واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عورت کہانی



عورت کہانی عورت کہانی


پل میں تولہ پل میں ماشہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-07-11, 07:01 PM   #1
پل میں تولہ پل میں ماشہ
skjatala skjatala آن لائن ہے 04-07-11, 07:01 PM

اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ پل میں تولہ اور پل میں ماشہ سی کیفیت اختیار کر لیتے ہیں اور اکثر خواتین کے متعلق ہی دیکھنے میں آتا ہے کہ وہ یہاں کچھ کہیں گی تو وہاں کچھ اور کہتی نظر آئیں گی۔ ایسی ہی کچھ کیفیات کا ادراک ہمیںا پنی کچھ عزیز اور رشتے دار خواتین کی حرکات و سکنات کا جائزہ لینے کے بعد ہوا۔

ہماری ایک عزیزہ اپنی دونوں بچیوں سمیت شرعی پردے کا اہتمام کرتی ہے۔ ہم سب ان کو رشک کی نگاہ سے دیکھتے تھے کہ اس زمانے میں جب عورت کو ہر کام کے لئے خود باہر نکلنا پڑتا ہے شرعی پردے کا اہتمام کرنا واقعتاً ایک خوشگوار احساس پیدا کرتا ہے اور ایسی خواتین کو رشک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ایک شادی کے دوران جب کھانا کھلا تو مرد ویٹروں کی آمدورفت کے ساتھ ہی ہماری یہ عزیزہ اپنی دونوں بچیوں کو لے کر ہال کے کونے میں موجود دلہن کے چھوٹے سے کمرے میں شفٹ ہو گئیں۔ کسی اور عزیزہ نے ان کو چھیڑا:”ارے اٹھو ورنہ کھانا ختم ہو جائے گا چلو ہمت کرو بھئی۔“ یہ سننا تھا کہ ہماری ان عزیزہ کو غصہ آگیا اور انہوں نے کہا:”آپ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا اگر ہم لوگ پردہ کرتی ہیں تو....ایک دن کھانا نہیں کھائیں گے تو مر نہیں جائیں گے۔ روز تو کھاتے ہیں آج اگر نہ کھایا تو قیامت نہیں ٹوٹ پڑے گی۔“ دوسری والی عزیزہ نے فوراً اپنی خوبصورت انداز میںبے عزتی کرا لینے کے بعد چپ سادھ لی۔

ہماری بہنوں نے ان عزیزہ اور ان کی بیٹیوں کو دلہن کے کمرے میں کھانا پہنچایا تو ان کی زبان ”جزاک اللہ“ کہتے نہ تھکتی تھی۔ لیکن ایک عجیب بات جو ہم نے دیکھی کہ جب خواتین کے پورشن میں دلہے میاں کو لا کر دلہن کے پہلو میں بٹھایا یا تو ہماری ان عزیزہ نے پردہ کیا نہ ہی ان کی دونوں بچیوں نے....تعجب تو ہمیں تب اور بھی زیادہ ہوا جب ان کی دونوں بچیوں نے ہمارے استفسار پر برملا اظہار کیا کہ دلہے کو انہوں نے اپنا بھائی بنا یا ہوا ہے لہٰذا ان سے پردہ نہیں کرتیں۔ لو جی کر لو گل!

قرآن پاک کا ترجمہ پڑھتے ہوئے ایک جگہ حضرت موسیٰ علیہ السلا م کی قوم بنی اسرائیل کے متعلق پڑھا تھا کہ یہ لوگ دین کی باتیں سننے اور سیکھنی کے لئے اپنے بڑے بڑے عالم فاضل لوگوں کو حضرت موسیٰ علیہ السلام مے پاس بھیجتے تھے اور وہ عالم فاضل لوگ صرف وہی باتیں واپس آکر بتاتے تھے جن پر عمل کرنا آسان ہوتا تھا۔ آج ہم بھی اسی سرکش قوم کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں کہ جو چےز ہمیں آسان لگتی ہے اس پر تو فوراً عمل کر لیتے ہیں اور جو بات سمجھ نہیں آتاسے چھوڑ دیتے ہیں۔

ہماری ایک اور عزیزہ ہر معاملے خود کو دوسروں سے برتر سمجھتی ہیں۔ان کا تکیہ کلام ہے”چپ کر کے بیٹھ جاﺅ“ ۔ان کے خیال میں اسلام کا درست علم صرف انہی کو ہے اگر ہم ان کے علم میں کبھی اضافہ کرنا چاہیں تو فوراً تنک کر کہتی ہیں:”چپ کر کے بیٹھ جاﺅ،تمہیں کیا پتہ۔مجھے پتہ ہے۔میں سب جانتی ہوں۔“ہماری یہ عزیزہ اپنے اور اپنی بیٹی کے گورے رنگ پر بہت ناز کرتی ہیں اور دوسروں کے سانولے پن کا مضحکہ اڑاتی اکثر نظر آتی ہیں۔ لو بھلا بتاﺅ کون سا اسلامی عمل کہتا ہے کہ رنگ کا مذاق اڑانا جائز ہے۔ جبکہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے خود ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیﷺ کی مبارک زبان سے یہ الفاظ جارہ کروادئیے کہ کسی عربی کو کسی عجمی پر کسی عجمی کو عربی ہر کسی گورے کو کالے پر اور کسی کالے کو گورے پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ہے اور اسلام تو تقویٰ کی بنیاد پر عمل کی بنیاد پر اور نیتیوں کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے کہ کون کس سے برتر ہے۔جبکہ سب مسلمان آپس میں ایک دوسرے کے برابر ہیں پھر نہ جانے کہاں سے یہ لوگ ایسی عجیب و غریب قسم کی باتیں اسلام کے ساتھ منسوب کر دیا کرتے ہیں۔

ہمارے یہی عزیز رشتے دار دنیا بھر کے لوگوں کی غیبتیں کرتے نظر آتے ہیں اس وقت نہ جانے ان کااسلامی علم برقعہ اوڑھے کس کونے میں سو پڑتا ہے۔ ہماری ہی ایک اور عزیزہ کا ذکر ہے کہ جب انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی کروائی تو سوئے اتفاق ان کی بہو ابتدا میں بیمار رہنے لگی۔اب ان عزیزہ نے ہر آنے جانے والے کو کہنا شروع کر دیا :”ہائے ہائے نجانے کونسا بدلہ نکالا ہے موئے سسرالیوں نے.... بیمار لڑکی اٹھا کر دے دی ہے۔اللہ پوچھے گا ان لوگوں سے....میرا بیٹا تو بس دوائیں خریدنے سے ہی فارغ نہیں ہوتا“ تھوڑا عرصے مےں بہو تو ٹھیک ہو گئیں کیونکہ ان کو کوئی بیماری نہیں تھی بس نئے لوگوں اور نئے ماحول کی وجہ سے طبیعت میں گرانی رہتی تھی لیکن ساس کوئی موقع ہاتھ سی جانے کہاں دیتیں؟

اب ساس صاحبہ کا یہ حال ہے کہ شوگر ارو دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ جوڑوں کے مرض اور وزن کی زیادتی کا بھی شکار ہیں۔لیکن مجال ہے جو ان کے تکبر اور خودپسندی میں زرا جو کمی آئی ہو۔ بڑے دھڑلے سے ہر آتے جاتے کو اپنی دوائیں دکھادکھا کر کہتی ہیں: ”ایک ایک ٹیبلٹ ہزار ہزار روپے کی ہے۔ کوئی معمولی آدمی تو یہ ٹیبلٹ افورڈ بھی نہیں کر سکتا“ اب کون سمجھائے ان کو کہ عام انسان تو تکبر بھی افورڈ نہیں کر سکتا کیونکہ ہم،ارے سامنے ابلیس کی مثال موجود ہے جس نے تکبر کیا اور شیطان بنا۔

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا تھا کہ دوزخ میں زیادہ تعداد عورتوں کی ہو گی کیونکہ وہ صبر اور شکر نہیں کرتیں۔ یہ بات سو فیصد درست ہے کیونکہ واقعی یہ دو ہتھیار ہی انسان کی زندگی میں سکون لاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایک کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اور ناکام مرد کے پیچھے دو عورتوں کا ہاتھ ہو تا ہے۔ میرے خیال سے یہ یوں ہونا چاہئے کہ ایک کامیاب مرد کے پیچھے ایک صابرو شاکر عورت کا ہاتھ ہوتا ہے جبکہ ایک ناکام مرد کے پیچھے ایک ناشکری، غیر صابر ارو لالچی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے

(سائرہ غفار)

بشکریہ: http://karachiupdates.com
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر

 
skjatala's Avatar
skjatala
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 684
Reply With Quote
17 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (04-07-11), فیصل ناصر (04-07-11), کنعان (05-07-11), ھارون اعظم (23-07-11), یاسر عمران مرزا (05-07-11), نورالدین (05-07-11), ننھا بچہ (04-07-11), محمد یاسرعلی (05-07-11), مسٹر شیف (05-07-11), wajee (05-07-11), ابوسعد (11-07-11), احمد نذیر (05-07-11), حیدر (23-07-11), حیدر Rehan (06-07-11), راجہ اکرام (05-07-11), سام (05-07-11), عبداللہ آدم (22-07-11)
پرانا 05-07-11, 10:44 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,645
کمائي: 28,550
شکریہ: 7,151
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عورتوں کے استحصال پر بہت زیادہ زور ہے۔۔ اس سے زیادہ عیب مردوں‌میں‌پائے جاتے ہیں۔ حکمران طبقے سے کسی بھی فرد کا تصور کیجئے

غرور و تکبر،
عدل و انصاف کی کمی
عورتوں‌کا استحصال
مردوں‌کو غلام بنانے پر زور
دوسرے کی دولت کھا جانے کی ہوس
بیوی کے بعد بھی عورتوں‌کی خواہش
حلالہ کے لئے بہتی رال ۔۔ (ملا کا خاصہ)
نا انصافی پر مبنی فیصلے۔
غریب کی حق تلفی (‌سیالکوٹ‌کے بھائیوں‌کی ہلاکت)
اپنی مرضی کی ڈکٹیٹر شپ۔

ہر مرد کی نفسانی اور ذاتی خواہشات کی پیروی کا یہی حال ہے ۔۔۔ اوپر سے نیچے تک۔۔۔ ایسے میں‌بے چاری خواتین کو مؤرد الزام ٹھیرانا ۔۔ چہ معانی دارد ؟؟؟؟؟
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (06-07-11), shafirajput (05-07-11), فیصل ناصر (05-07-11), نورالدین (05-07-11), محمد یاسرعلی (05-07-11), مرزا عامر (06-07-11), wajee (05-07-11), حیدر (23-07-11), سام (05-07-11)
پرانا 05-07-11, 09:37 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا تھا کہ دوزخ میں زیادہ تعداد عورتوں کی ہو گی کیونکہ وہ صبر اور شکر نہیں کرتیں۔
تمام پوائنٹ سے اتفاق کرتا ہوں سوائے مذکورہ بالا جملے سے ۔
کیوں کہ یہ ہم سب کا ہی مشاہدہ ہے کہ عورتوں مردوں سے کہیں زیادہ صابر ہوتی ہيں ۔
یہ عورتیں ہی ہوتی ہیں جن کے صبر اور برداشت سے گھر ٹوٹنے سے بچ جاتے ہیں ۔
اور مرد اپنا غصہ نکال نکال کر جب بڑھاپے کی حدود میں داخل ہوتا ہے تو
اسے احساس ہوتا ہے کہ واقعی بیوی بہت صابر تھی اور ہے ۔

ایک بار پھر شکریہ جتالہ چچا
اتنے اچھے مراسلے کا ۔
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (06-07-11), shafirajput (24-07-11), skjatala (05-07-11), فیصل ناصر (05-07-11), مرزا عامر (06-07-11), حیدر (23-07-11)
پرانا 06-07-11, 01:23 AM   #4
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
عورتوں کے استحصال پر بہت زیادہ زور ہے۔۔ اس سے زیادہ عیب مردوں‌میں‌پائے جاتے ہیں۔ حکمران طبقے سے کسی بھی فرد کا تصور کیجئے
فاروق صاحب مراسلہ پڑھتے ہوئے میں بھی یہی سوچ رہا تھا ۔ کہ تمام عیب عزیزاوں میں ہیں لیکن عزیز حضرات دودھ کے دھلے ہیں ۔

اور جس جملے پر بھائی نورالدین نے نا اتفاقی کا اظہار کیا ہے اس سے میں بھی اتفاق نہیں کرتا
دنیا میں جنگ ، قتل و غارت گری دھوکا دہی اور بڑے گھناؤنے جرائم میں مرد ملوث ہیں اور عورتیں زیادہ جہنم میں اس لیئے جائیں گی کیونکہ ساس بہو کی نہیں بنتی واہ رے واہ ۔
ایک صاحب کہنے لگے کہ عورتیں اس لیئے بھی جہنم میں زیادہ جائیں گی کیونکہ وہ طوائف بھی ہوتی ہیں ۔ میں تو ان کی سادگی پر مر مٹا کہ بھائی اگر ایک عورت طوائف ہے تو اس کے پچاس گاہک تو مرد ہیں تو جہنمیوں کی تعداد زیادہ کس کی ہوئی ؟؟؟؟
یہ ہمیں زیب نہیں دیتا کہ اسلام کے نام پر عورتوں کی رسوائی کریں اور من گھڑت احادیثیں بیان کر کے اپنے دین کو بدنام کرتے پھریں
کیا قران اس بات کی کوئی دلیل پیش کرتا ہے کہ عورتیں زیادہ جہنمی ہوں گی ۔
لوگ تو یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ انسان کو جنت سے نکلوانے میں عورت یعنی اماں حوا کا ہاتھ تھا ۔ اس پر صرف لاحول پڑھنے کا جی چاہتا ہے کہ کیوں ہم مسلمان ہو کر یہودی اور عیسائی عقیدوں کی پیروی کرنے لگے ہیں ۔ اگر قران پڑھیں تو اس میں واضح طور پر موجود ہے کہہ شیطان نے دونوں کو بہکایا اور جنت سے نکلوا دیا یعنی باوا آدم اور اماں حوا دونوں برابر کے شریک تھے ۔ لیکن ہم یہاں پر بھی قصوروار عورت کو ہی ٹھراتے ہیں ۔
میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہمیں تورات اور انجیل کا مطالعہ بھی کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے واضح ہو جائے گا کہ کون سی احادیث موافق القران ہیں اور کون سی احادیث (تحریف شدہ) موافق الانجیل و تورات
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (06-07-11), shafirajput (24-07-11), فیصل ناصر (06-07-11), فاروق سرورخان (22-07-11), نورالدین (06-07-11), حیدر (23-07-11)
پرانا 22-07-11, 05:27 AM   #5
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ذرا سی بات تھی اندیشہ عجم نے جسے
برھا دیا یے فقط زیب داستاں کے لیے

سامنے کی بات ہے جو آپ حضرات کو حقوق نسواں کے سیلاب میں بہتے بہتے نظر نہیں آئی اور وہ یہ کہ ::

1:: مضمون بھی ایک خاتون نے ہی لکھا ہے اس لیے کم از کم وہ اپنی کلاس کے بارے میں ایسے تعصب کا مظاہرہ تو نہ کریں گی جیسا کہ آپ مردوں سے توقع کرتے ہیں

2:: مرد جب کوئی بات کرتے ہیں یا اپنے تجربات تحاریر میں بیان کرتے ہیں تو وہ مردوں ہی کے حوالے دیتے ہیں کیونکہ ان کا پالا انہی سے زیادہ پڑا ہوتا ہے اور اسی طرح ایک خاتون جب بات کرے گی تو وہ عورتوں ہی کے حوالے سے اپنی بات کو آگے بڑھائے گی نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب تحریر کو دوبارہ پڑھ کر بتائیں کہ اس میں کہاں لکھا ہوا ہے کہ مرد دودھ کے دھلے ہوتے ہیں یا سب جنتی ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

لکھنے کو تو اور بھی دل کر رہا ہے لیکن صبح صبح مزید چخ چخ کا فائدہ کوئی نہیں ہے۔

والسلام
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (24-07-11), skjatala (25-07-11), ھارون اعظم (23-07-11), مرزا عامر (23-07-11), احمد نذیر (22-07-11), حیدر (23-07-11), راجہ اکرام (22-07-11)
پرانا 23-07-11, 01:26 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ صبح صبح نہیں تو شام میں چخ چخ کرتے رہیں‌
ہمیں کوئی اعتراض نہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (24-07-11), حیدر (23-07-11), سام (23-07-11), عبداللہ آدم (24-07-11)
پرانا 23-07-11, 02:52 PM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسی سے ملتی جُلتی بات ہی ہے ؛

امی بتا رہی تھیں کہ ایک مرتبہ ایک درس حدیث میں جانا ہوا۔ وہاں پر اب یہی بات بار بار کہی جا رہی تھی کہ جہنم میں عورتوں کی کثرت ہو گی کیوں کہ فلاں فلاں فلاں وجہ وغیرہ۔ الغرض وہ بات اتنی بار دوہرائی گئی کہ امی بیزار ہو گئیں اور ہاتھ اُٹھا کر کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ نے تمام عورتوں کا جہنم میں بھیج کر ہی رہنا ہے۔ اور جب جہنم جانا ہی ہے تو پھر بندہ گناہ کیوں نہ کرے۔ "

اصل میں ہم میں تبلیغ کا اصل حسن ختم ہو گیا ہے۔ تبلیغ کرنا نہیں آ رہی۔ آم مزے دار ہوتا ہے، لیکن حد سے زیادہ کھا لیں تو نفرت ہونے لگتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ جتنی وجوہات عورتوں کی جہنم میں جانے کی ہے ، شاید اس سے زیادہ مردوں کی ہوں گی۔ لیکن چونکہ عورتوں پر تبلیغ کرنے والے عموماً "تفقہ فی الدین" سے اتنے فیضیاب نہیں ہوتے ، اس لیے محض چند احادیث کو رٹ کو "راگ الاپنا " شروع ہو جاتے ہیں۔

میری نگاہ میں مسئلہ طریقہ تبلیغ و تلقین میں ہے۔ جو بدقسمتی سے کوئی تبدیل کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔ خواہ دعوت اسلامی کے میٹھے میٹھے بھائی ہوں یا جماعت اہل حدیث کے علما، خواہ تبلیغی جماعت کے داعی ہوں یا کہ جدید اسلام کے داعی جماعت اسلامی والے، سبھی کے سبھی عورتوں کو تبلیغ و تلقین کے میدان میں ماٹھے ہیں اور اپنے ماٹھے ترین لوگوں کو اس میدان میں لگاتے ہیں۔ حالانکہ سب سے اہم میدان یہی ہے۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (24-07-11), skjatala (25-07-11), فیصل ناصر (24-07-11), ھارون اعظم (24-07-11), مرزا عامر (23-07-11), احمد نذیر (24-07-11), سام (23-07-11)
پرانا 24-07-11, 01:47 AM   #8
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
آپ صبح صبح نہیں تو شام میں چخ چخ کرتے رہیں‌
ہمیں کوئی اعتراض نہیں
بچوں کو تنگ کیا جائے تو وہ پھر گستاخی کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آئندہ ذہن میں رکھئے گا انتل!!!
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-07-11, 08:25 PM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

گستاخ بچوں کی گدی سہلانے میں بھی مجھے بہت خوشی ہوتی ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (24-07-11), عبداللہ آدم (24-07-11)
پرانا 24-07-11, 08:29 PM   #10
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
اسی سے ملتی جُلتی بات ہی ہے ؛

امی بتا رہی تھیں کہ ایک مرتبہ ایک درس حدیث میں جانا ہوا۔ وہاں پر اب یہی بات بار بار کہی جا رہی تھی کہ جہنم میں عورتوں کی کثرت ہو گی کیوں کہ فلاں فلاں فلاں وجہ وغیرہ۔ الغرض وہ بات اتنی بار دوہرائی گئی کہ امی بیزار ہو گئیں اور ہاتھ اُٹھا کر کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ نے تمام عورتوں کا جہنم میں بھیج کر ہی رہنا ہے۔ اور جب جہنم جانا ہی ہے تو پھر بندہ گناہ کیوں نہ کرے۔ "

اصل میں ہم میں تبلیغ کا اصل حسن ختم ہو گیا ہے۔ تبلیغ کرنا نہیں آ رہی۔ آم مزے دار ہوتا ہے، لیکن حد سے زیادہ کھا لیں تو نفرت ہونے لگتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ جتنی وجوہات عورتوں کی جہنم میں جانے کی ہے ، شاید اس سے زیادہ مردوں کی ہوں گی۔ لیکن چونکہ عورتوں پر تبلیغ کرنے والے عموماً "تفقہ فی الدین" سے اتنے فیضیاب نہیں ہوتے ، اس لیے محض چند احادیث کو رٹ کو "راگ الاپنا " شروع ہو جاتے ہیں۔

میری نگاہ میں مسئلہ طریقہ تبلیغ و تلقین میں ہے۔ جو بدقسمتی سے کوئی تبدیل کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔ خواہ دعوت اسلامی کے میٹھے میٹھے بھائی ہوں یا جماعت اہل حدیث کے علما، خواہ تبلیغی جماعت کے داعی ہوں یا کہ جدید اسلام کے داعی جماعت اسلامی والے، سبھی کے سبھی عورتوں کو تبلیغ و تلقین کے میدان میں ماٹھے ہیں اور اپنے ماٹھے ترین لوگوں کو اس میدان میں لگاتے ہیں۔ حالانکہ سب سے اہم میدان یہی ہے۔
جس کو سمجھنا ہو اسکے لئے ایک جملہ بھی کافی ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (24-07-11), احمد نذیر (25-07-11)
پرانا 24-07-11, 11:36 PM   #11
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حیدر ساب نے نفس مسئلہ سے بات کو ہی ادھر ادھر کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمجھ کیا خاک آئے؟؟

اور فیصل انتل آپ کا مراسلہ آپ کے بچوں پر تشدد کے پسند کرنے کی چغلی کھاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب دھیان سے رہیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-07-11, 02:41 AM   #12
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے بچے میرے دوست ہیں
اور گدی سہلانے میں موجود پیار کو بخوبی پہچانتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 25-07-11, 05:23 PM   #13
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایسے شوق اپنے بچوں پر ہی پورے کیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسروں کے بچے "متھے" بھی لگ جاتے ہیں!!!
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, کلام, پیارے, پاک, قدم, لڑکی, نظر, موقع, موسیٰ علیہ السلام, آج, آدمی, انسان, اسلام, اسلامی, بھائی, حال, خواتین, رشتے, زندگی, عورت, عالم, عزیز, صاحبہ, صبر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آلودہ پانی، ناقص کھانا‘ ہزاروں سیلاب متاثرین پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا‘ تونسہ شریف میں بچہ جاں بحق گلاب خان خبریں 0 15-08-10 02:24 AM
مستقبل قریب میں پاکستان میں اشیاء کے ریٹ کچھ یوں متوقع ہیں۔ The Great قہقہے ہی قہقے 6 17-10-09 09:07 AM
پیپلز پارٹی میں نووارد توقیر ضیاء اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں بے یقینی کا شکار ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 09:42 AM
بھارت میں " بعض " کھلاڑی کنٹر ول میں نہیں تھے،ڈسپلن توڑنے والوں کو آئندہ قو می ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی،نسیم اشر ف خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 17-12-07 02:50 PM
ملکی امور میں فوجی کردار کا حامی نہیں“جنرل(ر) توقیر ضیاء پیپلز پارٹی میں شامل خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 10:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger