واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عورت کہانی



عورت کہانی عورت کہانی


حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-02-11, 01:41 PM   #1
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا
سیپ سیپ آف لائن ہے 10-02-11, 01:41 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
نام ونسب
میمونہ نام قبیلہ قریش سے ہیںسلسلہ نسب یہ ہے میمونہ بنت حارث بن حزن ابن بحیر بن ہزم بن روتہ بن عبداللہ بن ہلال بن عامر بن صعصعہ بن معاویہ بن بکر بن ہوازن بن منصور بن عکرمتہ بن خصیفۃ بن قیس بن غیلان بن مضر
والدہ قبیلہ حمیر سے تھیںان کا نام حسب ذیل ہے
ہند بنت عوف بن زہیر بن حارث بن حماطتہ بن جرش
نکاح اول
پہلے مسعود بن عمرو بن عمیرثقفی سے نکاح ہوالیکن کسی وجہ سے علیحدگی اختیار کرنی پڑی
(زرقانی ص۲۸۸ ج ۳)
پھر ابودرہم بن عبدالعزی کے نکاح میں آئیں ۔ابودرہم نےسن ھ ۷ میں وفات پائی تو لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے انتساب کی کوشش کی
حرم نبی میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ذیقعدہ سن ھ ۷ میں عمرہ کی نیت سےبسوئے مکہ روانہ ہوئے تھے اسی احرام کی حالت میں حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح ہوا(بخاری ج۲ ص611)
فضل وکمال
حضر ت میمونہ رضی اللہ عنہا سے46 احادیث منقول ہیںجن میں بعض سےان کی فقہ دانی کا پتہ چلتاہے
ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن عباس پراگندہ ہوئے تو کہابیٹے اس کا کیا سبب ہے؟
جواب دیا ام عمارمیرے کنگھاکرتی تھیں(اور آج کل ان کے ایام کا زمانہ ہے)
اس پر حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا بولیں کیاخوب ۔آنحضور صلی اللہ علیہ سلم ہماری گود میں سر مبارک رکھتے تھے اور قرآن پڑھتے تھے اور ہم اسی حالت میںہوتے تھے اسی طرح ہم چٹائی اٹھاکر مسجد میں رکھ آتے تھے بیٹا کہیں یہ ہاتھ میں بھی ہوتاہے (مسندج 16ص۳۳۱)
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے شاگرد
حضرت ابن عباس رض،عبداللہ رض بن شدادبن الہاد،عبدالرحمن بن السائب،یزید بن اصم(یہ سب ان کے بھانجے تھے،عبیداللہ الخولانی(ربیب تھے)مذبہ(کنیز تھیں)عطاء بن یسار،سلیمان بن یسار(غلام تھے)ابراہیم بن عبداللہ بن معبد بن عباس کریب(ابن عباس رض کے غلام)عبیدہ بن سباق،عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ،
عالیہ بنت سبیع
اخلاق
اخلاق میں بھی ایک در یکتاتھیں
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں(اصابہ ج۸ص۱۹۲ بحوالہ ابن سعد)
ممیمونہ رض خداسے بہت ڈرتی اور صلہ رحمی کرتی تھیں
(اصابہ ج۸ص۱۹۲ بحوالہ ابن سعد)
ایک عورت بیمار ہوگئی تو اس نے منت مانی کہ اگر میں صحیح ہوگئی توتو بیت المقدس جاکر نماز پڑھوں گی ۔اللہ کی شان وہ صحت یاب ہوگئی اور سفر کی تیاریاں شروع کردیں جب رخصت ہونے کے لیے
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی تو اس عورت کو کہہ نے لگیںتم یہیں رہو
اور مسجدنبوی میں نماز پڑھ لو کیونکہ یہاں نمازپڑھنے کاثواب دوسری مسجدوں کے ثواب سے ہزار گنا زیادہ ہے(مسندج6ص۳۳۳)
وفات
یہ عجیب اتفاق ہے کہ آپ رض کا مقام سرف میں نکاح ہواتھا اور اسی جگہ میں وفات بھی ہوئی
حضرت ابن عباس نے نماز جنازہ پڑھائی اور قبر میں بھی انھوں نے اتارا صحاح میں ہے کہ جب ان کاجنازہ اٹھایاگیا تو حضرت ابن عباس رض نے کہایہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی ہیںجنا زہ کو زیادہ حرکت نہ دوباادب آہستہ چلو
سال وفات میں اگرچہ اختلاف ہے ۔لیکن صحیح یہ ہے کہ آپ رض نےسنہ ھ۵۱ میں وفات فرمائی
(صحیح بخاری ج۲ص۷۵۸)
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 211
Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (10-02-11)
پرانا 10-02-11, 02:00 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ۔ اخلاق ِحمیدہ کی مالک ھماری مائیں۔ سبحان اللہ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوشش, کنیز, کرنی, قیس, قرآن, نماز, مکہ, مسجد, آج, اللہ, بیوی, زمانہ, سفر, عورت, علیحدگی, عمرہ, عمرو, عامر, عائشہ, عباس, عبداللہ, عجیب, غلام, صحیح, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger