واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خاص مواقع > عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ



عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ آو مل کر عید منائیں


عیدالاضٰحی کےبارے میں ۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-11-09, 12:01 PM   #1
عیدالاضٰحی کےبارے میں ۔
رانا امر رانا امر آف لائن ہے 14-11-09, 12:01 PM


Last edited by رانا امر; 18-11-09 at 02:16 PM..

 
رانا امر's Avatar
رانا امر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 833
شکریہ: 4,245
514 مراسلہ میں 1,420 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 310
Reply With Quote
رانا امر کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (14-11-09)
پرانا 18-11-09, 02:14 PM   #2
Senior Member
 
رانا امر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 833
کمائي: 18,428
شکریہ: 4,245
514 مراسلہ میں 1,420 بارشکریہ ادا کیا گیا
رانا امر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں رانا امر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس مبارک مصرع”دیدوعیدی میں غم مدینےکا “ کے بیس حُرُوف کی نسبت سے عید کی 20سُنتیں اور آداب عیدکےدن یہ اُمُورسنت ’’مستحب‘‘ ہیں:

1حجامت بنوانا ’’مگر زلفیں بنوائیے نہ کہ انگریزی بال‘‘۔

2 ناخن ترشوانا

3 غسل کرنا ۔

4 مسواک کرنا ’’یہ اس کے علاوہ ہے جو وضو میں کی جاتی ہے‘‘۔

5 اچھے کپڑے پہنانا ،نئے ہوں تو نئے ورنہ دُھلے ہوئے ۔

6 خوشبو لگانا ۔

7 انگوٹھی پہنانا ’’جب کبھی انگوٹھی پہنئے تو اس بات کا خاص خیال رکھئے کہ صرف ساڑھے چارماشہ سے کم وزن چاندی کی ایک ہی انگوٹھی پہنئے۔ ایک سے ذیادہ نہ پہنئے اور اس ایک انگوٹھی میں بھی نگینہ ایک ہی ہو ، ایک سے زیادہ نگینے نہ ہوں ،بغیرنگینے کی بھی مت پہنئے- نگینے کے وزن کی کوئی قید نہیں -چاندی کاچھلہ یاچاندی کے بیان کردہ وَزن وغیرہ کے علاوہ کسی بھی دھات کی انگوٹھی یاچلھہ مرد نہیں پہن سکتا-

8 نمازفجرمسجد میں پڑھنا۔

9 عیدالفطرکی نماز کو جانے سے پہلےچند کھجوریں کھا لینا ’3‘5‘7‘یا کم وبیش مگر طاق ہوں-کھجوریں نہ ہوںتو کوئی میٹھی چیزکھالیجئے ۔اگر نما ز سے پہلے کچھ بھی نہ کھایا تو گُنا نہ ہوا
مگر عشاء تک نہ کھایا توعِتاب ”ملامت“کیا جائے گا۔

10 نمازعید‘عید گاہ میں ادا کرنا۔

11 عید گاہ پیدل چلنا۔

12 سواری پربھی جانے میں حرج نہیںمگرجس کو پیدل جانے میں قدرت ہواُس کے لئے پیدل جانا افضل ہےاورواپسی پر سواری پر آنے میں حرج نہیں۔

13 نماز عید کیلئے ایک راستے سے جانا اور دوسرے راستے سے آنا۔

14 عید کی نماز سے پہلے صدقہ فطراداکرنا”اَفضل تو یہی ہےمگر عید کی نمازسے قبل نہ دے سکے توبعد میں دیدیجئے“۔

15 خُوشی ظاہر کرنا۔

16 کثرت سے صدقہ دینا۔

17 عید گاہ کو اِطمینان ووَقاراورنیچی نگاہ کئے جانا۔

18 آپس میں مبارک باد دینا۔

19 بعدِ نمازعید مصافحہ ”یعنی ہاتھ مِلانا“اورمُعانقہ ”یعنی گلے ملنا“جیسا کہ عُمُوماًمسلمانوں میں رائج ہے بہتر ہے کہ اِس میں اظہارے مُسرت ہے”مگراَمرد خوبصورت سے گلے ملنا مَحَلّ فِتنھ ہے۔

20 عید الفطر”یعنی میٹھی عید“کی نمازکیلئےجا تےہوئے راستے میں آہستہ سے تکبیرکہیں اور نماز
عیدالاضحٰی کیلئے جاتے ہوئے راستے میں‌بُلندآوازسےتکبیرکہیں-

تکبیر یہ ہے-
اللہ اکبرط اللہ اکبررط لااِلٰہ اِلاِّ للہُ وَللہُ اَکبرط اللہ اکبروَللہ الحمدط
ترجمہ

اللہجلالہُ سب سے بڑا ہے اللہ جلالہُ سب سے بڑا ہے اللہ جلالہُکے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور اللہ جلالہُسب سے بڑا ہے اور اللہ جلالہُہی لئےتمام خوبیاں ہیں-

بقرہ عید کا ایک مُستحب
عیدالاضٰحی تمام اَحکام میں‌عیدالفطر کی طرح ہے-صرف بعض باتوں میں فرق ہے،مثلاًاس میں ”یعنی بقرعید میں“مستحب یہ ہے کہ نمازسے پہلے کچھ نہ کھائے چاہےقربانی کرے یا نی کرےاور
اگر کھا لیا تو کراہت بھی نیں‌۔

”اللہ اکبر“کے آٹھحروف کی نسبت سےتکبرِتشریق کے 8 مدنی پھول

1 نویں ذُولحجۃُالحرام کی فجر سے تیرھیویں کی عصر تک پانچوں وقت کی نمازیں جو مسجد کی جماعتِ اُلٰی کے ساتھ ادا کی گئیں ان میں ایک باربُلندآواز سے تکبیر کہنا واجب ہے اورتین بار افضل
اسے تکبیرتشریق کہتے ہیں ۔اور وہ یہ ہے۔

اللہ اکبرط اللہ اکبررط لااِلٰہ اِلاِّ للہُ وَللہُ اَکبرط اللہ اکبروَللہ الحمدط


2 تکبیرتشریق سلام پھیرنےکے بعد فوراًکہنا واجب ہے۔ یعنی جب تک کوئی ایسا فِعل نہ کیا ہو کہ اُس پر نمازکی بِنا نہ کر سکے۔ مثلاًاگر مسجد سے باہرہو گیا یا قصداًوُضُو توڑدیایا چاہے بھول کر ہی کلام کیا توتکبیر ساقط ہوگئی اور بلاقصد وُضُوٹوٹ گیا تو کہہ لے ۔

3 تکبیرتشریق اُس پرواجب ہے جو شہر میں مُقیم ہو یا جس نے اس مقیم کی اقتدا کی ۔ وہ اِقتِدا کرنے والاچاہے مسافر ہو یا گاؤں کا رہنے والا اور اگراس کی اقتدا نہ کریں تو ان پر ”یعنی مافر اور گاؤں کے رہنے والے پر“واجب نہیں ۔

4 مُقیم نے اگر مسافر کی اقتداکی تو مُقیم پر واجب ہے اگرچہ اس مسافر امام پر واجب نہیں ۔

5 نفل ،سنت اور وِتر کے بعد تکبیر واجب نہیں”اَیضاً“

6 جُمعۃ المبارک کے بعد واجب ہے اور نماز”بقر“ عید کے بعد بھی کہہ لے”اَیضاً“

7 مَسبُوق ”جس کی ایک یا زائد رکعتیں فوت ہوئی ہوں“ پرتکبیرواجب ہے مگرجب خود سلام پھیرےاُس وقت کہے۔

8 مُنفرد”یعنی تنہا نماز پڑھنےوالے “پرواجب نہیں ،صاحِبین”رحمَھمُ اللہُ تعالٰی“کے نزدیک اس پر بھی واجب ہے۔ ”بہارشریعت“

””عید کے فضائل وغیرہ کی تفصیلی معلومات کیلئے فیضانِ سنت کے باب”فیضانِ رمضان“سے فیضانِ عیدُالفطر کا مطالعہ فرمایئے““۔




اےہمارے پیارے اللہ ہمیں عید سَعید کی خوشیاں سُنت کے مطابق منانے کی توفیق عطا فرما۔
اور ہمیں حج شریف اور دِیارِمدینہ وتاجدارِمدینہ ’صلٰی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ‘ کی دید کی حقیقی عید باربارنصیب فرما۔۔۔


آمین بِجاہِ النّبِِّیِ الاَمین ’صلٰی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ‘
رانا امر آف لائن ہے   Reply With Quote
رانا امر کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (27-11-09)
پرانا 27-11-09, 09:55 PM   #3
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عید مبارک
پر یہاں آپ کے لئے بہت کچھ ہے
لب تلک آنے تو دو۔۔۔۔۔
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا گیا
رانا امر (30-11-09)
پرانا 27-11-09, 09:56 PM   #4
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عید مبارک
پر یہاں آپ کے لئے بہت کچھ ہے
لب تلک آنے تو دو۔۔۔۔۔
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا گیا
رانا امر (30-11-09)
جواب

Tags
color, magenta, medium, کلام, پھول, پیارے, قید, نماز, مکمل, مسائل, معلوم, آج, اکبر, اللہ, المبارک, رمضان, راستہ, شہر, شعبان, عید, عبادت, غم, صدقہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
" آپ اس عید پر سب سے پہلے کس سے عید ملیں گے؟ " سیپ عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 57 06-09-11 02:49 PM
پھر دو عیدیں: خیبر پختونخوا میں جمعہ اور ملک بھر میں عید ہفتے کو ہو گی جاویداسد خبریں 13 10-09-10 10:35 PM
سیلاب متاثرین کو عید سے پہلے امداد ملے گی۔۔۔۔ مگرکونسی عید سے پہلے جاویداسد خبریں 0 09-09-10 02:23 PM
سعودی عرب میں عید جمعہ کو ہو گی۔عیدکا چاند نظر نہیں‌آیا پاکستا ن کا چاند دیکھے گا جاویداسد خبریں 0 08-09-10 10:43 PM
عید کے لمحات میں سیپ شاعری اور مصوری 6 07-10-08 08:10 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger