واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عورت کہانی



عورت کہانی عورت کہانی


نومسلم خاتون

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-07-09, 12:26 PM   #1
نومسلم خاتون
سحر سحر آن لائن ہے 23-07-09, 12:26 PM

یہ میری دوست کی کہانی ہے جو یورپ کی مقامی ہے اور اس نے اسلام قبول کیا اس کی کہانی آپ کو میں اسی کی زبانی سناتی ہوں
میں اپنے ماں باپ اور ایک بہن کے ساتھ مطمئین زندگی گزاررہی تھی ۔ جب میں سولہ سال کی ہوئی
تو میرے والد نے مجھ سے کہا کہ اب تم کو آزادی ہے کہ ہمارے ساتھ رہو یا اگر تمھارا کوئی بوائے فرینڈ ہے تو اس کے ساتھ رہ سکتی ہو ہمارے اوپر تمھاری زمہ داری اب ختم ہوئی۔
حالنکہ مجھے معلوم تھا کہ یہاں ایسا ہی ہوتا ہے پہر بھی مجھے اپنے والد کی اس بات سے صدمہ پہنچا ۔ چونکہ میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں تھا اس لیے میں نے گھر نہیں چھوڑا ۔
میری ایک عربی دوست تھی ۔ اس کی زبان مجھے بہت پسند تھی ۔ میں نے اس سے کہا کہ میں عربی سیکھنا چایتی ہوں
میری دوست نے کہا کہ یہاں کے اسلامک سینٹر یعنی مسجد میں عربی زبان سکھائی جاتی ہے ۔
میں اس کے ساتھ مسجد گئی ۔ مجھے مسجد کا ماحول بہت مختلف اور پرسکون لگا
میں چونکہ لادین تھی اور مذہب سے کوئی خاص دلچسپی بھی نہیں تھی تو میں نے اپنی دوست سے کہا
کہ میں نے صرف عربی زبان سیکھنی ہے ۔ تمھارے مذہب کے بارے میں نہیں معلوم کرنا ہے
اس نے کہا کہ یہاں درس ہوتا ہے لیکن تم اس میں شرکت نہیں کرنا
تم کو صرف عربی زبان ہی سکھائی جائے گی

میں روزانہ مسجد جانے لگی ۔ اور عربی زبان سیکھتئ اور واپس آجاتی تھی
ایک دن میں واپس جانے کے لیے اٹھی تو میرا گذر ان خواتین کے پاس سے ہوا جو درس لیے رہی تھی ۔ میرے دل میں تجسس پیدا ہوا کہ میں بھی سنوں آخر ایسی کیا بات جو یہ لوگ اتنی خاموشی سے سن رہے ہیں
میں درس میں بیٹھ گئی
مجھے پہلا امپریشن اسلام کے بارے میں یہ پڑا کہ یہ زندگی کا فلسفہ بیان کرتا ہے
مجھے دلچسپی پیدا ہوگی اور پھر روزانہ میں عربی کلاس لینے کے بجائے درس میں بیٹھنے لگی
اور درس سے اٹھ کر پورا دن میں اسی درس کے بارے میں سوچتی رہتی ۔
ایک دن میں نے سوچا کہ اگر واقعی یہ سب سچ ہے ۔ قرآن سچ ہے اور اس میں لکھی ہوئی ہر بات سچ ہے تو میرا انجام کیا ہوگا
یہ سوچ کر میری راتوں کی نیند اُڑ گئی
اور آخرکار میں نے مسلمان ہونے کا فیصلہ کیا
میں نے اپنے والدین سے اس بات کا ذکر کیا تو میرے والد نے کہا کہ اتنا بڑا فیصلہ کرنے کے لیے تمھاری عمر بہت کم ہے ۔
میں نے ان کو جواب دیا ۔ کہ یہ عمر بوائے فرینڈ رکھنے کے لیے کم نہیں ۔ مجھے آپ نے خود آذادی دی تھی اور کہا تھا کہ ہم پر تمھاری اب کوئی ذمہ داری نہیں
یہ سن کر میرے والد خاموش ہوگئے
اور میں نے اسلام قبول کرلیا
میں اپنے والدین کے ساتھ ہی رہتی تھی اور اسلام کے تمام احکامات پر عمل کرتی ۔ میں نے پردہ کرنا بھی شروع کردیا
میرے گھر والوں کو میرے اسلام قبول کرنے پر تو کوئی اعتراض نہ ہوا لیکن میرے اسلام کے احکامات پر عمل پر اعتراض ہوتا
اور مجھے اس طرح بولا جاتا کہ تمھاری تو کوئی زندگی نہیں کوئی مزہ نہیں تمھاری زندگئ میں اور
کتنی بور زندگی ہے تمھاری وغیرہ وغیرہ
میری دوست نے مجھے ایک پاکستانی مسلمان لڑکے کا بتایا کہ وہ شادی کرنا چاہتا ہے ۔ تم شادی کرلو تو تمھیں اسلام پر عمل کرنا آسان ہوگا
میری دوست نے اس لڑکے کو اپنے گھر بلایا اور میرے بارے میں بتایا اور ہم سے کہا کہ تم دونوں
آپس میں بات کرکے فیصلہ کرلو
مجھے جب معلوم ہوا کہ وہ لڑکا پاکستانی ہے تو میں نے اپنی دوسری دوست سے کہہ کر شلوار قمیض ڈوپٹہ منگوایا
میں اس لڑکے سے ملنے شلوار قمیض میں گئی ۔ تو اس نے مجھے دیکھ کر ہی پسند کرلیا اور
ہماری شادی ہوگئی
آج میں دو بیٹیوں کی ماں ہوں اور خوش و خرم زندگی گزاررہی ہوں

 
سحر's Avatar
سحر
Administrator
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 326
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (13-11-11), shafresha (23-07-09), فیصل ناصر (23-07-09), منتظمین (23-07-09), مرزا عامر (05-10-10), wajee (13-11-11), yashaka (23-07-09), بلال الراعی (15-11-11), خرم شہزاد خرم (23-07-09), راجہ اکرام (13-11-11), رضی (24-07-09), عروج (13-11-11)
پرانا 23-07-09, 01:44 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے پیش کریں ۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
سحر (23-07-09)
پرانا 23-07-09, 02:41 PM   #3
Member
اجنبی
 
ibrahimraza's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Sialkot, Pakistan
عمر: 27
مراسلات: 51
کمائي: 1,630
شکریہ: 66
33 مراسلہ میں 75 بارشکریہ ادا کیا گیا
ibrahimraza کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں ibrahimraza کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ibrahimraza کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سبحان اللہ!!!!!!!!!!!!!!
ibrahimraza آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-11-11, 05:31 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بے شک اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ھے۔ اس میں ھی پُرسکون ذندگی گزر سکتی ھے بس۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
Miss Khan (13-11-11)
جواب

Tags
پاکستانی, پسند, قرآن, لوگ, نیند, ماں, مسجد, معلوم, اللہ, اسلام, بے, جواب, خواتین, خوش, خرم, دوست, ذندگی, زندگی, سکتی, سال, صدمہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جعلی پیر کا خاتون پر تشدد،کپڑے پھاڑ دیے‘متاثرہ خاتون کا خود سوزی کا اعلان ابن جلال خبریں 21 06-06-11 08:45 PM
جن باٹوں سے تول كر دوگے، تمہيں بھی تو اُن ہی باٹوں سے تول كر ملے گا ناں! ابو عمار گپ شپ 3 13-01-11 08:31 AM
wajee ذیلی ناظم کی ملک توڑنے کی بات "ہندوستان کو توڑ دیا یہ کیا چیز ہے" اویسی تھانہ 27 23-04-10 04:41 PM
پشتونستان سے خیبر پختونخواہ تک ھارون اعظم سیاست 15 12-04-10 01:34 PM
تعلق توڑتا ہوں تو مکمل توڑ دیتا ہوں The Great شعر و شاعری 0 26-08-09 11:20 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger