واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خاص مواقع > عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ



عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ آو مل کر عید منائیں


حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی قربانی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-11-09, 05:05 PM   #1
حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی قربانی
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 14-11-09, 05:05 PM

بشارت خواب میں پائی کہ اُٹھ ہمت کا ساماں کر
پئے خوشنودیٔ مولیٰ اسی بیٹے کو قرباں کر

خلیل اللہ اُٹھے خواب سے ‘ دِل کو یقیں آیا
کہ آخر امتحاں بندے کا مالک نے ہے فرمایا

اُٹھا مرسل اسی عالم میں رسی اور تبرے لے کر
پئے تعمیل چل نکلا خدا کا پاک پیغمبر

پہاڑی پر سے دی آواز اسمٰعیل اِدھر آؤ
اِدھر آؤ ‘ خدائے پاک کا ارشاد سن جاؤ

پدر کی یہ صدا سن کر پسر دوڑا ہوا آیا
رُکا ہر گز نہ اسمٰعیل گو شیطاں نے بہکایا


پدر بولا کہ بیٹا آج میں نے خواب دیکھا ہے
کتابِ زندگی کا اِک نرالا باب دیکھا ہے

یہ دیکھا ہے کہ میں خود آپ تجھ کو ذبح کرتا ہوں
خدا کے نام سے تیرے لہو میں ہاتھ بھرتا ہوں

سعادت مند بیٹا جھک گیا فرمان باری پر
زمین و آسماں حیراں تھے اس طاعت گزاری پر

رضا جوئی کی یہ صورت نظر آئی نہ تھی اب تک
یہ جرأت پیشر انساں نے دکھلائی نہ تھی اب تک

عجب بشاش تھے دونوں رضائے رب عزت پر
تامل یا تذبذب کچھ نہ تھا دونوں کی صورت پر

کہا فرزند نے اے باپ اسمٰعیل صابر ہے
خدا کے حکم پر بندہ پئے تعمیل حاضر ہے

مگر آنکھوں پر اپنی آپ پٹی باندھ لیجے گا
مرے ہاتھوں میں اور پیروں میں رسی باندھ دیجے گا

مبادا آپ کو صورت پہ میری رحم آ جائے
مبادا میں تڑپ کر چھوٹ جاؤں ہاتھ تھرائے

پسر کی بات سن کر باپ نے تعریف فرمائی
یہ رسی اور پٹی باندھنی ان کو پسند آئی

ہوئے اب ہر طرح تیار دونوں باپ اور بیٹا
چھری اس نے سنبھالی تو یہ جھٹ قدموں میں آلیٹا

پچھاڑا اور گھٹنا سینۂ معصوم پر رکھا
چھری پتھر پہ رگڑی ہاتھ کو حلقوم پر رکھا

زمیں سہمی پڑی تھی ‘ آسماں ساکن تھا بیچارہ
نہ اس سے پیشر دیکھا تھا یہ حیرت کا نظارہ

پدر تھا مطمئن بیٹے کے چہرے پر بحالی تھی
چھری حلقوم اسمٰعیل پر چلنے ہی والی تھی

مشیت کا مگر دریائے رحمت جوش میں آیا
کہ اسمٰعیل کا اِک رونگٹا کٹنے نہیں پایا

ہوئے جبریل نازل اور تھاما ہاتھ حضرت کا
کہا بس ‘ امتحاں مقصود تھا ایثار و جرأت کا

یہ طاعت اور قربانی ہوئی منظورِ یزدانی
کہ جنت سے یہ برہ آگیا ہے بہرِ قربانی

ہمیشہ کے لیے اس خوابِ صادق کا ثمر لیجے
اسی برّے کو بیٹے کے عوض قربان کر دیجے

غرض دُنبہ ہوا قربان اسمٰعیل کے صدقے
ہوئی یہ سنت اس ایمان کی تکمیل کے صدقے

خطاب اُس دن سے اسمٰعیل نے پایا ذبیح اللہ
خدا نے آپ اُن کے حق میں فرمایا ذبیح اللہ
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 287
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
wajee (14-11-09), طاھر (28-11-09)
پرانا 28-11-09, 03:06 AM   #2
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-11-09, 10:23 PM   #3
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم،

عیدالاضحی کی مناسبت سے بہت اچھی شئیرنگ ہے۔ شکریہ

والسلام

طاہر
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-11-09, 11:00 AM   #4
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میری جانب سے تمام دوستوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے

عید مبارک
قبول ہو

دعاہے کہ عید کا یہ پر مسرت موقع آپ کے لئے خوشیاں ہی خوشیاں لائے۔ آمین

اپنا خیال رکھئے اور ان کا جو اپنا خیال خود نہیں‌ رکھ سکتے۔


دعاؤں کی درخواست کے ساتھ
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, پسند, نظر, موقع, آج, ایمان, اللہ, حکم, خدا, دل, درخواست, زندگی, عالم, عزت, صابر, صادق, صدا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عینک والا جن زارا بچوں کا پاک نیٹ 0 14-02-11 06:10 PM
عینی گواہ سیپ قہقہے ہی قہقے 0 28-01-11 10:29 PM
ترجمہ کرنے والی عینک عدنان دانی عمومی سائنس 3 03-01-11 09:58 AM
عمرو عیّار اور ملاء عمر اداس ساحل عمومی بحث 12 18-09-10 10:23 PM
فرض کفایہ اور فرض عین sahj جہاد 0 16-10-09 05:53 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger