واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عورت کہانی



عورت کہانی عورت کہانی


حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-02-11, 01:39 PM   #1
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا
سیپ سیپ آف لائن ہے 10-02-11, 01:39 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

نام ونسب
رملہ نام ام حبیبہ کنیت۔سلسلہ نسب کچھ یوں ہے
رملہ بنت ابی سفیان صخربن حرببن امیہ بن عبد شمس ۔والدہ کا نام صفیہ بنت ابوالعاص تھا۔جو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی حقیقی پھوپھی تھیں
ولادت
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے۱۷ سال پہلےپیداہوئیں
(اصابہ ج۸ص ۸۴)

نکاح اول
عبیداللہ بن جحش سے جوحرب بن امیہ کے حلیف تھے نکاح ہوا(اصابہ ج۸ص ۸۴)
اسلام
اپنے شوہر کے ساتھ مسلمان ہوئیں اور حبشہ کی طرف ہجرت کی بدقسمتی سے ان کے شوہرنے حبشہ میں جاکر عیسائی مذہب اختیار کیاحضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے بھی اپنے باطل مذہب کی دعوت دینے لگ گیا۔لیکن وہ اسلام پر قائم رہیں اب وہ وقت آگیاکہا ان کو اسلام اور ہجرت کی فضیلت کے ساتھ ام المؤمنین بننے کا شرف بھی حاصل ہو ۔
عبیداللہ نے عیسائی ہوکربلکل آزادانہ زندگی بسر کرنا شروع کی ،وہ شراب پینے کا بھی عادی ہوگیا
بالآخر اس کی موت بھی ہوگئی(زرقانی ج ۳ ص۷۶ بحوالہ ابن سعد)
نکاح ثانی
عدت کے دن ختم ہوئےتوآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عمروبن امیہ ضمری کونجاشی کی خدمت میں بغرض نکاح بھیجا جب وہ نجاشی کے پاس پہنچے تواس نے حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا ذریعے سے پیغام دیاکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مجھ کو تمھارے نکاح کے لیے لکھاہے انھوں نے خالد بن سعید اموی کووکیل مقرر کیااور اس مژدہ کے صلہ میں ابرہہ کو چاندی کےدوکنگن اور انگوٹھیاں دیں جب شام ہوئی تونجاشی نےحضرت جعفررض بن ابی طالب اور وہاںکے مسلمانوں کوجمع کرکے خود نکاح پڑھایا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سےچارسودینارمہراداکیا
نکاح کے بعدحضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بحری جہاز میں بیٹھ کرروانہ ہوئیںاور مدینہ کے بندرگاہ پراتریںآ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ضیبر میں تشریف رکھتے تھے اور پھر حضرتحضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے جاملیںیہ سن ھ ۷ یا۸ کا واقعہ ہےاس وقت
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کی عمر ۳۶،۳۷ سال تھی
اولاد
پہلے شوہر سے دوبچے پیداہوئےعبداللہ اورحبیبہ۔حبیبہ رض نےآغوش نبوت میں تربیت پائی اور داؤد بن عروہ بن مسعودکو منسوب ہوئیں جو قبیلہ ثقیف کے رئیس اعظم تھے
حلیہ
خوبصورت تھیںصحیح مسلم میں ابوسفیان (حضرت ام حبیبہ رض کے والد)کی زبانی منقول ہےعندی احسن العرب واجملہ ام حبیبہ رض
میرے ہاں عرب کی حسین تر اور جمیل ترعورت موجود ہے(اصابہ ج۸ ص۸۵ بحوالہ ابن سعد )
فضل وکمال
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے حدیث کی کتابوں میں 65 روایتیں منقول ہیں راویوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے،بعض کے نام یہ ہیں۔حبیبہ رض،(دختر)معاویہ رض،اور عتبہ (دونوں ابوسفیان رض کے بیٹے)
عبداللہ بن عتبہ ،ابو سفیان بن سعید ثقفی،سالم بن سوار،صفیہ بنت شیبہ،زینب رض بنت ابوسلمہ رض عروہ بن زبیررض ، ابوصالح السمان اورشہر بن حشب شامل ہیں
اخلاق
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے جوش ایمان کایہ منظر قابل دید ہےکہ فتح مکہ سے قبل جب ان کے والد محترم ابوسفیان کفر کی حالت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ آئے اور ان کے گھر گئے توآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بچھونے پر بیٹھناچاہتے تھےحضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے یہ دیکھ کربچھوناالٹ دیا۔اس پر ابوسفیان سخت برہم ہوئے بچھونا اس قدر عزیز ہے کہ باپ کو بھی بیٹھنے نہیں دیا
بولیں یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کافرش ہے اور آپ مشرک ہیں اس بناپر ناپاک ہیں۔ابو سفیان نے کہاتو میرےپیچھے بہت بگڑگئی (اصابہ ج۸ ص ۸۵بحوالہ ابن سعد)
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا فطرۃ نیک مزاج تھیںایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا میری بھن سے آپ نکاح کرلیجیے۔فرمایا کیا تمھیں یہ پسندہے؟ ۔بولیں ہاں میں ہی آپ ص کی تنہابیوی نہیں ہوںاس لیے میں یہ پسند کرتی ہوں کہ آپ کے نکاح کی سعادت میں میرے ساتھ میری بھن بھی شریک ہو
(صحیح بخاری ج ۲ص 764)
وفات
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے اپنے بھائی حضرت امیر معاویہ رض اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں
سن ھ ۴۴ میں وفات پائی اورمدینہ میں دفن ہوئیں اس وقت ان کی عمر۷۳برس تھی
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 69
Reply With Quote
جواب

Tags
کتابوں, گھر, یوں, وقت, مکہ, موت, مسلمان, مسلمانوں, ایمان, اللہ, امیر, بھائی, حدیث, خدمت, دیں, زندگی, زمانہ, سال, شوہر, شام, شروع, عیسائی, عادی, عثمان, عزیز


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger