واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عورت کہانی



عورت کہانی عورت کہانی


آئیڈیل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-11-10, 09:30 PM   #1
آئیڈیل
ام طلحہ ام طلحہ آف لائن ہے 07-11-10, 09:30 PM

آئیڈیل کیا ہے، یہ چیز آجکل اسے پریشان کر رہی تھی۔ یہ سلسلہ تب شروع ہوا جبکالج میں ایک نئی آنے والی الٹرا ماڈرن لڑکی ندا نے اس سے دوستی کی۔چند ہی دن کی دوستی میں وہ ایک دوسرے کو کافی جاننے لگی تھیں حالانکہ عائشہ کافی سادہ مزاج کی لڑکی تھی۔اسے شروع میں حیرت بھی ہوتی تھی کہ اتنی امیر اور ماڈرن لڑکی نے سب کو چھوڑ کر مجھے دوست کیوں بنایا۔

ایک دن اس نے آئیڈیل کے بارے میں عائشہ سے سوال کیا۔ اس نے لاپرواہی سے جواب دیا۔ میں نےتو کبھی اس بارے میں سوچا ہی نہیں۔ندا ہنسنے لگی۔ کتنی بیوقوف ہو تم، پھر تمہاری شادی کا کیا ہو گا؟ عائشہ حیران رہ گئی، یہ میرے سوچنے کا کام تھوڑی ہے۔ یہ تو میرے والدین کا کام ہے۔ ندا نےا سے مذاق کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ تم تو بالکل جاہلوں جیسی باتیں کرتی ہو، آج کے دور میں یہ سب کہاں ہوتا ہے۔ عائشہ نے کہا یہ سب اچھی باتیں میں نہیں ہمارے مذہب میں تو غیر مرد سے بات کرنا بھی منع ہے۔ آئیڈیل پرکھنا تو بیحد دور کی بات ہے۔ ندا نے کہا وقت بدل گیا ہے۔ اب تو لڑکیاں سمجھدار ہیں۔ اپنے فیصلے خود کرنے چاہئیں۔ تم بھی غور کرو تو تمہارے ارد گرد بھی کوئی نہ کوئی ضرور ہو گا جو تمہارا آئیڈیل ہوگا۔ انڈرسٹینڈنگ بڑھاؤ اور ماں باپ کو فیصلہ سنا دو۔عائشہ نے سختی سے اس بات کو رد کردیا اور صاف کہہ دیا کہ نہ تو اس نے کبھی ایسا سوچا ہے نہ ہی آئندہ وہ اس بارے میں بات کرنا چاہتی ہے۔

اس دن بات تو بظاہر ختم ہو گئی مگر دل میں اتری رہ گئی۔ وہ نادانستہ طور پر اس سوچ میں پڑ گئی کہ اسکا آئیڈیل کون ہے۔جانے کیسے اس کی نظروں میں ندا کے بھائی کا چہرہ آگیا، شاید وہی میرا آئیڈیل ہے۔سمارٹ پڑھا لکھا اور امیر۔ پھر اس نے اسی جذبے کے تحت اس کے بارے میں ندا سے پوچھنا شروع کر دیا۔ چند ہی دن میں ندا نے اس کے دل کی بات پکڑ لی اور کہہ دیا کہ اگر تم دونوں کی انڈرسٹینڈنگ ہو گئی تو میں خود تمہاری مدد کروں گی۔ عائشہ کو تو لگا کہ ایک پہاڑ سر ہو گیا مگر انڈرسٹینڈنگ کیسے ہو گی؟ ندا نے مسکراتے ہوئے کہا میں ہوں نا، یہ تم مجھ پہ چھوڑ دو۔

کچھ دن بعد ندا نے صبح صبح عائشہ سے کہا، آج میرے پاس زبردست خوشخبری ہے، آج کلاس چھوڑ دو۔ عائشہ نے کہا یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ میں نے تو آج تک کوئی کلاس مس نہیں کی، ندا نے کہا کچھ نہیں ہوتا، بہت ضروری بات ہے۔ وہ اسے کینٹین میں لے گئی۔ پھر جو بات اسنے بتائی عائشہ کو اس پر یقین ہی نہ آیا۔ ندا نے کہا کہ بھائی خود بھی تمہیں آئیڈیل سمجھتا ہے اور چھٹی کے ٹائم تمہیں دیکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ تم سے ملنا چاہتا ہے۔ ایک بار یہ پتہ چل جائے کہ تم دونو‫‫ں کی انڈرسٹینڈنگ ہو سکتی ہے تو میں اگلے ہی دن مما پاپا کے ساتھ تمہارا رشتہ لینے آجاؤں گی۔ پھر تم ہمارے گھر میں راج کرو گی۔ عائشہ تو تصور میں خود کو رانی سمجھنے لگی لیکن اس بات پر پریشان ہو گئی، میں اس سے کیسے مل سکتی ہوں۔مجھے تو ابو ہی لینے اور چھوڑنے آتے ہیں۔ ندا نے کہا بس یہ مجھ پہ چھوڑ دو، بس کل تیاری سے آنا، ایک کلاس لیں گے پھر چوکیدار کو 200 روپے پکڑائیں گے اور بس کام بن جائے گا۔عائشہ نے کہا مجھے ڈر لگتا ہے۔ میں تو اس سے کبھی ملی بھی نہیں، تم بھی چلو گی؟؟ ارے نہیں بیوقوف!! میں گئی تو یہاں سب کو کون سنبھالے گا، تم میرے ساتھ ہی ہوتی ہو، جو بھی پوچھے گا کوئی بہانہ بنا دوں گی۔ اور ڈر کیسا، مجھ پر بھروسہ نہیں ہے کیا۔ یوں کل کا پروگرام بن گیا کہ دس بجے وہ نکل جائے گی اور چھٹی سے آدھا گھنٹہ پہلے واپس آجائے گی۔ پھر اگر دونوں راضی ہوئے تو اگلے ہی دن انکے رشتے کی بات ہو جائے گی۔
جب وہ اگلی کلاس سے نکلی تو اسکی ایک دوست ہما نے اسے آواز دی۔ صبح کی کلاس میں تم کہاں تھیں؟؟ وہ میں لیٹ پہنچی تھی۔ہما نے کہا میں تو تمہیں ندا کےساتھ دیکھا تھا لیٹ کب تھیں تم؟؟ویسے ندا مجھے کوئی اچھی لڑکی محسوس نہیں ہوتی اس سے بچ کے رہنا۔ عائشہ کے دل کا چور زور سے دھڑکااور وہ ہما کے ساتھ الجھ پڑی تم تو بس ندا سے جیلس ہو کیونکہ اب میں تمہارے ساتھ نہیں ہوتی۔ کلاس لینا نہ لینا میری مرضی۔ ہما نے کہا چلو تمہاری مرضی، میں تو دوست کی حیثیت سے سمجھا رہی تھی۔
اگلی صبح عائشہ کالج پہنچی تو بہت بےچین تھی۔ دماغ کہتا تھا کہ ماں باپ کو دھوکہ دینا غلط ہے اور دل کہتا تھا کہ ایک دن کا رسک اور تمام زندگی کا راج۔اسی اثنا میں ہما آگئی۔اس نے پہلو تہی کر کے گزرنا چاہا تو ہما نے اسے روک لیا۔ عائشہ تم کہیں باہر تو نہیں جا رہیں؟ عائشہ کا دل حلق میں آگیا کہ اسے کیسے پتہ چلا، تم سے کس نے کہا؟ ہما نے کہا، عائشہ میری بات دھیان سے سننا۔پہلے تو یہ دیکھو۔ وہ اسے نوٹس بورڈ کے پاس لے گئی۔وہاں لیٹ فیس کی لسٹ لگی ہوئی تھی۔ وہاں ندا کے نام کے آگے والد کے نام کے ساتھ مرحوم لکھا تھا۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے، اس نے تو بتایا تھا کہ اسکے والد کی فیکٹری ہے۔ہما نے کہا اب تمہیں پتہ چلا کہ وہ تم سے جھوٹ بول رہی تھی۔ اب اصل بات سنو۔ ندا کے ساتھ باہردو لڑکے تھے دو الگ الگ بائیک پر۔وہ ان سے کہہ رہی تھی تصویریں احتیاط سے کھینچنا چہرہ ضرور آئے۔ وہ بہت بیوقوف ہے ۔میں اسے بھیج دوں گی۔ ایک بار ڈھنگ سے کام کر لیناپھر ہمیشہ ہم سے ڈر کرہماری بات مانتی رہے گی۔عائشہ کے تو ہوش اڑ گئے اس بات پر۔ کچھ تو تھا ورنہ ہما کو اس پلان کا کیا پتہ۔ ہما نے کہااس نے مجھے نہیں دیکھا تم چاہو تو گیٹ سے چیک کر لو اسکے بھائی کے ساتھ ایک اور بائیک والا لڑکا کھڑا ہے۔اس نے دیکھا تو ہما کی بات ٹھیک نکلی۔ ہما نے پوچھا، عائشہ وہ لڑکی تم تو نہیں ہو نا؟؟عائشہ نے گھبرا کر کہا، نہیں نہیں تم نےایسا کیوں سوچا؟ اسلئے کہ کل تم نے ہی اسکی باتوں میں آکر کلاس چھوڑی تھی۔ میں تو ڈر ہی گئی تھی لیکن یقین نہیں آرہا تھا کہ تم جیسی اچھے گھر کی لڑکی ایسا کر سکتی ہے۔ پتہ نہیں وہ کون لڑکی ہوگی بیچاری۔ہمیں ندا کو روکنا چاہئے۔ دونوں پرنسپل کے پاس گئیں اور ہما نے باہر والی گفتگو انہیں بتادی۔ انہوں نے پولیس کو فون کر دیا اور ان دونوں لڑکوں اور ندا کو گرفتار کر لیا گیا۔ چند ہی گھنٹے میں انہوں نے سب کچھ اگل دیا اور گینگ کے کئی اور سراغ مل گئے۔

عائشہ ہما کی کس قدراحسان مند تھی یہ وہ اسے بتا بھی نہیں سکتی تھی۔لیکن اس واقعے نے ان دونوں کی دوستی کے رشتے کو ہمیشہ کیلئے مضبوط کر دیا۔ساتھ ہی اس خیال کو بھی کہ ماں باپ کی تربیت اگر دینی بنیادوں پر ہو تو کبھی غلط نہیں ہوتی اور اگر اولاد اسکی سختی سے پیروی کرے تو کبھی نقصان نہیں اٹھا سکتی، کیونکہ دین میں ہی دنیا اور آخرت کی فلاح ہے۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین

 
ام طلحہ's Avatar
ام طلحہ
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 887
Reply With Quote
20 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (25-12-11), Miss Khan (09-11-11), فیصل ناصر (07-11-10), فائزہ (06-11-11), پاکستانی (07-11-10), ھارون اعظم (08-11-10), یاسر عمران مرزا (07-11-10), wajee (09-11-11), احمد نذیر (10-11-11), ارشد کمبوہ (15-11-10), بلال اویسی (08-11-10), حسنین ایوب (08-11-10), راجہ اکرام (08-11-10), رضی (09-11-11), سحر (07-11-10), شمشاد احمد (07-11-10), عامرشہزاد (08-11-10), عبدالقدوس (08-11-10), عبداللہ آدم (07-11-10), عروج (14-11-10)
پرانا 07-11-10, 09:53 PM   #2
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سکولوں ، کالجوں اوردفاتر میں لڑکیوں‌کو بلیک میل کرنے والے جو گروپ موجود ہیں ان کا ذکر جاوید چودھری نے بھی ایک کالم میں‌کیا۔کاش ہر لڑکی کو وقت پر عقل آ جائے اور وہ ان جیسے سبز باغ دکھانے والوں کے چکر میں پھنسنے سے بچ جائے۔ اس سلسلے میں والدین کو اپنے بچوں کا خوب دھیان رکھنا چاہیے۔ وہ ایک کہاوت بھی ہے نا۔
کہ اولاد کو کھلاؤ سونے کا نوالہ، مگر دیکھو شیر کی نظر سے

یا اسی سے ملتی جلتی کچھ اور۔۔۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (09-11-11), فیصل ناصر (07-11-10), فائزہ (06-11-11), ھارون اعظم (08-11-10), قاسمی (09-11-11), ام طلحہ (07-11-10), ارشد کمبوہ (15-11-10), حسنین ایوب (08-11-10), راجہ اکرام (08-11-10), شمشاد احمد (07-11-10), عبداللہ آدم (07-11-10), عروج (14-11-10)
پرانا 07-11-10, 10:05 PM   #3
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بالکل ٹھیک کہا آپ نے یاسر بھائی!! ماں باپ کا بچوں سے اتنا گہرا تعلق ہونا چاہئے کہ وہ انکے ایک قدم سے انکی منزل کا پتہ چلا سکیں۔ میری نظر میں اس معاملے میں ماؤں کا کردار بیحد اہم ہے۔ انہیں اپنی بچیوں کے اسقدر قریب ہونا چاہئے کہ بچیاں ان سے کچھ بھی نہ چھپا سکیں۔ خاصکر انکی تمام دوستیاں انکی نظر میں رہنی چاہئیں۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (09-11-11), فیصل ناصر (07-11-10), فائزہ (06-11-11), یاسر عمران مرزا (08-11-10), قاسمی (09-11-11), راجہ اکرام (08-11-10), عروج (14-11-10)
پرانا 08-11-10, 08:14 AM   #4
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فیصل بھائی آپکا تبصرہ بھی درکار ہے!!
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فائزہ (06-11-11), راجہ اکرام (08-11-10)
پرانا 08-11-10, 08:27 AM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فائزہ (06-11-11), قاسمی (09-11-11), ام طلحہ (08-11-10), راجہ اکرام (08-11-10)
پرانا 08-11-10, 08:43 AM   #6
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ھمم ۔
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-11-10), فائزہ (06-11-11)
پرانا 08-11-10, 08:45 AM   #7
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
ھمم ۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-11-10), فائزہ (06-11-11), قاسمی (09-11-11)
پرانا 08-11-10, 08:59 AM   #8
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
کچھ سوچ رہا تھا
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
فائزہ (06-11-11), قاسمی (09-11-11)
پرانا 08-11-10, 09:10 AM   #9
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تو شئیر کریں نا سوچتے سوچتے سب کو کنفیوز کیوں کر رہے ہیں؟؟؟
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-11-10), فائزہ (06-11-11), رضی (09-11-11)
پرانا 08-11-10, 09:27 AM   #10
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس تحریر پر میں اپنے والد کی ایک نصیحت شیئر کرنا چاہوں گی
میرے والد نے کہا تھاکہ کبھی تم کو کسی معاملے میں فیصلہ کرنے میں دشواری ہورہی ہو، تو یہ سوچو کہ میرے ماں باپ کیا مجھے اس بات کی اجازت دیں گے یا نہیں اگر نہیں، تو چاہے تمھارا کتنا ہی دل چاہ رہا ہو وہ کام کرنے کا لیکن کبھی وہ کام نہیں کرنا ،چاہے تم کو اجازت نا ملنے کی وجہ سمجھ نا آرہی ہو ۔
اس لیے کہ ماں باپ بلاوجہ کسی بات سے انکار کبھی نہیں کرتے ہیں ۔
آج خود اولاد والے ہوکر سمجھ آتا ہے کہ ماں باپ کیوں اتنی پابندیاں لگاتے ہیں
اللہ سب کی بیٹیوں اور بیٹوں کی حفاظت کرے اور ان کو سیدھے راہ پر رکھے
آمین
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (25-12-11), Miss Khan (09-11-11), فیصل ناصر (14-11-10), فائزہ (06-11-11), پاکستانی (08-11-10), ھارون اعظم (08-11-10), یاسر عمران مرزا (08-11-10), قاسمی (09-11-11), منتظمین (08-11-10), ام طلحہ (08-11-10), احمد نذیر (10-11-11), راجہ اکرام (08-11-10), عبدالقدوس (08-11-10), عروج (14-11-10)
پرانا 08-11-10, 09:47 AM   #11
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
اس تحریر پر میں اپنے والد کی ایک نصیحت شیئر کرنا چاہوں گی
میرے والد نے کہا تھاکہ کبھی تم کو کسی معاملے میں فیصلہ کرنے میں دشواری ہورہی ہو، تو یہ سوچو کہ میرے ماں باپ کیا مجھے اس بات کی اجازت دیں گے یا نہیں اگر نہیں، تو چاہے تمھارا کتنا ہی دل چاہ رہا ہو وہ کام کرنے کا لیکن کبھی وہ کام نہیں کرنا ،چاہے تم کو اجازت نا ملنے کی وجہ سمجھ نا آرہی ہو ۔
اس لیے کہ ماں باپ بلاوجہ کسی بات سے انکار کبھی نہیں کرتے ہیں ۔
آج خود اولاد والے ہوکر سمجھ آتا ہے کہ ماں باپ کیوں اتنی پابندیاں لگاتے ہیں
اللہ سب کی بیٹیوں اور بیٹوں کی حفاظت کرے اور ان کو سیدھے راہ پر رکھے
آمین
بات یہی ہے سحر کہ بچے ماں باپ کے دماغ سے تب ہی سوچ پاتے ہیں جب وہ خود ماں باپ بنتے ہیں۔بچوں کے ذہن میں یہ بات پختہ کرنا بیحد ضروری ہے کہ وہ جو بھی کہتے ہیں اپنے تجربے کی بنیاد پر درست ہی کہتے ہیں۔آپ نے بالکل درست کہا۔آجکل کے ماحول میں بیٹوں کیلئے بھی اسی طرح دعا مانگنی چاہئے جیسے بیٹیوں کیلئے مانگی جاتی ہے۔کیونکہ بیٹوں کی تربیت بھی آجکل بیحد محتاط ہو کے کرنے کی ضرورت ہے۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-11-10), فائزہ (06-11-11), ھارون اعظم (08-11-10), یاسر عمران مرزا (08-11-10), قاسمی (09-11-11), مسٹر شیف (14-11-10), راجہ اکرام (08-11-10), رضی (09-11-11), سحر (08-11-10), عبدالقدوس (08-11-10), عروج (14-11-10)
پرانا 08-11-10, 12:30 PM   #12
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,228
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

بہت اچھی اور سبق آموز تحریر ہے آپی۔

صحیح کہا کہ اگر ماں باپ کی تربیت اگر دینی بنیادوں پر ہو تو کبھی غلط نہیں ہوتی اور اگر اولاد اسکی سختی سے پیروی کرے تو کبھی نقصان نہیں اٹھا سکتی، کیونکہ دین میں ہی دنیا اور آخرت کی فلاح ہے۔
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-11-10), فائزہ (06-11-11), یاسر عمران مرزا (08-11-10), قاسمی (09-11-11), ام طلحہ (08-11-10), راجہ اکرام (08-11-10), عروج (14-11-10)
پرانا 08-11-10, 01:35 PM   #13
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
بہت اچھے ام طلحہ بہن ۔۔ جزاک اللہ خیر
جہاں ماں باپ کے لئے اپنے بچوں کی تربیت دینی رہنمائی میں کرنے کی ضرورت ہے وہیں اس طرح کی تحاریر کے ذریعے سے لوگوں کی آنکھیں کھولنے کی بھی ضرورت ہے قبل اس کے کہ کوئی انسان آئیڈل ازم کی چکا چوند میں اپنا سب کچھ تباہ کر دے۔

بے شک والدین کے فیصلے اپنی اولاد کے حق میں بہتر ہوتے ہیں۔ اگرچہ بعض اوقات وقتی طور پر بچوں کو بات سمجھ نہیں آئی لیکن وقت یہ ثابت کر دیتا ہے کہ والدین ٹھیک کہتے ہیں۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-11-10), فائزہ (06-11-11), یاسر عمران مرزا (08-11-10), قاسمی (09-11-11), ام طلحہ (08-11-10), رضی (09-11-11), عروج (14-11-10)
پرانا 08-11-10, 02:45 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماء شااللہ تحریر بہت اچھی ہیں
لیکن وقت بہت خطرناک؟
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-11-10), فائزہ (06-11-11), منتظمین (08-11-10), ام طلحہ (08-11-10)
پرانا 08-11-10, 07:38 PM   #15
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
تو شئیر کریں نا سوچتے سوچتے سب کو کنفیوز کیوں کر رہے ہیں؟؟؟
مناسب الفاظ یکجا نہیں کر پا رہا بصورت دیگر مجھ پر نافرمانی یا بغاوت کا فتویٰ بھی لگ سکتا ہے اسلئے چپ کو بہتر جانا
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-11-10), فائزہ (06-11-11), ام طلحہ (08-11-10), رضی (09-11-11)
جواب

Tags
کوشش, کلاس, کس, گھر, پولیس, پڑی, وقت, لڑکی, چور, ماں, امیر, بھائی, بول, جھوٹ, جیسی, جواب, دنیا, رشتے, زندگی, شادی, عائشہ, غور, غلط, صاف, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسلام اور میڈیکل سائنس ڈاکٹرنور اسلام اور عصر حاضر 3 22-05-12 12:39 PM
بیرون ملک سے میڈیکل کی جعلی ڈگریاں جاویداسد خبریں 0 09-07-10 03:02 PM
آئیڈیل شوہر محمدعمر قہقہے ہی قہقے 3 08-01-10 06:02 PM
بچہ انگلش میڈیم سکول The Great قہقہے ہی قہقے 0 16-09-09 04:13 PM
آئیڈیل محمدعدنان مزاحیہ شاعری 15 18-10-07 04:06 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger