واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عورت کہانی



عورت کہانی عورت کہانی


حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-02-11, 12:34 PM   #1
حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہا
سیپ سیپ آف لائن ہے 10-02-11, 12:34 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہا حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی تھیں ۔سلسلہ نسب اس طرح ہے۔
حفصہ بنت عمرابن خطاب بن نفیل بن عبدالعزی بن ربا ع بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن لوی بن فہر بن مالک
والدہ کا نام زینب بنت مظعون تھاجو مشہور صحابی حضرت عثمان بن مظعون کی ہم شیرہ تھیں اور خود بھی صحابیہ رضی اللہ تعالی عنہا تھیں حضرت حفصہ اور حضرت عبداللہ بن عمر حقیقی بھن بھائی تھے حضرت حفصہ ؓبعثت نبوت سے پانچ سال قبل پیداہوئیں اس وقت قریش خانہ کعبہ کی تعمیر میں مصروف تھے

۔
نکاح

پہلانکاح خنیس بن خذافہ سے ہواجو خاندان بنوسہم سے تھے
اولاد
آپ رضی اللہ تعالی عنہا نے کوئی اولاد نہیں چھوڑی
اسلام
ماں باپ اور شوہر کے ساتھ مسلمان ہوئیں
ہجرت اور نکاح ثانی
شوہر کے ساتھ مدینہ کو ہجرت کی ،غزوہ بدرمیںحضرت خنیس نے زخم کھائے اور واپس آکران ہی زخموں کی وجہ سےشہادت پائی عدت کے بعدحضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کوحضرت حفصہ کے نکاح کی فکر لاحق ہوگئی اسی زمانہ میں حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا کا انتقال ہوچکاتھااس بنا پر حضرت عمرفاروق سب سے پہلے حضرت عثمان سے ملےاور ان سے حضرت حفصہ کے نکاح کی خواہش ظاہر کی انھوں کہا میں اس پر غورکروں گا،چنددنوں کے بعدملاقات ہوئی تو صاف انکار کردیا
حضرت عمرفاروق نے مایوس ہوکرحضرت ابوبکرصدیق سےذکر کیاانھوں نے خاموشی اختیار کی حضرت عمر کوان کی بے التفاتی سے رنج وغم ہوا۔
(اور یہ سب کچھ اس لیے ہی ہورہا تھا کہ ایک عظیم المرتبت ہستی سے نکاح ہونا تھا)
اس کے بعد خود رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہاسے نکاح کی خواہش کی،چنانچہ نکاح ہوگیا
بعدازاںحضرت ابوبکرحضرت عمر سے ملےاور کہا کہ جب تم نےمجھ سے حفصہ کے نکاح کی خواہش کی اور میں خاموش ہورہاتو تم کو ناگوارگذرا۔لیکن میں نے اسی بناپرکچھ جواب نہیں دیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا ذکر کیاتھا۔اور میں آپ ص کا رازفاش کرنا نہیں چاہتاتھااگر رسول کا ان سےنکاح کا قصد نہ ہوتاتو میں ان کے لیے آمادہ تھا(صحیح بخاری ج۲ص۵۷۱اور اصابہ ج۸ص۵۱)
.
فضل وکمال
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کئی صفات کی جامع تھیں ،آپ کا فضل وکمال اس سے ہی ظاہر ہے کہ آپ سے 60 احادیث مروی ہیںجو انھوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ سے سنی تھیں(زرقانی ج۳ ص۲۷۱)
اس کے علاوہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ،حضرت حمزہ،صفیہ بنت ابوعبید،حارثہ بن وہب،مطلب بن ابی وادعہ،ام مبشر انصاریہ ،عبداللہ بن صفوان بن امیہ ،اورحضرت عبدالرحمن بن حارث بن ہشام رضی اللہ عنہم آپ کے شاگردوں میں سے ہیں(زرقانی ج۳ ص ۲۷۱)
۔
حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا اخلاق اور زہدوتقوی میں بھی دریکتاتھیں ابن سعد میں ہے کہ وہ دن کو روزہ رکھنے والی اور رات کو قیام(نفل وتہجد میں)کرنے والی تھیں اور حسن اتفاق کہ جس وقت ان کی وفات ہوئی تھی تو وہ حالت روزہ میں تھیں
وفات
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نےماہ شعبان ۴۵ سن ہجری میں مدینہ میں انتقال کیا۔یہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت کا زمانہ تھا،مروان نے جو اس وقت مدینے کا گورنرتھانماز جنازہ پڑھائی اور کچھ دور تک جنازہ کو کاندھادیا،اس کے بعد حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جنازہ کو قبر تک لے گئے،ان کے بھائی حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ اور ان کے چاروں بیٹوں عاصم،سالم، عبداللہ اورحمزہ رضی اللہ عنہم نے قبر میں اتارا
یاد رکھیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرح حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سن وفات میںاختلاف ہے
ایک روایت ہے کہ جمادی الاولی سن ھ ۴۱ میں وفات پائی اس وقت ان کی عمر۵۹ سال تھی
اور ایک دوسری روایت کے مطابق آپ رض کی وفات سنہ ھ۴۸ میں ہوئی اس اعتبار سے پھر عمر 63 سال ٹھہرتی ہے

ایک یہ روایت بھی ہے کہ انھوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور خلافت سنہ ھ ۲۷ میں وفات فرمائی ۔ یہ روایت اس بنا پر پیداہوگئی کہ وہب نے ابن مالک سے روایت کی ہے کہ جس سال افریقہ فتح ہوا حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے اسی سال انتقال کیااور افریقہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں سنہ ھ ۲۷ میں فتح ہواتھا لیکن یہ سخت غلطی ہے،اس لیے کہ افریقہ دومرتبہ فتح ہواتھادوسری مرتبہ فتح حضرت معاویہ بن خدیج کے ہاتھوں ہوئی تھی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں چنانچہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کی وفات بھی حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور میں ہی ہوئی تھی
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 182
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
مون (10-02-11), عبداللہ حیدر (10-02-11)
پرانا 10-02-11, 01:14 PM   #2
Senior Member
 
مون's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 1,672
کمائي: 14,886
شکریہ: 2,817
893 مراسلہ میں 1,674 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی شیرنگ اور معلومات ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ
مون آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
قصد, مسلمان, اللہ, امیر, بھائی, بے, جواب, حسن, روزہ, رات, زمانہ, سال, شوہر, شعبان, عائشہ, عبداللہ, عبدالرحمن, عثمان, عظیم, غلطی, صفات, صاف, صاحبزادی, صحیح, صحابی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
::::: حدیث کی تعریف اور اقسام کا تعارف ::::: آپ کے سوال اور ان کے جواب ابن یعقوب اقسام حدیث 16 24-05-10 10:03 PM
حمد باری تعالی wajee شعر و شاعری 0 28-10-09 09:28 PM
حمد باری تعالی wajee شعر و شاعری 3 12-10-09 01:53 AM
سیاسی جماعتیں مستقبل پر توجہ دیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں،صدر پرویز،آزادانہ اور شفاف انتخابات قابل تعریف ہیں،امریکی سینیٹرز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger