واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خاص مواقع > عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ



عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ آو مل کر عید منائیں


عید مبارک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-09-09, 09:07 AM   #1
عید مبارک
احمدنواز احمدنواز آف لائن ہے 09-09-09, 09:07 AM

عید الفطر ہو یا عید الا ¿ ضحی اللہ کے یہ دونوں انعامات مسلمانو ں کے لئے خوشیوں کا پیغام لے کر آتے ہیں ۔یہ دونوں مواقع جہا ں مسلمانوں کے لئے خوشیوں اورمسرتوں کا پیغام لے کر آتے ہیں، مسلمانوں کو باہم شیر وشکر ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں وہیں مقام عبدیت پر فائز ہونے کا دائمی پیغام بھی پہنچاتے ہیں ۔دراصل عید کا اصل مقصد بھی اسی پیغام کا ادراک اور حصول ہے اس لئے کہ اگر مقصد کا ادراک نہ ہو تو بڑے بڑے کام بھی اپنی افادیت کھو بیٹھتے ہیں ۔
عید الفطر کاپیغام کیا ہے ؟
اسے سمجھنا کوئی مشکل نہیں ہے ۔
ہم نے رمضان المبارک میں اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری ، بندگی رب اور ادائے حقوق کے طر یقے سیکھے، ایک آدھ دن نہیں بلکہ پورے تیس دن بار بار یہی مشق دہراتے رہے اور اپنے رب کے سامنے بار بار اس بات کا اعادہ کرتے رہے ہیں کہ اے مالک تیر ے اشارے پہ ہم ہر گھاٹی کوعبور کرنے کو تیا ر ہیں ۔اے اللہ ہم تجھ سے محبت کرتے ہیں اور تیر ی محبت کا حصول تقوی کے بنا ممکن نہیں اور رمضان ہمیں متقی بنانے آیا ہے اور متقی وہی ہے جومقام عبدیت پر فائز ہو جائے ۔ اے اللہ تو ہمارے لئے مقام عبدیت پر فائز ہونے کی راہیں آسان بنا دے ۔اس لئے کہ یہ ساری عبادتیں اسی مقام پے فائز ہونے کی عملی مشق ہے ۔
یہ بات سمجھنی چاہیے کہ عید کا یہ پر مسرت موقع ہمیں عبد اور معبود کے حقوق کا در س دیتا ہے ۔ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دیکھو اللہ کی عبادت سے تمہیں اپنی زندگی میں اسی کے بتائے ہوئے طر یقوں کے مطابق عمل پیرا ہونے کا درس دیا گیا ہے ۔ آج کا دن تمھیں یہ بتاتا ہے کہ تمہیں اسی مالک کی بتائی ہوئی باتوں کو ناصر ف اپنے ہاں بلکہ پور ی دنیا کے انسانوں کوبتانی ہیں اس لئے کے تم عام آدمی نہیں ہو تمہیں اس خاص مقصد کا امین بنایا گیا ہے۔
اور جان لو کہ یہ مقصد صرف نئے کپڑے پہن لینے ، خوش زائقہ کھانے کھا لینے اور باہم گلے مل لینے سے حاصل نہیں ہوگا ۔ بلکہ اس کے لئے تمہیں اپنے رب کی بالکل اسی طر ح تابعداری کرنی ہے جس طرح ان تیس دنوں میں کی ہے ۔تیس یا انتیس دنوں کی مسلسل محنت کے بعد عید کا پر مسرت موقع ہم سے مطالبہ کرتا ہے کہ تجدید عہد وفا کریں اور قرآن کے مطلوبہ مسلمان کا عملی مظاہر بن کر دنیا کی قیادت اور رہنمائی کے اپنے گم گشتہ خزانے کو پھر سے ڈھونڈنے نکلیں۔
اللہ ہمار ا حامی و ناصر ہو ۔ امین

 
احمدنواز's Avatar
احمدنواز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 865
شکریہ: 1,237
604 مراسلہ میں 1,513 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 217
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے احمدنواز کا شکریہ ادا کیا
گوندل (28-11-09), پاکستانی لڑکی (09-09-09), راجہ اکرام (09-09-09), سحر (09-09-09)
پرانا 09-09-09, 09:21 AM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

احمد نواز بھائی
ایک اچھی تحریر پیش کرنے پر مبارکباد وصول کیجئے
واقعی رمضان المبارک کے بعد عید کا دن ہمیں خوشی کے ساتھ ساتھ اپنے اللہ سے تعلق جوڑنے کا درس بھی دیتا ہے، اور میرے خیال میں اس کا ایک پہلو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جس طرح رمضان کے مہینے میں اپنے نفس پر قابو پا کر صرف اللہ کی رضا کے لئے تمام مشکلات کا سامنا کیا جاتا ہے اور پھر اس کے بعد ایک دن خوشی کا آرا ہے
بالکل اسی طرح اگر ایک مسلمان اپنی ساری زندگی میں اپنے نفس اور خواہشات پر قابو پا کر رضائے رب کریم کے لئے اپنی زندگی گزار دے اور اس راہ میں آنے والی تمام مشکلات کو خندہ پیشانی سے سہہ لے تو پھر اس عمر کا رمضان پورا ہونے کے بعد بھی ایک یوم عید آئے گا، اور وہ عید دائمی عید ہو گی۔ پھر اس کے بعد نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ کوئی غم

اللہ ہمیں رمضان کی برکات سمیٹنے اور پھر عید کو اس کی حقیقی روح کے مطابق منانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
احمدنواز (09-09-09)
پرانا 09-09-09, 09:23 AM   #3
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے احمد نواز بہت اچھے ۔۔۔
ویل ڈن
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
احمدنواز (09-09-09), راجہ اکرام (10-09-09)
جواب

Tags
وفا, قرآن, موقع, ممکن, محبت, آج, آدمی, اللہ, المبارک, بندگی, تحریر, دیکھو, رمضان, زندگی, عہد, عید, عبادتیں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
" آپ اس عید پر سب سے پہلے کس سے عید ملیں گے؟ " سیپ عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 57 06-09-11 02:49 PM
پھر دو عیدیں: خیبر پختونخوا میں جمعہ اور ملک بھر میں عید ہفتے کو ہو گی جاویداسد خبریں 13 10-09-10 10:35 PM
سیلاب متاثرین کو عید سے پہلے امداد ملے گی۔۔۔۔ مگرکونسی عید سے پہلے جاویداسد خبریں 0 09-09-10 02:23 PM
سعودی عرب میں عید جمعہ کو ہو گی۔عیدکا چاند نظر نہیں‌آیا پاکستا ن کا چاند دیکھے گا جاویداسد خبریں 0 08-09-10 10:43 PM
عید الضحی کے پرمسرت موقع پر ایک آفر ایس اے نقوی عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 70 27-11-09 03:51 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:31 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger