واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عورت کہانی



عورت کہانی عورت کہانی


شہزادیِ کونین کی زندگی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-02-11, 10:03 PM   #1
شہزادیِ کونین کی زندگی
سیپ سیپ آف لائن ہے 15-02-11, 10:03 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


آئیں جب خاتونِ جنت اپنے گھر
پڑگئے سب کام ان کی ذات پر

کام سے کپڑے بھی کالے پڑ گئے
ہاتھ میں چکی سے چھالے پڑ گئے

دی خبر زہرا کو سداللہ نے
بانٹے ہیں قیدی رسول اللہ نے

ایک لونڈی بھی اگر تم کو ملے
اس مصیبت سے تمہیں راحت ملے

سن کے زہرا آئیں صدیقہ کے گھر
تاکہ دیکھے ہاتھ کے چھالے پدر

پر نہ تھے دولت کدہ میں شاہِ دیں
والدہ سے عرض کر کے آگئیں

گھر میں جب آئے حبیبِ کبریا
والدہ نے ماجرا سار کہا

فاطمہ چھالے دکھانے آئی تھیں
گھر کی تکلیفیں سنانے آئی تھی

آپ کو گھر میں نہ پایا شاہِ دیں
مجھ سے سب دکھ درد اپنا کہہ گئی

ایک خادم آپ اگر ان کو بھی دیں
چکی اور چولہے کے وہ دکھ سے بچیں

شب کو آئیں مصطفی ﷺ زہرا کے گھر
اور کہا دختر سے اے جانِ پدر

ہیں یہ خادم ان یتیموں کے لیے
باپ جن کے جنگ میں مارے گئے

تم پہ سایہ ہے رسول اللہ ﷺکا
آسرا رکھو فقط اللہ کا

ہم تمہیں تسبیح ایسی بتائیں
آپ جس سے خادموں کو بھول جائیں

اولاً سبحان ۳۳ بار ہو
اور پھر الحمد اتنی ہی پڑھو

اور ۳۴بار ہو تکبیر بھی
تاکہ سو ہو جائیں یہ مل کر سبھی

پڑھ لیا کرنا اسے ہر صبح شام
ورد میں رکھنا اسے اپنے مدام

خلد کی مختار راضی ہو گئیں
سن کے یہ گفتار خوش خوش ہوگئی

سالک ان کی راہ جو کوئی چلے
دین و دینا کی مصیبت سے بچے
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 241
Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (15-02-11)
جواب

Tags
کہہ, کوئی, پہ, لیا, مصیبت, مصطفی, اپنے, اللہ, السلام, اتنی, اسے, بچے, بار, تکبیر, خوش, خبر, دیں, دینا, درد, راہ, رسول, زندگی, عرض, صبح, صدیقہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger