واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عورت کہانی



عورت کہانی عورت کہانی


حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-02-11, 01:33 PM   #1
حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا
سیپ سیپ آف لائن ہے 10-02-11, 01:33 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
نام ونسب
زینب نام ام الحکیم کنیت قبیلہ قریش کے خاندان اسد بن خزیمہ سے ہے
سلسلہ نسب یہ ہے ۔زینب دنت جحش بن رباب بن یعمر بن صبرہ مرہ بن کثیربن غنم بن دودان
سعد بن خزیمہ
والدہ کا نام امیمہ تھا جو عبدالمطلب جد رسول صلی اللہ علیہ وسلم دختر تھیں اس بنا پر حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہاآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی پھوپھی زراد بھن تھیں
اسلام
نبوت کے ابتدائی دور میں اسلام لائیں اسدالغابہ ج ۵ ص 463 میں ہے کانت قدیمۃ الاسلام کہ وہ قدیم الاسلام تھیں
نکاح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ جو آپ کے آزاد کردہ غلام اور متبنی تھے ان کا نکاح کردیا۔اسلام نے دنیا میں مساوات کی جو تعلیم رائج کی ہے اور پست وبلندکو جس طرح ایک جگہ پر لاکر کھڑاکردیا ہے،اگرچہ تاریخ میں اس کی ہزاروں مثالیں موجود ہیں لیکن یہ واقعہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے ان سب پر فوقیت رکھتاہے کیعنکہ اسی عملی تعلیم کی بنیاد قائم ہوتی ہے ۔قریش اور خصوصا خاندان ہاشم کوتولیت کعبہ کی وجہ سے عرب میںجو درجہ حاصل تھا اس کے لحاظ سےشاہان یمن بھی ان کے ہمسری کا دعوی نہیں کرسکتے تھے لیکن اسلام نے محض تقوی کو بزرگی کا معیارقراردیااور فخر وادعاءکوجاہلیت کا شعار ٹھہرایاہے،اس بناپراگرچہ حضرت زید رضی اللہ عنہ بظاہرغلام تھےتاہم چونکہ وہ مسلمان اور مردصالح تھےاس لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے ساتھ حضرت رضی اللہ عنہا کا عقد کردینے میںکوئی تکلف نہیں ہوئی
تقریبا ایک سال تک دونوں کا ساتھ رہالیکن پھر تعلقات قائم نہ رہ سکے اور نوبت طلاق تک جاپہنچی چنانچہ حضرت زید رض نے طلاق دیدی
حرم نبوت میں آنا
۔عرب میں ایک جاہلیت کی رسم تھی کہ جسے متبنی(منہ بولی بیٹا)بنایاجاتاتھااسے حقیقی بیٹا ہی تصور کیا جاتاتھا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے متبنی کی مطلقہ حضرت زینب رض کے ساتھ نکاح کرکے اس جاہلانہ رسم کا قلعہ قمع کیا اور حضرت زینب رضی اللہ عنیہا کی اس میں حوصلہ افزائی بھی فرمائی
حلیہ
حضرت زینب رضی اللہ عنہا کوتاہ قامت لیکن خوبصورت اور موزوں اندام تھیں
(زرقانی ج ۳ص۲۸۳)
فضل وکمال
روایتیں کم کرتی تھیں کتب حدیث میں ان سے صرف گیارہ روایتیں منقول ہیں راویوں میں حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا،زینب بنت ابی سلمہ رض ،محمد بن عبداللہ بن جحش رض (برادرزادہ)کلثوم بنت طلق داخل ہیں
اخلاق
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیںحضرت زینب نیک خو،روزہ دار،ونماز گذارتھیں(زرقانی بحوالہ ابن اسد)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے کوئی عورتزینب رضی اللہ عنہا سےزیادہ دیندار،پرہیزگار،زیادہ راست گفتاع،زیادہ فیاض،مخیر اور خداکیرضاجوئی میں زیادہ سرگرم نہیں دیکھی
فقط مزاج میں زراتیزی تھی جس پر ان کو بہت جلد ندامت بھی ہوتی تھی
(مسلم ج۲ ص ۳۳۵)
حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا زہدوتقوی اور تورع میں یہ حال تھا کہ جب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگائی گائی اور اس تہمت میں خود حضرت زینب رض کی بھن حمنہ شریک تھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی اخلاقی حالت دریافت کی تو انھوں نے صاف لفظوں میں کہہ دیاماعلمت الاخیرا مجھ کو حضرت عائشہ رض کی بھلائی کے سوا کسی چیز کا علم نہیں
حضرت عائشہ رض کو ان ان کے اس صدق وقرارحق کا اوعتراف کرنا پڑا
عبادت میں نہایت خشوع وخضوع کے ساتھ مصروف رہتی تھیں ایک مرتبہ مہاجرین پر کچھ مال تقسیم کررہے تھے حضرت زینب رضی اللہ عنہا اس معاملے میں کچھ بول اٹھیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ڈانٹا ۔آپ نے فرمایا ان سے درگذرکرو یہ اواہ ہیں ( یعنی خشوع خضوع اورتواضع واتقوی والی ہیں)
(اصابہ ج ۸ص ۹۳)
وفات
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ازواج مطہرات رضی اللہ عنھن سے فرمایاتھا
تم میں مجھ سے جلدوہ ملے گی جس کا ہاتھ لمباہوگا
یہ استعارۃ فیاضی کی طرف اشارہ تھالیکن ازواج مطہرات اس کو حقیقت سمجھیں۔چنانچہ باہم اپنے ہاتھوں کو ناپاکرتی تھیں حضرت زینب رضی اللہ عنہا فیاضی وسخاوت کی بنا پر اس پیشن گوئی کا مصداق ثابت ہوئیں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات کے وقت جونو بیویاں چھوڑیں تھیں ان میں سب سے پہلے ان ہی کی وفات ہوئی
اور حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے سن ھ ۲۰ میں وفات پائی اور۵۳ سال کی عمرعزیزپائی
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ پڑھائی
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 50
Reply With Quote
جواب

Tags
کلثوم, پہلے, وقت, وسلم, مسلمان, آزاد, اللہ, تعلیم, ثابت, جلد, حال, حدیث, خود, دنیا, دریافت, سال, طلاق, عقد, عائشہ, عبداللہ, عبدالمطلب, عرب, غلام, صاف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زین اور زینب زین اور زینب بچوں کا تعارف 34 25-10-11 10:23 AM
ہم یعنی زین اور زینب زین اور زینب گپ شپ 16 03-02-11 10:52 PM
دھرنا (طنزیہ) سد ید مسعو د شاعروں کی بیٹھک 0 24-02-09 04:24 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger