واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عورت کہانی



عورت کہانی عورت کہانی


بے حیائی کا بڑھتاسیلاب اور خواتین کی زمہ داریاں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-08-11, 05:14 PM   #1
بے حیائی کا بڑھتاسیلاب اور خواتین کی زمہ داریاں
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 02-08-11, 05:14 PM

ہرطرف بے حیائی، برائی، بے پردگی، بے شرمی نظر آ رہی، ابلیس کے ایجنٹ متحرک شیطان کے آلہ کار فعال نظر آ رہے ہیں۔ اسلام کا استہزاءاور شعائر اسلام کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، گلیوں بازاروں، محلوں، علاقوں، شہروں اور دیہاتوں میں بے ہودگی کا سیلاب ہے جس میں امت مسلمہ ڈوبتی اور غرق ہوتی نظر آ رہی ہے۔
فحاشی کا یہ سونامی اخلاق و کردار اور شرم و حیاءکو بہا کر لے جا رہا ہے۔ ان حالات میں ایسے لوگوں کو اکیلا چھوڑ دینا عقل مندی ہے یا ان کو بچانا دانش مندی؟ یقینا ان کو بچانا، نیکی پر چلانا راہ حق کا راہی بنانا اور برائی سے روکنا عقل مندی بھی ہے اور ہمارا فریضہ بھی۔
ہم (بحیثیت مسلمان) تمام امتوں سے بہترین اس وجہ سے ہیں کہ نیکی کا حکم دیتے اور برائی سے منع کرتے ہیں۔ یہ ذمہ داری ہر عام و خاص، عوام و حکام اور مرد و عورت کی ہے۔ اس فرض سے بے رخی اختیار کرنا ملک و معاشرے کی تباہی اور افراد کی بربادی ہے، سابقہ قوموں کی تباہی، ہلاکت اور بربادی کا ایک بڑا سبب یہ تھا کہ وہ برائی کو دیکھ کر چشم پوشی اختیار کر لیتے تھے۔ اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ملک و معاشرے کو بے حیائی سے بچایا اور نکالا جائے اور اسے راہ حق کا راہی بنایا جائے۔ لہٰذا نصیحت کے عمل، دعوت کے مشن کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے جس کا کسی لمحے انکار ممکن نہیں۔ لقمان علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا! اے پیارے بیٹے! نماز قائم کر، نیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کر اور آنے والی آزمائش اورتکلف پر صبر کا دامن تھام لے، یقینا یہ بڑی ہمت کے کاموں میں سے ہے۔ یہی نصیحت ہر باپ اپنے بیٹے، ہر استاذ اپنے شاگرد اور ہر قائد اپنے کارکن کو کرے گا تو نیکی عام ہو گی برائی دم توڑے گی، معاشرہ پاک ہو گا، یوں تو حکومت کی بھی اولین ذمہ داری یہی ہے جس کا ذکر قرآن مجید میں موجود ہے۔ وہ لوگ جن کو ہم زمین میں اقتدار دیتے ہیں، وہ نماز کو قائم رکھنے، زکوٰة کے نظام کو منظم کرنے، نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرتے ہیں۔ آج حکومت وقت اور اس کے ادارے اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہی نہیں بلکہ بے حیائی کو پھیلانے میں اسلام دشمن قوتوں کے معاون بنے ہوئے ہیں۔
11جولائی 2011ءسوموار کے قومی اخبارات میں رنگین صفحہ پر محکمہ بہبود آبادی حکومت پنجاب کی طرف سے آبادی زیادہ، وسائل کم کے بعنوان سے اشتہار شائع کیا گیا جس میں ایک بے ہودہ، بے حیائی پر مبنی کارٹون بھی بنایا گیا۔ وہ کارٹون کچھ اس طرح تھا کہ ایک بے پردہ حاملہ عورت نے دو بچے ہمراہ لئے ہوئے ہیں، اس کے پیچھے اس کا خاوند تین بچوں کو اٹھائے اور ساتھ لئے ہوئے چل رہا ہے اور ایک بچہ اس جھولے میں ہے جو جھولا عورت کے بالوں اور مرد کی داڑھی سے بندھا ہوا ہے۔ نعوذ باللہ! یہ سنت رسول کا مذاق اڑایا گیا داڑھی کی تذلیل کی گئی ہے۔ یہ کارٹون انہی خاکوں کا تسلسل ہے جو ڈنمارک و ناروے وغیرہ نے رسول اللہ کے خلاف شائع کئے تھے۔ آخر ایسے خاکے اور کارٹون کس کے کہنے پر شائع ہوتے ہیں؟ وہ کون سے ادارے ہیں جو مسلمانوں کے ہاتھوں شعائر اسلام کا استہزاءکرواتے ہیں؟ تمام غیر مسلم این جی اوز اسلامی ممالک میں بے حیائی پھیلانے کے لئے سرگرم عمل ہیں اس کے لئے وہ افراد اور مال خرچ کر رہے ہیں۔ یوں تو عورتوں پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں کہ وہ مساجد میں نماز کی ادائیگی اور عید گاہ میں نماز عیدین اور خطبہ عید کے لئے گھر سے نہیں نکل سکتیں، مگر بازاروں میں خریداری کیلئے زیب و زینت کے ساتھ جانا اور اس طرح محکمہ بہبود آبادی کی طرف سے غیر ملکی این جی اوز کی تنخواہ پر کنواری لڑکیوں کا گھر گھر گھومنا اورشادی شدہ خواتین کو منصوبہ بندی کے طریقے بتانا کہاں کا انصاف اور عدل ہے، جبکہ مردوں کی طرح عورتوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ حق کا پرچار کریں، نیکی کا حکم کریں بے حیائی کی روک تھام میں بھرپور حصہ لیں۔ عورت کی تخلیق کا مقصد قطعاً یہ نہیں کہ وہ اشتہار میں چھپے، اشیاءکی خرید و فروخت کے لئے اپنے جسمانی اعضاءکو ظاہر کرے اور نرم و ملائم انداز سے مختلف چیزوں کو متعارف کروائے۔
مرد کی طرح عورت کی پیدائش کا مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا، نیکی خیر و بھلائی کو عام کرنا اور برائی بے حیائی اور فحاشی سے رکنا اور دوسرے کو روکنا ہے۔ نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے میں خواتین کی ذمہ داری اس عنوان سے محترم پروفسر ڈاکٹر فضل الٰہی حفظ اللہ نے ایک شاندار، جاندار، مدلل اور جامع کتاب تحریر فرمائی ہے، اس میں سات اہم ترین سوالات کے جوابات موجود ہیں۔
-1 کیا نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا عورتوں پر فرض ہے؟ -2 خواتین کے اس فریضہ کے ادا کرنے کی کیا اہمیت ہے؟ -3 کیا قرون اولیٰ کی عورتوں نے عام لوگوں، اعزا و اقارب اور شناسا لوگوں کا اجتناب کیا؟ -4 کیا ان نیک عورتوں نے علماءاور طلبہ کا احتساب کیا؟ -5 کیا انہوں نے اہل اقتدار اور اصحاب اختیار کو نیکی کا حکم دیا اور برائی سے روکا؟ -6 بازار میں عورت کو منصب احتساب پر فائز کرنے کا حکم کیا ہے؟ -7عورتوں کو بازار میں منصب احتساب سونپنے کی ممانعت کے متعلق شبہات کیا ہیں اور ان کی حقیقت کیا ہے؟
اس کے علاوہ اور بہت کچھ جو ایک عورت کے ذمہ ہے، اس کتاب میں منظم و مرتب شکل میں تعلیق و تحقیق، حوالہ جات اور تخریج مصادر و مراجع کے ساتھ 320 صفحات میں اب جو مطالعہ کریں، بے ہودہ ناولوں، ڈائجسٹوں، گندے رسائل و جرائد سے اپنی جان چھڑائیں۔ ایسا لٹریچر خریدنا، پڑھنا ایمان و حیا کی تباہی اور پیسے کی بربادی ہے۔ لہٰذا فحاشی کے اس طوفان بدتمیزی اور سونامی میں کودنے کی بجائے خواتین امر بالمعروف کے لئے وہی کردار ادا کریں جو امہات المومنین اور صحابیات رضوان اللہ علیہن اجمعین نے کیا تھا، اس میں ہماری نجات، معاشرے کی فلاح اور ملک کا تحفظ و دفاع مضمر ہے۔



بشکریہ ،، ہفت روزہ جرار
والسلام ،، علی اوڈ راجپوت
ali oadrajput
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ.

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 325
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (02-08-11), فخر بٹ (14-08-11), پاکستانی (09-08-11), احمد نذیر (04-08-11), غلام خان (17-08-11)
جواب

Tags
فروخت, فرض, پیارے, پاک, ڈنمارک, قرآن, نماز, ناروے, نظر, منصوبہ, ممکن, متعارف, مجید, معاشرہ, آبادی, آج, ایمان, اسلام, بچوں, خواتین, داڑھی, روزہ, عورت, عقل, عبادت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مغوی جہاز میں دو دن کا تیل رہ گیا :پاکستانی کپتان جاویداسد خبریں 0 25-08-10 11:13 PM
سیلاب سے ملک بھر میں تیل کی دستیابی اور ترسیل شدید متاثر، استعمال میں 50 فیصد کمی گلاب خان خبریں 0 18-08-10 03:24 AM
پاکستان کےایک حسین اور دلکش مقام، چھتر پلین کا ویڈیو اور کچھ تصویریں ناصحی پاکستان کی سیاحت 6 05-06-10 09:42 AM
انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔ ام غزل گپ شپ 21 10-04-09 02:32 AM
انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے خرم شہزاد خرم گپ شپ 22 10-04-08 07:50 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger