واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خاص مواقع > عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ

عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ آو مل کر عید منائیں

عیدکارڈز کی روائت دم توڑ رہی ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-09-09, 07:56 AM   #1
عیدکارڈز کی روائت دم توڑ رہی ہے
ڈاکٹرنور ڈاکٹرنور آف لائن ہے 08-09-09, 07:56 AM

چند دن پہلے میں اپنے ایک عزیز کے ہاں گیا جسکا بکس اور سٹیشنری کا ایک بہت پرانا اور کافی بڑا سیٹ اپ ہے۔۔ ایسے ہی باتوں باتوں میں ذکر نکل آیا عید کارڈ کا ۔ کہنے لگا ۔
ایک وقت تھا کہ عید کارڈ ہر گھر میں خریدے اور بھیجے جاتے تھے۔ اور یہ کو ئی زیا دہ پرانی بات نہیں یہی سات آٹھ سال پہلے با ت ہے کہ عید کارڈ رمضان سے پہلے ہی لگنا شروع ہو جا تے ۔۔ کیونکہ جن لوگوں نے دوسرے مما لک میں کارڈز بھجوانے ہوتے تھے وہ شروع میں خرید کر بھجوا دیتے کہ بعد میں رش کی وجہ سے کارڈ لیٹ نہ ملیں۔ لیکن اب تو لوگ کارڈ کی طر ف آتے ہی نہیں۔اور اس کی سب سے وجہ یہی بیماری ہے جسے آپ لوگ موبائل فون کہتے ہیں۔
اور دوسری وجہ مہنگا ئی ہے جس نے سب کی کمر توڑ دی ہے۔

وہ تو اس کے بعد اپنے کئی دکھڑے روتا رہا مگر میں سوچنے لگا ۔
واقعی کارڈ خرید نے اور بھجوانے کی روائت بہت خوبصورت ہے۔ اور یہ روائت بھی اب خط کی طر ح دم توڑ رہی ہے۔
جد ید ٹیکنالوجی نے شک ہمیں بہت سہولتیں فراہم کی ہیں ۔ اب ہم جب چاہیں اپنے کسی بھی دوست، عزیز سے بہت کم وقت اور پیسوں میں با ت کر سکتے ہیں ۔ لیکن جو لذت، خوبصورتی، اور مزہ خط اور کارڈ میں تھا وہ کہاں۔
خط یا عید کارڈ لکھنا ، بھیجنا اور جواب کا انتظار کرنا ایک انوکھی کیفیت میں سے گذرنے کا نام ہے جو موبائل فون پر بات کرنے سے کبھی محسو س نہیں ہو سکتی

کارڈ کی مختلف اقسام ہیں جو رشتوں کے حوالے منتخب کی جا تی ہیں ۔

محبت، پیار کے پیغامات سے لبریز عید کارڈ نوجوان نسل کی خا ص توجہ کا مرکز ہوتے ہیں ۔ ان کارڈز میں جہاں محبت کی مختلف کیفیات کے مطابق فقرے، اشعار، نظمیں وغیرہ خوبصورت انداز میں لکھی ہوتی ہیں وہیں بیک گراونڈ میں کبوتر، مور ، تاج محل، دل کی شکل، پھول وغیر ہ کا بے دریغ استعمال کیا جا تا ہے۔

ماں ، بہن، بھائی ، ٹیچر، دوست وغیرہ کے حوالے سے الگ الگ کارڈز ہوتے ہیں اور ہر شخص اپنے جذبات سے ہم آہنگ کار ڈ منتخب کر تا ہے۔

اسلامی کارڈ کی ورائٹی بھی بہت وسیع ہوتی ہے۔ اس میں جہاں خا نہ کعبہ، روضہ رسول ، مختلف مساجد کو نماں طور پر دکھایا جا تا ہے ۔ وہیں مور، کبوتر بھی اسلامی کارڈ پر نظر آتے ہیں۔
مختلف آیا ت ، دعائیں اور دعا منگتے ہاتھ بھی اسلامی کارڈ کی ورائٹی میں نماٰیاں دکھا ئی دیتے ہیں۔

ایک اور اہم ورائٹی مزاحیہ کارڈ کی ہو تی ہے۔ اس میں جہاں‌مختلف کارٹون، مزاحیہ اشکال وغیر ہ استعمال کی جا تی ہیں ۔ وہیں مختلف جا نور خصوصا چمپنزی، اور گدھے کا خصوصی مقام ہے۔

مختلف کوٹس، مناظر، بھول، پتے، موسم وغیرہ کے ساتھ کیلی گرافی کے مختلف انداز بھی کارڈ کو سجاتے ہیں۔

سادہ کارڈ جو مختلف لوازمات سے مبرا ہوتے ہیں بہت پسند کیے جاتے ہیں

بچوں کے کارڈ بھی بہت سے کارٹوں سے سجے ہوتے ہیں۔

کچھ ہی عرصہ پہلے تک عید کارڈ کے سٹال ماہ رمضان کے ابتدائی دوعشروں میں بہت توجہ حاصل کرنےتھے اور بازاروں کی زینت ہوا کرتے تھے ۔ مگر اب آہستہ آہستہ یہ سٹال بہیت ہی کم ہو گئے ہیں ۔
اب تو پہت سے پبلشر بھی اس فیلڈ کو چھوڑگئے ہیں ۔ اور وہ تما م فنکا ر جو ان کارڈ کی ڈیزائنگ، پرنٹنگ اور فنشنگ اور شہر شہر سیل کے کاروبا ر سے وابستہ تھے ۔ اب اس فیلڈ سے دور ہو گئے ہیں۔
جیسے حالا ت چل رہے ہیں ۔ بہت ممکن ہے آئندہ چند سالوں تک یہ روائت محض کاغذوں میں محفوظ رہ جائے

Last edited by ڈاکٹرنور; 08-09-09 at 11:29 AM..

ڈاکٹرنور's Avatar
ڈاکٹرنور
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 485
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (08-09-09), پاکستانی لڑکی (08-09-09), نیلم خان (08-09-09), منتظمین (08-09-09), محمدعدنان (08-09-09), راجہ اکرام (08-09-09), سحر (08-09-09)
پرانا 08-09-09, 09:39 AM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ڈاکٹر صاحب
اچھی تحریر پر مبارکباد کے ساتھ ساتھ شیئر کرنے پر شکریہ بھی
اس میں کوئی شک نہیں کہ عید کارڈ اور خط میں جو مزہ تھا وہ موبائل کال، میسج یا ای میل میں کہاں،
خط لکھنا، بھیجنے کے لئے دور پوسٹ آفس تک جانا، پھر روز صبح قاصد کا انتظار کرنا کہ شاید چٹھی آجائے، لیکن اس انتظار میں جو لذت ہے تھی، اس کا تصور ان برقی پیغامات سے محال ہے۔
جتنے زیادہ انتظار کے بعد سجاں کی چٹھی آتی تھی انا ہی پڑھنے میں مزا بھی آتا تھا، بلکہ کئی کئی بار پڑھتے تھے، اور ہر بار اک نئی مسرت کا احساس ہوتا تھا۔
گاؤں میں جب کسی کا خط آجاتا تو پڑھے لکھے لوگوں کی تلاش، ماسٹر صاحب کے گھر کی طرف جانا، بار بار پڑھنے کو کہنا، بوڑھے والدین کا اپنے بچوں کے خط سنبھال کے رکھنا اور پھر ہر کسی سے اس کا ذکر کہ ’میرے پتر دی چٹھی آئی اے‘، محبوب کے خط کو تکیے کے نیچے رکھ کر سونا اور رات کو بار بار اٹھ کر پڑھنا، اور اس سارے عمل میں جو جذبات اور احساسات پنہاں ہوتے تھے، جو سچائی اور خلوص پوشیدہ ہوتا تھا اس کا تو آج تصور ہی محال ہے۔
یہ ان دنوں کی بات ہے جب دل سچے اور مکان کچے ہوا کرتے تھے۔

وقت گزرتا گیا اور دنیا ترقی کی منازل طے کرتے کرتے اس مقام پر پہنچی جسے آج ہم جی رہیے ہیں، دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھا انسان ایک بٹن دبانے کی دوری پر ہے، تمام اطلاعات فوری مل جاتی ہیں،
پہلے خوشیوں اور غموں کی عمر بھی لمبی ہوتی تھی، فوتگی ہو گئ، خط روانہ ہوا، ایک ماہ بعد موصول ہوا، وہاں سے آتے آتے دو چار دن لگ گئے، جب پہنچے تو ایک بار پھر غم کا سماں،۔۔اور اگر خوشی ہو تو اسی طرح ہفتوں اور مہینوں خوشیاں ہی خوشیاں ہوتی تھیں۔

اور اب ادھر دم نکلا ادھر کال مل گئی، چند ہی گھٹوں میں جہاز پر بیٹھے ، جنازے میں شرکت کی اور اگلے دن پھر عازم سفر،۔۔
یہ سچ ہے کہ عقل نے کچھ پختگی تو دی
پر وہ مزا کہاں جو نادانیوں میں تھا

ڈاکٹر صاحب خط اور عید کارڈ کے نہ بھیجنے میں جہاں جدید سہولیات اور مہنگائی کا تعلق ہے وہیں آج کا انسان وقت کی شدید کمی کا بھی شکار ہے۔ مقابلے کی فضا میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے اور کامیاب ہونے کی دھن نے انسان سے رشتوں کا پیار اور دوستی کا مان سب کچھ چھین لیا ہے،

لیکن اب زمانہ قیامت کی چال چل چکا ہے، ایسے میں اگر سچے اور مخلص دوست اور بہن بھائی میسر آجائیں تو یہ کسی طور بھی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں۔

اس سے پہلے کہ ’’سود اصل سے بڑھ جائے‘‘ اجازت چاہوں گا ایک بار پھر شکریے اور مبارکباد کے ساتھ

و السلام
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-09-09), فیصل ناصر (08-09-09), پاکستانی لڑکی (08-09-09), ڈاکٹرنور (08-09-09), محمدعدنان (08-09-09), سحر (08-09-09)
پرانا 08-09-09, 09:56 AM   #3
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ راجہ جی۔۔
آپ کو ہمیشہ یہ فکر کیوں لگی رہتی ہے کہ مونچھیں ڈارھی سے لمبی نہ ہو جائیں۔۔
سود اصل سے نہ بڑھ جائے۔۔
کوئی بات نہیں راجہ۔۔جی ۔۔کھل کھلا کے لکھا کریں۔۔
۔۔۔
اور تحریر پسند کرنے کا شکریہ۔۔
آپ نے بھی بہت اچھا رسپانس دیا ہے۔۔۔۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-09-09), فیصل ناصر (08-09-09), محمدعدنان (08-09-09), راجہ اکرام (08-09-09)
پرانا 08-09-09, 10:04 AM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ڈاکٹرنور مراسلہ دیکھیں
شکریہ راجہ جی۔۔
آپ کو ہمیشہ یہ فکر کیوں لگی رہتی ہے کہ مونچھیں ڈارھی سے لمبی نہ ہو جائیں۔۔
سود اصل سے نہ بڑھ جائے۔۔
کوئی بات نہیں راجہ۔۔جی ۔۔کھل کھلا کے لکھا کریں۔۔
۔۔۔
اور تحریر پسند کرنے کا شکریہ۔۔
آپ نے بھی بہت اچھا رسپانس دیا ہے۔۔۔۔
ڈاکٹرجی میں اصل کی اصلیت پر شدت سے یقین رکھتا ہوں، اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ اصل ہر لحاظ سے نمایاں رہے۔
بایں وجہ میں نہیں چاہتا کہ سود اصل سے بڑھ جائے۔

Last edited by راجہ اکرام; 08-09-09 at 11:07 AM.
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-09-09), محمدعدنان (08-09-09)
پرانا 08-09-09, 10:36 AM   #5
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

وہ پرانے دن
پرنے دوست
اور ان کو کارڈز دینا

کیا کچھ یاد آتا ہے
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا گیا
ڈاکٹرنور (08-09-09)
پرانا 08-09-09, 11:11 AM   #6
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
وہ پرانے دن
پرنے دوست
اور ان کو کارڈز دینا

کیا کچھ یاد آتا ہے
جی ہاں ۔۔ یاد کریں۔۔۔ نا۔۔
اسی لئے تو یہ دھاگہ بنا یا ہے۔۔۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (08-09-09)
پرانا 08-09-09, 11:23 AM   #7
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں ۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-09-09), فیصل ناصر (08-09-09), ڈاکٹرنور (08-09-09), راجہ اکرام (08-09-09)
پرانا 08-09-09, 12:46 PM   #8
Senior Member

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی عید کارڈ تو اب خوابوں کی باتیں ہوگئیں
عرصہ ہوا عید کارڈ کہیں سے آئے ہوئے یا بھیجے ہوئے کچھ عرصہ قبل تک بچے اپنی ٹیچر کے لئے لے کر آتے تھے
لیکن اس سال تو میں نے اب تک کوئی اسٹال بھی نہیں دیکھا جس پر عید کارڈ فروخت ہو رہے ہوں
کبھی کبھی پرانی اشیاء میں سابقہ عید کارڈ نظر آجائیں تو آدمی پرانی یادوں میں کھو جاتا ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-09-09), راجہ اکرام (08-09-09)
پرانا 08-09-09, 02:13 PM   #9
Senior Member
 
پاکستانی لڑکی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
عمر: 23
مراسلات: 1,945
کمائي: 19,513
شکریہ: 1,422
1,131 مراسلہ میں 2,401 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نے آخری بار عید کارڈ اپنی ایک دوست کو 9 سال پہلے دیا تھا!
آج سے پہلے میں نے کبھی سوچا ہی نہیں کہ اتنا وقت گزر گیا۔۔۔۔
پاکستانی لڑکی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے پاکستانی لڑکی کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (08-09-09), ڈاکٹرنور (10-09-09), راجہ اکرام (08-09-09)
پرانا 08-09-09, 03:58 PM   #10
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,167
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ڈاکٹرنور مراسلہ دیکھیں
چند دن پہلے میں اپنے ایک عزیز کے ہاں گیا جسکا بکس اور سٹیشنری کا ایک بہت پرانا اور کافی بڑا سیٹ اپ ہے۔۔ ایسے ہی باتوں باتوں میں ذکر نکل آیا عید کارڈ کا ۔ کہنے لگا ۔
ایک وقت تھا کہ عید کارڈ ہر گھر میں خریدے اور بھیجے جاتے تھے۔ اور یہ کو ئی زیا دہ پرانی بات نہیں یہی سات آٹھ سال پہلے با ت ہے کہ عید کارڈ رمضان سے پہلے ہی لگنا شروع ہو جا تے ۔۔ کیونکہ جن لوگوں نے دوسرے مما لک میں کارڈز بھجوانے ہوتے تھے وہ شروع میں خرید کر بھجوا دیتے کہ بعد میں رش کی وجہ سے کارڈ لیٹ نہ ملیں۔ لیکن اب تو لوگ کارڈ کی طر ف آتے ہی نہیں۔اور اس کی سب سے وجہ یہی بیماری ہے جسے آپ لوگ موبائل فون کہتے ہیں۔
اور دوسری وجہ مہنگا ئی ہے جس نے سب کی کمر توڑ دی ہے۔

وہ تو اس کے بعد اپنے کئی دکھڑے روتا رہا مگر میں سوچنے لگا ۔
واقعی کارڈ خرید نے اور بھجوانے کی روائت بہت خوبصورت ہے۔ اور یہ روائت بھی اب خط کی طر ح دم توڑ رہی ہے۔
جد ید ٹیکنالوجی نے شک ہمیں بہت سہولتیں فراہم کی ہیں ۔ اب ہم جب چاہیں اپنے کسی بھی دوست، عزیز سے بہت کم وقت اور پیسوں میں با ت کر سکتے ہیں ۔ لیکن جو لذت، خوبصورتی، اور مزہ خط اور کارڈ میں تھا وہ کہاں۔
خط یا عید کارڈ لکھنا ، بھیجنا اور جواب کا انتظار کرنا ایک انوکھی کیفیت میں سے گذرنے کا نام ہے جو موبائل فون پر بات کرنے سے کبھی محسو س نہیں ہو سکتی

کارڈ کی مختلف اقسام ہیں جو رشتوں کے حوالے منتخب کی جا تی ہیں ۔

محبت، پیار کے پیغامات سے لبریز عید کارڈ نوجوان نسل کی خا ص توجہ کا مرکز ہوتے ہیں ۔ ان کارڈز میں جہاں محبت کی مختلف کیفیات کے مطابق فقرے، اشعار، نظمیں وغیرہ خوبصورت انداز میں لکھی ہوتی ہیں وہیں بیک گراونڈ میں کبوتر، مور ، تاج محل، دل کی شکل، پھول وغیر ہ کا بے دریغ استعمال کیا جا تا ہے۔

ماں ، بہن، بھائی ، ٹیچر، دوست وغیرہ کے حوالے سے الگ الگ کارڈز ہوتے ہیں اور ہر شخص اپنے جذبات سے ہم آہنگ کار ڈ منتخب کر تا ہے۔

اسلامی کارڈ کی ورائٹی بھی بہت وسیع ہوتی ہے۔ اس میں جہاں خا نہ کعبہ، روضہ رسول ، مختلف مساجد کو نماں طور پر دکھایا جا تا ہے ۔ وہیں مور، کبوتر بھی اسلامی کارڈ پر نظر آتے ہیں۔
مختلف آیا ت ، دعائیں اور دعا منگتے ہاتھ بھی اسلامی کارڈ کی ورائٹی میں نماٰیاں دکھا ئی دیتے ہیں۔

ایک اور اہم ورائٹی مزاحیہ کارڈ کی ہو تی ہے۔ اس میں جہاں‌مختلف کارٹون، مزاحیہ اشکال وغیر ہ استعمال کی جا تی ہیں ۔ وہیں مختلف جا نور خصوصا چمپنزی، اور گدھے کا خصوصی مقام ہے۔

مختلف کوٹس، مناظر، بھول، پتے، موسم وغیرہ کے ساتھ کیلی گرافی کے مختلف انداز بھی کارڈ کو سجاتے ہیں۔

سادہ کارڈ جو مختلف لوازمات سے مبرا ہوتے ہیں بہت پسند کیے جاتے ہیں

بچوں کے کارڈ بھی بہت سے کارٹوں سے سجے ہوتے ہیں۔

کچھ ہی عرصہ پہلے تک عید کارڈ کے سٹال ماہ رمضان کے ابتدائی دوعشروں میں بہت توجہ حاصل کرنےتھے اور بازاروں کی زینت ہوا کرتے تھے ۔ مگر اب آہستہ آہستہ یہ سٹال بہیت ہی کم ہو گئے ہیں ۔
اب تو پہت سے پبلشر بھی اس فیلڈ کو چھوڑگئے ہیں ۔ اور وہ تما م فنکا ر جو ان کارڈ کی ڈیزائنگ، پرنٹنگ اور فنشنگ اور شہر شہر سیل کے کاروبا ر سے وابستہ تھے ۔ اب اس فیلڈ سے دور ہو گئے ہیں۔
جیسے حالا ت چل رہے ہیں ۔ بہت ممکن ہے آئندہ چند سالوں تک یہ روائت محض کاغذوں میں محفوظ رہ جائے
اچھی شیئرنگ ھے ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (08-09-09)
پرانا 08-09-09, 07:52 PM   #11
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,193
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں نے آخری خط 2002 میں اپنے والد صاحب کو لکھا تھا اور کچھ دوستوں کو لکھے تھے جب میں شبقدر میں ٹریننگ پہ تھا اور ان خطوط کے جواب میں مجھے پھی کچھ خط ملے تھے جو کہ میں نے کافی سنبھال کے رکھے ہیں اور ایک دن کسی شے کی تلاش میں وہ خطوط ہاتھ لگ گئے جنہیں پڑھ کہ اسی مسرت کا احساس ہوا جو آج سے تقریبا 8 سال پہلے ہوا تھا۔
اس بار بہت دل کررہا تھا کہ دوستوں کو عید کارڈ ارسال کروں لیکن میں اس مارکیٹ میں گیا جہاں پہلے کارڈز کے اسٹال ہوا کرتے تھے تو دیکھا کہ اب وہاں کچھ بھی نہ تھا اس کے علاوہ اور مشہور بک اسٹال چیک کئے تو کہیں سے کارڈز نہ ملے اور اگر کہیں نظر بھی آئے تو وہ مجھے پسند نہ آئے تو بس پھر ارادہ بدل دیا اور فیصلہ کیا کہ اب کی بار بھی فون پہ ہی عید مبارک کہہ دیا جائے گا سب دوستوں کو

Last edited by محمدعدنان; 08-09-09 at 07:57 PM.
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی لڑکی (09-09-09), ڈاکٹرنور (10-09-09), راجہ اکرام (08-09-09)
پرانا 09-09-09, 07:44 AM   #12
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا خیال ہے دوستو۔۔۔
پاک نیٹ کے ذریعے ہم کم ازکم اس سا ل روائت کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں
آپ میں ہر ایک کم ازکم ایک کارڈ خرید ے اور اپنے کسی پیارے کو بھیجے ۔۔۔
تو ٹھیک ہے با۔۔۔؟
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (09-09-09)
پرانا 09-09-09, 12:39 PM   #13
Senior Member
 
پاکستانی لڑکی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
عمر: 23
مراسلات: 1,945
کمائي: 19,513
شکریہ: 1,422
1,131 مراسلہ میں 2,401 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا تو کوئی پیارا ہی نہیں!
بس میری امی ابو ہیں، و میرے ساتھ ہی رہتے ہیں!
پاکستانی لڑکی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے پاکستانی لڑکی کا شکریہ ادا کیا
ڈاکٹرنور (10-09-09), راجہ اکرام (09-09-09)
پرانا 09-09-09, 01:09 PM   #14
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : پاکستانی لڑکی مراسلہ دیکھیں
میرا تو کوئی پیارا ہی نہیں!
بس میری امی ابو ہیں، و میرے ساتھ ہی رہتے ہیں!
آپکا بھائی اگرچہ پیارا تو نہیں ہے لیکن عید کارڈ سے تو اچھا ہی ہو گا۔ اسے بھیج دیں خوش ہو جائے گا

ویسے آپ اپنے امی ابو کو بھی دے سکتی ہیں، یقینا انہیں اچھا لگے گا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
پرانا 09-09-09, 01:53 PM   #15
Junior Member
اجنبی
 
حورعین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مراسلات: 12
کمائي: 706
شکریہ: 0
11 مراسلہ میں 42 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام علیکم،
اب تو سب موبائل پر ہی میسج کردیتے ہیں عید مبارک کا،لیکن جو مزا عید کارڈ بھیجنے کا ہوتا تھا وہ ان میسج میں کہاں،، میسیج پڑھا پسند آیا تو آگے بھیج دیا اپنے نام سے
نہیں تو ڈیلیٹ کا بٹن ہے نا
حورعین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حورعین کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی لڑکی (09-09-09), ڈاکٹرنور (10-09-09), راجہ اکرام (09-09-09)
جواب

Tags
کمر, کارڈ, پھول, نظر, مہنگائی, موبائل, ممکن, مزاحیہ, بھائی, بچوں, تاج, جواب, خصوصی, دل, دعائیں, روتا, رمضان, سال, شہر, شخص, عید, عید، کارڈ, عقل, عرصہ, عزیز

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گرین کارڈز اور ڈالروں کی آفر پر لعنت بھیجتے ہیں : ورثاءمقتولین گلاب خان خبریں 1 03-02-11 11:42 AM
اگر آپ کمپیوٹر روز انہ استعمال کرتے ہیں تو۔۔۔ عدنان دانی کمپیوٹر کی باتیں 5 06-12-09 04:48 PM
عید کارڈز!!!!!!!!!!!!!! وجدان عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 21 01-09-09 11:41 AM
امریکی شوز کمپنی کا توہین آمیز اقدام! وجدان اسلام اور عصر حاضر 0 01-07-08 09:23 AM
روز عید شکیب جلالی Real_Light شکیب جلالی 0 23-05-08 08:00 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:31 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger