جس میں پلاسٹک کے یہ معمولی ذرات موجود نہ ہوں۔
ارشی likes this.
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے!

Last edited by زبیرافتحار; 30-01-12 at 08:15 AM.
زبیرافتحار آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (30-01-12), نبیل خان (30-01-12), ارشی (13-05-12), حیدر (30-01-12)
پرانا 30-01-12, 12:07 PM   #2
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

انسان جو چیز بھی بناتا ہے وہ الٹا اسی کو تباہ و برباد کرنے کے در پہ ہو جاتی ہے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (30-01-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سائنسدانوں نے مصنوعی جاندار تیار کر لیا (بی بی سی) shafresha دلچسپ اور عجیب 10 07-07-10 06:49 PM
مصنوعی ٹانگوں سے چلنے والی بلی جاویداسد خبریں 0 03-07-10 11:00 PM
::: آٹے کی مصنوعی قلت119 دکانداروں پرجرمانہ10 کو جیل بھیج دیا گیا ::: ابو کاشان خبریں 1 14-12-07 01:18 AM
آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر اعلیٰ خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 10:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger