واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عورت کہانی



عورت کہانی عورت کہانی


حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کا نکاح

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-02-11, 09:53 PM   #1
حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کا نکاح
سیپ سیپ آف لائن ہے 15-02-11, 09:53 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

شہزادیِ اسلام مالکہ دارلسلام حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کا نکاح

گوشِ دل سے مومنو سن لو ذرا
ہے یہ قصہ فاطمہ کے عقد کا

پندرہ سالہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی لاڈلی
اور تھی بائیس سال عمرِ علی

عقد کا پیغام حیدر نے دیا
مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مرحبا اھلاً کہا

پیر کا دن سترہ ماہِ رجب
دوسرا سن ہجرتِ شاہِ عرب

پھر مدینہ میں ہوا علان عام
ظہر کے وقت آئیں سارے خاص و عام

اس خبر سے شور برپا ہو گیا
کوچہ و بازار میں غل سے مچا

آج ہے مولیٰ کی دختر کا نکاح
آج ہے اس نیک اختر کا نکاح

آج ہے اس پاک و سچی کا نکاح
آج ہے بے ماں کی بچی کا نکاح

خیر سے جب وقت آیا ظہر کا
مسجد نبوی میں مجمع ہوگیا

ایک طر ہے ابو بکر و عمر
اک طرف عثمان بھی ہے جلوہ گر

ہرطرف اصحاب و انصار ہےں
درمیاںمیں احمد مختار ہیں

سامنے نوشہ علی مرتضیٰ
حیدر کرار شاہِ لافتیٰ

آج گویا عرش آیا ہے اتر
یاکے قدسی آگئے ہیں فرش پر

جمع جب سارا مجمع ہو گیا
سیدالکونین نے خطبہ پڑھا

جب ہوئے خطبے سے فارغ مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
عقد زہرا کا علی سے کر دیا

چارسو مثقال چاندی مہر تھا
وزن جس کا ڈیڑہ سو تولہ ہوا

بعد میں خرمے لٹائے لاکلام
ماسواءاس کے نہ تھا کوئی طعام

ان کے حق میں پھر دعائے خیر کی
اور ہر اک نے مبارک باد دی

گھر سے رخصت جس گھڑی زہرا ہوئیں
والدہ کی یاد میں رونے لگی

دی تسلی احمد مختار نے
اور فرمایا شہہ ابرار نے

فاطمہ رضی اللہ عنہا ہر طرح سے بالاہو تم
میکہ و سسرال میںاعلیٰ ہو تم

باپ تیرا ہے امام الانبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
اور شوہر اولیاءکے پیشوا

ماہ ذی الحجہ میں جب رخصت ہوئی
تب علی کے گھر میں اک دعوت ہوئی

جس میں تھیں دس سیر جو کی روٹیاں
کچھ پنیر اور تھوڑے خرمے بیگماں

اس ضیافت کا ولیمہ نام ہے
اور یہ دعوت سنتِ اسلام ہے

سب کی اس کی راہ چلنا چاہیے
اور بری رسموں سے بچنا چاہیے
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 281
Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-02-11, 11:00 AM   #2
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ خیر۔۔۔۔۔ نکاح کی تمام تفاصیل ہی بیان کر دی گئی ہیں اس نظم میں۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوئی, پاک, وقت, وسلم, قصہ, لو, نام, نبوی, ماں, مبارک, مجمع, اللہ, السلام, ابرار, احمد, اسلام, بے, خبر, دل, سیر, شوہر, شور, عقد, عثمان, عرش


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger