واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عورت کہانی



عورت کہانی عورت کہانی


حیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-12-11, 05:15 PM   #1
حیا
سیپ سیپ آف لائن ہے 06-12-11, 05:15 PM

بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

اسلام دین فطرت ہے، اﷲ نے مرد عورت دونوں کو پیدا کر کے معاشرے میں ان کو الگ الگ دائرہ کار دیا ہے کہ جس میں وہ اپنی ذمہ داریاں کماحقہ انجام دے کر اﷲ کے یہاں اجر و ثواب پا سکیں. ارشاد ربانی ہے:

جس چیز میں اﷲ نے ایک کو دوسرے پر تر جیح دی ہے اسکی تمنا نہ کرو۔ مردوں کو حصہ ملے گا اسی میں سے جو انھوں نے کمایا اور عورتوں کو حصہ ملے گا اسی میں سے جو انھوں نے کمایا۔اﷲ سے اسکا فضل مانگو بے شک اﷲ تعالی ہر چیز کا جاننے والا ہے. (سورہ النساء :۲۳)

حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ:

رسول اکرم ؐ نے ان مردوں پر جو عورتوں کی مشابہت اختیار کریں اور ان عورتوں پر جو مردوں کی مشا بہت اختیار کریں لعنت فر ما ئی ہے. (ابو داؤد)

مو جو دہ دور میں ماڈرن ازم کے نام پر کثرت سے ایسے پہناوے نظر آئیں گے جو اپنی صنف اور حکم الہی سے بغاوت کرتے ہیں۔ مردوں کے بدن پر ریشمی کڑھے ہو ئے لباس، کانوںمیں بالے، گلے میں چین، ہاتھوں میں کڑی، لمبے بال، غرض مرد عورت کے بھیس میں ملبوس ہیں اور عورتوں نے جینز، ٹی شرٹ، بوائے کٹ اسٹائل بال رکھ کر مردوں کاروپ دھارا ہوا ہے. مخلوط محافل پر مشتمل مو جودہ معاشرہ شرم و حیاء سے عاری ہے.
فرمان نبوی ہے: حیاء نصف ایمان ہے۔ جب تجھ میں حیاء نہیں تو پھر جو تیرا دل چاہے کر. (بخاری)
آپ ؐ نے مزید فرمایا: عورت پوشیدہ چیز ہے جب وہ باہر نکلتی ہے تو شیطان اسکی تاک جھانک میں لگا رہتا ہے. (تر مذی)
حیاء ایک وصف اور ایمان کا جزو ہے۔ دونوں خیر کے داعی اور شر سے انسان کو دور کرتے ہیں۔ ایمان اطاعت الہی کرنے اور گناہ میں ملوث ہو نے سے روکتا ہے جب کہ حیاء انسان کو برے کام نہ کرنے پر ابھارتی ہے اور اہل حق کے حق کی ادائیگی میں کوتاہی کرنے سے، فحش و بے حیائی سے روکتی ہے۔ اسی لیے صالح عورت کو حجاب کی تاکید کی گئی ہے۔

ارشاد ربانی ہے: اے نبی اپنی بیویوں، بیٹیوں، مسلمان عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر چادر کے گھونگھٹ ڈال لیا کریں، اس تدبیر سے توقع ہے کہ وہ پہچان لی جائیں اور انہیں ستایا نہ جائے. (سورہ احزاب:۹۵)
عربی زبان میں بڑی چادر کو حجاب کہا جاتا ہے جو سر تا پاوں ڈھانکنے کے کام آتی ہے۔ زمانہ جاہلیت میں بھی عورتیں چادر اوڑھا کرتیں تھیں مگر اس طرح کہ انکی پشت توڈھک جاتی تھی مگرسینہ کھلا رہتا تھا. اس آیت کریمہ کے ذریعے اﷲ تعالی نے عورت کو چادر اوڑھنے کا شرعی طریقہ بتا کر پردہ لازمی قرار دے دیا گیا۔

حجاب امت مسلمہ کا تشخص اور شعائر اسلام ہے اور حجاب کا مقصد ستر حاصل کرنا اور اپنے آپ کو فتنے سے بچانا ہے. زمانہ جا ہلیت میں پردے کا کوئی تصور نہ تھا، اشراف کی عورتیں اور لونڈیاں کھلی پھرتی تھیں اور بدکار لوگ انکا پیچھا کرتے تھے۔ اسلام کے بعد جوں جوں مسلمان معاشرے کی بنیاد پڑتی چلی گئی پردے و حجاب کے متعلق احکام نازل ہو تے چلے گئے حتی کہ شریعت نے مسلمانوں کی شرم و حیاء کی پوری حد بندی کر دی۔ زمانہ جاہلیت میں عورتیں بے حجاب، زیب و زینت سے آراستہ ہو کر باہر نکلتی تھی جس کی ممانعت کر تے ہو ئے اﷲ نے فر مایا: وقرن فی بیو تکن ولا تبرجن تبرج الجاھلیۃالاولی۔۔۔(سورہ الاحزاب:۳۳)
اپنے گھروں میں ٹکی رہو اور سابق دور جاہلیت کی سی سج دھج دیکھاتی نہ پھرو.
عورت کا پردہ بلا شبہ ایک دینی امر ہے جس کا مقصد انسانی معاشرے کو خطرناک مرض( جسے قرآن پاک نے فحش کہا ہے) سے بچا نا ہے. پردہ کی اہمیت کو اجاگر کر تے ہو ئے آپ ؐ نے مزید فر مایا:

دیکھنے والے پر اور اس پر جس کی طرف نظر گئی اﷲ کی لعنت، یعنی دیکھنے والا جب بلا عذر شرعی قصدآ دیکھے اور دوسرا قصدا دیکھائے ۔(بیہیقی)

حجاب کا دوسرا حکم سورہ نور کی آیت ۱۲ ہے جو سابقہ آیت کے تسلسل میں ہے: اور اپنے گریبا نوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں. (نور:۱۲)
اوڑھنی/ دوپٹا چادر کی ہی ایک شکل ہے. چہرہ، سر، سینہ کو چھپانا ضروری ہے.
قرآن نے عورت کو اس کے جسم کے ساتھ بالخصوص ۳ اعضاء جسمانی چہرہ، سر، سینہ کو ڈھانکنا لازمی قرار دیا ہے اور ترک پردہ کی اجازت بلا ضرورت شریعہ ہر گز نہیں۔ سنن ابو دادد کتاب الجہاد میں ہے:
ایک خاتون صحابیہ ام خلاد کا بیٹا ایک جنگ میں شہید ہوگیا وہ اس کی بابت دریافت کر نے بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئیں مگر اس طرح کہ چہرے پرنقاب ڈالی ہو ئی تھی، بعض صحابہ نے حیرت سے کہا کہ اس وقت بھی تمھا رے چہرے پر نقاب ہے۔ ( یعنی بیٹے کی شہادت کی خبر سن کر تو ایک ماں کو تو اپنا ہوش نہیں رہتا اور تم اس اطمینان کے ساتھ باپردہ آئی ہو) ان صحابیہ نے جوابا عرض کیا: میں نے بیٹا ضرور کھویا ہے مگر اپنی حیاء تو نہیں کھوئی۔

حجاب عورت کی عزت و عصمت کی پہچان اور معاشرے کی پا کیزگی کا ذریعہ ہے. یہ محض سر پر ڈھکے جانے والے والا کپڑے کا ٹکڑا نہیں بلکہ مسلم و پاکیزہ عورت کی شناخت ہے مگر افسوسناک امر ہے کہ اسلام دشمن عناصر اسلامی تہذیب کے خدو خال کو پا مال کرنے میں سر گرم عمل ہیں. مغرب کی نقالی و غلامی نے اسلامی تعلیمات سے بغاوت کو فروغ دیا ہے۔

آج آزادی نسواں کے نام پر عورت کو چراغ خانہ کے بجائے شمع محفل بنا کر فحش ڈراموں، مخلوط محافلوں اور اشتہارات کے ذریعے عورت کو غیر ساترلباس میں پیش کر کے اس کی نسوانیت کو برسرعام رسوا کیا جارہا ہے. تجارتی منڈیوں میں عورت کا استعمال اخلاقی پستی و گراوٹ کی انتہا ہے۔ عورت کو ترقی کے نام پر بے حجاب کرنا شیطانی قوتوں کا شاخسانہ ہے. اسلام اولین مذہب ہے جس نے حجاب کے ذریعے مسلم عورت کی عزت و وقار کو سر بلند کیا ہے۔

آیات قرآنیہ کا اصل مفہوم عورتوں کو مرد کی ہوسناکی سے اور مردوں کو عورت کے فتنے سے بچانا ہے. مسلم معاشرے میں کبھی بھی مرد و زن کے اختلاط کی گنجائش نہیں ہے۔ صالح و پا کیزہ معاشرے کے قیام کے لیے ضروری امر ہے کہ اسلامی انقلاب و فطری حجاب کے ذریعے صالح معاشرے کی تشکیل کی جائے اور اھل مغرب کی ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے جو انہوں نے فرانس و ترکی میں حجاب لے کرآنے والی مسلمان طالبات پر پابندی لگا کر دین اسلام سے اپنی منافرت اور ذہنی تعصب کا ثبوت دیا ہے۔

مصنف: عالیہ شمیم
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 217
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
compaq (06-12-11), Miss Khan (07-12-11), فیاض انصاری (17-12-11), یاسر عمران مرزا (07-12-11), نبیل خان (07-12-11), مون (06-12-11), ملک اظہر (07-12-11), مرزا عامر (07-12-11), تبتیلا انجم (07-12-11), حسن قادری (07-12-11), رضی (06-12-11), سحر (07-12-11)
پرانا 06-12-11, 06:33 PM   #2
Senior Member
 
مون's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 1,672
کمائي: 14,886
شکریہ: 2,817
893 مراسلہ میں 1,674 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مون آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مون کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (07-12-11), نیلم خان (06-12-11), نبیل خان (07-12-11), سیپ (07-12-11)
پرانا 06-12-11, 06:35 PM   #3
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,166
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شئیرنگ ہے شکریہ ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (07-12-11), خالد حسین (11-02-12), سیپ (07-12-11)
پرانا 07-12-11, 01:03 AM   #4
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,651
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وعلیکم السلام ، آپات کی روشنی میں حیا پر بہت اچھا مضمون شیر کیا۔۔۔۔ جزاک اللہ خیراً
Miss Khan آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (07-12-11), سیپ (07-12-11)
پرانا 07-12-11, 05:54 PM   #5
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,134
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

رسول اکرم ؐ نے ان مردوں پر جو عورتوں کی مشابہت اختیار کریں اور ان عورتوں پر جو مردوں کی مشا بہت اختیار کریں لعنت فر ما ئی ہے. (ابو داؤد)
،،، بہت اچھی تحریر ہے بہت شکریہ
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
حسن قادری کا شکریہ ادا کیا گیا
سیپ (07-12-11)
پرانا 07-12-11, 06:51 PM   #6
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
مو جو دہ دور میں ماڈرن ازم کے نام پر کثرت سے ایسے پہناوے نظر آئیں گے جو اپنی صنف اور حکم الہی سے بغاوت کرتے ہیں۔ مردوں کے بدن پر ریشمی کڑھے ہو ئے لباس، کانوںمیں بالے، گلے میں چین، ہاتھوں میں کڑی، لمبے بال، غرض مرد عورت کے بھیس میں ملبوس ہیں اور عورتوں نے جینز، ٹی شرٹ، بوائے کٹ اسٹائل بال رکھ کر مردوں کاروپ دھارا ہوا ہے. مخلوط محافل پر مشتمل مو جودہ معاشرہ شرم و حیاء سے عاری ہے.
یہ شاید قرب قیامت نشانیوں میں سے ہے
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (07-12-11), سیپ (07-12-11)
پرانا 07-12-11, 08:05 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,623
شکریہ: 8,509
1,593 مراسلہ میں 3,522 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب
جزاکِ اللہ خیرا
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
سیپ (07-12-11)
پرانا 07-12-11, 08:52 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مراسلات: 259
کمائي: 5,659
شکریہ: 447
126 مراسلہ میں 516 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شئیرنگ ہے بہت شکریہ
ملک اظہر آن لائن ہے   Reply With Quote
ملک اظہر کا شکریہ ادا کیا گیا
سیپ (07-12-11)
پرانا 07-12-11, 09:06 PM   #9
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,277
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
آپ سب کا بہت شکریہ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-12-11, 07:27 PM   #10
Senior Member
مقبول
 
فیاض انصاری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 160
کمائي: 1,861
شکریہ: 383
73 مراسلہ میں 119 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ خیر بہت عمدہ تحریر
اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو عمل کی توفیق عطا فرمائے (آمین
فیاض انصاری آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پہچان, پاک, قرآن, لوگ, لعنت،, نظر, مقابلہ, ماں, مخلوط, معاشرہ, ایمان, اللہ, انسان, اسلامی, ترک, حکم, خبر, دل, دریافت, زمانہ, شناخت, عورت, عزت, صالح, صحابہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger