واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عورت کہانی



عورت کہانی عورت کہانی


حضرت سودہ رضی اللہ تعالی عنہا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-02-11, 11:50 PM   #1
حضرت سودہ رضی اللہ تعالی عنہا
سیپ سیپ آف لائن ہے 09-02-11, 11:50 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

دوسرے نمبر پر حرم نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بننے والی عظیم المرتبۃ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا
نام ونسب
سودہ نام ۔قبیلہ عامر بن لوی سے تھیں جو قریش کا ایک نامورقبیلہ تھاسسلہ نسب یہ ہے
سودہ بنت زمعہ بن قیس بن شمس بن عبدودبن نصربن مالک بن حسل بن عامر بن لوی
والدہ کا نام شموس تھا۔یہ مدینہ کے خاندان بنو نجارسے تھیں ان کا پوار نام ونسب یوں ہے
شموس بنت قیس بن زید بن عمرو بن لبید بن فراش بن عامر بن غنم بن عدی بن النجار۔۔
نکاح اول
سکران بن عمرو سے جو ان کے والد کے چچا کے بیٹے تھے سے شادی ہوئی
قبول اسلام
ابتدائے نبوت میں مشرف بہ اسلام ہوئیں ۔ان کے ساتھ ان کے شوہر بھی مسلمان ہوئے۔اس بنا پران کو قدیم الاسلام ہونے کا شرف حاصل ہے
حبشہ کی پہلی ہجرت کے وقت تک حضرت سودہ رضی اللہ عنہا اور ان کے شوہر مکہ میں مقیم رہے لیکن جب مشرکین کے ظلم وستم کی کوئی انتہا نہ رہی اور مہاجرین کی ایک بڑی جماعت ہجرت کے لیے آمادہوئی تواس میں حضرت سودہ رضی اللہ عنہا اور ان کے شوہر بھی شامل ہوگئےکئی برس حبشہ میں رہ کرمکہ واپس آئیں اور حضرت سکران نے کچھ دن کے بعدوفات پائی
حضرت سودہ رضی اللہ عنہا آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نکاح میں
حضرت سکران کی وفات کے بعد حضرت سودہ رضی اللہ عنہا حرم نبوت بنتی ہیں۔ازواج مطہرات میں یہ فضیلت صرف حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کوحاصل ہے کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکے انتقال کے بعدسب سے پہلے وہی آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عقد نکاح میں آئیں
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے انتقال سےآنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نہایت پریشان ومغموم تھےیہ حالت دیکھ کرحضرت خولہ بنت حکیم نے عرض کی کہ آپ کو ایک مونس ورفیق کی ضرورت ہے۔آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایاگھربار بال بچوں کاانتظام سب خدیجہ کے متعلق تھا۔۔پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایماء سےحضرت سودہ کے والد کے
پاس گئیں ۔اور نکاح کا پیغام سنایا،انھوں نے کہا محمدصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شریف کفوہیں ۔لیکن سودہ سے بھی تودریافت کرو۔وہ تو سن کر بہت خوش ہوئیں اور تمام انتظامات ومراسم طے پاگئے۔۔۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خود تشریف لے گئےاورحضرت سودہ رضی اللہ عنہاکے والد نے نکاح پڑھایااور چارسودرہم مہر قرارپایا
(بحوالہ۔زرقانی ج ۳ ص ۲۶۱)
حضرت سودہ رضی اللہ عنہاکا نکاح رمضان10 نبوی میں ہوااور چونکہ ان کے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکے نکاح کا زمانہ قریب قریب تھا اس لیے مؤرخین میں اختلاف ہے کہ کس کو تقدم حاصل ہےچنانچہ ابن اسحاق کی روایت ہے کہ حضرت سودہ رضی اللہ عنہاکو تقدم ہے اور عبداللہ بن محمدبن عقیل حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکے نکاح کو مقدم مانتے ہیں
(بحوالہ۔طبقات ابن سعدج ۸ص۳۶۔۳۷۔۳۸)
فضل وکمال
حضرت سودہ رضی اللہ عنہا سے پانچ حدیثیں مروی ہیں جن میں سے بخاری میں صرف ایک ہے۔باقی حدیثیں دیگر کتب احادیث میں موجود ہیں
صحابہ میں حضرت ابن عباس ۔ابن زبیر،اور حضرت یحی بن عبدالرحمن نے ان سے روایت کی ہے
اخلاق،مناقب،اور فضائل
حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کے علاوہ کسی عورت کو دیکھ کرمجھے یہ خیال نہیں ہوا کہ ا س کے قالب میں میری روح ہوتی
اطاعت وفرمانبرداری میں وہ تمام ازواج مطہرات سے ممتاز تھیں۔آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقعے پرازواج مطہرات کو مخاطب کرکےفرمایاتھاکہ میرے بعد گھرمیں بیٹھنا(بحوالہ۔زرقانی ج۳ص291)
چنانچہ حضرت سودہ رضی اللہ عنہانے اس حکم پراس شدت سے عمل کیاکہ پھر کبھی حج کے لیے نہ نکلیں۔فرماتی تھیں کہ میں حج اور عمرہ دونوں کرچکی ہوں اوراب خداکے حکم کے مطابق گھر میں بیٹھوں گی
(بحوالہ۔طبقات ج ۸ص۳۸)
سخاوت اور فیاضی میں بھی ان کا نمایاں کردار تھا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سوااس وصف میں سب سے ممتاز تھیں۔ایک دفعہ حضرت عمرفاروق نے ان کی خدمت میں ایک تھیلی بھیجی لانے والے سے پوچھا اس میں کیاہے؟اس نے کہا در ہم اس پر بولیں کھجور کی طرح تھیلی میں درہم بھیجے جاتے ہیں یہ کہہ کر اسی وقت سب کو تقسیم کردیا(بحوالہ۔اصابہ ج ۸ص ۱۱۸)
اولاد
آنحضرتصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔البۃ پہلےشوہریعنی حضرت سکران سے ایک بیٹایادگار چھوڑاجس کانام حضرت عبدالرحمنتھاایک اچھے صحابی تھےانھوں نے جنگ جلولاء۔فارس میں جام شہادت نوش کی(بحوالہ۔زرقانی ج۲ص ۲۶۰)
وفات
ایک دفعہ ازواج مطہر ت آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھیں انھوں نے دریافت کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہم میں سب سے پہلے کون مریگا؟
فرمایا کہ جس کا ہاتھ سب سے بڑاہے۔انھوں نے اس کا ظاہری معنی سمجھتے ہوئے ایک دوسرے کے ہاتھ ناپنے شروع کردیے ۔چنانچہ بڑاہاتھ بھی حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کا تھا۔۔لیکن حضورصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اشارہ سخاوت کی طرف تھا یعنی جو آپ میں سے سب سے زیادہ سخی ہیں اس کا انتقال سب سے پہلے ہوگا
(بحوالہ۔طبقات ج۸ص۳۷)
حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کی وفات ۲۲سن ھ حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے اخیر دور خلافت میں ہوئی۔البۃ بعض روایت سن ھ ۲۳ کے بارے میں بھی ہیں ۔لیکن پہلا قول زیادہ صحیح ومشہورہےتاریخ خمیس میں بھی یہی روایت ہےاور اسی کو امام بخاری،ذہبی،جزری ابن عبدالبر اور خزرجی نے بھی اختیار کیاہے
(بحوالہ۔اسدالغابۃ واستیعاب وخلاصہ تہذیب حالات سودہ،زرقانی ج ۵ص ۲۶۳)
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 172
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
مون (09-02-11), محمدمبشرعلی (10-02-11), محمدخلیل (10-02-11)
پرانا 09-02-11, 11:55 PM   #2
Senior Member
 
مون's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 1,672
کمائي: 14,886
شکریہ: 2,817
893 مراسلہ میں 1,674 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شیرنگ کا شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مون آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
قیس, مکہ, اللہ, بچوں, جام, حکم, خوش, رمضان, زمانہ, شوہر, عورت, عقیل, عقد, عمرہ, عمرو, عامر, عائشہ, عباس, عبداللہ, عبدالرحمن, عرض, عظیم, صحیح, صحابی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
::::: حدیث کی تعریف اور اقسام کا تعارف ::::: آپ کے سوال اور ان کے جواب ابن یعقوب اقسام حدیث 16 24-05-10 10:03 PM
پرسنل کمپیوٹر ٹیکنالوجیز میں جدید ترین تھرڈ جنریشن کا انٹل وی پرو سوئیٹ متعارف ابن جلال کمپیوٹر کی باتیں 2 24-09-08 11:10 PM
بیت اللہ محسود نے وزیرستان اور دیگر علاقوں میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:51 PM
::::: آئیے اپنے عقیدے کا جائزہ لیں ::: سوال 9 ::: اللہ تعالیٰ کی عِبادت کرت عادل سہیل ایمان 0 08-04-08 07:01 PM
::: آئیے اپنے عقیدے کا جائزہ لیں ::: سوال 3 ::: اللہ تعالیٰ نے رسولوں کو کیوں بھیجا ؟ ::: عادل سہیل اسلامی عقیدہ 4 19-03-08 06:14 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger