واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خاص مواقع > عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ



عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ آو مل کر عید منائیں


چاند رات ۔۔۔ رنگ ونور کی برسات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-09-09, 09:53 AM   #1
چاند رات ۔۔۔ رنگ ونور کی برسات
ڈاکٹرنور ڈاکٹرنور آف لائن ہے 17-09-09, 09:53 AM

چاند رات کا لفظ ہی اتنا پر کشش ہے کہ ادا کرتے ہو ئے دل کھنچ جا تا ہے۔

یادوں کا دریچہ کھلتا ہے۔
منظر ایک چھت کا ہے۔ چھت کچی مٹی کی ہے اور ارد گر د سب چھتیں کچی ہیں۔ ہر چھت پر لوگ ہیں ، بچے ہیں ۔ سامنے چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں میں ابھی ابھی سورج ڈوبا ہے۔ ان پہاڑیوں سے ذرا پیچھے اونچے پہاڑوں کا ایک لمبا سلسلہ ہے۔ کچھ لوگوں کی نظریں ادھر گڑی ہیں ۔ مگر۔۔۔۔ کچھ لوگوں کی نظریں۔۔۔ گڑی نہیں ہیں ۔۔ آپس میںلڑی ہیں ۔۔
ہر کسی کے اپنے اپنے " چا ند " ہیں ۔۔۔
اور ہر کوئی اپنا " چاند " دیکھ رہا ہے۔۔۔
ہلکی ہلکی میٹھی ٹھنڈی ، خوشبووں سے لبریز ہوا
معصوم، نازک، انجانے ، ان چھوئے ، ان دیکھے جذبوں سے لبریز ڈھرکتے دل۔۔۔۔۔۔۔
کیا یہی چاند رات ہے۔۔۔

اچانک کہیں سے آواز آئی " وہ چاند نظرآگیا"
اور پھر آوازوں کا ایک تانتا بندھ گیا۔
" ہاں مجھے بھی نظر آگیا "
" کدھر ہے ۔ مجھے بھی دکھا و"
" ہاں وہ رہا "
اور پھر
ایک فائر کی آواز فضا میں گونجی ۔۔۔
دوسری ۔۔۔ تیسری۔۔اور تانتا بندھ گیا
اور پھر اس شور میں بہت سے چا ند جیسے چہرے گم ہو گئے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچی چھتوں پر ننگے پاوں چلتے ہو ئے کچھ جانے پہچانے چہرے ۔۔۔
دھیمی باتیں۔۔۔
سرگوشیاں۔۔
کیا یہی چاند رات ہے۔

ایک اور دریچہ کھلتا ہے۔۔
میلوں دور تک پھیلے ہوئے سر۔۔۔۔
لگتا ہے سروں کی سڑک بن گئی ہو۔۔۔
کھوے سے کھوا چل رہا ہے۔۔۔
ہر دوکان میں لوگوں کا رش ۔۔۔
کہیں ہلڑ بازی ۔۔۔
کہیں فقرے بازی
کہیں قہقہے ، کہیں گالیاں۔۔۔
بازار ہی بازار
خریدار ہی خریدار
روشنی ہی روشنی
رنگ ہی رنگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا یہی چاند رات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 
ڈاکٹرنور's Avatar
ڈاکٹرنور
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 255
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی لڑکی (17-09-09), ملک بھائی (18-09-09), راجہ اکرام (24-09-09), رضی (23-09-09), طارق راحیل (25-09-09)
پرانا 23-09-09, 07:52 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں ۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (23-09-09)
پرانا 23-09-09, 08:46 PM   #3
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,793
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ کمال کا پوسٹ کیا ھے آپ نے جناب۔۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-09-09, 11:38 AM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم و رحمۃ اللہ
بہت خوب محترم ڈاکٹر نور صاحب
آج ہی یہ پوسٹ دیکھی،
بہت ہی مزا آیا پڑھ کر، اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-09-09, 12:03 PM   #5
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مراسلات: 17
کمائي: 264
شکریہ: 2
10 مراسلہ میں 19 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ڈاکٹرنور مراسلہ دیکھیں
چاند رات کا لفظ ہی اتنا پر کشش ہے کہ ادا کرتے ہو ئے دل کھنچ جا تا ہے۔

یادوں کا دریچہ کھلتا ہے۔
منظر ایک چھت کا ہے۔ چھت کچی مٹی کی ہے اور ارد گر د سب چھتیں کچی ہیں۔ ہر چھت پر لوگ ہیں ، بچے ہیں ۔ سامنے چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں میں ابھی ابھی سورج ڈوبا ہے۔ ان پہاڑیوں سے ذرا پیچھے اونچے پہاڑوں کا ایک لمبا سلسلہ ہے۔ کچھ لوگوں کی نظریں ادھر گڑی ہیں ۔ مگر۔۔۔۔ کچھ لوگوں کی نظریں۔۔۔ گڑی نہیں ہیں ۔۔ آپس میںلڑی ہیں ۔۔
ہر کسی کے اپنے اپنے " چا ند " ہیں ۔۔۔
اور ہر کوئی اپنا " چاند " دیکھ رہا ہے۔۔۔
ہلکی ہلکی میٹھی ٹھنڈی ، خوشبووں سے لبریز ہوا
معصوم، نازک، انجانے ، ان چھوئے ، ان دیکھے جذبوں سے لبریز ڈھرکتے دل۔۔۔۔۔۔۔
کیا یہی چاند رات ہے۔۔۔

اچانک کہیں سے آواز آئی " وہ چاند نظرآگیا"
اور پھر آوازوں کا ایک تانتا بندھ گیا۔
" ہاں مجھے بھی نظر آگیا "
" کدھر ہے ۔ مجھے بھی دکھا و"
" ہاں وہ رہا "
اور پھر
ایک فائر کی آواز فضا میں گونجی ۔۔۔
دوسری ۔۔۔ تیسری۔۔اور تانتا بندھ گیا
اور پھر اس شور میں بہت سے چا ند جیسے چہرے گم ہو گئے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچی چھتوں پر ننگے پاوں چلتے ہو ئے کچھ جانے پہچانے چہرے ۔۔۔
دھیمی باتیں۔۔۔
سرگوشیاں۔۔
کیا یہی چاند رات ہے۔

ایک اور دریچہ کھلتا ہے۔۔
میلوں دور تک پھیلے ہوئے سر۔۔۔۔
لگتا ہے سروں کی سڑک بن گئی ہو۔۔۔
کھوے سے کھوا چل رہا ہے۔۔۔
ہر دوکان میں لوگوں کا رش ۔۔۔
کہیں ہلڑ بازی ۔۔۔
کہیں فقرے بازی
کہیں قہقہے ، کہیں گالیاں۔۔۔
بازار ہی بازار
خریدار ہی خریدار
روشنی ہی روشنی
رنگ ہی رنگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا یہی چاند رات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت خوب تجزیہ کیا ہے ،کیا واقعی چاند رات ایسی ہوتی ہے
رانو آف لائن ہے   Reply With Quote
رانو کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (24-09-09)
پرانا 24-09-09, 12:14 PM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

رانو جی
آپ سے پہلی بار ملاقات ہو رہی ہے۔ کیسے ہیں ۔
کوئی تعارف کرایا ہے آپ نے کہ نہیں
اچھا لگا آپ کو یہاں دیکھ کر
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, پوسٹ, ڈاکٹرنور, لوگ, اللہ, تعارف, دل, رات, شور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger